تازہ ترین

کورونا بحران: دہلی میں اختتام ہفتہ کرفیو نافذ رہے گا

نئی دہلی// دہلی میں تیزی سے بڑھ رہے کورونا انفیکشن کو روکنے کے لئے حکومت نے اختتام ہفتہ کرفیو کا اعلان کیا ہے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے جمعرات کے روز ایک پریس کانفرنس میں یہ علان کیا دہلی میں جمعہ کی رات دس بجے سے پیر کی صبح چھ بجے تک اختتام ہفتہ کرفیو نافذ کرنے کا علان کیا۔ دارالحکومت میں کورونا انفیکشن کی روک تھام کے لئے دہلی حکومت کی جانب سے جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق ہفتے کے آخری دنوں میں کرفیو کے دوران لازمی خدمات سےوابستہ افراد کے علاوہ شادی کی تقریب میں شرکت کرنے والوں کے لئے کرفیو پاس جاری کیے جائیں گے۔ اس دوران دہلی میں میٹنگ ہال ، مال ، جم اور سپا مکمل طور پر بند رہیں گے۔ سنیما گھروں کو 30 فیصد صلاحیت کے ساتھ چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال نے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل اور دیگر عہدیداروں سے ملاقات کے بعد یہ اعلان کیا۔ ملک کی دیگر کئی

کورونا معاملات میںاضافہ | بھارت ویکسین درآمد کرنے پر مجبور

 سرینگر//ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں غیرمعمولی اضافے کے پیش نظر ہنگامی بنیادوں پر جاپان اور مغربی ممالک کی منظور کی گئی ویکسین درآمد کی جائیں گیں۔بھارت کے اس اقدام سے مقامی سطح پر ویکسین کے حفاظتی ٹرائل نہیں کئے جاسکیں گے جو منظوری سے قبل کیے جاتے ہیں۔بھارت میں فی الوقت سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔بھارت نے لاکھوں ویکسین برآمد کی ہیں اور مختلف ریاست میں کورونا کے کیسز میں غیرمعمولی اضافے کے ساتھ ہی متعدد ریاستوں میں ویکسین کی قلت پیدا ہوگئی۔ بھارت کی جانب سے ویکسین درآمدات کا اقدام ان غریب ممالک کے لیے خطرہ ثابت ہوسکتی ہیں جنہوں نے نئی دہلی کی تیار کردہ ویکسین پر انحصار کیا۔بھارت کی وزارت صحت نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت یا امریکا، یورپ، برطانیہ اور جاپان کی تیار کردہ ویکسینوں کو’بھارت میں ہنگامی طور پر استعمال کی منظوری دی جاسکتی ہے‘۔سینئر عہدیدار ونود کمار پا

یوگی آدتیہ ناتھ اور اکھلیش یادوکے ٹیسٹ مثبت

لکھنؤ//اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کورونا متاثر پائے گئے ہیں۔ اس بات کی جانکاری انہوں نے ایک ٹویٹ کے ذریعے دے دی ۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے کورونا سے متاثر ہونے پر ٹویٹ کیا’’ شروعاتی علامت دکھنے پر میں نے کووڈ ٹسٹ کرایا اور میری رپورٹ مثبت آئی ہے۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ میں سیلف آئسولیشن میں ہوں اور ڈاکٹروں کی صلاح مشورے پر عمل کر رہا ہوں۔ سبھی کام ورچوئل کر رہا ہوں۔ادھر سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو کو کورونا پازیٹو پایا گیا ہے ۔ انہوں نے خود کو الگ تھلگ کرلیا ہے ۔ انہوں نے خود یہ اطلاع ٹوئٹ کے ذریعہ دی ۔انہوں نے ٹویٹ کیا کہ میری کورونا ٹسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے ۔ میں نے خود کو دوسروں سے الگ تھلگ کرلیا ہے اور علاج گھر سے شروع کردیا ہے ۔انہوں نے کہا پچھلے کچھ دنوں سے جو بھی میرے ساتھ رابطے میں آئے ہیں ، ان سے سب سے اپیل ہے کہ اپنی جانچ کرائیں۔ ان سے گزارش ہے کہ

۔100دیہات کیلئے پائلٹ پروجیکٹ | مائکروسافٹ کے ساتھ معاہدے پر دستخط

نئی دہلی// مائیکروسافٹ ملک کی چھ ریاستوں کے 10اضلاع کے منتخب 100دیہات میں پائلٹ پروجیکٹ شروع کرنے کے لئے آگے آیا ہے تاکہ اسمارٹ اور منظم زراعت کے لئے کاشت کاروں کو انٹرفیس تیار کیا جاسکے جس میں کٹائی کے بعد کے انتظام اورتقسیم شامل ہیں۔اس سلسلے میں بدھ کے روز وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر کی موجودگی میں ایک معاہدے پر دستخط ہوئے ۔ اس کے تحت اترپردیش ، مدھیہ پردیش ، گجرات ، ہریانہ ، راجستھان اور آندھرا پردیش کے منتخب دیہات میں پائلٹ پروجیکٹس شروع کئے جائیں گے ۔ مائیکرو سافٹ اس پروجیکٹ کے لئے اپنے مقامی پارٹنر، ‘کراپ ڈیٹا’ کے ساتھ شامل ہوا ہے ۔اس سلسلے میں ، وزیر نریندر تومر اور دونوں وزرائے مملکت کی موجودگی میں مفاہمت نامہ اور سہ فریقی عمل کا تبادلہ ہوا۔ پروجیکٹ ایک سال کا ہے اور دونوں فریق اس کی لاگت برداشت کریں گے ۔ یہ منصوبہ منتخب 100 دیہاتوں میں کسانوں کی بہتری کے لئے مختلف

غرباء کو مفت ویکسین فراہم کئے جائیں:مایاوتی

لکھنٔو// بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایا وتی نے مرکز اور ریاستی حکومتوں سے بھیم راؤ امبیڈکر کے یوم پیدائش کے موقع پر ملک کے سبھی غریبوں کو مفت کورونا ویکسین لگانے کا مطالبہ کیا۔انہوںنے بابا صاحب کو یاد کرتے ہوئے آج کہا کہ مرکزی حکومت نے 11 سے 14 اپریل تک ویکسین فیسٹول منانے کی بات کی تھی ، جو اچھی بات ہے ، لیکن بی ایس پی کا مطالبہ ہے کہ ملک کے تمام غریب عوام آج سے مفت ویکسین لگانے کا اعلان کریں۔ وہ سبھی ریاستی حکومتوں سے ہی اپیل کررہی ہیں۔ اگر یہ کیا جاتا ہے تو ، یہ بابا صاحب کو سچا خراج عقیدت ہوگا۔انہوں نے آزادی کے بعد طویل عرصے تک بابا صاحب کو بھارت رتن نہ دینے پر کانگریس حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ دلتوں کو اوپر اٹھانے کے لئے کام کرنے والے بابا صاحب کو کانگریس حکومت میں نظرانداز کیا گیا ۔  

حکومت کسانوں کی فلاح وبہبود کیلئے پرعزم:پیوش

مرکزی وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل نے کسانوں کی بہبود کے لئے حکومت کے عزم کا اظہارکرتے ہوئے منگل کو کہا کہ انہیں معیارزندگی بہترکرنے اور آمدنی میں اضافہ کے لئے متعدد مواقع دستیاب کرائے جارہے ہیں۔مسٹر گوئل نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ حیدرآباد میں مچھلی پالنے والیکسانوں کے لئے ایک ایپ ’ای-سینٹا‘ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک الیکٹرانک بازارہے جس پر مچھلی پالنے والے کسانوں اورخریداروں کو جوڑاجاسکے گا۔ یہ کسانوں کو بہترقیمت فراہم کرنے میں مددکرے گا اور برآمد کنندگان سے براہ راست جوڑے گا۔ اس ایپ کو میرین پراڈکٹ ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے تیار کیا ہے۔مسٹرگوئل نے کہا کہ ای-سینٹا آمدنی، طرززندگی، خودکفالت اور معیار کی سطح بڑھائے گا اورکسانوں کے لئے نئے اختیارات فراہم کرے گا۔مرکزی وزیرنے کہا کہ ای سینٹا بچولیوں کو ختم کرکے کسانوں اور خریداروں کے درمیان ایک متبادل مارکیٹنگ ک