تازہ ترین

راجیہ سبھا کی کارروائی 11 بجے سے شام چھ بجے تک ہوگی

نئی دہلی//راجیہ سبھا کی کارروائی اب پہلے کی طرح اپنے عام وقت 11 بجے سے شام چھ بجے تک چلے گی۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تہاشا اضافے کے مسئلے پر بحث کرانے کے سلسلے ایوان میں پیر کو ہوئے ہنگامے کی وجہ سے تین بار کے التوا کے بعد ڈیڑھ بجے جب ایوان کی کارروائی پھر سے شروع ہوئی تو پریزائڈنگ ڈپٹی چیئرمین وندنا چوہان نے کہا کہ ان کے پاس اراکین کےلئے ایک اچھی خبر ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعدد اراکین نے چیئرمین سے اپیل کی تھی کہ کارروائی کے وقت میں تبدیلی کی جانی چاہئے اسے توجہ میں رکھتے ہوئے اب ایوان کی کارروائی باقاعدہ وقت یعنی صبح گیارہ بجے سے شام چھ بجے تک چلے گی۔ انہوں نے کہا کہ اراکین کے بیٹھنے کا انتظام بھی پہلے کی طرح کردیا گیاہے۔اب اراکین پہلے کی طرح ایوان میں اپنی جگہوں پر بیٹھیں گے حالانکہ کچھ ارکن ابھی بھی راجیہ سبھا کی گیلری میں بیٹھیں گے۔ اس کے بعد انہوں نے ایوان کی ک

ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز میں اضافے کا سلسلہ جاری

نئی دہلی// ملک کی کچھ ریاستوں میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے کیسز میں پھر سے تیزی اورشفایاب مریضوں کی تعداد میں گراوٹ کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران جان لیوا اور مہلک ترین وبا کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد ایک بار پھر 100 سے کم ریکارڈ کی گئی ہے۔ مسلسل تین دن تک جان لیوا کورونا وائرس سے مرنے والے مریضوں کی تعداد 100 سے کم رپورٹ درج کی جارہی تھی لیکن آخری تین دنوں کے دوران یہ تعداد 100 سے اوپر رہی۔ ہلاک ہونے والوں کی تعداد جمعہ کے روز 113 ، ہفتہ کو 108 ، اتوار کو 100 اور پیر کے روز 97 تھی۔ اسی عرصے کے دوران شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد نسبتاً کم رہنے سے4224 ایکٹیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ دریں اثنا ملک میں اب تک دو کروڑ 89 ہزار سے زائد افراد کو اینٹی کورونا ویکسین دی جاچکی ہے۔ ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 96.91 فیصد ، فعال کیسز کی شرح 1.68 فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.40 فیصد

پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کا دوسرا سیشن آج سے شروع

نئی دہلی//چار ریاستوں اور ایک مرکزی زیرانتظام علاقہ میں اسمبلی انتخابات کی مہم کے دوران ایک ماہ طویل پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کا دوسراسیشن آج یعنی سوموار سے شروع ہوگا۔پارلیمنٹ کے دوسرے سیشن میں حکومت کی توجہ مالی سال2021-22کے لئے متعددمالی مطالبوں کی منظوری حاصل کرنے کے علاوہ فائنانس بل جس میں متعدد ٹیکس تجاویز ہیں،کوپاس کرانے پر مرکوز ہوگی۔8اپریل کوختم ہونے والے سیشن کے دوران حکومت نے متعدد بلوں کو بھی فہرست میں رکھا ہے جن میں پنشن فنڈریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ترمیمی) بل،نیشنل بینک فار فائنانسنگ انفراسٹرکچراینڈ ڈیولمپنٹ بل،الیکٹرسٹی (ترمیمی)بل،کرپٹوکرنسی اور ریگولیشن آف آفیشل ڈجٹل کرنسی بل شامل ہیں ۔پارلیمنٹ کے اجلاس کادوسراسیشن اس وقت ہورہا ہے جب مغربی بنگال،تمل ناڈ،آسام اور کیرالہ کے علاوہ بڈوچری میں انتخابات کیلئے سیاسی پارٹیاں سرگرم ہیں ۔یہ چنائومارچ اپریل میں ہوں گے۔متعدد

تازہ ترین