ٹریکٹر پریڈ تشدد میں200 افراد حراست میں

 نئی دہلی//دہلی پولیس نے ٹریکٹر پریڈ کے دوران ہوئے تشدد کے معاملے میں مختلف تھانوں میں 22 ایف آئی آر درج کرکے200 افراد کو حراست میں لیا ہے ۔ پولیس نے فساد پھیلانے ، پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے ، سرکاری کام میں رکاوٹ پیدا کرنے اور سرکاری جائداد کو نقصان پہنچانے سمیت مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے ۔ ایک پولیس افسر نے کہا کہ یوم جمہوریہ کو دہلی کے مختلف علاقوں میں تحریک چلانے والے کسانوں کی جانب سے کیے گئے تشدد میں 300پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وزارت داخلہ ہنگامہ اور تشدد کرنے والے تحریک کاروں کے خلاف سخت کاروائی کا منصوبہ بنا رہی ہے ۔ اس نے دہلی پولیس کے ساتھ آس پاس کی ریاستوں کی پولیس سے بھی کہا ہے کہ وہ تشدد کرنے والوں سے سختی سے نمٹیں۔  یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ کسان رہنماؤں کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کروائی جا سکتی ہے ۔ پولیس نے فساد پھ

کسانوں کی ٹریکٹر پریڈ کے دوران تشدد کے سلسلے میں 22 ایف آئی آر درج

نئی دہلی// دہلی پولیس نے ٹریکٹر پریڈ کے دوران ہوئے تشدد کے معاملے میں مختلف تھانوں میں 22 ایف آئی آر درج کرکے ایک سو سے زائد افراد کو حراست میں لیا ہے۔ پولیس نے فساد پھیلانے، پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے، سرکاری کام میں رکاوٹ پیدا کرنے اور سرکاری جائداد کو نقصان پہنچانے سمیت مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی ہےں۔ ایک پولیس افسر نے کہا کہ یوم جمہوریہ کو دہلی کے مختلف علاقوں میں تحریک چلانے والے کسانوں کی جانب سے کیے گئے تشدد میں 86 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔  

ملک میں 12689نئے کورونا وائرس کیس،137ہلاکتیں

نئی دہلی //ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد میں نشب و فراز کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یومیہ کیسز گھٹ کر 12689رہ گئے ، جبکہ نئے کیسز کے مقابلہ میں اس وبا کو مات دینے والوں کی تعداد میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ دریں اثنا ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 20 لاکھ 29 ہزار 419 افراد کو کوڈ 19 کے حفاظتی ویکسین دیئے گئے ہیں۔ بدھ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 12689 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، جس سے ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ چھ لاکھ 89 ہزار ہوگئی ہے۔ راحت کی بات یہ ہے اسی عرصے کے دوران13320 مریض شفایاب ہوئے جس سے صحت مریضوں کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ تین لاکھ 59 ہزار 305 ہوگئی۔ اسی عرصے کے دوران 137 کورونا مریضوں موت ہونے سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 53 ہزار 724 ہوگئی۔

دشمن کے ناپاک عزائم کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا

سرینگر//کشمیر سے کنیاکماری تک فوج ملک کی سرحدوں کی نگہبانی کرنے کی اہل ہے اور دشمن کے کسی بھی ناپاک کوشش کا منہ توڑ جواب دے سکتی ہے۔ اس بات کا اظہار وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے72ویں یوم جمہوریہ پرسماجی رابطہ گاہ ٹوئٹر پر اپنے متواتر کئی ٹوٹئٹس میں کیا۔انہوں نے ملک کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے چین اور پاکستان کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کاخواہاں ہے تاہم ہمارے اس جذبے کواگر کوئی ہماری کمزوری سے تعبیر کرنے کی بھول کرے گا،تو اُس کو اِس کا سخت خمیازہ بھگتناپڑے گا۔سی این آئی کے مطابق راجناتھ سنگھ نے کہا جموں کشمیرمیں آج امن کا بول بالا ہے وہ صرف اس لئے کہ وزیراعظم نریندرمودی نے جرات مندانہ اقدام اُٹھاتے ہوئے جموں کشمیرکے عوام کو ایک ودھان،ایک پردھان اور ایک نشان کے دائرے میں لاکر ملک کی سلامتی کو اور مضبوط کیااور ہمارے اس اندرونی معاملے  م

ہزاروں کسان ٹریکٹروںسمیت دلی میںداخل ہونے میں کامیاب

 نئی دلی // یوم جمہوریہ کے موقعے پر ہزاروں کسان ٹریکٹروںسمیت نئی دلی میں داخل ہوئے جہاں وہاں پہلے سے موجود پولیس و فورسزکی بھاری نفری نے ان کی پیش قدمی کو روک دیا اور کسانوں کی طرف آنسو گیس کے گولے داغے جس کے نتیجے میں وہاں کشیدگی کا ماحول پھیل گیا ۔اس بیچ کسانوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں کئی کسانوں کے علاوہ متعدد پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔پولیس کسانوں کو آگے بڑھنے سے روکنے کے لیے جگہ جگہ آنسو گیس اور لاٹھی چارج کا استعمال کر رہی ہے۔ کسانوں اور پولیس کے درمیان شہر میں کئی جگہ جھڑپیں ہوئی ہیں اور اس دوران ایک کسان کی ہلاکت کی تصدیق بھی ہوئی ہے۔کسانوں کے ایک بڑا ہجوم لال قلعہ تک پہنچ گیا ہے اور سینکڑوں مظاہرین قلعہ کی فصیل کے اس مقام پر کھڑے ہوئے جہاں روایتی طور پر یوم کے روز قومی پرچم لہرایا جاتا ہے۔پنجاب ہریانہ، مغربی اتر پردیش، راجستھان اور کئی دیگر ریاستوں

نئی دہلی میں راج پتھ پریوم جمہوریہ کی بڑی تقریب منعقد

نئی دہلی//ملک کے72ویں یوم جمہوریہ کے موقعہ پر ملکی سطح کی سب سے بڑی اوراہم ترین تقریب مرکزی راجدھانی نئی دہلی میں راج پتھ پرمنعقد ہوئی ،جہاں راشٹر پتی رام ناتھ کووند نے ملک کاقومی جھنڈا ’ترنگا ‘لہرایا ،پریڈ پرسلامی لی اورحاضرین سے خطاب کیا۔اس سے قبل وزیراعظم نریندرمودی نے راج پتھ پرصدررام ناتھ کووندکاپُرتپاک استقبال کیا۔ اس کے بعد صدر اسٹیج پر پہنچے اور ترنگا لہرایا۔ یوم جمہوریہ کی پریڈ کا آغاز قومی ترانے کے ساتھ ہوا ۔روایت کے مطابق، پرچم کشائی کے بعد، قومی ترانہ اور 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔جے کے این ایس کے مطابق یوم جمہوریہ پریڈ کا آغاز راشٹریہ سمر اسمارک میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ ملک کیلئے قربانی دینے والے ہیروز(فوجی جوانوں وافسروں) کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ہوا۔یوم جمہوریہ کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی  نے پہنی جام نگر شاہی کنبے کی تحفے میں دی گئی پ

۔ 100 ہونہار طلبہ کو اعزاز سے نوازا گیا

 نئی دہلی// وزارت تعلیم کی طرف سے ملک بھر کے اسکول، کالجوں، آئی آئی ٹی، این آئی آئی ٹی اور یونیورسٹیوں سے یوم جمہوریہ پریڈ- 2021 دیکھنے کے لیے مدعو کیے گئے 100 ہونہار طلبہ کو مرکزی وزیر تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال 'نشانک' نے سرٹیفکیٹ آف ایکسلینس پیش کیا۔ان تمام طلبہ کو وزیر اعظم نریندر مودی کے مہمان کی حیثیت سے یوم جمہوریہ کی تقریبات میں مدعو کیا گیا تھا، جن کی رہائش، خوراک اور آمدورفت کا انتظام وزارت تعلیم نے کیا ہے ۔مرکزی وزیر نے تمام طلبہ سے گفتگو کی اور انہیں ملک کی تعمیر کے لئے کام کرنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے کہا کہ "آج کا دن آپ سب نوجوانوں کو اپنے آئین پر فخر کرنے اور حب الوطنی کے جذبے کو محسوس کرنے کا دن ہے ۔ مجھے یقین ہے کہ راج پتھ پر ملک کی فوجی قوت اور ثقافتی مہارت کا مشاہدہ کرنے کے بعد آپ کے اندر ان احساسات کو نئی طاقت حاصل ہوئی ہوگی۔  

تازہ ترین