تازہ ترین

معروف صحافی کمال خان کا انتقال

لکھنو// اترپردیش کے سینئر صحآفی کمال خان کا جمعہ کی صبح دل کا دورہ پڑجانے سے انتقال ہوگیا۔ وہ تقریباً 61برس کے تھے۔   اہل خانہ نے بتایا کہ صبح تقریباً چار بجے کمال نے سینے میں درد کی شکایت کی جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔   خان طویل عرصہ سے این ڈ ی ٹی وی سے منسلک تھے اور اپنی بے باک انداز اور غیرجانبدارانہ صحافت کے لئے جانے جاتے تھے۔   ان کی بیوی روچی کمار انڈیا ٹی وی میں نامہ نگار کے طورپر پر کام کرتی ہیں۔   ان کا ایک بیٹا ہے۔ آنجہانی صحافی کی آخری رسومات آج شام عیش باغ قبرستان میں اداکی جائیں گی۔   صحافی کے انتقال پر اترپردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل، وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ، سماج وادی پارٹی کے صدر اکھیلیش یادو، بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی، کانگریس کے ریاست

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 71ویں دن بھی کوئی تبدیلی نہیں

نئی دہلی// بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود گھریلو سطح پر آج مسلسل 71ویں دن بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔   مرکزی حکومت کی جانب سے 4 نومبر 2021 کو پٹرول اور ڈیزل پر بالترتیب 5 روپے اور 10 روپے کی ایکسائز ڈیوٹی کم کرنے کے اعلان کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی آئی تھی۔   اس کے بعد ریاستی حکومت کے میں کمی کے فیصلے کے بعد دہلی میں 2 دسمبر 2021 کو پٹرول تقریباً آٹھ روپے سستا ہو گیا ڈیزل کی قیمتیں بھی جوں کی توں ہی بنی رہیں۔   پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر نئی قیمتیں ہر روز صبح 6 بجے سے نافذہوتی ہیں۔ملک کے چار بڑے شہروں میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل ہیں:۔   شہر کا نام........پٹرول.....ڈیزل .......(روپے فی لیٹر) دہلی............95.41.....

کووڈ ویکسینیشن کے تحت 155.39 کروڑ ویکسین لگیں

نئی دہلی// گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 73 لاکھ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں اس کے ساتھ ہی ویکسینیشن کی کل تعداد 155.39 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے   صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعہ کو یہاں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 73 لاکھ 8 ہزار 669 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 155 کروڑ 39 لاکھ 81 ہزار 819 کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔   وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے دو لاکھ 64 ہزار 202 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 72 ہزار 73 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 3.48 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 14.78 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔   کووڈ کے نئے ویرئنٹ اومیکرون سے 5753 لوگ متاثر پائے گئے ہیں۔ وزارت نے بتایا کہ اسی مدت میں ایک لاکھ نو ہزار 345 لوگ ک

ملک میں کورونا کے مزید 2لاکھ 64 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

  نئی دہلی// ملک میں پھر ایک مرتبہ کورونا وائرس کے کیسیز میں زبردست اُچھال دیکھا گیا ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں ملک بھر سے کوویڈ-19  کے 2لاکھ64ہزار 202نئے کیسیز درج کیے گئے۔ جب کہ اس دوران 315 مریضوں کی موت بھی ہوگئی ہے۔   نئے کیسیز سامنے آنے کے بعد وبا سے مرنے والوں کی تعداد ملک بھر میں اب 4,85,350 ہوگئی ہے۔    مرکزی وزارت صحت نے بتایا کہ پورے ملک سے درج کیے گئے کوویڈ وبا کے نئے کیسزجمعرات کے مقابلے میں 6.7 فیصد زیادہ ہے۔ جمعرات کو ہندوستان میں کورونا کے 2,47,417 کیسیز درج کیے گئے تھے۔   وزارت صحت نے بتایا کہ ہندوستان میں کورونا وائرس کے ایکٹیو مریضوں کی تعداد اب بڑھ کر 12.72 لاکھ ہوگئی ہے۔  سرکاری اعدادوشمار کے مطابق، جمعرات کو 1,09,345 مریضوں کو ٹھیک ہونے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔ جس کے بعد کورونا سے اب تک ٹھیک ہونے وال

ملک میں امیکرون کے کل 5753 معاملے

دہلی//ملک میں امیکرون کے کل 5753 معاملے، 4.83 فیصد کا اضافہ، کووڈ ٹیکہ کاری یں 155.39 کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں دو لاکھ 64 ہزار 202 کووڈ کے نئے معاملے سامنے آئے اور ایک لاکھ 9 ہزار 234 افراد کووڈ سے صحت مند ہوئے۔  

لوگ کورونا کے خلاف لڑائی میںسرکار کا ساتھ دیں :مودی

 نئی دہلی //ملک میں بڑھتے اومیکرون کے معاملات اور کووڈ 19کے کسیوں میں بتدریج اضافہ کے پیش نظر وزیر اعظم نریندر مودی نے تمام ریاستوںکے وزرائے اعلیٰ اور یوٹیز حکام سے ورچول موڈ پر کووڈ صورتحال کا جائزہ لیا ۔ اس موقعے پر وزیر اعظم نے ضلع سطح پر صحت سے متعلق خاطر خواہ بنیادی ڈھانچے کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوںنے کہا کہ اس باربھی ہم اس نئی ویرینٹ کو شکست دینے میں کامیاب ہوں گے تاہم اس کیلئے لوگوں کا تعاون بھی ضروری ہے ۔ وزیراعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تمام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ بات چیت کی۔اس میٹنگ کے دوران وزیراعظم ملک کی کووڈ کی صورتحال اور اسے پھیلنے سے روکنے کے لئے کئے گئے اقدامات کی عمل آوری کا جائزہ لیا۔ وزیر اعظم مودی نے اعلیٰ سطح کی ایک ورچوئل میٹنگ میں ملک میں کووڈ19- کے حالات، صحت سے متعلق بنیادی ڈھانچے کی تیاریوں، ملک میں جاری ٹیکہ کا

بھارت میں کووڈ ٹیکہ کاری154.61 کروڑ سے متجاوز

نئی دہلی// ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 76 لاکھ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ویکسینیشن کی کل تعداد 154.61 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے ۔مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 76 لاکھ 32 ہزار 24 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک ایک ارب 54 کروڑ 61 لاکھ 39 ہزار 465 کووڈ ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔وزارت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے دو لاکھ 47 ہزار 417 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 17 ہزار 531 ہو گئی ہے ۔ یہ متاثرہ کیسز کا 3.08 فیصد ہے ۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 13.11 فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔کووڈ کی نئی شکل اومیکرون سے 28 ریاستوں میں 5488 لوگ متاثر پائے گئے ہیں جن میں مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 1367، راجستھان میں 792 اور دہلی میں 549 کیسز ہ

ہند،برطانیہ آزاد تجارتی معاہدے پر بات چیت

نئی دہلی//تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل اور برطانیہ کی وزیر تجارت اینی میری ٹریولین نے جمعرات کو یہاں دو طرفہ آزاد تجارتی معاہدہ (ایف ٹی اے )مذاکرات شروع کرنے کا اعلان کیا۔ دونوں فریقوں نے پہلے ہر ممکن تیزی سے ایک عبوری ایف ٹی اے کرنے اور اس کے بعد وسیع اقتصادی معاہدہ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔مسٹر گوئل اور برطانیہ کی ان کی ہم منصب وزیر کے سامنے افسروں کے درمیان ایف ٹی اے مذاکرات کی شرائط اور ضمن کے دستاویزوں کا تبادلہ کیا گیا ۔مسٹر گوئل نے کہا کہ اس معاہدے میں تجارت کے 'حساس' مسائل کو ایک طرف رکھتے ہوئے ایسے شعبوں کا انتخاب کیا گیا ہے جس سے دونوں ممالک کے لوگوں اور صنعتوں کو فائدہ پہنچے گا۔اس موقع پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ، مسٹر گوئل نے کہا، "بات چیت کے دوران دونوں ممالک نے فائدہ مند کاروباروں کو فوری فوائد فراہم کرنے کے لیے ایک عبوری معاہدے کے امکان کو تل

مغربی بنگال میں بڑا ٹرین حادثہ

نئی دہلی //جلپلائی گوڑی کے ڈوموہانی میں بڑا ٹرین حادثہ پیش ا?یا ہے۔ گواہاٹی جا رہی بیکانیر ایکسپریس ٹرین کی 12 بوگیاں شام کے تقریباً پانچ بجے پٹری سے اتر گئیں۔ اس حادثے میں اب تک پانچ مسافروں کی موت کی اطلاع موصول ہوئی ہے جب کہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اب تک تقریباً 40 زخمیوں کو قریبی اسپتال میں علاج کے داخل کرایا گیا ہے۔ حادثہ کے فوراً بعد راحت و بچاو? کام شروع ہو گیا۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریلوے کے متعلقہ افسران جائے واقعہ پر پہنچ گئے اور راحت و بچاو کام شروع کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ اس واقعہ کے بعد ایک اعلی سطحٰی جانچ کا حکم دیا گیا ہے۔جلپائی گڑی کی ضلع مجسٹریٹ مومتا گوڈالا بسو کے مطابق حادثہ میں کم سے کم تین لوگوں کی موت ہوئی ہے اور 20 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حادثہ میں زخمی لوگوں کو ڈبوں سے نکال کر ابتدائی علاج و معالجہ کے بعد ضرورت کے مطابق نزدیکی اسپتال میں بھیجا جارہا ہے۔حادثہ

تازہ ترین