خطہ پیر پنچال کے دونوں اضلاع میں موسم سرما کی پہلی بارش و برفباری کا عمل شروع ،معمولات زندگی متاثر

راجوری +پونچھ //جموں وکشمیر کے دیگر حصوں کی طرح خطہ پیر پنچال کے بالائی و نشیبی علاقوں میں موسم کی پہلی بارش و برفباری کا عمل شروع ہوگیا ہے ۔محکمہ موسمیات کی  پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر کے پہاڑی اور میدانی علاقوںکیساتھ ساتھ خطہ پیر پنچال کی پہاڑیوں اور میدانی علاقوں میں اتوار کو ہی کو ہلکی برف باری اور بارش کا سلسلہ شروع ہوا ۔میدانی علاقوں میں اتوار کی صبح سے ہی وقفہ وقفہ سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا جس سے سردی کی شدت میںاضافہ ہو گیا ہے ۔اتوار کے روز بلند و بالا علاقوں میں ہلکی برف باری اور میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے۔حکام نے بتایا کہ موسم کی پیشن گوئی کے مطابق بارش اتوار کی صبح شروع ہوئی اور شام کے اوقات تک جاری رہی اور آخری اطلاعات موصول ہونے تک شام کے اوقات میں وقفے وقفے سے بارش جاری تھی۔حکام نے بتایا کہ راجوری اور پونچھ اضلاع کے ت

موسم سرماکی پہلی برفباری | کئی رابطہ سڑکوں پر پھسلن پیدا

راجوری//وادی کیساتھ ساتھ خطہ پیر پنچال کی پہاڑیوں پر ہونے والی تازہ برفباری کی وجہ سے مغل شاہراہ کے علاوہ کئی دیگر رابطہ سڑکوں پر ٹریفک معطل ہو گئی ہے ۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ کئی نامکمل لنک روڈز پر ٹریفک بھی متاثر ہوئی ہے ۔ تاریخی مغل روڈ پر پیر کی گلی کے قریب دو فٹ کے قریب برف پڑنے سے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی جبکہ راجوری اور پونچھ ضلع کی مختلف رابطہ سڑکیں پھسلن پیدا ہو نے کی وجہ سے گاڑیوں کی آمد ورفت کیلئے بند ہوگئی ہیں ۔غور طلب ہے کہ خطہ پیر پنچال میں کئی ایک رابطہ سڑکیں ایسی بھی ہیں جن کو گزشتہ کئی برسوں سے مکمل ہی نہیں کیا گیا اور لوگ کچی سڑکوں کی مدد سے ہی نقل وحرکت کرتے آرہے تھے لیکن موسم میں آئی اچانک تبدیلی کی وجہ سے مذکورہ سڑکیں نقل و حرکت کے قابل نہیں رہی ہیں جس کی وجہ سے وسیع آبادی کے مسائل میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ۔  

خطہ میں بدلتی موسمی صورتحال | گرم ملبوسات اور کانگڑی کا استعمال شروع

منڈی// خطہ پیر پنچال میں بدلتی موسمی صورتحال کے دوران عام زندگی میں گرم ملبوسات اور کانگڑی کا استعمال شروع کر دیا گیا ہے ۔گزشتہ روز موسم میں آئی تبدیلی کے بعد جہاں سردی نے دستک دی ہے وہائیںلوگوں نے گرم کپڑے پہننے کیساتھ ساتھ کانگڑی کا استعمال بھی شروع کر دیا ہے ۔ محکمہ موسمیات کی عین پیشنگوئی کے مطابق جہاں پورے جموں و کشمیر میں بارش اور برف باری ہوئی وہیںپر خطہ پیر پنچال کے دونوں سرحدی اضلاع کے بالائی علاقوں میں برف جبکہ میدانی علاقوں میں شدید بارش کا سلسلہ شروع ہواجس کی وجہ سے خطہ میں شدت کی سردی محسوس کی جارہی ہے ۔موسم سرما شروع ہونے کیساتھ ہی لوگوں نے سردی کی شدت سے بچنے کیلئے گرم کپڑے زیب تن کرتے ہوئے سردیوں میں استعمال کی جانے والی روایتی کانگڑی کا استعمال بھی شروع کر دیا ہے ۔  

کوٹرنکہ کی اپر کنڈی پنچایت میں بنیادی سہولیات کا فقدان

کوٹرنکہ //کوٹرنکہ سب ڈویژن کی پسماندہ پنچایت اپر کنڈی میں بنیادی سہولیات دستیاب نہ ہو نے کی وجہ سے عام لوگوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں ۔مکینوں نے بتایا کہ پنچایت بالخصوص موڑا چھترون ،ڈنگا بگلہ وغیرہ میں پینے کے صاف پانی کے علاوہ بجلی ،رابطہ سڑک اور مواصلاتی سروس دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے عام لوگوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں ۔ایک ہزار سے زائد کی آبادی والے گائوں میں رہائش پذیر لوگ تین کلو میٹر تک کا سفر کر کے مواصلاتی سروس والے علاقہ میں جاتے ہیں تاکہ کسی بھی ضروری کام کے سلسلہ میں ایک فون کال کی جاسکے ۔مکینوں نے بتایا کہ انتظامیہ دیہات میں ہر ممکن بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے دعوئے کررہی ہے لیکن مذکورہ دیہات میں لوگ آج بھی قدیم طرز کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں ۔انہوں نے کہاکہ بنیادی سہولیات بالخصوص پانی کی فراہمی ،بجلی کی معیاری سپلائی ،لوگوں کی نقل و حر کت کیلئے رابطہ سڑک اور مواصلاتی

مزید خبریں

 این آئی اے کی ایک اور چارج شیٹ داخل | پونچھ کے نوجوان پر اسلحہ پہنچانے کا الزام نیوز ڈیسک   جموں //قومی تحقیقاتی ایجنسی( این آئی اے) نے تحریک المجاہدین کے ایک کارکن کے خلاف ضمنی چارج شیٹ فائل کیا۔این آئی اے نے اسلحہ اور گولہ بارود کی بازیابی سے متعلق محمد نقیم خان ولد محمد مشتاق ساکن سندوٹے، ضلع پونچھ کے خلاف ضمنی چارج شیٹ دائر کیا۔ان پر الزام ہے کہ اسکی قبضے سے اسلحہ، دھماکہ خیز مواد، ہیروئن بر آمد کیا گیا جو ملی ٹینٹ تنظیم تحریک المجاہدین  کیلئے استعمال کیا جارہا تھا۔این آئی اے نے مارچ میں کیس درج کیا تھا۔ تحقیقات میں ملزم محمد نقیم کے ساتھ دیگر چارج شیٹ والیملزمین اور انکے ہینڈلرز کے ساتھ رچی گئی سازش کا پردہ فاش کیا گیا جو سرحد پار سے آپریٹ کر رہے تھے اور لائن آف کنٹرول سے اسلحہ اور گولہ بارود، دھماکہ خیز مواد اور منشیات کی نقل و حمل میںبالاکوٹ، پونچھ

تازہ ترین