تازہ ترین

مودی کل جن اوشدھی آپریٹر، مستفید افراد سے خطاب کریں گے

 نئی دہلی//  وزیراعظم نریندر مودی تیسرے یوم جن اوشدھی  کے موقع پر کل (اتوار) پورے ملک میں واقع جن اوشدھی مراکز کےآپریٹر اور ان کے مستفید افراد سے خطاب کریں گے۔ ایک ہفتے تک جاری یوم جن اوشدھی پروگرام یکم مارچ کو شروع ہوا تھا اور وزیراعظم کل صبح کو خطاب کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی ایک ہفتے سے جاری یہ پروگرام ختم ہوگا۔ ملک میں ابھی تمام اضلاع میں جن اوشدھی مراکز چلائے جا رہے ہیں۔ پورے ملک میں 7400 سے زیادہ جن اوشدھی مراکز ہیں۔ یوم جن اوشدھی ہفتہ 2021 کے انعقاد پورے ملک کے 7400 سے زیادہ وزیراعظم ہندوستانی جن اوشدھی مراکز کے ذریعے سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس ہفتے کے تحت جن اوشدھی مرکز کےآپریٹر مختلف تقریبات کا انعقاد کر رہے ہیں جن میں صحت اور صفائی کے بارے میں بیداری سے متعلق سرگرمیاں بھی شامل ہیں۔ اس انعقاد کی شروعات یکم مارچ کو مفت طبی جانچ کے انعقاد کے ساتھ ہوا تھا جس میں بلڈ

کسان تنظیم 6 مارچ یوم سیاہ‘ منایا

نئی دہلی //مرکزی حکومت کے تین نئے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی تحریک کے ہفتے کے روز 100 دن مکمل ہونے پر تحریک کار کسان تنظیم اس دن (چھ مارچ) کو ’یوم سیاہ‘ کے طور پر منا رہا ہے۔ اس درمیان تحریک کار کسانوں نے پانچ گھنٹوں کے لیے کنڈلی-مانیسر-پلول (کے ایم پی) ایکسپریس وے کو جام کر دیا ہے۔ ایکسپریس وے 1100 بجے سے 1600 بجے تک جام رہے گا۔ سنیْکت کسان مورچہ (ایس ایم پی) نے کسان تحریک کے 100 دن پورے ہونے کے موقع پر چھ مارچ (ہفتے) کو ’یوم سیاہ‘ کے بطور منانے اور کنڈلی-مانیسر-پلول (کے ایم پی) ایکسپریس وے کو پانچ گھنٹوں کے لیے جام کرنے کا اعلان ہفتے کے روز کر دیا تھا۔ کسان تنظیموں اور حکومت کے مابین گیارہ دور کی بات چیت ہو چکی ہے لیکن دونوں کے درمیان ابھی تک اتفاق رائے نہیں ہوا ہے۔ کسان رہنما زرعی قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں اور حکومت قوانین واپس لینے کو بالکل

ملک میں ایک دن میں پھر

نئی دہلی// ملک  کی کچھ ریاستوں میں کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) کے  کیسز میں اچانک اضافے سے  اس کے  مریضوں کی یومیہ تعداد میں تیزی آئی ہے۔لگاتار تین دن سے کورونا وائرس  سے ہونے والی اموات کی تعداد 100 سے کم درج  کی گئی ہے لیکن گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وبا کی وجہ سے 108 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اسی عرصے کے دوران  کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد نسبتاً  کم  رہنے سے سے  ایکٹیو کیسز میں 3985  عدد کا اضافہ ہوا ہے۔دریں اثنا  ملک میں اب تک ایک کروڑ 94 لاکھ 97 ہزار 704 افراد کو  اینٹی کورونا ویکسین دی جاچکی ہے۔ہفتہ کی صبح وزارت صحت کی جانب سے  جاری  اعداد و شمار کے مطابق  گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا  وائرس  کے 18،327 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرین  کی تعداد ایک کروڑ 11 لاکھ 9

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر برقرار

نئی دہلی// تیل پیدا کرنے والے گروپ اوپیک پلس کی جانب سے پیداوار میں اضافہ نہ کرنے کے فیصلہ کے بعد خام تیل کی قیمتوں  میں ابال کے باوجود ہفتہ کو گھریلو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مسلسل ساتویں روز مستحکم رہیں۔بیرون ملک  کی منڈیوں میں لندن برینٹ خام تیل 2.62  اضافے کے ساتھ فی بیرل 69.39. تک پہنچ گیا۔دارالحکومت دہلی میں  فی الحال پیٹرول کی  قیمت  91.17 روپے اور ڈیزل 81.47 روپے فی لیٹر ہے۔ 27ارچ کو ان دونوں  ایندھنوں کی قیمتوں میں بالترتیب 24  اور 15 پیسے فی لیٹر کا  اضافہ کیا گیا تھا۔آئل مارکیٹنگ کی سرکاری کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق آج ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیاہے۔