تازہ ترین

راجوری میں فوجی گاڑی اور کار میں تصادم، ریٹائرڈ پولیس اہلکار ہلاک، کمسن لڑکی سمیت چار زخمی

راجوری// جموں وکشمیر کے ضلع راجوری کے نوشہرا علاقے میں نجی کار اور فوجی گاڑی کے درمیان ٹکرہونے کے باعث سابق پولیس آفیسر ہلاک جبکہ چھ سالہ بچی سمیت چار دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ’منگل کے روز جموں پونچھ شاہراہ پر نوشہرا کے نزدیک فوجی گاڑی اور نجی کار کے درمیان شدید ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں ریٹائرڈ پولیس سب انسپکٹر سمیت پانچ افراد زخنی ہوئے‘۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر فوری طورپر نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے ریٹائرڈ سب انسپکٹر جس کی شناخت محمد مشتاق خان کے بطور ہوئی ہے کو مردہ قرار دیا۔ سرکاری ذرائع نے زخمیوں کی شناخت عتا ا ﷲ، چھ سالہ بچی ماریا، سلیمہ بی اور اقرا پٹھان ساکنان سالوا مینڈھر پونچھ کے بطور کی ہے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ عتا ا ﷲ اور اقرا پٹھان کی حالت ڈاکٹروں نے نازک قرار دے کر اُنہیں م

مغل شاہراہ مسلسل دوسرے روز بھی بند رہی | برف ہٹانے کا عمل شروع ،جلد ہی ٹریفک بحال ہونے کی امید

مینڈھر //جموں وکشمیر کے پہاڑی علاقوں میں ہوئی برفباری کی وجہ سے بند مغل شاہرا ہ کی بحالی کیلئے سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں جبکہ موسم صاف رہنے پر جلد ہی شاہراہ کو بحال کرنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔گزشتہ دنوں ہوئی برفباری کی وجہ سے دوسرے روز بھی مغل شاہراہ پر ٹریفک کی آمد ورفت معطل رہی ۔جموں وکشمیر انتظامیہ کی جانب سے شاہراہ پر تعینات میکینکل شعبہ کی جانب سے شاہراہ کی بحالی کیلئے برف ہٹانے کا عمل شروع کر دیا ہے جس کے چلتے پونچھ کے سرنکوٹ سب ڈویژن کی جانب سے مغل شاہراہ کو پیر کی گلی تک صاف کر دیا گیا ہے جبکہ شوپیاں کی جانب سے بھی شاہراہ سے برف کلیئر کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔متعلقہ شعبہ کے ایک اعلیٰ آفیسر نے بتایا کہ مغل شاہراہ کو بحال کرنے کیلئے پیر گلی تک برف ہٹا لی گئی ہے ۔ایس او ٹریفک شوپیاں نے بتایا کہ شوپیاں کی جانب سے بھی برف ہٹانے کا عمل شروع کیا گیا ہے جبکہ موسم ساز گ

پیر پنچال کے بالائی علاقوں میں تازہ برف باری کے بعد موسم خوشگوار

راجوری +پونچھ//خطہ پیر پنچال کے پہاڑی علاقوں میں موسم کی پہلی ہلکی برفباری کے بعد گزشتہ روز موسم ساز گار رہا جس کی وجہ سے معمولات زندگی معمول کی جانب واپس لوٹ آئے ۔جموں وکشمیر کے دیگر حصوں کی ہی طرح سرحدی ضلع راجوری اور پونچھ میں گزشتہ روز ہوئی شدید بارش و بالائی علاقوں میں برفباری کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ۔پیر کی صبح دونوں اضلاع دھوپ نکلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا ۔ اس دوران  خطہ پیر پنچال کے مختلف بالائی علاقوں میں جمع برف چمکنے لگی۔ مطلع صاف ہونے کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ دیکھنے کو ملا اور لوگ دھوپ کا مزہ لیتے ہوئے نظر آئے ۔ برفباری کی وجہ سے مغل شاہرا کو گاڑیوں کے آمد رفت کے لئے بند کر دیا گیا جس کی وجہ سے خطہ پیر پنچال کا وادی سے رابطہ منقطع ہو کر رہ گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ مغل شاہرا ہ سے برف صاف کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ عرصہ دراز سے بارش

قومی ایوارڈ یافتہ ٹیچرنے راجوری میں’ کمیونٹی کلاسنگ‘ کی مثال قائم کی

راجوری//سرکاری سکول میں پڑھائی کے عمل میں مثالی خیالات متعارف کرانے کیلئے مشہور، نیشنل ایوارڈ یافتہ سرکاری ٹیچر ہرنام جموال، راجوری کے ایک دور افتادہ گاؤں میں کھلے عام کمیونٹی کلاس کے انعقاد کے سلسلہ میں ایک مرتبہ پھر سے چرچوں میں ہے جبکہ اس سلسلہ میں ویڈیو اور تصویر وائرل بھی ہو رہی ہیں ۔ہرنام جموال راجوری کے نرلا گاؤں کے پڈر سکول میں تعینات ہیں اور یہ گاؤں راجوری کے سب سے دور دراز گاؤں میں سے ایک ہے جو کہ خواص اور کوٹرنکہ تحصیل کے درمیان پہاڑ کی چوٹی پر واقع ہے۔۔دو برس قبل مذکورہ ٹیچر کو حکومت ہند کی جانب سے بہتر ین استاد کا ایورڈ دیا گیا تھا جبکہ حال ہی میں انہوں نے گلوبل ایجوکیشن سمیتی میں جموں وکشمیر کی نمائندگی بھی کی تھی ۔ہرنام کے ساتھ دو اور اساتذہ یعنی نتن کمار اور ببلی دیوی ایک بار پھر شہر کا چرچا بن رہے ہیں کیونکہ دیہاتوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ان کی کچھ ویڈیوز اور ت

۔5پنچایتوں کے درمیان قائم کردہ ہائی سکول کسبلاڑی | برسوں سے درجہ بڑھ نہ سکا ،لڑکیوں کی تعلیم متاثر

مینڈھر //مینڈھر کے کسبلاڑی علاقہ میں قائم کر دہ گور نمنٹ ہائی سکول کا درجہ گزشتہ کئی برسوں سے مکمل ہی نہیں کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے ایک وسیع تعداد میں طلباء بالخصوص لڑکیوں کی تعلیم بُری طرح سے متاثر ہو رہی ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ ہائی سکول کسبلاڑی علاقہ کی 5وسیع پنچایتوں کے درمیان میں قائم کیا گیا ہے جبکہ اس کے ملحقہ علاقوں میں بھی کئی ہائی سکول ،مڈل سکول اور پرائمری سکول قائم کئے گئے ہیں جبکہ علاقہ میں ہائر سکینڈری سکول نہ ہونے کی وجہ سے طلباء کی اعلیٰ تعلیم کا عمل پوری طرح سے متاثر ہورہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ علاقہ کی اکثر لڑکیاں ہائر سکینڈری سکول نہ ہونے کی وجہ سے دسویں جماعت کے بعد سکول ہی چھوڑ دیتی ہیں ۔مقامی معززین و پنچایتی اراکین نے بتایا کہ سکول کا درجہ بڑھانے کے سلسلہ میں انہوں نے کئی مرتبہ متعلقہ محکمہ اور اعلیٰ حکام سے رجوع کیا لیکن ابھی تک اس جانب دھیان ہی نہیں دیا جار

سرنکوٹ کی رابطہ سڑکیں لوگوں کیلئے مصیبت کا باعث

سرنکوٹ// سب ضلع سرنکوٹ میں تمام تعمیراتی ایجنسیاں خواب غفلت میں میں مبتلا ہو چکی ہیں جبکہ سب ڈویژن کی اکثر رابطہ سڑکیں لوگوں کیلئے مصیبت کا باعث بن گئی ہیں ۔ان رابطہ سڑکوں کے کھڈوں میں جمع پانی اور خشک موسم میں اٹھنے والی دھول عام لوگوں ،مسافروں و ٹرانسپورٹروں کیساتھ ساتھ مویشیوں کی زندگی کیلئے بھی انتہائی نقصاندہ ثابت ہو رہی ہے ۔مقامی لوگوں نے محکمہ تعمیر ات عامہ ،محکمہ پی ایم جی ایس وائی و دیگر تعمیر اتی ایجنسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ سب ڈویژن کے مختلف دیہات میں سڑکوں کے نام پر زمینوں کی کٹائی کرنے کے بعد یوں ہی چھو ڑدی گئی ہیں جبکہ ان کٹائی شدہ سڑکوں پر جہاں کئی کھڈے پڑے ہوئے ہیں وہائیں ملحقہ علاقوں کا پانی لوگوں کی زمینوں اور رہائشی گھروں کو شدید نقصان پہنچا رہا ہے ۔مکینوں نے بتایا کہ بلاک بفلیاز ،پوشانہ ،درابہ ،سنئی دھندک ،مڑہوٹ ،شیندرہ ودیگر علاقوں میں تعمیر کردہ سڑک

مزید خبریں

راجوری میں JKGF کے دھمکی آمیز پوسٹرچسپاں  پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی  سمت بھارگو  راجوری//خطہ پیر پنچال میں جہاں متعدد عسکریت پسندوں کی مشتبہ موجودگی کی وجہ سے سیکورٹی گرڈ پہلے ہی ہائی الرٹ پر ہے، کچھ دھمکی آمیز پوسٹرزچسپاں کئے جانے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد جموں وکشمیر پولیس نے تھنہ منڈی پولیس سٹیشن میں ایک معاملہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔تھنہ منڈی سب ڈویژن کے عظمت آباد میں کچھ دکانوں کے سامنے عسکریت پسند تنظیم جموں و کشمیر غزنوی فورس کے بنائے ہوئے کچھ پوسٹر چسپاں کئے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے جنکہ پولیس نے معاملہ درج کر کے واقعہ کی چھان بین شروع کردی ہے ۔یہ پوسٹر جمعے کی دوپہر گاؤں کے علاقے میں دو دکانوں کے سامنے چسپاں ہوئے پائے گئے جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے انہیں فوری طور پر ہٹا دیا اور فی الحال فورسز کے قبضے میں ہیں۔پولیس