ملک میں کورونا کے ریکارڈ 1لاکھ 31ہزار968 نئے کیس، 780 ہلاکتیں

نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی وبا سنگینی دن بہ دن بڑھتی جارہی ہے۔ لگاتار دوسرے دن بھی نئے کیسز کی تعداد 1.25 لاکھ کو عبور کر چکی ہے اور گذشتہ 24 کے دوران 69289 ایکٹیو کیسز کا بھی اضافہ ہوا ہے جس سے یہ تعداد 979608 ہوچکی ہے۔ جمعہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران ایک بار پھر 131968 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 30 لاکھ 60 ہزار 542 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 61،899 مریض صحت مند ہوئے جس سے اب تک 11913292 مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔ ایکٹیو کیسز 69289 سے بڑھ کر 979608 ہو گئے ہیں جبکہ اسی عرصے میں مزید 780 مریضوں کی موت سے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 167642 ہوگئی ہے۔ ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 91.22 فیصد ،ایکٹیو کیسز کی شرح 7.50 فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.28 فی

گھرگھر نل سے پانی دینے کی سالانہ اسکیم کی تیاری

نئی دہلی// حکومت نے جل جیون مشن کے تحت ‘ہر گھر نل سے پینے کا صاف پانی’ دستیاب کرانے کی مرکزی اسکیم کے لئے سال 22۔2021 کے دوران ایک لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی سالانہ حکمت عملی تیار کی ہے ۔جل شکتی کی وزارت نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ سالانہ ایکشن پلان کو ایک مہینے تک چلے غور خوض کے بعد تیار کیا گیا ے ۔ اس کے لئے ایک لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔ وزارت 9 اپریل سے اس منصوبے پر عمل درآمد کرنے کا اعلان کرسکتی ہے ۔واضح رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے 15 اگست 2019 کو لال قلعہ کی فصیل سے ملک کے دیہی علاقوں میں ہر گھر کو نل سے پینے کا صاف پانی دستیاب کرانے کا اعلان کیا تھا۔ مسٹڑ مودی نے کہا تھا کہ ملک کے سبھی 19 کروڑ گھروں میں اس منصوبے کے تحت 2024تک نل سے صاف پینے کا پانی مہیا کرایا جائے گا۔یو این آئی

جنرل نروانے دورئہ بنگلہ دیش کیلئے روانہ

نئی دہلی//آرمی چیف جنرل منوج مکند نروانے پانچ روزہ دورے پر جمعرات کو بنگلہ دیش کیلئے روانہ ہوگئے ۔جنرل نروانے کا یہ دورہ پاکستان کے خلاف 1971 کی جنگ میں فتح کے 50 سال مکمل ہونے کے موقع پر منائے جانے والے ‘گولڈن وکٹری ایئر’ کی تقریبات کے درمیان انتہائی اہم سمجھا جارہا ہے ۔جنرل نروا نے ‘شکھا انربان’ جاکر جنگ آزادی کے شہدا کو خراج تحسین پیش کریں گے ۔ اس کے بعد وہ بنگلہ دیش کے تینوں افواج کے سربراہان سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کریں گے ۔ وہ بنگ بندھو شیخ مجیب الرحمن کی یادگار پر بھی جائیں گے اور انہیں خراج عقیدت پیش کریں گے ۔اتوار کے روز وہ ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے اور اقوام متحدہ کے ایک امن سیمینار میں لیکچر دیں گے ۔ 

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ہنوز مستحکم

نئی دہلی//بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی مسلسل کم قیمتوں کے باوجود ملکی سطح پر لگاتار نویں روز بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی کمی بیشی نہیں کی گئی ہے ۔30مارچ کو دہلی میں پٹرول 22 پیسے کی کمی سے 90.56 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 23 پیسے کی کمی سے 80.87 روپے فی لیٹر ہوا تھا۔آئل مارکیٹنگ کرنے والی کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق جمعرات کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔ پوری دنیا میں کورونا کے تباہ کن پھیلاؤ میں اضافہ اور کئی ممالک میں اس کے مانگ کے متاثر ہونے سے گذشتہ روز خام تیل کی قیمت میں سستی برقرار رہی۔

تازہ ترین