تازہ ترین

ملک میں کورونا وائرس کے126789نئے مریض اور 685ہلاکتیں

نئی دہلی// ملک میں جان لیوا اور مہلک ترین وبا کورونا وائرس (کووڈ -19) کا قہر بڑھتا ہی جارہاہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد بڑھ کر 9 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 126789 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 29 لاکھ 28 ہزار 574 ہوگئی ہے۔ اسی عرصہ کے دوران 59258 مریض صحت مند ہوئے جس سے ملک میں شفایاب مریضوں کی مجموعی تعداد 11851393 ہوگئی۔  

وزیر اعظم مودی نے کووڈ مخالف ویکسین کی دوسری خوراک لی

نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کے روز دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز( ایمز ) میں کورونا مخالف ویکسین کی دوسری خوراک کاٹیکہ لیا۔ ویکسین لینے کے بعدمودی نے ٹویٹ کیا ”آج میں نے ایمز میں کووڈ مخالف ویکسین کی دوسری خوراک لی“۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اندراج کر کے ویکسین لگوائیں کیونکہ ویکسی نیشن ہی ان چند طریقوں میں سے ایک ہے جن کے ذریعے وائرس کو شکست دی جاسکتی ہے۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم نے گذشتہ ماہ یکم مارچ کو بھارت بائیوٹیک کی تیار کردہ کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لی تھی۔  

عالمی یوم صحت | مودی کی کووڈ حفاظتی تدابیرپر عمل کرنے کی تلقین

نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز کورونا وبا (کووڈ-19) سے لڑنے کیلئے عوام سے کووڈ حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی اپیل کی ہے ۔ مودی نے کہا کہ’ ماسک پہننے ، بہ ضابطہ طور پر ہاتھ دھونے اور دیگر احتیاط سمیت تمام ممکنہ حفاظتی تدابیر پر عمل پیرا ہونا چاہیے ‘۔ عالمی یوم صحت کے موقع پر مودی نے ٹویٹ کیا’ صحت کے عالمی دن کے موقع پر آئے ہم سب چہرے پر ماسک لگا کر ، مستقل ہاتھ دھو کر اور حسب ذیل دیگر ضابطوں پر عمل کرنے سمیت تمام ممکنہ احتیاط کرکے کووڈ-19 کے خلاف جنگ پرتوجہ دیں‘۔ ساتھ ہی ساتھ فٹ رہنے اور ٹیکہ لگوانے کے عمل کو مضبوط کرنے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کریں۔ٹویٹر کے ذریعے پیغام میں انہوں نے کہا’حکومت ہند آیوشمان بھارت اور پی ایم جن اوشدھی یوجنا سمیت بہت سے اقدامات کررہی ہے تاکہ لوگوں کے لیے اعلیٰ معیاری اور سستی حفظان صحت کی سہولتیں

اکیلے گاڑی چلانے پر بھی ماسک پہننا لازمی:ہائی کورٹ

نئی دہلی//دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو کورونا وائرس (کووڈ19) وبا کے بڑھتے انفیکشن کو روکنے کے لئے اکیلے گاڑی چلا رہے شخص کو بھی ماسک پہننا لازمی کردیا ہے ۔ عدالت نے کہا کہ گاڑی ایک عوامی مقام کی طرح ہے ۔عدالت نے کہا’’جب کار ٹریفک سگنل پررکتی ہے ،تو ڈرائیور کو اکثر اپنی کھڑکی کھولنی پڑتی ہے ۔کورونا وائرس انفیکشن اتنی تیزی سے ہوتا ہے کہ اس وقت میں بھی کوئی بھی انفیکشن ہوسکتا ہے‘‘ ۔ عدالت نے کہا کہ ماسک کووڈ-19 پھیلنے سے روکنے میں’سرکشا کوچ‘کے طورپر کام کرتا ہے ۔ دہلی میں سبھی کے لئے ماسک پہننا لازمی ہے ۔یہ حکم دارالحکومت میں 2200بجے سے صبح پانچ بجے تک رات بھر کرفیو لگائے جانے کے ایک دن بعد آیا ہے ۔ یہاں مسلسل متاثرین کی تعداد بڑھتی جارہی ہے ۔ وکیل سوربھ شرما کی ایک عرضی پر سماعت کے بعد عدالت نے یہ حکم دیا جس میں انہوں نے گاڑی میں اکیلے ہونے پر ماسک نہ پہن

ویکسین لگانے میں کوتاہی نہ کریں:نائڈو

نئی دہلی// نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے صحت کے عالمی دن کے موقع پر سبھی شہریوں سے کووڈ ویکسین لگوانے کی اپیل کی ہے ۔ نائیڈو نے بدھ کو یہاں جاری پیغام میں کہا کہ کووڈ۔ 19 انفیکشن کے خلاف اپنی کوششوں کومزید تیز کیا جانا چاہیے اور سبھی شہریوں کو اپنے عملی طرز زندگی میں ہر ممکن احتیاط برتنی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ تغذیہ سے بھرپور غذا لینی چاہئے جس سے جسم کی قوت مدافعت میں اضافہ ہو۔ سبھی کو صحت مند طرز زندگی اپنانا چاہئے ۔ نائیڈو نے کہا ’’میں ویکسینیشن کے اہل ہر شہری سے جلد از جلد ویکسین لگوانے کی اپیل کرتا ہوں‘‘۔