تازہ ترین

پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

نئی دہلی//بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں کی وجہ سے ہفتہ کے آخر میں لنبن برینٹ کروڈ کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل کو عبور کرنے کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج مسلسل 86ویں دن گھریلو سطح پر مستحکم رہیں۔   دونوں ایندھن کی قیمتوں میں 4 نومبر 2021 کو کمی کی گئی جب مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 اور 10 روپے کی کمی کا اعلان کیا۔   اس کے بعد ریاستی حکومتوں کی جانب سے ویلیو ایڈیڈ ٹیکس (ویٹ) کو کم کرنے کے فیصلے کے بعد دارالحکومت دہلی میں بھی ویٹ کو کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے بعد دارالحکومت میں 2 دسمبر 2021 کو پٹرول تقریباً آٹھ روپے سستا ہو گیا۔ تاہم ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔     لندن برینٹ کروڈ 90.03 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 0.79 فیصد اضافے کے ساتھ ہفتے کے آخر میں گزشتہ شب 87.29 ڈالر فی

بھارت میں کورونا معاملات میں کمی|2 لاکھ 35ہزار کیسز درج

    نئی دہلی//بھارت میں گزشتہ روز کے مقابلے کورونا کیسز میں کمی ہوئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں 2 لاکھ 35 ہزار 532 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔    وہیں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے 871افراد کی موت ہوئی ہے۔   کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 لاکھ 35 ہزار 939 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔   بھارت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی کُل تعداد 20 لاکھ 4 ہزار 333 ہو گئی ہے۔ یہ معلومات مرکزی وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار میں دی گئی ہے۔   مرکزی وزارت صحت کے مطابق اب تک ملک بھر میں کورونا ویکسین کی 165 کروڑ 4 لاکھ 87 ہزار 260 خوراکیں دی جا چکی ہیں۔   انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے مطابق گزشتہ روز بھارت میں 17 لاکھ 59 ہزار 434 سیمپل ٹیسٹ کیے گئے۔اب تک بھارت میں کُل 72 کروڑ 57 لاکھ 74 ہزار 705 نمونوں کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

ملک میں سکول کھولنے کی تیاری

نئی دہلی // مرکزی سرکا ملک بھر میں سکول کھولنے کے حوالے سے آنے والے دنوں میں ایڈوائزری جاری کرنے جارہی ہے۔ مرکزی وزیر صحت من سکھ منداویہ نے قومی ماہرین گروپ سے ملک بھر میں سکول کھولنے کے حوالے سے قوائد و ضوابط طے کرنے کیلئے کہا ہے۔کورونا وائرس نے تمام عمر کے بچوں کو متاثر کیا ہے لیکن بچوں میں اموات کی شرح اور وائرس کا پھیلائو بہت کم ہے۔ ماہرین صحت کا ماننا ہے کہ سکول کھلونے کا وقت آگیا ہے۔ عالمی وباء کے بعد سے سکول زیادہ تر بند ہی رہے ہیں۔ چند ریاستوں نے کبھی سکول کھولے لیکن زیادہ تر ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں میں بڑے پیمانے پر خدشات کی وجہ سے سکول نہیں کھولے گئے۔ مرکزی وزارت صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ریاستی سرکار کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ سکول کھلونا چاہتے ہیں یا نہیں۔ذرائع نے بتایا کہ مرکزی سرکار مرحلہ وار طریقے سے کورونا مخالف قوائد و ضوابط کی عمل آوری کے بیچ میں سکول ک

کیسز کم ہو کر اڈھائی لاکھ تک پہنچ گئے

نئی دہلی// ملک اس وقت کورونا وبا کی تیسری لہر کی زد میں ہے اور انفیکشن کی صورتحال میں معمولی بہتری کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 251209 نئے معاملات سامنے آئے ، حالانکہ راحت کی بات یہ ہے کہ اس کے مقابلے میں تقریباً ایک لاکھ زیادہ 347443 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ملک میں 57 لاکھ 35 ہزار 692 کووڈ کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی جمعہ کی صبح 7 بجے تک ایک ارب 64 کروڑ 44 لاکھ 73 ہزار 216 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، اس وقت ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 21 لاکھ 5 ہزار 611 ہو گئی ہے ۔ ملک میں اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ 80 لاکھ 24 ہزار 771 افراد کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 627 لوگوں کی موت کے بعد مرنے والوں کااعدادوشماربڑھ کر 492327 ہو گیا ہے ۔  

بھارت اورچین قریبی تال میل بنائے رکھنے پرمتفق

نئی دہلی//بھارت اور چین نے کمانڈرسطح کی حالیہ بات چیت میں قریبی تعلقات بنائے رکھنے پراتفاق کیا ہے اورفوجی اورسفارتی ذرائع سے باہمی طور قابل قبول حل نکالنے کیلئے مذاکرات برقراررکھنے پرمتفق ہوئے ہیں تاکہ حقیقی کنٹرول لائن پرمشرقی سیکٹر میں معاملات کو فوری طور حل کیا جائے۔وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق چین کے ساتھ تعطل کودورکرنے کیلئے 12جنوری کو کمانڈرسطح کی 14ویں بات چیت ہوئی ۔دونوں اطراف نے باقی ماندہ معاملات کو حل کرنے کیلئے جلد سے جلدمشرقی سیکٹر میں حقیقی کنٹرول لائن پرامن بحال کرنے پراتفاق کیا۔ دونوں اطراف نے قریبی تال میل بنائے رکھنے پربھی رضامندی ظاہر کی۔ترجمان کے مطابق یہ بھی اتفاق ہوا کہ اگلی کمانڈر سطح کی کانفرنس جلد سے جلد منعقد کی جانی چاہیے۔