تاریخی مغل روڈ پر چوتھے روز بھی ٹریفک بند

سری نگر// جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والا تاریخی مغل روڈ بدھ کو مسلسل چوتھے روز بھی ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند رہا۔ تاہم وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل حسب معمول جاری ہے جبکہ سری نگر- لیہہ شاہراہ پر بھی گذشتہ دو دنوں سے ٹریفک رواں دواں ہے۔ ایک ٹریفک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ تاریخی مغل روڈ جو اتوار کو برف باری کے باعث بند ہوا تھا، پر برف ہٹانے کا کام شد ومد سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ روڈ پر پھسلن پیدا ہونے کی وجہ سے کام میں رکاوٹیں آتی ہیں تاہم یہ روڈ آج شام تک ٹریفک کے لئے بحال ہونے کی توقع ہے۔ ان کا کہنا تھا سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل حسب معمول جاری ہے۔ موصوف عہدیدار نے کہا کہ سری نگر- لیہہ شاہراہ کو منگل کے روز برف ہٹانے کے ب

پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں بی ایس ایف انسپکٹر حرکت قلب بند ہونے سے فوت

جموں//جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں بدھ کی صبح بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ایک افسر کی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں واقع بی ایس ایف کے05 بٹالین کے ہیڈ کوارٹر پر بدھ کی صبح قریب سات بجے ایک افسر کا دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ گرچہ مذکورہ افسر کو سب ضلع ہسپتال مینڈھر منتقل کیا گیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے ان کو مردہ قرار دیا۔ متوفی انپسکٹر کی شناخت مدن لال کے بطور ہوئی ہے۔ دریں ہسپتال ذرائع نے بھی مذکورہ انپسکٹر کی موت واقع ہونے کی تصدیق کی ہے۔  

جموں پونچھ شاہرا ہ پر گاڑیوں کا آپسی تصادم

نوشہرہ //جموں پونچھ شاہراہ پر راجوری کے نوشہرہ سب ڈویژن میں دو گاڑیوں کے ہوئے آپسی تصادم کے دوران ایک سابقہ پولیس آفیسرسمیت دو بھائیوں کی موت واقعہ ہو گئی جبکہ اس حادثے میں ان کے اہل خانہ کے دیگر 3افراد زخمی ہوگئے ۔شاہراہ پر نجی کار اور فوجی گاڑی کے درمیان ٹکرہونے کے باعث سابق پولیس آفیسر ہلاک جبکہ چھ سالہ بچی سمیت چار دیگر زخمی ہوئے ہیں۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ’منگل کے روز جموں پونچھ شاہراہ پر نوشہرہ کے نزدیک فوجی گاڑی اور نجی کار کے درمیان شدید ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں ریٹائرڈ پولیس سب انسپکٹرکی موقعہ پر ہی موت واقعہ ہو گئی جبکہ حادثے میں زیگر 4زخمیوں کو علاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا ۔پولیس نے بتایا کہ اس حادثے میں ایک ہی خاندان کے چار دیگر افراد زخمی ہوئے جن کی شناخت عطا اللہ خان ولد فضل خان سکنہ سلواہ مینڈھر، مقتول مشتاق خان کی بیوی سلیمہ بی، ظفر اللہ خان کی بیٹی

مغل شاہراہ سے برف ہٹانے کا کام مکمل کرلیا گیا

سرنکوٹ// اتوار کی صبح تازہ برف باری کی وجہ سے بند ہونے والی مغل شاہراہ پرحکام نے برف صاف کرنے کا آپریشن مکمل کر لیا ہے لیکن شدید پھسلن کی وجہ سے ٹریفک پولیس کی جانب سے کسی گاڑی کو سڑک پر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔پونچھ کے بفلیاز کو شوپیاں ہیر پورہ سے جوڑنے والی تاریخی شاہراہ سرینگرجموں قومی شاہراہ کے متبادل کے طور پر بھی کام کر رہی ہے اور یہ اتوار کی صبح برف باری کی وجہ سے بند ہو گئی تھی جبکہ جموں و کشمیر حکومت کے میکینکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے برف صاف کرنے کا آپریشن شروع کیا گیاجبکہ منگل کی شام کو مکمل کر لیا گیا۔شعبہ میکینکل کے اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر کمل جیوتی شرما نے بتایا کہ پونچھ کی طرف سے برف صاف کرنے کا آپریشن پیر کی شام دیر گئے مکمل ہوا اور پونچھ ضلع کے دائرہ اختیار سے سڑک برف سے صاف ہے۔تاہم برف صاف کرنے کے آپریشن کی تکمیل کے بعد بھی ٹریفک ایجنسیوں نے فیصلہ کیا ہے

راجدھانی ۔لمبی پڑی رابطہ سڑک 12برسوں سے نامکمل

منجا کوٹ //تحصیل منجا کوٹ کے سرحدی علاقہ راجدھانی سے لمبی پڑی جانے والی رابطہ سڑک گزشتہ 12برسوں کیلئے مکینوں کیلئے درد سر بنی ہوئی ہے ۔لوگوں نے بتایا کہ حدمتارکہ کے قریبی علاقوں میںرہنے والے لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ایک رابطہ سڑک تعمیر کرنے کا عمل شروع کیا تھا لیکن گزشتہ کئی برسوں سے اس رابطہ سڑک کو قابل آمد ورفت بنانے کیلئے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا جارہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سڑک کی کٹائی کے بعد اس پر بجری بچھائی گئی تاہم ابھی تک تار کول نہیں بچھایا جارہا ہے جس کی وجہ سے رابطہ سڑک کھڈوں میں تبدیل ہو گئی ہے ۔مقامی پنچایتی اراکین نے بتایا کہ خستہ حال سڑک کھڈوں میں تبدیل ہو ئی ہے جبکہ محکمہ کی جانب سے نہ تو نالیاں نکالی گئی ہیں اور نہ ہی حفاظتی باندھ تعمیر کرنے کیلئے کوئی عملی قدم اٹھایا گیا ہے جس کی وجہ سے سڑک کے ارد گرد آنے والی زرعی زمینیں جہاں پسیوں اور پانی کی نظر

۔2رابطہ سڑکوں پر غیر معیاری تارکول بچھانے کا شاخسانہ

راجوری //پونچھ کی دو سڑکوں پر سرکاری محکموں کے ذریعہ بلیک ٹاپنگ کا حال ہی میں انجام دیا گیا کام تنقید کا نشانہ بن رہا ہے اور علاقے کے ایگزیکٹو مجسٹریٹ نے بھی معیار کے مطابق کام نہ کرنے والے ٹھیکیداروں کے خلاف کارروائی کی سفارش کی ہے۔ان سڑکوں پر جہاں حال ہی میں بلیک ٹاپنگ کا کام انجام دیا گیا ہے ان میں زیارت شریف درہ دلیان تا دھرٹی سڑک اور پی ایم جی ایس وائی 1.85 تاڈانہ کنوئیاں پونچھ روڈ شامل ہیں۔حکام کے مطابق علاقے کے لوگوں نے دونوں سڑکوں پر بلیک ٹاپنگ کے کام کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے الزام لگایا کہ کام کا معیار ناقص ہے جس کی وجہ سے سڑک کی سطح ہر گزرتے دن کے ساتھ خستہ حالی کا شکار ہو رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گاؤں درہ دلیاں اور کنویاں کے لوگوں کے الزامات اور احتجاج کی بنیاد پر تحصیلدار پونچھ انجم بشیر خان خٹک نے پی ڈبلیو ڈی کے متعلقہ جونیئر انجینئر کے ساتھ نائب تحصیلدار رینک کے ایک ایگ

جنگلات کے درمیان قائم ہائی سکول سنگیوٹ کا درجہ بڑھ نہ سکا

مینڈھر //سب ڈویژن مینڈھر کے سنگیوٹ علاقہ میں قائم کر دہ گور نمنٹ ہائی سکول سنگیوٹ کا درجہ گزشتہ کئی برسوں سے بڑھایا ہی نہیں جارہا ہے جس کی وہ سے سالانہ درجنوں طلبا ء بالخصوص لڑکیاں تعلیم چھوڑنے پر مجبور ہو جاتی ہیں ۔ایک وسیع جنگلات کے درمیان آباد سنگیوٹ گائوں ایک طرف سے راجوری ضلع کی منجا کوٹ تحصیل کے کالابن گائوں سے منسلک ہے جبکہ دوسری جانب سے تھنہ منڈی سب ڈویژں شاہدارہ کے ساتھ اس کی سرحد جوڑتی ہے لیکن اس گائوں کے لگ بھگ ہر طرف ایک وسیع جنگلات ہے جس کی وہ سے گائوں میں بنیادی سہولیات کا اکثر فقدان بھی رہتا ہے ۔گور نمنٹ ہائی سکول سنگیوٹ میں اس وقت 400سے زائد طلباء زیر تعلیم ہیں لیکن گزشتہ کئی عرصہ سے سکول کا درجہ بڑھانے کی مانگیں بھی کی جارہی ہیں تاہم ابھی تک سکول کا ہائر سکینڈری کا درجہ نہیں دیا گیا ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ دیگر علاقوں میں قائم کر دہ ہائر سکینڈری سکول کافی دور ہو ن

ایس ایچ او گورسائی کی قیادت میں عوامی دربار

مینڈھر //ایس ایچ او گور سائی فارو ق احمد خطیب کی قیادت میں مینڈھر کے پسماندہ گائوں سنگیوٹ میں ایک عوامی دربار کا اہتمام کیا گیا جس میں پولیس آفیسران کیساتھ ساتھ مقامی پنچایتی اراکین و معززین نے بھی شرکت کی ۔اس سے قبل آفیسر موصوف نے سنگیوٹ کی دونوں پنچایتوں کا دورہ کر کے عوامی مسائل کا بھی جائزہ لیا ۔انہوں نے اجلاس کے دوران انہوں نے والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے بچو ں کو منشیات ودیگر غیر قانونی کاموں سے دور رکھیں ۔انہوں نے کہاکہ بچوں کو تعلیم فراہم کریں تاکہ سماجی برائیوں کو دور کرنے میں مدد مل سکے ۔ایس ایچ او نے کہاکہ سنگیوٹ علاقہ ایک وسیع جنگل کے درمیان آباد ہے جبکہ علاقہ کے معززین و والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کو سماج دشمن عناصر سے دور رکھنے میں اپنا رو ل ادا کریں ۔انہوں نے کہاکہ غیر قانونی عمل میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔مقامی سرپنچ نے یق

تھنہ منڈی کالج میں میگا سپورٹس میلے کا اہتمام

 تھنہ منڈی// گورنمنٹ ڈگری کالج تھنہ منڈی میں فزیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس یو ٹی جموں و کشمیر کی ہدایت پر ایک میگا سپورٹس میلے کا اہتمام کیا گیا جس کا افتتاح پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج تھنہ منڈی نے کیا۔اس سپورٹ میلے میں تھنہ منڈی زون کے تقریباً 36 سکولوںکے 456 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا جن میں سے 226 لڑکے اور 230 لڑکیاں تھیں۔ اس موقع پر کھیلوں کے مختلف مقابلوں میں پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء وطالبات میںاسناد تقسیم کر کے ان کی حوصلہ افزائی کی گئی ۔پروگرام ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس آفیسر راجوری سنیل سنگھ سمیال اور سلیم نوشاد رینہ انچارج زونل فزیکل ایجوکیشن آفیسر تھنہ منڈی کی موجودگی اور نگرانی میں منعقد کیا گیا۔آفیسران نے بتایا کہ طلباء کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کود کی طرف راغب کرنے کیلئے اس میلے کا اہتمام کیا گیا

قلعہ پونچھ ہماری وراثت ہے اس کو تحفظ فراہم کیا جائے :کہکشاں کلچرر آرگنائزیشن

پونچھ//پونچھ قلعہ کی روزبروز خستہ حالت ہو رہی ہے جس کو دیکھ کر پونچھ کے عوام فکر مند نظر آرہے ہیں۔ کہکشاں کلچرر آرگنائزیشن کے صدر، معروف شاعر اور سماجی شخصیت شیخ سجاد پونچھی نے ضلع انتظامیہ پونچھ سے تاریخی قلعہ کی حفاظت کی اپیل کی۔انھوں نے کہا کہ پونچھ ریاست کے راجہ رستم خان نے اس تاریخی قلعے کا سنگ بنیاد رکھا اور قدیم قلعہ کو تعمیر کروایاجس کے بعد کا کچھ حصہ ڈوگرہ حکمرانوں نے بنایااور راجہ بلدیو سنگھ نے اس یادگار قلعے کو مزید تعمیر کر کے اسے سول سیکریٹریٹ بنا دیا اور بادشاہ اس قلعے کو عوامی درباروں کیلئے بھی استعمال کرتے تھے۔انھوں نے کہا کہ 2005 کے زلزلے نے اس تاریخی قلعے کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا جس کے بعد پونچھ کے لوگوں نے اس کے تحفظ کیلئے آواز بلند کی آخر کار حکومت نے اس قلعے کی پرانی شان و شوکت کو برقرار رکھنے کیلئے اس کی تزئین و آرائش کا کام شروع کرنے کے لئے رقومات فراہ

محکمہ بجلی میں کام کر رہے عارضی ملازمین کا پونچھ میں احتجاج

پونچھ//محکمہ بجلی کے عارضی ملازمین کی جانب سے آل جموں و کشمیر پی ڈی ڈی کیجول لیبرس کے بینر تلے ضلع صدر پونچھ چوہدری فاروق پونچھی کی قیادت میں احاطہ پاور ہوس میں ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ عمل میں لایاگیا ۔اس احتجاج میں شامل مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میںجم کر نعرے بازی کرتے ہوئے اپنے غم و غصہ کا اظہار کیا ۔ملازمین کا کہنا تھا کہ ان کے مطالبات پورے کرنے کے لئے جو وقت ایم ڈی نے لیا تھا وہ بھی گزر گیا لیکن ان کے ساتھ انصاف نہ ہوا۔انھوں نے کہا کہ  ان کے ساتھ وعدے کئے جا رہے ہیں تاہم طویل عرصہ گزرنے کے باوجود بھی اب تک انہیں مستقل نہیں کیا گیا۔ عارضی ملازمین نے الزام لگایا کہ اگرچہ حکومت کے احکامات کی بنا پر کئی سال قبل ان کی ڈی پی سی مرتب کی گئی، تاہم طویل عرصہ گزرنے کے باوجود بھی اب تک انہیں مستقل نہیں کیا گیا ہے۔ملازمین کے مطابق اب ان کی فہرستوں میں بھی ہیر بھیر کیا جا رہا ہے۔ ان

ڈھونگی کالج کا نام ڈی ایس پی گھن شیام کھجوریا کے نام پر رکھا گیا

راجوری// ملک کی سلامتی کیلئے شہید کی غیر معمولی قربانی کے احترام اور اعتراف کے طور پر ضلع انتظامیہ راجوری نے آزادی کا امرت مہااتسو کے زیراہتمام گورنمنٹ ڈگری کالج ڈونگی کا نام شہید ڈی ایس پی گھنشیام کھجوریہ کے نام پر رکھا۔جموں و کشمیر حکومت نے شناخت شدہ سرکاری سکولوں، کالجوں اور سڑکوں اور عمارتوں سمیت عوامی انفراسٹرکچر کو ہندوستانی فوج کے سپاہیوں، سی آر پی ایف اور پولیس اہلکاروں کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔گور نمنٹ ڈگری کالج ڈھونگی کا نام شہید گھنشیام گورنمنٹ ڈگری کالج (ایس جی جی ڈی سی) ڈھونگی رکھا گیا ہے جس نے کشمیر میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا تھا۔شری گھنشیام کھجوریا 26 نومبر 1960 کو ڈونگی بلاک کے سوانی گاؤں میں پیدا ہوئے۔ انہیں 1990 میں محکمہ پولیس میں سب انسپکٹر تعینات کیا گیا تھا اور 1996 میں انسپکٹر اور 1997 میں ڈی ایس پی کے طور پر ترقی دی گ

سٹیشن انچارج کی تبدیلی پر لوگوں کا احتجاج

نوشہرہ //نو شہرہ سب ڈویژن میں مقامی لوگوں نے سٹیشن انچارج نوشہرہ پنکج سنگھ کی تبدیلی پر جموں پونچھ شاہراہ پر احتجاج کیا۔مظاہرین نے جموں وکشمیر انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ محنتی اور قابل آفیسر کی تبدیلی کے حکم کو جلدازجلد واپس لیا جائے ۔مظاہرین نے گاڑیوں کی آمد ورفت کو بند کرتے ہوئے کہاکہ نوشہرہ میں جیسے ہی کوئی آفیسر اپنا کام شروع کرتا ہے تو اس کو تبدیل کر دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے سب ڈویژن میں غیر قانونی کاموں کی شرح میں اضافہ ہونا شروع ہو جاتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ آفیسر موصوف نے نوشہرہ میں تعینا تی کے بعد مویشی سمگلنگ ،منشیات و دیگر غیر قانونی کاموں کو روکنے کیلئے اہم مہم شروع کر رکھی تھی جبکہ ان کی کارروائی کے بعد غیر قانونی کاموں میں کمی آنا شروع ہو گئی تھی لیکن انتظامیہ کی جانب سے آفیسر موصوف کو تبدیل کر دیا گیا ۔مظاہرین نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ جلدازجلد آفیسر کی تبدیلی کا

مزید خبریں

 ڈرائیوروں پر اضافی کرایہ وصول کرنے کا الزام  محمد بشارت  کوٹرنکہ //کوٹرنکہ سب ڈویژن میں مسافرو ں سے دوران سفر جہاں اضافی کرایہ وصول کیا جارہا ہے وہائیں ان کیساتھ بدسلوکی کے معاملات بھی سامنے آرہے ہیں ۔سب ڈویژن کے کوٹرنکہ یا شاہپور روٹ پر سفر کرنے والے مسافروں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ مسافر گاڑیوں کے ڈرائیورں کی جانب سے اضافی کرایہ وصول کیا جارہا ہے جبکہ متعلقہ حکام کی جانب سے اس طرف دھیان ہی نہیں دیا جارہا ہے ۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ٹریفک حکام اور اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر کی لا پرواہی کی وجہ سے 14کلو میٹر سفر کیلئے 50روپے سے زائد وصول کئے جارہے ہیں جبکہ اس سلسلہ میں حکام سے شکایت کرنے کے بعد بھی کوئی عملی کارروائی نہیں کی جارہی ہے ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ مسافر وں سے اضافی کرایہ وصول کرنے والے ڈرائیوروں کے لائسنس منسوخ کر کے سخت کار

تازہ ترین