تازہ ترین

کورونا کی تیسری لہر بے قابو، 2 لاکھ 47ہزار سے زیادہ نئے معاملے

    نئی دہلی//ہندوستان میں کورونا کی تیسری لہر پوری طرح بے قابو ہو چکی ہے اور یومیہ کیسز کی تعداد پہلی مرتبہ 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔    مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک بھر سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2لاکھ 47ہزار 417 نئے معاملے رپورٹ ہوئے ہیں۔ یہ تعداد گزشتہ روز رپورٹ ہونے والے کیسز سے 27فیصد زیادہ ہے۔   گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 84825 مریضوں نے شفایابی حاصل کر لی اور فعال معاملوں کی تعداد میں ایک لاکھ 60 ہزار سے زیادہ کا اضافہ ہو گیا۔    اب ملک میں 11 لاکھ 17 ہزار 531معاملے فعال ہیں۔ ساتھ ہی یومیہ پازیٹوٹی ریٹ میں بھی اضافہ ہوا ہے اور اب یہ 13.11 فیصد ہو گیا ہے۔  

وزیر اعظم کی حفاظت میں کوتاہی | تحقیقات کیلئے سابق جج اندو ملہوترا انکوائری کمیٹی چیئرمین مقرر

نئی دہلی// سپریم کورٹ نے وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ پنجاب کے دوران سیکورٹی میں مبینہ کوتاہی کی جانچ کے لیے بدھ کو سپریم کورٹ کی سابق جج اندو ملہوترا کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی۔چیف جسٹس این وی رمن ، جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس ہیما کوہلی کی بنچ نے پیر کو این جی او 'لائرز وائس' کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کہاتھا کہ وہ ہائی کورٹ کے سابق جج کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی انکوائری کرنا چاہتی ہے ۔بنچ نے کہا کہ وزیر اعظم کی سیکورٹی میں کوتاہی سے متعلق حساس معاملے کو مرکزی یا ریاستی حکومتوں کی طرف سے یکطرفہ تحقیقات کے لیے نہیں چھوڑا جا سکتا۔ عدالتی شعبہ میں تربیت یافتہ شخص اس معاملہ کی تحقیقات کرے ۔عدالت عظمیٰ کی بنچ نے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے ) کے ڈی جی یا اس کی نامزد اتھارٹی، قومی خطہ چنڈی گڑھ کے ڈی جی پی، پنجاب کے ڈی جی پی کے علاوہ پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کے رجس

مسلانوںکے خلاف اشتعال انگیز تقاریر | سپریم کورٹ کا اُتراکھنڈحکومت کو نوٹس

نئی دہلی//یو این آئی// سپریم کورٹ نے ہری دوار کے ‘دھرم سنسد’ پروگرام میں مبینہ طور پر مسلم برادری کے خلاف کی گئی قابل اعتراض اشتعال انگیز تقاریرکے خلاف دائرعرضیوں پر بدھ کے روز اتراکھنڈ حکومت کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کیا ۔ چیف جسٹس این وی رمنا اور جسٹس سوریہ کانت اور ہیما کوہلی کی بینچ نے متعلقہ فریقوں کے دلائل سننے کے بعد اتراکھنڈ حکومت کو نوٹس جاری کر کے اپنا جواب داخل کرنے کو کہا۔ چیف جسٹس رمنا نے کہا ‘‘ ہم ابھی صرف نوٹس جاری کر رہے ہیں ۔ اگلی سماعت 10 دنوں کے بعد ہوگی ’’۔ سینئروکیل سبل نے عرضی گزار کی طرف سے دلیل پیش ہوئے کہا کہ معاملہ انتہائی سنگین ہے ۔ اس طرح کی ‘دھرم سنسد’ کا انعقاد بار بار کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ اگلا پروگرام 24 جنوری کو علی گڑھ میں ہے ، اس لیے اس تاریخ سے پہلے اگلی شنوائی کی جائے ۔انہو

۔ 25واں قومی یوتھ فیسٹیول | مودی کی مقامی اشیا استعمال کرنے کی اپیل

نئی دہلی//وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندستان کی وسیع نوجوان آبادی اور جمہوری اقدار کو ملک کی سب سے بڑی طاقت بتاتے ہوئے نوجوان نسل پرزور دیا کہ وہ ملک میں تیارکردہ دیسی اشیا خرید نے کوترجیح دیں۔ مسٹر مودی نے بیٹے و بیٹی کے درمیان مساوات پر بولتے ہوئے کہا کہ بیٹیوں کی شادی کی کم ازکم عمر بڑھانے کا فیصلہ انہیں یکساںمواقع فراہم کرنے کے مقصد سے کیا گیا ہے ۔  مسٹر مودی کلپڈوچیری میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سوامی وویکانند کے یوم پیدائش پر 25ویں قومی یوتھ فیسٹیول کا افتتاح کر رہے تھے ۔ سوامی جی کے یوم پیدائش کو قومی‘ یوم نوجوان’ کے طور پر منایا جاتا ہے ۔ یہ تقریب دو دنوں تک جاری رہے گی۔اس موقع پر وزیر اعظم نے ملک بھر سے آن لائن جڑی نوجوان نسل سے '‘ووکل فار لوکل’ ہونے ، ہندستان میں بنے سامانوں اور ہندوستان کی مٹی سے مہکنے والی اشیا خریدنے اوراپنی خواہش سے طرز ز

بی جے پی کو ایک اور بڑا جھٹکا | اب دارا سنگھ چوہان یوگی کابینہ سے مستعفی

نئی دہلی //یوپی حکومت میں وزیر جنگلات و ماحولیات داراسنگھ چوہان نے وزارت سے استعفی دیا۔اترپردیش اسمبلی انتخابات سے پہلے یوگی کابینہ سے بدھ کو استعفی دینے والے دارا سنگھ چوہان کے استعفی کے بعد سماج وادی پارٹی(ایس پی)صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ چوہان کا ایس پی میں استقبال ہے ۔حالانکہ دارا سنگھ نے وزارت سے استعفی دینے کے بعد واضح کیا ہے کہ فی الحال انہوں نے کسی پارٹی کی رکنیت حاصل نہیں کی ہے ۔ جلد ہی وہ اپنے حامیوں کے ساتھ تبادلہ خیال کر کے آگے کی حکمت عملی کے بارے میں آگاہ کریں گے ۔اس درمیان اکھلیش نے دارا سنگھ کے ساتھ اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے ان کا ایس پی میں استقبال کیا اکھلیش نے کہا‘ سماجی انصاف کی جدوجہد کے جانباز سپاہی دارا سنگھ چوہان کا ایس پی میں دل کی گہرائیوں سے استقبال ہے ۔   

تازہ ترین