تازہ ترین

ہندوستانی معیشت وبائی امراض کے بعد رفتار پکڑ رہی ہے | 73ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر صدرکووند کا قوم کے نام خطاب

نئی دہلی//صدر رام ناتھ کووند نے منگل کو کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی کوششوں اور پالیسی اقدامات کی وجہ سے ہندوستانی معیشت کووڈ-19 کی وبا کے جھٹکے سے ابھرتے ہوئے رفتار پکڑ چکی ہے اور ہندوستانی معیشت کی موجودہ مالی سال میں شرح نمو موثر رہے گی وہیں مرکزی حکومت تمام شعبوں میں مسلسل بہتری لانے اور ضرورت کے مطابق امداد فراہم کرنے کے لیے سرگرم ہے ۔73 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر ٹیلی ویژن اور ریڈیو پر قوم سے اپنے خطاب میں مسٹر کووند نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کووڈ-19انفیکشن سے بچنے کے لیے پوری احتیاط برتیں، یہ کہتے ہوئے کہ یہ بحران ابھی ختم نہیں ہوا ہے ۔ انہوں نے کووڈ-19 کی ویکسین تیار کرنے سے لے کر اس عالمی وبائی مرض سے نمٹنے میں ہندوستان کی کوششوں کی تعریف کی۔صدر نے کہاکہ ‘‘خطرناک وبا کے بحران کی اس گھڑی میں ہم نے دیکھا ہے کہ ہم تمام ہم وطن کس طرح ایک خاندان کی طرح جڑے ہوئے ہیں

اسروکے چیئرمین کی ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات | گگنیان اور دیگر خلائی مشنوںپرتبادلہ خیال

نئی دہلی//خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) کے نئے چیئرمین ڈاکٹر ایس۔ سومناتھ نے سائنس اور ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی اور‘گگنیان’ کے ساتھ ساتھ مستقبل قریب میں دیگر خلائی مشنوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ ڈاکٹر سنگھ کے پاس ایٹمی توانائی اور اور اسپیس کے محکمے کا کام بھی ہے ۔ڈپارٹمنٹ آف اسپیس کی طرف سے جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق، اسرو کے نئے سربراہ کو مبارکباد دیتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ ڈاکٹر سومناتھ نے انتہائی اہم وقت پر یہ باوقار ذمہ داری سنبھالی ہے ۔ انہوں نے ڈاکٹر سومناتھ کو ہندوستان کے پہلے انسان بردار خلائی مشن 'گگنیان' سمیت کچھ بڑے تاریخی مشنوں کے ذریعے اسرو کی کامیاب قیادت کرنے پر نیک خواہشات پیش کیں۔ریلیز کے مطابق، اس میٹنگ میں ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں خلائی پروگراموں کی خصوصی حوصلہ افزائی کی جارہ

پارلیمنٹ کابجٹ سیشن31جنوری سے

نئی دہلی //کوروناکی تیسری لہر کے سایے میں ملکی پارلیمان کابجٹ اجلاس 31جنوری سے شروع ہوگا۔دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے صدر ہند رام ناتھ کووندکے خطاب کے بعد اقتصادی سروے 31 جنوری کو دوپہر کوپارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔تاہم مرکزی وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن یکم فروری 2022کوصبح 11بجے پارلیمنٹ کے ایوان زیریں یعنی لوک سبھا میں سالانہ بجٹ یا میزانیہ 2022-23پیش کر یں گی ۔پارلیمان کابجٹ اجلاس دوحصوں میں ہوگا،جسکے تحت بجٹ اجلاس کا پہلا حصہ 31 جنوری سے11 فروری تک اور بجٹ اجلاس کا دوسرا حصہ 14 مارچ سے8 اپریل تک ہوگا ۔ یکم فروری کو صبح 11 بجے مرکزی بجٹ یعنی سالانہ بجٹ یامیزانیہ2022-23پارلیمنٹ کے ایوان زیریں یعنی لوک سبھا میں پیش کیا جائے گا۔اور مرکزی وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن اگلے مالی سال کیلئے بجٹ کوپارلیمنٹ کے سامنے پیش کریں گی ۔ایک دن پہلے31 جنوری کو صدر رام ناتھ کووند پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس

راہل گاندھی کل پنجاب میں انتخابی مہم شروع کریں گے

چنڈی گڑھ//یو این آئی// کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے 27 جنوری کو پنجاب کا دورہ کرنے کا امکان ہے جہاں وہ کانگریس کی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے ۔مسٹر گاندھی پنجاب پہنچنے پر سب سے پہلے گولڈن ٹمپل میں متھا ٹیکیں گے اور امکان ہے کہ ان کے ساتھ تمام 117 اسمبلی حلقوں کے امیدوار بھی ہوں گے ۔ الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق جلسوں پر پابندی کے باعث ورچول ریلی سے خطاب کریں گے ۔امکان ہے کہ بقیہ 31 امیدواروں کا اعلان مسٹر گاندھی کی آمد سے پہلے ہو سکتا ہے ۔ متھا ٹیکنے کے بعد وہ پارٹی رہنماؤں کے ساتھ جالندھر جائیں گے ، جہاں وہ پارٹی کارکنوں سے ورچول ریلی سے خطاب کریں گے اور کانگریس کو دوبارہ زندہ کرنے کے لیے نئی سوچ نیا پنجاب کا نعرہ دے کر طویل عرصے سے اندرونی تصادم سے جوجھ رہی کانگریس میں نئی جان پھونکیں گے ۔واضح رہے کہ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں وہ زیادہ سے زیادہ سیٹیں لے کر اقتدار میں آنے میں کامیاب ہ