تازہ ترین

اطلاعات و نشریات کے وزارت کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک ہوا،بعد میں ری اسٹور کیا گیا

نئی دہلی// اطلاعات و نشریات کی وزارت کا سرکاری ٹویٹر اکاؤنٹ بدھ کی صبح ’ہیک‘ ہوگیا جسے کچھ وقت بعد دوبارہ ری اسٹور کرلیا گیا۔   ہیکرس نے اطلاعات و نشریات کی وزارت کے اکاؤنٹ کا نام ٹیسلا کمپنی کے چیف ایگزیکیوٹو افسر’ایلن مسک‘ کرکے پروفائل فوٹو پر مچھلی کی تصویر لگادی۔ اس کے ساتھ ساتھ کافی سارے ٹویٹ وزارت کے اکاؤنٹ سے کئے گئے۔   وزارت کے ہینڈل سے مسٹر مسک کے سرکاری ٹویٹر ہینڈل کے ایک پوسٹ کو ریٹویٹ بھی کیا گیا۔   اس سے پہلے پچھلے سال دسمبر میں وزیراعظم نریندر مودی کے بھی ٹویٹر اکاؤنٹ کو ہیک کیا گیا تھا۔مسٹر مودی کے اکاؤنٹ کو ہیک کرنےکے بعد بھی اسی طرح کے پوسٹ شیئر کئے تھے۔ ہیکنگ کے بعد ان کے اکاؤنٹ سے کرپٹو کرنسی کو فروغ دینے والے ٹویٹ لکھے گئے تھے۔ ایسے میں خدشہ ہے کہ اسی ہیکر نے اطلاعات و نشریات کی وزارت کے ٹویٹر ہینڈ

بھارت میں ایک دن میں 1لاکھ 94 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

نئی دہلی// بھارت میں کورونا کیسز 2لاکھ کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ گزشتہ 24گھنٹے میں ایک لاکھ 94ہزار 720نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ بھارت میں کورونا متاثرین کی کُل تعداد 3,58,75,790ہوگئی ہے۔   وہیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 442 افراد کی موت ہوئی ہے۔ جس کے بعد مرنے والوں کی کُل تعداد 4,84,231ہوگئی ہے۔   بھارت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی کل تعداد 9 لاکھ 55 ہزار 319 ہوگئی ہے۔ یہ معلومات منگل کو مرکزی وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار میں دی گئی ہے۔   وزارت صحت کے مطابق بھارت میں اومیکرون کے کیسز 4 ہزار 868 ہوگئی ہے وہیں ان میں سے کچھ صحت یاب ہو کر اپنے گھر واپس جا چکے ہیں۔انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے مطابق گزشتہ روز بھارت میں 17,61,900 سیمپل ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک بھارت میں کُل 69,52,74,380 نمونوں کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔  

اومیکرون سے ہر فرد متاثر ہوگا، بوسٹر ڈوز بھی کام نہیں آئے گی: طبی ماہرین

  نئی دہلی// طبی ماہر ڈاکٹر جے پرکاش ملیل کا کہنا ہے کہ کورونا کا نیا ویرینٹ اومیکرون تقریباً ناقابل تسخیر ہے اور اس سے ہر ایک متاثر ہوگا۔ این ڈی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا اب کوئی خوفناک بیماری نہیں رہی، نئے اسٹرین کا اثر بہت ہلکا ہے اور بہت کم لوگوں کو ہسپتال میں داخل کرانے کی نوبت آ رہی ہے۔   آئی سی ایم آر کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایپی ڈیمیولاجی میں سائنٹیفک ایڈوائیزری کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر جے پرکاش ملیل نے کہا، ’’اومیکرون ایسی بیماری سے جس پر ہم قابو پا سکتے ہیں۔ ہم لوگوں میں سے بہت سے تو یہ بھی نہیں جان پائیں گے کہ وہ اس سے متاثر ہو گئے ہیں۔ ممکنہ طور پر 80فیصد سے زیادہ افراد کو یہ معلوم بھی نہیں چلے گا کہ یہ انہیں کب لگا۔‘‘     ڈاکٹر ملیل نے مزید کہا کہ کسی بھی طبی ادارے نے بوسٹر ڈوز کا مشور

وزیراعظم مودی کی 'سیکورٹی چوک'، سپریم کورٹ کی تحقیقاتی کمیٹی کے نام پر آج فیصلہ ہونے کا امکان

نئی دہلی//عدالت عظمیٰ بدھ کو وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ پنجاب کے دوران سیکورٹی میں مبینہ کوتاہی کی تحقیقات کے لیے ایک سابق جج کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی کا نام دے سکتی ہے۔     چیف جسٹس این وی رمن ، جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس ہیما کوہلی کی بنچ نے 'لائرز وائس' نامی این جی اوکی عرضی پر فوری سماعت کرتے وئے پیر کو سپریم کورٹ کے ایک سابق جج کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیاتھا۔   بنچ نے یہ فیصلہ عرضی گزارمرکزی حکومت اور پنجاب حکومت کے دلائل سننے کے بعد لیا۔ عدالت آج کی سماعت کے دوران کمیٹی ممبران کے ناموں کا فیصلہ کر سکتی ہے۔   درخواست میں مستقبل میں وزیر اعظم کی ’سیکیورٹی لیپس‘ کی تکرار سے بچنے کے لئے پورے واقعہ کی ’موثر اور پیشہ ورانہ‘ تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا

ہندوستان اور چین کے درمیان فوجی کمانڈر سطح کی بات چیت کے 14ویں دورکاآغاز

نئی دہلی// ہندوستان اور چین کے درمیان سینئر سپریم ملٹری کمانڈر سطح (ایس ایچ ایم سی ایل ) کی بات چیت کا 14 واں دور بدھ کو چین کے چُشول-مولڈو میں شروع ہوا۔ یہ اطلاع سیکورٹی ذرائع نے دی۔   ہندوستان کی جانب سے اس کی نمائندگی لیہہ میں مقیم فائر اینڈ فیوری کور کے نئے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل انندا سین گپتا کر رہے ہیں، جبکہ چین کی نمائندگی جنوبی سنکیانگ ملٹری ڈسٹرکٹ کے کمانڈر میجر جنرل یانگ لن کر رہے ہیں۔   قبال ذکر ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل انندا سین گپتا نے لیفٹیننٹ جنرل پی جی کے مینن سے ایلیٹ کور کی کمان سنبھال لی ہے۔ کارگل جنگ کے بعد یکم ستمبر 1999 کو تشکیل دی گئی 14 ویں کور نے سیاچین گلیشیئر سمیت دنیا کے کچھ سب سے بلند ترین جنگی علاقوں پر سخت نگرانی رکھتے ہوئے پاکستان کے ساتھ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور چین کے ساتھ لائن آف ایکچوول کنٹرول (ایل اے سی) دونوں سے حفاظت کو ی

کورونا بحران | مودی کی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ اہم میٹنگ کل

نئی دہلی // ملک میں کورونا کی بڑھتی ہوئی رفتار نے حکومت کی تشویش میں بھی اضافہ کردیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان جمعرات کو تمام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ اہم میٹنگ کریں گے۔ پی ایم مودی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ کریں گے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اجلاس میں کورونا کی صورتحال اور اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ بتا دیں کہ اس سے قبل اتوار کو پی ایم مودی نے کورونا کے حوالے سے حکام کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی تھی، جس میں انہوں نے کئی رہنما اصول بتائے تھے۔         لتا منگیشکر کورونا متاثر ممبئی// مشہور گلوکارہ اور بھارت رتن ایوارڈ یافتہ لتا منگیشکر منگل کے روز کورونا سے متاثر پائی گئیں۔خاندانی ذرائع کے مطابق محترمہ لتا منگیشکر کو کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں آئی

ملک میں ویکسین لینے والوں کی تعداد 152.89کروڑ سے متجاوز

نئی دہلی//گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 92 لاکھ سے زیادہ افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ۔ اس کے ساتھ ہی مجموعی ویکسینیشن 152.89 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے ۔صحت اورخاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 90 لاکھ 7 ہزار 700 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 152 کروڑ 89 لاکھ 70 ہزار 294 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہے ۔وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ وائرس کے ایک لاکھ 68 ہزار 63 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد آٹھ لاکھ 21 ہزار 446 ہو گئی ہے ۔ یہ متاثرہ کیسز کا 2.29 فیصد ہے ۔ یومیہ کیسز کی شرح 10.64 فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔ملک کی 28 ریاستوں میں 4461 افراد کووڈ کی نئی شکل اومیکرون سے متاثر پائے گئے ہیں، جن میں سب سے زیادہ 1247 مہاراشٹرا میں، 645 راجستھان میں اور 54

منی پور : افسپا کی مدت میں ایک سال کی توسیع

امپھال//حکومت منی پور نے ریاست میں جاری دہشت گردانہ واقعات کے پیش نظر منگل کے روز‘‘ بد امنی کے خطہ’’ کا اسٹیٹس کو مزید ایک برس کے لیے بڑھا دیاہے ۔ریاست کا محکمہ داخلہ ہرسال ‘‘بدامنی کا علاقہ’’ہونے کی صورت حال کی جانچ کرتا ہے ۔ اس اسٹیٹس میں توسیع کا مطلب ہے کہ ریاست میں آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ1958(افسپا) کا نفاذ اس سال کے آخر تک جاری رہے گا۔  ہوم اسپیشل سکریٹری ایچ گیان پرکاش نے ایک حکم میں کہا کہ منی پور کے گورنر کا خیال ہے کہ ریاست میں مختلف انتہا پسند اور باغی جماعتوں کی پرتشدد سرگرمیوں کی وجہ سے بدامنی کا ماحول ہے ، جس کے لیے سول طاقتوں کے ساتھ مسلح افواج کی ضرورت ہے اور گورنر کے اسی موقف کے سبب ریاست کے اندر کے علاقوں کو افسپا ایکٹ کے تحت '‘‘بدامنی کا علاقہ’’ قرار دیا گیا ہے ۔   

اُترپردیش :الیکشن سے قبل بی جے پی میں استعفوں کا سلسلہ | کابینہ وزیرسوامی پرساد کے بعد3ارکان اسمبلی بھی مستعفی

نئی دہلی // اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی سیاسی ہلچل تیز ہو گئی ہے اور بی جے پی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ یوگی کابینہ میں وزیر برائے محنت و کوآرڈنیشن سوامی پرساد موریہ کے استعفیٰ کے بعد بی جے پی کے تین ارکان اسمبلی بھی پارٹی سے مستعفی ہو گئے ہیں۔باندہ ضلع کی تندواری سیٹ سے بی جے پی کے رکن اسمبلی برجیش پرجاپتی، شاہجہانپور کی تلہر سیٹ سے رکن اسمبلی روشن لال ورما اور کانپور کی بلہور سیٹ سے رکن اسمبلی بھگوتی ساگر نے پارٹی کو الوداع کہہ دیا۔ ’آج تک‘ کی رپورٹ کے مطابق بی جے پی کے تین ارکان اسمبلی نے سوامی پرساد موریہ کی حمایت میں استعفی پیش کیا ہے۔اترپردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت میں وزیر سوامی پرساد موریہ نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔ وزیر نے ریاست کی گورنر آنندی بین پٹیل کو خط لکھ کر یہ جانکاری دی۔  

دہلی میں لاک ڈاؤن نہیں ہوگا : کیجریوال | حکومت ہر صورتحال سے لڑنے کے لیے تیار

نئی دہلی// دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے دہلی کے لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ لاک ڈاؤن نافذ نہیں کریں گے اور ان کی حکومت کورونا وائرس کی کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار ہے ۔مسٹر کیجریوال نے وزیر صحت ستیندر جین کے ساتھ منگل کے روز لوک نارائن جئے پرکاش (ایل این جے پی) اسپتال کا دورہ کیا تاکہ کورونا وائرس سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لیا جاسکے ۔ اس دوران وزیر اعلیٰ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے دہلی کے لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ دہلی میں لاک ڈاؤن نہیں لگائیں گے ۔ عام آدمی پارٹی کی حکومت کورونا کی ہر صورت حال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے ۔ ضرورت پڑنے پر ہم 37 ہزار بیڈکے ساتھ 10 سے 11 ہزار آئی سی یو بیڈ تیار کرسکتے ہیں۔ اچھی بات یہ ہے کہ اس لہر میں بہت کم کورونا مریض اسپتالوں میں آرہے ہیں لیکن پھر بھی انفیکشن سے بچیں اور اپنا خیال رکھیں۔انہوں نے بتایا کہ ایل این جے پ

تازہ ترین