تازہ ترین

مغربی بنگال میں چوتھے مرحلے کی ووٹنگ جاری

کولکتہ// مغربی بنگال میں ہفتے کے روز چوتھے مرحلے میں ریاستی اسمبلی کی 44 سیٹوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کے درمیان ووٹنگ شروع ہو گئی ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق 44 اسمبلی حلقوں میں 15،940 پولنگ مرکز قائم کئے گئے ہیں۔ یہاں 11581022 رائے دہندگان 373 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ پر امن ووٹنگ کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ ریاست میں چوتھے مرحلے میں پانچ اضلاع کے 44 اسمبلی حلقوں میں پولنگ ہورہی ہے ، ان میں ہاو¿ڑہ پارٹ 2 سمیت جنوبی 24 پرگنہ پارٹ 2 اور ہوگلی پارٹ 2 ، علی پوردوار اور کوچ بہار سیٹیں شامل ہیں۔ ضلع جنوبی 24 پرگنہ میں خواتین فیصلہ کن کردار ادا کر سکتی ہے۔ ضلع کے 11 حلقوں میں خواتین ووٹروں کی تعداد مرد ووٹروں کی تعداد سے زیادہ ہے۔  

کورونا بحران سنگین تر، ملک میں 1لاکھ 45ہزار سے زائد نئے کیس

نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) وبا کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور ہفتے کے روز ایکٹو کیسز کی تعداد دس لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 67023 بڑھ کر 1046631 ہو گئے۔  مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 145384 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 32 لاکھ پانچ ہزار 926 ہوگئی ہے۔ وہیں اس عرصے کے دوران 77567 مریض صحتیاب ہوئے ہیں ، جس سے اب کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 11990859 ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیسز 67023 بڑھ کر 1046631 ہو گئے ہیں۔ اسی عرصے کے دوران 794 مریضوں کی موت ہونے سے اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 168436 ہوگئی ہے۔ ملک میں شفایابی شرح جزوی طور پر کم ہو کر 90.80 فیصد اور ایکٹو کیسز کی شرح بڑھ کر 7.93 فیصد ہوگئی ہے جبکہ شرح اموات کم ہوکر 1.28 فیصد رہ گئی ہے۔

مہاراشٹرا کے کووڈ اسپتال میں آگ ،چار ہلاک

ممبئی// ریاست مہاراشٹرا کی دوسری راجدھانی ناگپور شہر سے متصلہ واڑا نامی علاقے میں واقع ایک کورونا سینٹر میں آگ لگنے کی وجہ سے چار مریضوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے جبکہ مزید دو کی حالت تشویشناک بتلائی جارہی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اسپتال میں زیر علاج 27 مریضوں کو دوسری اسپتالوں میں منتقل کیا گیا اور اسپتال کو مکمل طور پر خالی کرالیا گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ اسپتال میں چار افراد کی لاشیں ملی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ دو مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ناگپور کے واڑا میں واقع اسپتال 30 بستروں کی سہولت ہے ، جس میں سے 15 انتہائی نگہداشت یونٹ کے بیڈ تھے۔ ناگپور میونسپل کارپوریشن کے چیف فائر آفیسر راجندر اچکے نے میڈیا کو بتایا کہ "اسپتال کی دوسری منزل پر واقع آئی سی یو کے اے سی یونٹ سے آگ لگی تھی۔ آگ اس منزل تک ہی محدود رہی اور مزید پھیل نہیں سکی“۔ آگ پر فی الوقت مکمل قابو پ

کورونا ٹیکہ کاری سے متعلق افواہ | ’بھارتیہ مزدور سنگ‘ مہم چلائے گا

نئی دہلی// راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی ذیلی تنظیم ،بھارتیہ مزدور سنگھ نے مہاجر مزدوروں کے درمیان کورونا وبا، لاک ڈاؤن اور کووڈ ٹیکہ کاری کے حوالے سے پھیلنے والی افواہ کے خلاف قومی بیداری مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔بی ایم ایس نے جمعہ کے روز یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کہا کہ کورونا وبا کی دوسری لہر کے پیش نظر بی ایم ایس نے مزدوروں بالخصوص مہاجر مزدوروں کے درمیان پھیلنے والی افواہ کو دور کرنے کے لیے بیداری مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس دوران مزدوروں کی ٹیکہ کاری کی ضرورت پر زور دیا جائے گا اور مزدوروں کو ٹیکہ لگوانے کی ترغیب دی جائے گی۔ پریس ریلیز کے مطابق کورونا وبا کے پیش نظر لاک ڈاؤن لگنے کا اندیشے کا اظہار کیا جا رہا ہے اور اس وجہ سے مہاجر مزدور اپنی ریاستوں کو واپس ہونا شروع ہو گیا ہے ۔ بی ایم ایس اسے روکنے پر زور دے گا۔بی ایم ایس کا کہنا ہے کہ مزدوروں کے درمیان کورو

۔40برسوں سے لوٹ کا مفرور ملزم گرفتار

اجمیر/یواین آئی/ راجستھان کے اجمیر ضلع کے کشن گڑھ پولیس اسٹیشن نے 40 سال سے مفرور رہنے والے ڈکیتی کے ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔تھانہ کے پولیس انسپکٹربنسی لال پانڈار نے اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ سات مئی 1983 کو پولیس اسٹیشن میں ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں ملزموں کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔تب ملزم محض 18 سال کا تھا۔ آج جب اسے پولیس نے گرفتار کیا ہے تو اس کی عمر ساٹھ سال کے قریب ہے ۔ پولیس نے ملزم سریندر سنگھ والمیکی ساکن مانک پور تھانہ، بوڑیا چیک ضلع ، یمنا نگر ، ہریانہ کو گرفتار کرلیا ہے ۔پولیس ملزم کو عدالت میں پیش کرے گی۔   

پنجاب میں گیہوں کی خرید کل سے شروع

چنڈی گڑھ// پنجاب حکومت نے کل شروع ہورہی گیہوں خرید کو لے کر سبھی 154 مارکٹ کمیٹیوں میں کووڈ ٹیکہ کاری کیمپ قائم کئے ہیں تاکہ منڈیوں میں آنے والے 45 سال یا اس سے زیادہ عمر کے سبھی افراد کو کووڈ سے بچاؤ کا ٹیکہ لگایا جا سکے ۔پنجاب منڈی بورڈ کے چیئرمین لال سنگھ نے یہاں بتایا کہ منڈی بورڈ نے وبا کے مشکل وقت کے دوران گیہوں کی خرید کے چیلنجنگ کاموں کے لئے پختہ تیاریاں کی ہیں۔ حکومت گیہوں کے ایک ایک دانے کو خریدنے کے لئے پرعزم ہے ،وہیں کسانوں ،مزدوروں ،آڑتیوں اور خرید ایجنسیوں کے ملازمین کی سیکورٹی بھی یقینی بنائے گی۔انہوں نے بتایا کہ منڈبی بورڈ نے کووڈ سکیورٹی اقدامات پر سختی سے عمل، ماسک اور سینیٹائزر مہیا کرائے ہیں۔ خرید مراکز پر فصل لے کر آنے والے کسانوں کے لئے ایک لاکھ ماسک اور 35000 لیٹر سینیٹائزرکا بھی انتظام کیا ہے ۔منڈیوں میں بھیڑ بھاڑ کو روکنے کے لئے اناج منڈیوں کی تعداد 1872 سے

ریلوے نے مال کی ڈھلائی میں تاریخ رقم کی

نئی دہلی // کووڈ وبا کی وجہ سے معاشی سست روی کے دوران انڈین ریلوے نے گذشتہ ماہ ختم ہونے والے آخری مالی سال میں مال برداری کے سلسلے میں ایک ریکارڈ قائم کرکے تاریخ رقم کی ہے ۔انڈین ریلوے نے مالی سال 2020-21 میں 123.264 کروڑ ٹن مال ڈھلائی کی اور 117386 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل کی۔ گذشتہ مالی سال 2019۔20 میں 121.046 کروڑ ٹن مال ڈھلائی کی تھی اور 1113897 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی تھی۔ریلوے بورڈ کے چیئرمین اور چیف ایکزیکیٹو آفیسر سنیت شرما نے ورچول پریس کانفرنس میں بتایا کہ مسافروں کی خدمات میں کمی کے بعد بجٹ کا نظر ثانی شدہ تخمینہ 15000 کروڑ روپے لگایا گیا تھا اور اب تک موصولہ اعدادوشمار کے مطابق 15135 کروڑ روپے کی آمدنی ریکارڈ کی گئی۔ شرما نے کہا کہ ریلوے نے تقریبا 75 فیصد میل ایکسپریس ٹرینوں اور 90 فیصد کے قریب مضافاتی سروس کو بحال کیا ہے ۔ 1402 خصوصی ٹرینیں اور 5381 مضافاتی ٹرینیں چلائی جار

بابارام دیو کے خلاف مقدمہ | حصار کی خصوصی عدالت میں منتقل، 28 مئی کو سماعت

حصار// سنہ 2014 میں کانگریس کے رہنما راہل گاندھی کے سلسلے میں ایک پریس کانفرنس کے دوران دلت خواتین کے بارے میں کی گئی مبینہ ہتک آمیز تبصرہ کی بابت بابا رام دیو کے خلاف دائر معاملہ حصار کے اس وقت کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ و سیشن کورٹ جج ڈاکٹر پنکج کی عدالت سے اب ایس سی ایس ٹی ایکٹ کے تحت قائم اسپیشل کورٹ کے جج اجے تیوتیا کی عدالت میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔اب اس میں 28 مئی کو شکایت کرنے والے رجت کلسن اور بابا رام دیو کے وکلاء کی بحث ہوگی۔ یہ اطلاع دیتے ہوئے رجت کلسن نے  یہاں بتایا کہ بابا رام دیو نے سنہ 2014 میں لکھنؤ میں ایک پریس کانفرنس کی تھی جس میں انہوں نے راہل گاندھی کے خلاف تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ راہل گاندھی دلت خواتین کے گھر ’ہنی مون‘ منانے جاتا ہے ۔ اس بارے میں نیشنل الائنس اور دلت ہیومن رائٹس کے کنوینر رجت کلسن نے ہانسی تھانہ شہر میں ایک تحریری شکایت دو مئی 2014 ک