تازہ ترین

کورونا سے نمٹنے میں مرکزی حکومت ناکام:سونیا

 نئی دہلی// کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے کہاکہ کورونا کی وجہ سے ملک میں جو حالات پیدا ہوئے ہیں اس کی بنیاد مودی حکومت کی بدانتظامی ہے اور اب حالت دن بدنہ کنٹرول سے باہر ہورہی ہے ۔ گاندھی نے سنیچر کو کووڈ۔19سے نپٹنے کی کوششوں کے جائزہ کے لئے منعقدہ کانگریس کی حکمرانی والی ریاستوں اور کانگریس کے اتحاد والی ریاستی حکومتوں کے وزرائے اعلی کی میٹنگ میں کہاکہ مودی حکومت نے کورونا کی لڑائی میں اپنی بدانتظامی کا تعارف دیا ہے ۔ حکومت نے کووڈ کے پھیلاو کو روکنے کے لئے صحیح انتظام نہیں کیا۔ ملک میں ٹیکے کی کمی ہے لیکن اسے برآمد کیا جارہا ہے جبکہ کئی ریاستوں سے اس کی شکایتیں بھی آرہی ہیں۔کانگریس کی صدر نے کہاکہ کورونا انفیکشن کے معاملات میں اضافہ کے درمیان اہم اپوزیشن جماعت کے طورپر کانگریس کی ذمہ داری ہے کہ پارٹی اس سے متعلق امور کو اٹھائے اور حکومت کوپروپگنڈا کے حربوں سے ہٹاکر عوامی مفادات

پٹرول اور ڈیزل پرزیادہ ویٹ ،راجستھان میں احتجاج ،7ہزار پمپ بند رہے

جے پور//راجستھان پٹرولیم ڈیلرس ایسوسی ایشن کی اپیل پر پٹرول ڈیزل پر پڑوسی ریاستوں سے زیادہ ویٹ وصولی کے خلاف آج تقریباً سات ہزار پیٹرول پمپ بند رہے ۔راجستھان پیٹرولیم ڈیلرس اسوسی ایشن صدر سنیت بگئی نے بتایا کہ ایک دن کی ہڑتال حکومت کو وارننگ ہے اگر حکومت نہیں مانی تو 25 اپریل سے غیر معینہ مدت کی ہڑتال کی جائے گی۔ہڑتال سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں ویٹ کی شرح پڑوسی ریاستوں کے برابر کی جائے ۔ ساتھ ہی ریاست کے سبھی ضلعوں میں یکساں ویٹ لگایا جائے ۔انہوں نے بتایا کہ حال میں راجستھان میں پیٹرول پر 36 اور ڈیزل پر 26 فیصد ویٹ ہے ۔ جبکہ ہریانہ اور پنجاب میں پیٹرول پر 25فیصد اور ڈیزل پر قریب 16 فیصد ہے ۔  

ریکارڈ تعداد میں ووٹ ڈالیں:مودی

نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز مغربی بنگال میں چوتھے مرحلے میں 44 سیٹوں ہو رہے انتخابات میں عوام سے ریکارڈ تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ۔ مودی نے ٹویٹ کر کے کہا ” جیسا کہ مغربی بنگال انتخابات کے چوتھے مرحلے میں ووٹنگ شروع ہو گئی ، میں آج لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ریکارڈ تعداد میں ووٹ ڈالیں۔ میں بالخصوص نوجوانوں اور خواتین سے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی درخواست کرتا ہوں“ ۔ مغربی بنگال میں آج سخت سکیورٹی کے درمیان چوتھے مرحلے کے انتخابات میں ریاستی اسمبلی کی 44 سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے ۔یواین آئی   

پابندیوں کے سبب گھریلو کاروبارمیں 30فیصد کی کمی

نئی دہلی// کووڈ کی وجہ سے عائد پابندیوں سے ملک کی کاروبار میں ایک ہفتہ میں 30فیصد اور صارفین کی بازاروں میں آمد میں پچاس فیصد کی کمی درج کی گئی ہے ۔آل انڈیا ٹریڈرس کنفیڈریشن نے اتوار کو یہاں کہاکہ ملک کی مختلف ریاستوں میں کووڈ۔19کے معاملات میں تیزی سے اضافہ نے صارفین کے دل میں ایک طر ح کی دہشت پیدا کردی ہے اور اسی وجہ سے مختلف ریاستوں سے روک تھام کے لئے رات کا کرفیو، جزوی لاک ڈاون اور دیگر کئی اقدامات سے گزشتہ ایک ہفتہ میں خردہ کاروبار میں 30فیصد کی کمی آئی ہے ۔ رات کا کرفیو لگنے کی وجہ سے ایک ریاست سے دوسری ریاست میں جانے والے مال کی کم ڈھلائی کی وجہ سے تھو ک کاروبار میں تقریباً پندرہ سے 20 فیصد کی کمی آئی ہے ۔ ملک کی کئی ریاستوں میں کئی طرح کی پابندیاں لگنے اور کورونا کے معاملات میں تیزی سے اضافہ کی وجہ سے بازاروں میں صارفین کی آمدورفت میں تقریباً پچاس فیصد کمی آئی ہے ۔کنفیڈریشن کے ص

تازہ ترین