تازہ ترین

دلی میں آج رات سے چھ روزہ لاک ڈاون کا اعلان

نئی دہلی// دلی میں کورونا انفیکشن انتہا پر پہنچنے کے بعد حکومت نے پیر رات دس بجے سے چھ دنوں کے لئے لاک ڈاون نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلی اروند کیجریوال نے لیفٹننٹ گورنر انل بیجل کے ساتھ میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس میں آج رات دس بجے سے آئند پیر کی صبح پانچ بجے تک لاک ڈاون کا اعلان کیا ۔  اس دوران سبھی ضروری خدمات کو لاک ڈاون سے مسثنیٰ رکھا گیا ہے۔ کھانے پینے، میڈیکل اور شادی کی تقاریب منعقد ہوں گی۔ شادی کی تقاریب میں 50 لوگ شرکت کرسکیں گے اور اس کے لئے پاس جاری کئے جائیں گے۔  

ملک میں تقریباً پونے تین لاکھ نئے کورونا کیس،1619ہلاکتیں

 سرینگر//ملک میں کورونا وائرس کے کیسوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 273810 نئے کیس سامنے آگئے ۔اس طرح ملک میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 15061919 ہوگئی ہے۔ ملک میں اسی عرصہ کے دوران کورونا سے 1619 سے نئی اموات ہوئیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 178769 ہوگئی ہے۔  اعداد و شامر کے مطابق ملک میں ایکٹیو کورونا کیسز کی کل تعداد 1929329 ہے اور کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 12953821 ہے۔  

ہ 12کروڑ سے زائد لوگوں کوٹیکے لگائے گئے: مرکزی وزارت صحت

نئی دہلی// اتوار کے روز ملک میں کورونا ویکسین لینے والے  لوگوں کی تعداد 12 کروڑ سے تجاوز کرگئی۔ یہ دنیا کی ویکسین کی سب سے بڑی مہم ہے۔یہ اطلاع مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے دی۔ وزارت کے مطابق آج صبح سات بجے دی گئی رپورٹ کے مطابق اب تک ملک میں1815325 سیشنز کے دوران کل 122622590 افراد کو ویکسین کی خوراک دی جاچکی ہے۔ان میں 9128146 صحت کارکنان ( ایچ سی ڈبلیوز) شامل ہیں جنہوں نے پہلی خوراک لی ہے اور 5708223  ایچ سی ڈبلیوز  نے دوسری خوراک لی ہے۔ اس کے علاوہ ، 11233415 فرنٹ لائن کارکنوں نے پہلی خوراک لی ہے اور 5510238 نے دوسری خوراک لی ہے۔ اس کے علاوہ  60 سال سے زائد عمر کے لوگوں میں سے پہلی خوراک سے فائدہ اٹھانے والوں میں 45594522 اور 38،91،294 سیکنڈ خوراک سے فائدہ اٹھانے والوں میں 60 سال سے زیادہ عمر والوں میں شامل ہیں۔ جبکہ 45 سے 60 سال تک کے مستفید افراد میں

ماسک اور وٹیکہ کاری کے تئیں بیداری ضروری:وزیراعظم

نئی دہلی//وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے پارلیمانی حلقے وارانسی میں کورونا سے پیدا شدہ حالات کا جائزہ لیا اور کورونا سے بچاؤ کے احتیاطی اقدامات اور 45 سال سے زیادہ عمر والے لوگوں کی ٹیکہ کاری کی ضرورت پر زور دیا۔انہوںنے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ میٹنگ میں حصہ لیا اور کورونا سے بچاؤ اور کورونا متاثرہ مریضوں کے مکمل علاج کے لئے ٹیسٹنگ ،بیڈ،دوائیاں ،ویکسین اور طبی اہلکاروں کی ضرورت وغیرہ کی معلومات لی۔ انہوں نے عوام کو ہر ممکن مدد فوری طورپر مہیا کرانے کے لئے افسروں کو ہدایت دی۔بات چیت کے دوران وزیراعظم نے اس بات پر خاص طور پر زور دیا کہ ’دو گزکی دوری ،ماسک ہے ضروری‘ پر عمل سبھی لوگوں کے ذریعہ کیا جائے۔ وزیراعظم نے ویکسینیشن مہم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ 45 سال سے زیادہ کی عمر کے سبھی لوگوں اس سلسلے میں بیدار کریں۔ انہوں نے انتظامیہ کو بھی پوری حساسیت کے ساتھ وا

مرکزی حکومت اپنے اسپتالوں میں 7 ہزار بیڈ فراہم کرے: کیجریوال

نئی دہلی// دہلی کے وزیراعلیٰ اورعام آدمی پارٹی کے سربراہ اروندکیجریوال نے دارالحکومت میں کورونا وائرس کی تشویشناک صورت حال پر وزیراعظم نریندرمودی کو خط لکھ کر مرکزی حکومت کے اسپتالوں میں دس ہزارمیں سے کم ازکم سات ہزاربیڈ کورونا مریضوں کے لئے ریزرو رکھنے اور فور اً آکسیجن مہیاکرانے کی اپیل کی ہے۔ کیجریوال نے اتوارکے روز یہ خط لکھ کر سنگین صورت حال سے آگاہ کیا ہے، کیونکہ کورونا بیڈ  اورآکسیجن کی انتہائی کمی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ " تقریباً تمام آئی سی یو بیڈ بھرگئے ہیں۔ اپنی سطح پرہم تمام کوششیں کررہے ہیں۔ آپ کی مددکی ضرورت ہے"۔ دہلی میں مرکزی حکومت کے اسپتالوں میں تقریباً دس ہزار بیڈ ہیں۔ ان میں سے صرف 1800 بیڈ کورونا مریضوں کے لئے ریزرو کئے گئے ہیں۔ صورت حال کی سنگینی کے پیش نظر ا?پ سے التجا ہے کہ کم ازکم سات ہزار بیڈ کورونا مریضوں کے لئے مخصوص کئے جائیں۔ دہلی میں آ

کمبھ سے دہلی واپسی پر 14دن کا قرنطین ضروری : ڈی ڈی ایم اے

نئی دہلی// قومی دارالحکومت میں کورونا کے کیسزتیزی سے بڑھ رہے ہیں اور دہلی حکومت نے ایک حکمنامہ  جاری کر کے ہری دوار کے کمبھ میلے سے واپس آنے والے ان تمام افراد کے لئے 14 دن کا قرنطین لازمی کر دیا ہے ، جو حال ہی میں وہاں سے واپس لوٹے ہیں۔ دہلی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) نے اپنے حکمنامے میں کہا ہے کہ کمبھ میلہ سے واپس آنے والے دہلی کے شہریوں کو 14 دن تک گھر قرنطین میں رہنا لازمی ہوگا اور اپنی تفصیلات دہلی حکومت کے پورٹل پر اپ لوڈ اور لنک کرنی ہوگی۔ڈی ڈی ایم اے نے ہفتہ کی دیر رات یہ ہدایت جاری کی۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں دہلی کے وہ تمام رہائشی  جو ہری دوار میں کمبھ 2021میں اشنان کر لوٹے ہیں یا جائیں گئے، انہیں اپنی ضروری تفصیلات جیسے نام ، دہلی کا پتہ ، فون نمبر ، شناختی کارڈ ، جانے اور آنے کی تاریخ  دہلی سرکار  کے پورٹل پر اپ لوڈ اور لنک کرنا ضروری ہ

کورونا وائرس بے قابو،کمبھ میلے کو اب علامتی رکھا جائے :وزیراعظم

 نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کی صبح اتراکھنڈ کے ہری دوار میں رنجنی اکھاڑہ کے اچاریہ مہامنڈلیشور سوامی اودھیش آنند گری سے فون پر بات کرکے تمام سنتوں کی صحت کی معلومات حاصل کی اور انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کے لئے سنت برادری کے تئیں اظہار تشکر کیا۔ مودی نے اپیل کی کہ دو شاہی اسنان مکمل ہوچکے ہیں ، لہذا اب کمبھ کو علامتی طور پر رکھا جائے ۔ اس سے وباکے خلاف جنگ میں تقویت ملے گی۔ یہ اطلاع خود مودی نے ٹویٹ کرکے دی۔وزیر اعظم سے بات کرنے کے بعد ، اچاریہ مہامنڈلیشور سوامی اودھیش آنند گری نے مودی کی اپیل کا احترام کرتے ہوئے صبح 11 بجے پریس کانفرنس میں اپنا رد عمل ظاہر کیا۔ انہوں نے عقیدت مندوں سے گزارش کی کہ وہ کووڈ کے حالات کو دیکھتے ہوئے بڑی تعداد میں اسنان کے لئے نہ آئیں اور انہیں کووڈ کے اصولوں پر عمل کرنا چاہئے ۔واضح رہے کہ کووڈ انفیکشن کی وجہ سے ، دو اکھاڑوں نے ہفتے کے ر

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات،مودی کی لوگوں سے ریکارڈ تعداد میںووٹ ڈالنے کی اپیل

نئی دہلی// ملک میں کورونا وبا کے پھیلاؤ میں برو ز بہ روز اضافے کے درمیان ، وزیر اعظم نریندر مودی نے مغربی بنگال میں اسمبلی کے پانچویں مرحلے اور ملک کے مختلف حصوں میں ضمنی انتخابات میں بڑھ چڑھ کر ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے ۔ مودی نے ہفتے کے روز ٹویٹ کیا ’’ملک کے مختلف حصوں میں ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔ میں پولنگ والے علاقوں میں رہنے والے لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ریکارڈ تعداد میں ووٹ ڈالیں اور جشن جمہوریت کو تقویت دیں‘‘۔ ایک اور ٹویٹ میں ، انہوں نے کہا کہ آج مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے پانچویں مرحلے کی پولنگ ہورہی ہے اور میں اپیل کرتا ہوں کہ ووٹر بڑی تعداد میں ووٹ ڈالیں۔ خاص طور پر پہلی بار ووٹ ڈالنے والوں کو اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنا چاہئے ۔واضح رہے کہ ملک میں کورونا کی وبا نے ایک بڑی شکل اختیار کر لی ہے اور آج مسلسل تیسرے دن بھی ایک دن میں کورونا سے م

مہاراشٹر میں نااہل اور بدعنوان حکومت:پیوش گوئل

نئی دہلی//بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر تجارت وصنعت پیوش گوئل نے مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے پر جمعہ کے روز آکسیجن کے نام پر ڈرامہ بازي کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ آکسیجن پروڈکشن کی اکائیاں 110 فیصد صلاحیت کے ساتھ کام کررہی ہیں۔ پیوش گوئل نے ہفتہ کے روز سلسلہ وار ٹویٹس میں کہا کہ مہاراشٹر میں ایک نااہل اور بدعنوان حکومت ہے اور مرکزی حکومت بحران کے وقت لوگوں کی مدد کے لئے پوری کوشش کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ "مہاراشٹر کے عوام مشترکہ جوابداہی کی پوری پیروی کر رہے ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ وزیر اعلی بھی 'مشترکہ ریاست مشترکہ جوابدہی' کے ساتھ اپنی ذمہ داری نبھائیں"۔  پیوش گوئل نے کہا کہ مرکزی حکومت ملک بھر میں آکسیجن کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے پوری لگن سے تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے ۔ صنعتی کام کاج میں اس

ٹیکہ کاری کی عمر 25برس کی جائے :سونیا

نئی دہلی //کانگریس صدر سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ کورونا کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور ہر عمر کے افراد اس کا شکار ہو رہے ہیں، لہذا حکومت کو ٹیکہ کاری کی عمر 25 برس کرنی چاہئے ۔ گاندھی نے ہفتہ کو یہاں پارٹی کے اعلی پالیسی ساز ادارے کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کوکورونا کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے ٹیکہ کاری کی عمر پر پھر سے غور کرنا چاہیے اور ذیابیطس اور گردوں کی جیسی مہلک بیماری سے متاثر 25 برس سے زیادہ کے نوجوانوں کو بھی یہ ٹیکہ لگایا جانا چاہئے ۔کانگریس صدر نے کہا کہ ملک میں متعدد جگہوں سے ویکسین کی کمی کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں لیکن حکومت نے ساڑھے چھ لاکھ سے زیادہ ویکسین برآمد کرچکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض ہیں ، اور ان کی تعداد کو دیکھتے ہوئے حکومت کو پہلے اپنے لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے اس کا استعمال کرنا چاہئے ۔

ملک میں کورونا وائرس کے 2.34 لاکھ نئے معاملے

نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) وبا کے قہر میں روز بروز تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، ملک کے مختلف حصوں میں 2.34 لاکھ نئے کیس درج ہوئے ہیں۔ ہفتہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 234692 نئے کیس درج ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 45 لاکھ 26 ہزار 609 ہوگئی ہے۔ وہیں اس دوران ریکارڈ 123354 مریض صحتمند بھی ہوئے ہیں جنہیں ماکر اب تک 12671220 مریض کورونا نجات پا چکے ہیں۔ ملک میں کورونا کے سرگرم معاملے 16 لاکھ کو عبور کرکے 1679740 ہوچکے ہیں۔ اسی دوران مزید 1341 مریضوں کی موت کے ساتھ ، اس بیماری سے اموات کی تعداد بڑھ کر 175649 ہوگئی ہے۔ ملک میں شفا یابی کی شرح 87.23 فیصد اور فعال کیسوں کی شرح 11.56 فیصد ہوگئی ہے ، جبکہ اموات کی شرح کم ہوکر 1.21 فیصد رہ گئی ہے۔ مہا

کورونا:دہلی میں آج رات سے نافز ہوگا ویک اینڈ کرفیو

نئی دہلی// دہلی میں کافی تیزی سے بڑھ رہے کورونا انفیکشن کے پھیلنے کو روکنے کے لئے آج رات دس بجے سے ہفتے کے آخری دو دنوں میں کرفیو نافذ ہوجائے گا۔دہلی میں جمعہ کی رات دس بجے سے پیر کی صبح پانچ بجے تک کے لئے ہفتے کے آخر میں کرفیو لگانے کا اعلان کیا گیا ہے ۔دارالحکومت میں کورونا انفیکشن کی روک تھام کے لئے دہلی حکومت کی جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق ہفتے کے آخر میں کرفیو کے دوران لازمی خدمات میں شامل افراد کے علاوہ شادی کی تقریب میں شرکت کرنے والوں کے لئے بھی کرفیو پاس جاری کیے جائیں گے ۔ اس دوران ، دہلی میں آڈیٹوریم ، مال ، جم اور اسپا مکمل طور پر بند ہوجائیں گے ۔ تھیٹروں کو 30 فیصد صلاحیت کے ساتھ چلنے کی اجازت دی گئی ہے ۔ ضروری خدمات سے وابستہ افراد کو کرفیو پاس جاری کیے جائیں گے ۔ لوگوں کو ریستورانوں میں بیٹھ کر کھانا کھانے سے منع کیا جائے گا اور صرف گھر کھانا لے جانے کی اجازت ہوگی۔و

ریل خدمات میں کوئی کٹوتی نہیں ہوگی: ریلوے بورڈ چیئرمین

نئی دہلی // کووڈ کی وبا کے تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے ملک گیر سطح پر لاک ڈاؤن کے خدشات کے پیش نظر ہندوستانی ریلوے نے واضح کیا ہے کہ کووڈ کے نام پر کسی کو بھی خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ ریلوے خدمات میں کوئی کٹوتی نہیں کی جائے گی اور ڈیمانڈ کے مطابق اضافی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ریلوے بورڈ کے چیئرمین اور چیف ایکزیکیٹو آفیسر (سی ای او) سنیت شرما نے یہاں ایک ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ ملک کے کسی بھی حصے میں کسی کو یہ فکر نہیں کرنی چاہئے کہ ریلوے کی خدمات بند ہوسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے 1490 میل ایکسپریس ٹرینیں چلا رہی ہے ، جو کووڈ سے پہلے کی مدت کے مقابلے میں 84 فیصد ہے ۔ اسی طرح ، 92 فیصد یعنی 5387 مضافاتی خدمات بھی چل رہی ہیں۔ صرف مسافر ٹرینوں کی صورت میں ، 26 فیصد یعنی 947 ٹرینیں چلائی جارہی ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ مسافر ٹرینیں غیر محفوظ ہیں اور مسافروں کے کووڈ پروٹوکول کو یق

برفباری کے درمیان بارہ لاچا میں پھنسے 37لوگوں کو بچایا گیا: مانو ورما

شملہ// ہماچل پردیش کے بے حد دور دراز ضلع لاہول اسپیتی کے بارہ لاچا اور اسکے آس پاس برفباری میں پھنسے 37 لوگون کو بچا لیا گیا ہے ۔پولیس سپرنٹنڈنٹ لاہول اسپیتی مانو ورما نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے آج بتایا کہ 37 مسافروں کو نکال کر دارچا پہنچایا گیا ہے اور سبھی صحیح سلامت ہیں۔واضح رہے کہ منالی لیہ راستہ بند ہونے کی وجہ سے بارہ لاچا میں جمعرات کی رات تازہ برفباری کے درمیان کئی گاڑیاں اور لوگ بھی پھنس گئے تھے ۔ ان لوگوں کو نکالنے کے لئے بارڈر روڈ آرگینائزیشن 70 آر سی سی اور لاہل اسپیتی پولیس نے گزشتہ رات مشترکہ بچاؤ مہم چلائی۔ صفر ڈگری درجہ حرات میں بی آر او اور پولیس کے جوانوں نے یہاں پھنسی خواتین اور بچوں سمیت کل 37 مسافروں کو نکال کر دارچا پہنچایا۔ انہوں نے بتایا کہ ابھی بھی 41 گاڑیاں بارہ لاچا درا میں پھنسی ہوئی ہیں۔جن کو نکالنے کے لئے بی آر او کی ٹیم سڑک کو بحال کرنے میں لگی ہے

ملک میں کوروناوائرس کے ریکارڈ 2.17 لاکھ نئے کیس

نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی وبا انتہائی تیز رفتاری سے پھیلنے کا جاری ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2.17 لاکھ سے زائد نئے کیس درج ہوئے ہیں۔ جمعہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 217353 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 42 لاکھ 91 ہزار 917 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ، اس عرصے کے دوران 118302 مریض صحت مند بھی ہوئے ہیں جس سے شفایاب مریضوں کی مجموعی تعداد 12547866 ہوچکی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 15 لاکھ کو عبور کرکے 1569743 ہوچکے ہیں۔ اسی عرصے میں مزید 1185 مریضوں کی موت کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 74 ہزار 308 ہوگئی ہے۔ ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح گھٹ کر 87.80 فیصد،ایکٹیو کیسز کی شرح 10.98 فیصد جبکہ ا

بھارت اور پاکستان کے مابین’ پر امن اور فعال تعلقات‘

دوبئی//امریکا میں متحدہ عرب امارات کے سفیر یوسف ال اوطیبہ نے تصدیق کی ہے کہ خلیجی ریاست بھارت اور پاکستان کے مابین 'پرامن اور فعال' تعلقات کے لیے ثالثی کا کردار ادا کررہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پاکستان اور بھارت سے اعلیٰ انٹیلی جنس افسران نے کشمیر کے معاملے پر حالیہ تناؤ کم کرنے کے لیے نئی کوششوں کے طور پر جنوری میں دبئی میں خفیہ بات چیت کی تھی۔سفیر یوسف ال اوطیبہ نے اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے ہوور انسٹی ٹیوشن کے ساتھ ورچوئل بات چیت میں کہا کہ متحدہ عرب امارات نے 'کشمیر پر پائی جانے والی کشیدگی کو ختم کرنے اور جنگ بندی میں کردار ادا کیا'۔انہوں نے اْمید ظاہر کی کہ سفارتی تعلقات کی بحالی اور دیگر امور میں مثبت پیش رفت میں مدد ملے گی۔امریکا میں متحدہ عرب امارات کے سفیر یوسف ال اوطیبہ نے کہا کہ وہ (پاکستان اور بھارت) شاید بہترین دوست نہ بنیں لیکن ہم کم سے کم (تعلقات

جاسوسی کیس| اسرو سائنسدان کیخلاف سی بی آئی جانچ کا حکم

 نئی دہلی//سپریم کورٹ نے ہندوستانی خلائی تحقیقاتی ادارہ (اسرو) کے سائنسدان نمبی نارائن پر 1994 میں لگائے گئے جاسوسی الزامات اور اس کے بعد ان کی ہراسانی کے معاملے میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے ذریعہ تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔جسٹس اے ایم خانویلکر کی سربراہی والی ڈویژن بنچ نے جسٹس ڈی کے جین کمیٹی کی رپورٹ کو تسلیم کرتے ہوئے سی بی آئی کو اس معاملے کی مزید تحقیقات کرنے کا حکم دیا۔سپریم کورٹ نے فرضی جاسوسی کیس میں مسٹر نارائنن کو پھنسانے والے افسران کے خلاف بھی سی بی آئی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے تفتیشی ایجنسی کو تین مہینے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے ۔عدالت نے جسٹس ڈی کے جین کمیٹی کی رپورٹ کو ابتدائی تفتیش سمجھتے ہوئے مزید تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔ بنچ نے سی بی آئی کو یہ رپورٹ عام نہ کرنے کی بھی ہدایت دی ہے ۔اس معاملے میں مالدیپ کی دو خواتین اور ہندوستان کے دو سائنس دانوں پر ال

فضائیہ مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کیلئے لائحہ عمل پر دھیان دے :راجناتھ

نئی دہلی// وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے مشرقی لداخ میں پیدا ہونے والے چیلنجز سے نمٹنے میں ایئر فورس کی مستعدی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے خطرات سے نمٹنے کے لئے طویل مدتی حکمت عملی اور لائحہ عمل تیار ہونا چاہئے ۔راجناتھ سنگھ نے جمعرات کے روز فضائیہ کے اعلی کمانڈروں کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ خوش اتفاق ہے کہ یہ کانفرنس فضائیہ کے مارشل ارجن سنگھ کے یوم پیدائش کے موقع پر منعقد کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ "یہ خوشی کی بات ہے کہ گزشتہ سال مشرقی لداخ میں پیش آنے والے واقعات پر ایئر فورس نے فوری اور جارحانہ انداز میں جواب دیا ہے "۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ کمانڈروں کو مستقبل میں اس طرح کے خطرات سے نمٹنے کے لئے طویل مدتی خاکہ اور حکمت عملی وضع کرنا چاہئے ، جس کی بنیاد پر صلاحیت سازی کی جاسکتی ہے ۔وزیر دفاع نے کورونا وائرس کی عالمی وبا سے نمٹنے کے لئے حکومت کی جانب سے چلا

کورونا کے خلاف ایک سال سے مہم جاری:نائب صدر

لکھنو//وزیر اعظم ، وزیر داخلہ اور ملک کے تمام گورنروں کے ساتھ نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو کی زیر صدارت کووڈ 19 کے ’ویکسین فیسٹیول‘کے حوالے سے ایک میٹنگ ہوئی ، جس میں نائب صدر نے کہاکہ گزشتہ ایک سال سے کووڈ کے خلاف پورے ملک میں مہم چل رہی ہے جس میں ہم کامیاب بھی ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کووڈ ۔19 کا دوسرا اسٹرین ملک میں تیزی سے پھیل رہا ہے ۔ اس پر قابو پانے کے لئے ہمیں تمام حفاظتی اقدامات کے ساتھ سوشل ڈسٹنسنگ کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے تمام گورنروں سے اپیل کی کہ وہ سیاسی جماعتوں ، مذہبی رہنماؤں ، یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں ، میئروں کے ساتھ میٹنگ کریں اور کورونا کو کنٹرول کرنے کے لئے اجتماعی کوششیں کریں اور کوویڈ ویکسینیشن کے کام کو تیز کریں اور لوگوں کو لازمی طور سے ماسک لگانے کے لئے تحریک دیں۔ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعہ بھی آگاہی مہم چلائی جانی چاہئے ۔گورنروں

کورونا بحران: دہلی میں اختتام ہفتہ کرفیو نافذ رہے گا

نئی دہلی// دہلی میں تیزی سے بڑھ رہے کورونا انفیکشن کو روکنے کے لئے حکومت نے اختتام ہفتہ کرفیو کا اعلان کیا ہے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے جمعرات کے روز ایک پریس کانفرنس میں یہ علان کیا دہلی میں جمعہ کی رات دس بجے سے پیر کی صبح چھ بجے تک اختتام ہفتہ کرفیو نافذ کرنے کا علان کیا۔ دارالحکومت میں کورونا انفیکشن کی روک تھام کے لئے دہلی حکومت کی جانب سے جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق ہفتے کے آخری دنوں میں کرفیو کے دوران لازمی خدمات سےوابستہ افراد کے علاوہ شادی کی تقریب میں شرکت کرنے والوں کے لئے کرفیو پاس جاری کیے جائیں گے۔ اس دوران دہلی میں میٹنگ ہال ، مال ، جم اور سپا مکمل طور پر بند رہیں گے۔ سنیما گھروں کو 30 فیصد صلاحیت کے ساتھ چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال نے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل اور دیگر عہدیداروں سے ملاقات کے بعد یہ اعلان کیا۔ ملک کی دیگر کئی

تازہ ترین