یوم جمہوریہ پر دارالحکومت دہلی کی سیکورٹی بے حد سخت

نئی دہلی// یوم جمہوریہ کی تقریب کے موقع پر قومی دارالحکومت میں زمین سے لے کر آسمان تک چاروں طرف سکیورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں اور اس کےلئے ہزاروں مسلح اہلکاروںکو تعینات کیا گیا ہے۔ دہلی پولیس کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ یوم جمہوریہ کے پیش نظر قومی دارالحکومت میں چپے چپے کی نگرانی کرکے سکیورٹی انتظامات چاک چوبند کئے گئے ہیں۔ یوم جمہوریہ کی تقریب کے ساتھ ساتھ کسانوں کی ٹریکٹر ریلی کےلئے بھی سکیورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔  

ملک میں کورونا کیسز کی یومیہ تعداد 14000 سے نیچے

نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران نمایاں کمی آئی ہے اور اس مدت کے دوران یومیہ کیسز 14 ہزار سے بھی کم رہی ہے ، جبکہ اسی عرصے میں موذی وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد نسبتاً زیادہ رہی۔ دریں اثناملک میں اب تک 16 لاکھ 15 ہزار 504 افراد کی کوڈ 19 ویکسین کی ٹیکہ کاری ہوچکی ہے۔ پیر کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 13203نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، جس سے یہ تعداد ایک کروڑ چھ لاکھ 67 ہزارہو گئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران13298 مریض صحت مند ہوئے ، جس کے بعد اس کی مجموعی تعداد ایک کروڑ تین لاکھ 30 ہزار 84 ہوگئی۔ ایکٹیو کیسز 226 سے گھٹ کر184142 رہ گئے۔ گزشتہ14 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 131 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 53 ہزار 470 ہوگئی۔ ملک میں شفای

کسانوں کی ٹریکٹر پریڈ کو منظوری

 نئی دلی //دہلی پولیس نے اتوار کے روز کہا کہ اس نے اصولی فیصلہ لیا ہے کہ کسانوں کو 26 جنوری کو قومی دارالحکومت کے علاقے میں اپنی مجوزہ ٹریکٹر ریلی کی اجازت دی جائے۔پولیس نے مزید بتایا کہ منگل کے روز کسانوں کی مجوزہ ٹریکٹر ریلی کا آغاز یوم جمہوریہ کی تقریبات کے اختتام کے بعد سخت سیکیورٹی کے درمیان ہوگا۔دہلی پولیس کے اسپیشل کمشنر(خفیہ) دیپیندر پاٹھک نے اتوار کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ دہلی پولیس نے کسان تنظیموں سے پانچ سے چھ مرتبہ کی طویل بات چیت کے بعد کسانوں کی خواہشات کا حترام کرتے ہوئے یوم جمہوریہ تقریب کے بعد ٹریکٹر ریلی کی اجازت دے دی۔ ٹریکٹر ریلی سنگھوبارڈر، ٹکری اور غازی پور بارڈر سے دہلی کے اندر چند کلومیٹرتک اندر آئے گی۔ تقریباً سو کلو میٹر دوری تک ٹریکٹر ریلی دہلی کے اندررہے گی۔ سنگھو بارڈر سے ٹریکٹر پریڈ چلے گی جو سنجئے گاندھی ٹرانسپورٹ، کنجھاولا بوانا، اوچندی بار

بچیوں کا قومی دن

 نئی دہلی//وزیراعظم نریندر مودی نے بچیوں کے قومی دن پر اتوار کو ملک کی بیٹیوں کو مبارکباد دی۔مسٹر مودی نے ایک ٹویٹ میں کہا،‘‘ بچیوں کے قومی دن پر،ہم اپنے ملک کی بیٹوں اور مختلف علاقوں میں ان کی کامیابیوں کو سلام کرتے ہیں۔ مرکزی حکومت نے کئی پہل کی ہیں، جو تعلیم تک پہنچ،بہتر طبی خدمات اور صنفی حساسیت میں بہتری لانے سمیت بچوں کو با اختیار بنانے پر مرکوز ہیں۔’’ایک دیگر ٹویٹ میں انہوں نے ان سبھی لوگوں کی بھی ستائش کی،جو بچیوں کو بااختیار بنانے اور ملک کی بیٹیوں کے لئے عزت اور مواقع پانے کی زندگی کو یقینی بنانے کی سمت میں کام کررہے ہیں۔ادھر نائب صدرایم ونکیا نائیڈو نے لڑکیوں کی تعلیم اور ان کو بااختیار بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ لڑکوں کو چھوٹی عمر سے ہی لڑکیوں کی عزت و احترام کرنے کا درس دیا جانا چاہئے ۔اتوار کو ‘نیشنل گرلز ڈے ’ کے موقع پر یہاں جا

مرکزی مسلح پولیس فورس آیوشمان بھارت صحت اسکیم کے دائرے میں شامل

 نئی دلی //مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گواہاٹی میں آیوشمان  صحت اسکیم کا افتتاح کیا۔ یہ اسکیم اْن تمامریاستوں میں جہاں آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا پر عمل ہو رہا ہے،28 لاکھ مرکزی مسلح پولیس فورسز اور ان کے اہل خانہ کے لیے ہے۔ آسام کے وزیراعلیٰ سربانندسونووال، وزارت داخلہ میں وزیر مملکت نتیانند رائے، آسام کے وزیر خزانہ ہیمنت بسواشرما، مرکزی داخلہ سکریٹری اجئے بھلا اس موقعے پر موجود تھے۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے شاہ نے نیتاجی کو نذرانہ  عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک نہایت خوشی کا موقع ہے کہ پراکرم دِوَس کے موقعے پر مرکزی مسلح پولیس فورسز کے لیے آیوشمان بھارت اسکیم کا آغاز ہو رہا ہے۔شاہ نے کہا کہ مرکز‘ سلامتی فورسزاور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے لیے عہد بستہ ہے اور حکومت نے ان کے لیے آیوشمان بھارت CAPF شروع کرنے کا فیصلہ کیاہے۔اس دور

لالو کی طبعیت نازک، ایمس میں داخل

 نئی دلی // بہار کے سابق وزیراعلیٰ لالو پرساد یادو کی حالت مزید خراب ہوگئی ہے۔ انہیں سانس لینے میں تکلیف کے سبب ایمس میں داخل کیا گیا ہے۔ لالو پرساد یادو کو ایئر ایمبولینس کے ذریعہ رانچی ایمس سے دہلی لایا گیا ہے۔ اس دوران ان کے ساتھ بہار کی سابق وزیراعلیٰ اور ان کی اہلیہ رابڑی دیوی اور بیٹے تیجسوی یادو بھی موجود ہیں۔ واضح رہے کہ پھپھڑوں میں انفیکشن اور گردے سے متعلق پریشانی سے وہ طویل وقت سے پریشان ہیں اور جمعرات رات سے ہی انہیں سانس لینے میں کافی تکلیف ہو رہی تھی، جس کے بعد ان کو ڈاکٹروں کی نگرانی میں رمس رانچی میں رکھا گیا تھا۔رانچی میں ان کی طبیعت زیادہ خراب ہونے کے بعد لالو پرساد یادو کو رمس کے ڈاکٹروں نے ایمس دہلی ریفر کیا تھا، جس کے بعد انہیں فوراً ایئر ایمبولینس کے ذریعہ دہلی لایا گیا۔ اس دوران عدالت سے ان کے ساتھ رابڑی دیوی اور بیٹے تیجسوی یادو کو بھی ساتھ آنے کی اجازت دی

تازہ ترین