ملک میں کورونا وائرس کے10584 نئے کیس،78 مریضوں کی موت

نئی دہلی// ملک میں کورونا انفیکشن گھٹتے بڑھتے نئے معاملوں کے درمیان پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کے مقابلے نئے معاملے کم رہنے سے پانچ دن بعد فعال معاملوں میں کمی درج کی گئی۔ اس دوران ملک میں اب تک ایک کروڑ 17 لاکھ 45 ہزار 552 لوگوں کی ٹیکہ کاری کی جا چکی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری اعدادو شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 10584 نئے معاملے سامنے آئے اور متاثرین کی تعداد بڑھکر ایک کروڑ 10 لاکھ 16 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اس دوران 13,255 مریض صحت یاب ہوئے جسے ملاکر کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ سات لاکھ 12 ہزار 306 رہ گئی ہے۔ اس سے پہلے 17 فروری کو فعال معاملوں میں کمی ہوئی تھی۔ پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 78 مریضوں کی موت ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھکر ایک لاکھ 56 ہزار 463 ہوگئی۔ ملک میں باز

بھارت دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے کیلئے پرعزم

 نئی دہلی //یواین آئی// ملک کو ہر شعبہ میں خودکفیل بنانے کے لئے نجی شعبہ کی شراکت داری کی وکالت کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کل کہا ہے کہ نجی کمپنیوں کو دفاعی شعبہ میں بھی پوری دنیا میں ہندوستان کا پرچم بلند کرنے کے لئے آگے آنا چاہئے ۔ مودی نے پیر کو دفاعی شعبے میں مرکزی بجٹ کے التزامات کے موثر طریقے سے نافذ کرنے کے لئے منعقدہ ایک ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بات چیت اس تناظر میں بہت اہم ہے کہ ملک کو دفاعی شعبہ میں کس طرح خود کفیل ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘دفاعی سرمایہ کے بجٹ میں گھریلو خریداری کے لئے بھی ایک حصہ مختص کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے نجی شعبہ پر زور دیا کہ وہ مینوفیکچرنگ کے ساتھ ساتھ ڈیزائن اور ترقی میں بھی آگے آئیں اور ہندوستان کے پرچم کو پوری دنیا میں بلندکریں۔انہوں نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتیں مینوفیکچرنگ کے شعبے می

پڈوچیری میں کانگریس حکومت کا خاتمہ

نئی دہلی //پڈوچیری کے وزیراعلیٰ وی نارائن سامی پیر کو اسمبلی میں اکثریت ثابت نہیں کرسکے۔وزیر اعلیٰ نارائن سامی اعتماد ووٹ کی تحریک پیش کرنے کے بعد تقریباًایک گھنٹہ تک ایوان سے خطاب کیا اور پھر تمام ممبروں کے ساتھ واک آؤٹ کر گئے۔اس کے بعد اسمبلی اسپیکر وی شیوکولانتھو نے اعلان کیا کہ مسٹر نارائن سامی کی جانب سے پیش تحریک عدم اعتماد کا ووٹ گرگیا ہے اور ان کی حکومت اکثریت سے محروم ہوگئی ہے۔ اس کے بعد ایوان کو غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردیا گیا۔اعتماد کی تحریک پیش کرتے ہوئے نارائن سامی نے کہا کہ مرکزی حکومت اور سابق لیفٹیننٹ گورنر کرن بیدی کی مبینہ مداخلت کے باوجود ریاست کی کانگریس حکومت نے متعدد اسکیمیں نافذ کیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی حکومت گرانے کے منصوبوں کے باوجود وہ پانچ سال کی مدت پوری کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

فرقہ پرست مسلمانوں کے ہی نہیں ملک کے دشمن :مولانا ارشد مدنی

نئی دہلی//یو این آئی// جمعیۃ علمائے ہند نے شمالی مشرقی دہلی کے بھیانک فسادات کے دوران تباہ شدہ مکانات کی تعمیر نومیں مزید پیش رفت کرتے ہوئے گوکل پوری میں جنتی مسجد،بھاگیرتھی وہار، کراول نگر وغیرہ میں 30مکانات اور جیوتی نگر قبرستان کولوگوں کے حوالے کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ جمعیۃ فسادزگان کی مدد مستعدی کے ساتھ جاری رکھے گی۔ وہیں جمعیۃ کے صدر مولانا سید ارشد مدنی نے فرقہ پرستی کے خلاف شدت کے ساتھ لڑائی جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہاکہ فرقہ پرست مسلمانوں کے ہی نہیں ملک کے دشمن ہیں۔ مولانا مدنی نے کہاکہ ہمارا ہزاروں بارکا تجربہ ہے کہ فساد ہوتانہیں ہے بلکہ کرایا جاتاہے ۔ اگرانتظامیہ نہ چاہے تو ہندوستان میں کہیں بھی فساد نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہاکہ بعض مرتبہ تو پولیس ایکشن ہوتا ہے اور دہلی فسادمیں بھی پولس کا یہی کرداررہاہے  

راہل گاندھی کی کسانوں کی حمایت میں ٹریکٹر ریلی

نئی دہلی//کانگریس کے سابق صدر و رہنما راہل گاندھی کیرالہ میںاپنے پارلیمانی حلقہ وائناڈ کے دورے پر ہیں۔ اس دوران انہوں نے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کسانوں کے ساتھ ٹریکٹر ریلی نکالی۔ راہل گاندھی نے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کسانوں کے ساتھ ٹریکٹر ریلی نکالی۔ اس دوران انہوں نے خود ٹریکٹر چلایا ۔ اس سے قبل راہل گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی اور وزیر اعظم نریندر مودی پر شدید حملہ کیا تھا۔  

تازہ ترین