تازہ ترین

ملک میں کروناکی وباء میں شدت | 32افراد ہلاک،متاثرین کی تعداد1251ہوگئی

نئی دلی //ملک میں پچھلے 24گھنٹوں میں کورونا وائرس انفیکشن کے 227 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد انفیکشن کے کل مریضوں کی تعداد بڑھکر 1251ہوگئی ہے اور تین مریضوں کی موت ہوجانے سے اس وائرس کی زد میں آکر مرنیوالوں کی تعداد 32ہوگئی ہے۔وزارت صحت کے ترجمان لو اگروال نے منگل کو یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ جن تین مریضوں کی موت ہوئی ہے وہ گجرات،مغربی بنگال اور مدھیہ پردیش کے ہیں۔ان معاملوں میں اضافے کی وجہ سے کچھ مقامات پر لوگوں کی بے احتیاطی اور وقت پر اس کے بارے میں معلومات نہ دیا جانا شامل ہے۔انہوں نے کہا،’’ہم اس لڑائی میں اتنے ہی کامیاب ہوسکیں گے جتنا ہمیں لوگوں کا ساتھ ملے گا۔‘‘لو اگروال نے بتایا کہ اس وقت حکومت کی توجہ کورونا وائرسے زیادہ انفیکشن والے علاقون پر ہے اور سبھی ریاستوں کے ساتھ مل کر کمیونٹی سرویلانس ،زیادہ رابطے کی ٹریسنگ جیسی کوششوں پر ہے اور لاک ڈاؤن

مہاجر مزدوروں کو درپیش مسائل

نئی دہلی// سپریم کورٹ نے ملک میں کورونا وائرس کے مد نظر قومی سطح پر لاک ڈاؤن کے وجہ سے مہاجر مزدوروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہدایات جاری کرنے سے متعلق عرضی کے پر شنوائی آئندہ منگل تک ملتوی کر دی اور کچھ ہدایات بھی دی ہیں۔چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے اور جسٹس ایل ناگیشور راؤ کی خصوصی بینچ نے ایڈووکیٹ آلوک شریواستو اور رشمی بنسل کی عرضیوں کی کل ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے مشترکہ طور پر شنوائی کے دوران مرکزی حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات کے بارے میں سنجیدگی سے سنا۔ عدالت نے سوشل میڈیا پر کورونا سے متعلق فرضی خبریں پھیلانے والے کے خلاف کاروائی کرنے اور ڈاکٹروں کا ایک پینل تشکیل دینے سمیت کئی ہدایات دی ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے شنوائی سات اپریل تک ملتوی کر دی۔ سالسٹر جنرل تشار مہتا نے کورونا وائرس سے نمٹنے ، مہاجر مزدوروں کے لیے کیے جانے والے انتظامات، عوام کو سوشل ڈسٹینسنگ کی ترغیب اور ان

تلنگانہ حکومت کا اعلان | تمام مزدوروں کا خیال رکھاجائیگا

 حیدرآباد//تلنگانہ کے وزیر فائنانس ہریش راو نے یقین دہانی کروائی ہے کہ دیگر ریاستوں سے تعلق رکھنے والے تقریبا 10,300مزدورجو آبپاشی پروجیکٹس میں ضلع سدی پیٹ میں کام کررہے ہیں کو 12کلو چاول کے ساتھ ساتھ فی کس 500روپئے فراہم کئے جائیں گے ۔وزیرموصوف نے کل سدی پیٹ ضلع میں نقد رقم اور چاول کی تقسیم کا کام کیا۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ حکومت،دیگر ریاستوں کے نقل مکانی کرتے ہوئے تلنگانہ میں آنے والے تمام مزدوروں کو تلنگانہ کے خاندان کی طرح سمجھے گی۔مسٹر راو نے مدن پلی میں 360زرعی مزدوروں میں چاول کی تقسیم کے کام کی نگرانی کی۔ساتھ ہی انہوں نے نرساپور کے مزدوروں میں نقدی کی تقسیم،گجویل کی آر آرکالونی اور دیگر مقامات پر ان مزدوروں میں چاول اور دیگر اشیا کی تقسیم کی۔انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ حکومت تمام نقل مکانی کرنے والے مزدوروں کا لاک ڈاون کے موقع پر خیال رکھے گی۔انہوں نے مزید کہا

جمعیۃ علماء کی جانب سے راشن کی تقسیم

حیدرآباد//کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کی وجہ سے مزدور پیشہ اور روزانہ کی بنیاد پر کمائی کرنے والے لوگ بہت متاثر ہیں۔ جمعیۃ علماء کریم نگر(تلنگانہ) کی جانب سے مفتی محمد یونس القاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع کریم نگر کی نگرانی میں ایسے متاثر افراد اور خاندانوں میں نقد مالی امداد اور راشن تقسیم کیا جارہا ہے ۔ دیہاتوں میں اس سلسلہ میں کوششیں کی جارہی ہیں۔اسی سلسلہ کی ایک کڑی کے طورپرکئی افراد میں راشن کی تقسیم عمل میں لائی گئی،ضرورت مندوں کو ان کے گھر پہنچ کر سامان پہنچایا جارہا ہے ۔اس موقع پر مفتی محمد صادق حسین قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء کریم نگر،مفتی محمد نوید سیف حسامی ایڈوکیٹ،جنرل سکریٹری دینی تعلیمی بورڈکریم نگر،حافظ عبدالمجید اشتیاق سکریٹری جمعیۃ علماء کریم نگر کے علاوہ ریلیف ٹیم موجود تھی۔  

۔6 سرکاری بینکوں کا انضمام آج سے نافذ

نئی دہلی// معیشت کی بڑھتی ضرورتوں کو پورا کرنے میں مدد کرنے اور عالمی سطح تک بڑے بینک بنانے کے مقصد سے عوامی زمرے کے 10 بینکوں کا انضمام یکم اپریل سے نافذ العمل ہونے کے ساتھ ہی چھ سرکاری بینک تاریخ کے اوراق میں درج ہو جائیں گے ۔یکم اپریل سے جو بینک تاریخ میں درج ہوجائیں گے ، ان میں الہ آباد بینک، کارپوریشن بینک، آندھرا بینک، سنڈیکیٹ بینک، اورینٹل بینک آف کامرس اور یونائیٹیڈ بینک آف انڈیا ہے ۔ اس انضمام کے بعد ملک میں سرکاری بینک کی تعداد کم ہوکر 12 ہوجائے گی۔ بینکوں کے انضمام کے سلسلے میں ریزرو بینک آف انڈیا بھی نوٹیفکیشن جاری کر چکا ہے ۔ اس کے تحت الہ آباد بینک کا انڈین بینک میں، کارپوریشن بینک اور آندھرا بینک کا یونین بینک آف انڈیا میں یکم اپریل سے انضمام ہو جائے گا۔ یکم اپریل سے الہ آباد بینک کے برانچ انڈین بینک کی برانچ کے بطور کام کریں گے ۔ یونائیٹیڈ بینک آف انڈیا اور او