کورونا وایرس کے مزید 3 لاکھ 33 ہزار سے زیادہ نئے کیسز، 525 افراد فوت

نئی دہلی//ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے اور ہر روز تین لاکھ سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔    مرکزی وزارت صحت کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوان کوران کے 3 لاکھ 33 ہزار 533 نئے معاملوں کی تصدیق کی گئی ہے۔   گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ 59 ہزار 168 مریضوں نے شفایابی حاصل کر لی جبکہ 525 مریضوں کی موت واقع ہو گئی۔ ملک بھر میں گزشتہ روز سے 4171 معاملے کم آئے ہیں، گزشتہ روز کورونا وائرس کے 3 لاکھ 37 ہزار 704 نئے کیسز درج کئے گئے تھے۔       ہندوستان کی کونسل برائے طبی تحقیق کے مطابق ملک میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے لئے 18 لاکھ 75 ہزار 533 نمونوں کی جانچ کی گئی اور اب تک مجموعی طور پر 71 کروڑ 55 لاکھ 20 ہزار 580 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔

نئی دہلی میںیوم جمہوریہ پر سیکورٹی اور ٹریفک کے خصوصی انتظامات

نئی دہلی//یو این آئی// یوم جمہوریہ کے پیش نظر دارالحکومت میں دہلی پولیس کی طرف سے سیکورٹی اور ٹریفک کے مناسب انتظامات کئے گئے ہیں۔دہلی پولیس کے ٹریفک کے جوائنٹ کمشنر وویک کشور کے مطابق 23 جنوری کو منعقد مکمل پریڈ ریہرسل کے پیش نظر انڈیا گیٹ، وجے چوک اور راج پتھ کے ارد گرد عام لوگوں کی نقل و حرکت پر اتوار کو صبح 9:15 سے 12:30 بجے تک) اور ( شام 1800 بجے ، رات 23:00 بجے ) پر جزوی پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔راج پتھ کے آس پاس واقع ادھیوگ بھون اور سنٹرل سکریٹریٹ میٹرو اسٹیشنوں کے مسافروں کو اتوار کی صبح 12 بجے تک اسٹیشن سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ان دو اسٹیشنوں کے علاوہ تمام میٹرو اسٹیشنوں پر مسافروں کی نقل و حرکت معمول پر رہے گی۔انڈیا گیٹ- راج پتھ اور نیشنل اسٹیڈیم کے آس پاس پریڈ کی مکمل ریہرسل کے دوران عام لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندی ہوگی۔ پریڈ کے دوران پبلک بسوں کو ان مقامات سے گ

عالمی بینک کابنگال کو 1000کروڑ روپے قرض دینے کا اعلان

کلکتہ//یواین آئی//عالمی بینک نے مغربی بنگال میں مربوط سماجی تحفظ کے پروگرام کے لیے 12.5ملین ڈالر (تقریباً 10,00کروڑ روپے ) فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔عالمی بینک نے ریاستی حکومت کو خط لکھ کر اپنے فیصلے سے آگاہ کیا ہے ۔ماہرین کا خیال ہے کہ ریاستی حکومت کے ترقیاتی پروگراموں جیسے کنیا شری، سواتھی ساتھی اسکیم کی وجہ سے ریاست کی جو بین الاقوامی شناخت ہوئی یہ اس کا نتیجہ ہے ۔2011میں اقتدار آنے کے بعد ترنمول کانگریس کی حکومت نے خواتین کو بااختیار بنانے اور سماجی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کئی اسکیموں کی شروعات کی ہے ۔جس میں بیوہ الاؤنس، بڑھاپے کا الاؤنس، کنیا شری، روپاشری، سواتھیہ ساتھی کارڈاورلکشمی بھنڈر جیسی اسکیمیں شامل ہیں ۔ان اسکیموں کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا اور لڑکیوں میں تعلیم کو فروغ دینے کے علاوہ کم عمری میں شادی کی روایات ختم کرنا ہے ۔2021میں تیسری مرتبہ اقتدار میں آنے

وزیر دفاع کی این سی سی کیڈٹوں کے ساتھ ورچوئل کانفرنس | ملک کو نئی بلندیوں تک لے جانے میں تعاون کیلئے حوصلہ افزائی

نئی دہلی//وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے یوم جمہوریہ کیمپ 2022 میں حصہ لینے والے نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) کے کیڈٹوں کے ساتھ ہفتے کے روز ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ سے بات چیت کی اور ان کی بڑے خواب دیکھنے اور ملک کو نئی بلندیوں تک لے جانے میں تعاون کے لئے حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے نوجوانوں کی اس تنظیم کے کیڈٹوں میں ایک قائد، سپاہی، فن کار، موسیقار اور اس سے بھی بڑھ کر ایک اچھے انسان کی خوبیاں پیدا کرکے انہیں مکمل انسان بنانے کے لیے اس تنظیم کی کوششوں کی ستائش کی۔ انہوں نے این سی سی کے کیڈٹوں میں کوالٹی پیدا کرنے کے لیے اس تنظیم کی ستائش کی تاکہ یہ کیڈٹس از خود راستے تلاش کرکے معاشرے کو نئی سمت دے سکیں۔ انہوں نے کیڈٹوں سے زندگی کے مقاصد تلاشنے کی اپیل کی ۔ اس کے علاوہ انہوں نے کیڈٹوں سے این سی سی کے ان سابق طلبا سے ترغیب حاصل کرنے کی بھی اپیل کی جنہوں نے اس تنظیم سے اتحاد، نظم و ضبط، سچائی، شجا

ممبئی:فلک بوس عمارت میں آتشزدگی،7 افراد ہلاک

ممبئی//جنوبی ممبئی کے تاردیو علاقے میں واقع 20 منزلہ فلک بوس عمارت کملا بلڈنگ میں سنیچر کی صبح تقریباً 7.30 بجے آگ لگنے سے 7 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق زخمیوں کو مقامی بھاٹیا اور سرکاری بی ایل نائر اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق تین افراد کی حالت تشویشناک ہے، جن کا علاج آئی سی یو میں کیا جا رہا ہے۔ جبکہ دیگر 12 کی حالت مستحکم ہے۔راحتی کام زور وشور سے جاری ہے ۔کملا نامی عمارت مشہوربھاٹیہ اسپتال سے متصل ہے ۔فائربریگیٹڈ کے مطابق آگ عمارت کی 18 ویں منزل پر لگی ہے ۔متعدد افراد کو بحفاظت عمارت سے نکالا گیا۔آگ کے شعلے کئی کلومیٹر کے فاصلے سے نظر آرہے تھے اور دھواں اٹھ رہا ہے ۔اب تک عملہ لوگوں کو بچانے میں مصروف ہے ۔آگ بھجا نے لیے لیویٹر وین کو بائیکلہ سے طلب کرلیا ہے کیونکہ عمارت میں جانا خطرے سے خالی نہیں ہے ۔نمائندے نے جائے حادثہ پردیکھا کہ ڈی جے دادا جی

تازہ ترین