تازہ ترین

نائیڈو کی ارکان پارلیمنٹ سے عطیہ دینے کی اپیل

نئی دہلی// نائب صدر ونکیا نائیڈو نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ممبران پارلیمنٹ سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے ان سے اپنے ممبرپارلیمنٹ فنڈ میں عطیہ دینے کو کہا ہے ۔ نائیڈو نے اتوار کو یہ اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہر ایک ممبر پارلیمنٹ اپنے ممبر پارلیمنٹ فنڈ میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے عطیہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ کم از کم ایک کروڑ روپے ہر ممبر پارلیمنٹ کو آغاز میں دینے چاہئے ۔نائب صدر نے سماجی تنظیموں اور رضاکار اداروں سے غریبوں اور کمزوروں کو کھانا فراہم کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ پھنسے ہوئے تارکین وطن محنت کشوں کے لئے بھی کھانے کا انتظام کیا جاناچاہیے ۔ انہوں نے لوگوں سے وزیر اعظم ریلیف فنڈ میں عطیہ دینے کی اپیل کی۔تمام ممبران پارلیمنٹ کے نام مکتو ب میں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے بنی نوع انسان کے سامنے ایک غیر معمولی بحران پیدا ہوگیا ہے ۔ اس سے نمٹنے کے لیے حکومت، شہری تنظیمو

صدر ہند نے ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کی

نئی دہلی// صدر رام ناتھ کووند نے ملک کے عوام سے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے تعاون کی اپیل کی ہے ۔ کووند نے کورونا وائرس کے بحران پر قابو پانے کی قومی کوششوں میں تعاون کرنے کے لئے اتوار کو فنڈ میں اپنی ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے ملک کے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ فنڈ میں دل کھول کر کی تعاون کے لئے آگے آئیں۔انہوں نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ ان کی پیروی کرتے ہوئے راشٹر پتی بھون کے افسر ان و ملازمین بھی فنڈ میں رضاکارانہ تعاون کے لئے آگے آئے ہیں۔  

لوگوں کی دقتیں دور کرنے والے سماج کے ہیرو: مودی

نئی دہلی//وزیراعظم نریندرمودی نے کہا ہے کہ کورونا کے لئے نافذ 21دن کے لاک ڈاؤن کے دوران جو لوگ ضروری اشیا کی فراہمی مناسب انداز میں جاری رکھے ہوئے ہیں،وہ اپنی زندگی داؤ پر لگا کر ملک کی خدمت انجام دے رہے ہیں،اس لئے وہ ہمارے اصلی ہیرو ہیں اور سماج کے لئے ان کی خدمت قابل ستائش ہے ۔ مودی نے اتوار کو ریڈیو پر نشر اپنے ماہانہ پروگرام’من کی بات‘میں کہا کہ اس بحران کی گھڑی میں ضروری سامان فروخت کرنے والے دکان داراپنا زندگی خطرے میں ڈال کر لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنے گھروں میں قید لوگوں کو ضروری چیزیں مہیا کرارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ایک ڈرائیوراپنی زندگی خطرے میں ڈال کر لوگوں کو ضروری سامان پہنچا رہے ہیں تاکہ لوگوں کو کسی طرح کی دقتیں نہ ہوں۔اسی طرح سے پھل،دودھ وغیرہ فروخت کرنے والے ملک کو بحران کے وقت اہم خدمت دے رہے ہیں۔ای کامرس خدمات کے ملازمین بھی جان پر کھیل کر کام کررہے ہی

ملک میں کورونا کا اثر وسیع

نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس سے اب تک 25 افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ وائرس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 979 ہو گئی ہے ۔وزارت صحت کی اتوار کی صبح کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس ملک کی 27 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے اور اب تک اس کے 979 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے ۔ ان میں 931 ہندوستانی اور 48 غیر ملکی ہیں۔ کورونا وائرس سے ملک بھر میں اب تک 25 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ 87 افراد صحت مند ہو چکے ہیں۔کیرالہ، مہاراشٹر، کرناٹک، تلنگانہ، گجرات، راجستھان، اترپردیش اور دہلی میں اب تک سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں۔کورونا وائرس سے سب سے زیادہ مہاراشٹر میں چھ، گجرات میں چار، کرناٹک میں تین، دہلی میں دو، مدھیہ پردیش میں دو اور کیرالہ، بہار، پنجاب، ہماچل پردیش، تلنگانہ، جموں و کشمیر، تمل ناڈو اور مغربی بنگال میں ایک ایک شخص کی موت ہو چکی ہے ۔ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز زیر ان

تازہ ترین