مودی حکومت نے کورونا بحران میں امیر اور غریب کے درمیان خلیج بڑھا دی ہے: راہل گاندھی

نئی دہلی// کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دور میں حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے غریب اور امیر کے درمیان فاصلہ بڑھ گیا ہے اور اس دوران جو بھی قدم اٹھائے گئے ان کا فائدہ صرف مودی حکومت کے چند پسندیدہ سرمایہ داروں کو حاصل ہوا ہے۔   کانگریس لیڈر نے کہا کہ کورونا بحران کے دوران غریبوں کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے اور اس عرصے میں ان کی آمدنی میں 53 فیصد کمی آگئی ہے، جب کہ امیروں کی آمدنی میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔     راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ "پورا ملک کووڈ کے بحران سے دوچار ہواہے لیکن غریب اور متوسط ​​طبقہ کو مودی حکومت کی 'اقتصادی وبا' کا بھی شکار ہونا پڑاہے۔ امیر اور غریب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کو بڑھانے کا سہرا مرکزی حکومت کو جاتا ہے"۔   اس کے ساتھ ہی ایک اخبار میں شائع ہونے وا

اسرائیلی وزیراعظم اگلے سال ہندوستان کا دورہ کریں گے

نئی دہلی// اسرائیل کے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پراگلے سال ہندوستان کا دورہ کریں گے۔   یہ جانکاری ہندوستان میں اسرائیل کے سفیر ناؤر گیلن نے ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر آج یہاں ایک لوگو کے اجراء کے موقع پر دی۔   لوگو کو گیلن اور اسرائیل میں ہندوستان کے سفیر سنجیو سنگلا نے ایک ورچوول تقریب میں مشترکہ طور پر جاری کیا۔ یہ لوگو احمد آباد کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزائن کے طالب علم نکھل کمار رائے نے ڈیزائن کیا ہے۔   خیال رہے ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان رسمی سفارتی تعلقات 29 جنوری 1992 کو قائم ہوئے تھے۔   اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسٹر گیلن نے کہا کہ ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان ایک منفرد اسٹریٹجک شراکت داری ہے جو کاغذ پر نہیں ب

ملک میں کورونا قہر جاری: ایک دن میں 3لاکھ 6 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

نئی دہلی// بھارت میں گزشتہ روز کے مقابلے کورونا کیسز میں کمی دیکھی گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں تین لاکھ 6 ہزار 64 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ حالانکہ ملک میں گزشتہ روز کے مقابلے 27ہزار469 کم کیسز سامنے آئے ہیں۔ وہیں 439 افراد کی موت ہوئی ہے۔    گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے دو لاکھ 43ہزار 495افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔    بھارت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی کُل تعداد 22 لاکھ 49 ہزار 335 ہو گئی ہے۔ یہ معلومات مرکزی وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار میں دی گئی ہے۔   انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے مطابق گزشتہ روز بھارت میں 14 لاکھ 74ہزار 753سیمپل ٹیسٹ کیے گئے۔اب تک بھارت میں کُل 71کروڑ 69لاکھ 95ہزار 333نمونوں کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔   مرکزی وزارت صحت نے کہا کہ 23 ​​جنوری 2022 تک ملک بھر میں کورونا ویکسین کی 162کروڑ 26لاکھ 7ہزار خوراکی

سبھاش چندر بوس کو خراج عقیدت | مودی نے انڈیا گیٹ پر مجسمے کی نقب کشائی کی

 نئی دہلی//وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو مجاہد آزادی کے 125ویں یوم پیدائش پر انڈیا گیٹ پر نیتا جی سبھاش چندر بوس کے ہولوگرام مجسمے کی نقاب کشائی کی۔ ایک عظیم الشان مجسمہ، جو گرینائٹ سے بنے گا، مکمل ہونے کے بعد ہولوگرام مجسمے کی جگہ لے لے گا۔ مودی نے پہلے کہا تھا کہ یہ مجسمہ آزادی کی جدوجہد میں بوس کی بے پناہ شراکت کیلئے ایک بہترین خراج عقیدت ہوگا اور یہ ملک کے ان کے مقروض ہونے کی علامت ہوگا۔ہولوگرام مجسمے کو 30,000 lumens 4K پروجیکٹر سے تقویت ملے گی۔ایک غیر مرئی، ہائی گین، 90 فیصد شفاف ہولوگرافک اسکرین اس طرح لگائی گئی ہے کہ یہ دیکھنے والوں کو نظر نہیں آتی۔حکومت نے کہا ہے کہ ہولوگرام کا اثر پیدا کرنے کے لیے اس پر نیتا جی کی 3D تصویر پیش کی جائے گی۔ہولوگرام مجسمے کی جسامت 28 فٹ اونچائی اور چوڑائی 6 فٹ ہے۔ادھر وزیر اعظم نریندر مودی، لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا اور راجیہ سبھا کے

مودی نے نیتاجی کے یوم پیدائش کو ’پراکرم دیوس‘ کے طورپرمنانے کا اختراعی کام کیا: شاہ

نئی دہلی،//(یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر امت شاہ نے ہندستان کی آزادی میں نیتاجی سبھاش چندر بوس کی لاجواب شراکت کو یاد گار  قائم رکھنے کے لئے ان کے یوم پیدائش کو وزیراعظم نریندر مودی نے  پورے ملک میں ’پراکرم دیوس‘ کے طورپر منانے کا اختراعی کام کیا ہے۔مسٹر شاہ نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے ہندستان کی آزادی میں نیتاجی کی لاجواب شراکت کو یادگار بنانے رکھنے کیلئے ان کے یوم پیدائش کو پورے ملک میں ’پراکرم دیوس‘ کے طورپر منانے کا اختراعی کام کیا ہے۔ یہ آئندہ نسلوں میں نیتاجی کے متحرک خیالات اور نظریات کو سیراب کرنے کا کام کرے گا۔مرکزی وزیر برائے تعاون شاہ نے کہاکہ آزادی کے عظیم ہیرو نیتاجی سبھاش چندر بوس کے یوم پیدائش پر انہیں سلام کرتا ہوں۔ انہوں نے اپنی غیرمعمولی حب الوطنی، بے مثال جرات اور شاندار تقریر

ممتا بنرجی کی مرکزی حکومت سے اپیل | نیتاجی کے یوم پیدائش پر قومی تعطیل کا اعلان کیا جائے

کولکتہ //مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے تحریک آزادی کے مجاہد آزادی نیتاجی سبھاش چندر بوس کے یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے 23 جنوری کو قومی تعطیل قرار دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہاکہ آزاد ہند فوج کے نام پر راجرہاٹ علاقے میں ایک مقبرہ کے مقام کی تعمیر کی جائے گی اور نیتاجی کے نام پر ایک یونیورسٹی کے قیام کا کام بھی کیا جارہا ہے، جس میں پوری رقم ریاستی حکومت ادا کرے گی۔ وہیںممتا بنرجی نے ٹوئٹر پر کہا، امسال کولکاتہ میں یوم جمہوریہ کی پریڈ نیتاجی کو وقف ہوگی۔ مرکزی حکومت کو 23 جنوری کو قومی تعطیل قرار دینا چاہیے۔ ہم یہ دن ملک کے ہیرو کے دن کے طور پر منارہے ہیں۔دراصل، مغربی بنگال حکومت نے 23 جنوری 2022 تک سال بھر پروگرام کے انعقاد کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ اس دوران نیتاجی کی 125ویں یوم پیدائش کے موقعہ پر یہاں ایک عظیم پدیاترا کا بھی انعقاد کیا جائ

مودی حکومت نے 4کروڑ لوگوں کو غربت کی دلدل میں دھکیل دیا: راہل

نئی دہلی//(یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ مودی حکومت کی ترقی صرف چند سرمایہ داروں کے لیے ہے اور وہ ملک کے لوگوں پر کوئی توجہ نہیں دیتی ہے، جس کی وجہ سے چار کروڑ سے زیادہ لوگ پریشان ہیں ، وہ  ایک بار پھر غربت کی دلدل میں پھنس گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کا ترقیاتی پروگرام صرف اس کے دو سرمایہ دار دوستوں کے لیے ہے اور ان دوستوں نے اتنی ترقی کی ہے کہ وہ باہر  چھلکننے لگا ہے۔مودی حکومت کی ترقی پر طنز کرتے ہوئے، مسٹر راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا’’'ہمارے دو' کے لیے 'وکاس اوور فلو'، جبکہ ہمارے 4 کروڑ بہن بھائیوں کو غربت میں دھکیلا جا رہا ہے۔ چار کروڑ کا یہ اعداد و شمار محض اعداد و شمار نہیں ہیں بلکہ یہ ایک حقیقت ہے۔ ان چار کروڑ میں سے ہر ایک بہتر زندگی کا مستحق ہے کیونکہ ان میں سے ہر ایک ہندوستانی ہے‘‘۔  

تازہ ترین