آپسی خلفشاری کے بعد 70گھروں کی پانی سپلائی بند

مینڈھر //مینڈھر کے کالابن علاقہ میں دو گروپوں کے آپسی تصادم کے بعد کچھ عناصر کی جانب سے 70سے زائد گھروں کی پانی سپلائی بند کر دی گئی ہے جس کی وجہ سے سینکڑوں افراد کو گزشتہ3دنوں سے شدید مشکلات درپیش ہیں ۔سپلائی بند ہونے سے متاثر ہوئے لوگوں نے محکمہ کےخلاف احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کچھ غنڈا عناصر کی جانب سے وسیع علاقہ کی پانی سپلائی بندکئے جانے کا کوئی سنجیدہ نوٹس نہیں لیاگیا ہے ۔غور طلب ہے کہ کالابن کے بھران علاقہ سے ہٹیاں چھترال اور لوہر کا لابن کے درجنوں گھروں میں پانی کی سپلائی کےلئے ایک سکیم چلائی گئی ہے جس سے ایک وسیع علاقہ کو صاف پانی کی سپلائی فراہم کی جارہی ہیں ۔مظاہرین نے بتایا کہ آپسی معاملات کو لے کر کچھ افراد ان کی پانی سپلائی بند کردیتے ہیں جبکہ محکمہ جل شکتی کی جانب سے ان کی سپلائی کو بحال کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیاجارہا ہے ۔انہوںنے بتایا کہ پانی سپلائی بند

خواص میں فوج نے طبی کیمپ لگایا

راجوری //فوج کی جانب سے راجوری ضلع کے خواص علاقہ میں ایک طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا ۔اس طبی کیمپ کے دوران ایک ویٹر نری کیمپ کا اہتمام بھی کیا گیا تھا جس کے دوران مویشوں کا معائینہ کر کے ان کو بھی طبی خدمات فراہم کی گئی۔فوج نے بتایا کہ خانہ بدوش طبقہ کےلئے مذکورہ نوعیت کا کیمپ منعقد کرنے کا اصل مقصد دیہات میں پسماندگی کی زندگی بسر کرنے والوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا تھا۔اس دوران آیوشمان بھارت اور ای شرم سکیموں کے تحت رجسٹریشن بھی عمل میں لائی گئی ۔فوج نے بتایا کہ اس طبی کیمپ کے دوران سینکڑوں مریضوں و درجنوں مویشیوں کا طبی معائینہ کر کے ان کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئی جبکہ مکینوں کو مختلف بیماریوں کے سلسلہ میں بھی جانکاری فراہم کی گئی ۔ڈاکٹروں نے مریضوں کو کووڈ سے بچاﺅ کے سلسلہ میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے تلقین کی کہ ترجیح بنیادوں پر احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں ۔

مینڈھر میں کووڈ پربیداری پروگرام کا اہتمام

مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن میں فوج کی جانب سے ’آزادی کے امرت مہا اتسو ‘کی مناسبت سے ایک کووڈ پر ایک بیدار پروگرام کا اہتمام کیا ۔سرکاری سکول اپر ڈھرانہ میں منعقدہ اس پروگرام کے دوران لوگوں کو طبی سہولیات بھی فراہم کی گئی۔اس دوران منعقدہ کھیل میٹ اور بیداری پروگرام میں 150سے زائد طلباءنے شرکت کی ۔کھیل میٹ کے دوران بچوں کی جانب سے پیش کی گئی کارکردگی اور بہترین صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے فوجی آفیسران نے نوجوانوں کو اعزاز سے بھی نوزا ۔غور طلب ہے کہ 75ویں’آزادی کے امرت مہا اتسو ‘کی مناسب سے خطہ پیر پنچال میں تقریبات کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔اپنے خطاب کے دوران فوجی آفیسران نے بچوں اور والدین کو کھیلوں کی اہمیت کے سلسلہ میں تفصیلی جانکاری فراہم کی ۔  

نکہ منجہاڑی میں رہائشی مکان و مویشی خانہ خاکستر

مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن کے نکہ منجہاڑی علاقہ میں مشتبہ طورپر بجلی کا شارٹ سرکٹ ہونے کی وجہ سے ایک رہائشی مکان و مویشی خانہ مکمل طورپر خاکستر ہو گیا ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ محمد اشفاق ولد محمد خان کے رہائشی مکان و مویشی خانے میں اچانک آگ نمو دار ہو گئی جس کی وجہ سے کچھ ہی وقت میں مکان مکمل طورپر خاکستر ہو گیا ۔حادثے کی خبر موصول ہوتے ہی مقامی لوگ جمع ہوئے اور انہوں نے آگ پر قابو پانے کی کوششیں کی تاہم مذکورہ مکان کو بچانے میں ناکام ثابت ہوئے ۔مکینوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ بجلی کی لاپرواہی کی وجہ سے پورا نظام ہی خستہ حال ہوا ہے جس کی وجہ سے مذکورہ رہائشی مکان بھی اس خستہ حال نظام کی زد میں آگیا ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ نقصان کا تخمینہ لگا کر متاثر کومعاوضہ دیا جائے ۔  

سوئیاں ۔سندوٹ رابطہ سڑک کی تعمیر التوا کا شکار

مینڈھر //مینڈھر کی سرحدی تحصیل بالاکوٹ میں رابطہ سڑک کی تعمیر میں ہورہی تاخیر کو لے کر مکینوں نے متعلقہ محکمہ اور مقامی انتظامیہ سے ناراضگی کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ 8ماہ قبل سڑک کا ٹینڈر ہوا تھا لیکن ابھی تک اس کی تعمیر کےلئے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا جارہا ہے ۔انہوں نے محکمہ پی ڈبلیو ڈی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ محکمہ کے ملازمین مبینہ طورپر سڑک کی تعمیر والی جگہ اور سروئے کو تبدیل کرنے کی کوششیں کررہے ہیں جسکی وجہ سے ابھی تک سڑک کا تعمیر عمل شروع نہیں کیا گیا ہے ۔مکینوں نے بتایا کہ محکمہ کے جونیئر انجینئر سے اس سلسلہ میں بات ہوئی تو انہوں نے بھی سڑک کی تعمیر والی جگہ کو تبدیل کرنے کا اشارہ دیا ہے جو کہ مکینوں کےساتھ ناانصافی ہے ۔مقامی معززین نے بتایا کہ 2کلو میٹر سڑک کی تعمیر کےلئے انہوں نے کئی عرصہ تک کوششیں کی ہیں جبکہ اس کی تعمیر عوامی مانگ

بی ڈی سی منڈی نے ’انڈور سٹیڈیم‘ کی تعمیر کا جائزہ لیا

منڈی// بلاک ڈولپمنٹ چیئر منڈی شمیم احمد گنائی نے منڈی آعظم آباد میں زیر تعمیر انڈور سپورٹس سٹیڈیم کی تعمیر کا جایزہ لیا۔ اس موقعہ پر انہوں نے متعلقہ محکمہ اور ٹھیکیدار کو سٹیڈیم کی تعمیر کو جلدازجلد مکمل کیا جائے ۔واضح رہے کہ منڈی آعظم آباد سپورٹس سٹیڈیم کاتعمیر کام دو برس قبل شروع کیا گیا تھا جو کہ 4.50کروڑ کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔ اب تک تعمیر اتی عمل کا پچاس فیصد سے زائد کام مکمل کر دیا گیا ہے جبکہ آئندہ چھ ماہ تک سٹیڈیم کی تعمیر کا کام مکمل ہونا ہے۔ بلاک ڈیو لپمنٹ کونسل چیئر مین نے بتایا کہ اگرچہ منڈی تحصیل میں کرکٹ یا دوسرے کھیل کودکےلئے نوجوانوں کومیدان میسر نہیں ہیں مگر سرکار کی جانب سے منڈی تحصیل کے نوجوانوں کےلئے انڈور سپورٹس سٹیڈیم کی تعمیر کےلئے بہت بڑا تحفہ ہے جس کی تعمیر بہت جلد مکمل ہونے کے بعد تحصیل کے نوجوانوں کے نام کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کوشش رہے گی کہ منڈی

ٹریڈ یونین اراکین کا تھنہ منڈی میں اجلاس

 تھنہ منڈی // ٹریڈ یونین تھنہ منڈی نے ڈاک بنگلہ تھنہ منڈی میں ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا جس میں تاجر برادری کو درپیش مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں با اتفاق رائے ارشد نواز خان کو صدر، ماجد میر کو جنرل سیکرٹری اور سماجی کارکن انجینئر ارشد اعجاز خان کو ٹریڈ یونین تھنہ منڈی کا سیکریٹری اور ترجمان منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر یونین کے صدر ارشد نواز خان نے تمام تاجر برادری کا شکریہ ادا کیا اور انہیں یونین کی توقعات پر پورا اترنے کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ تھنہ منڈی کی ٹریڈ یونین تحصیل انتظامیہ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور اس بات کا یقین دلاتی ہے کہ تحصیل و ضلع انتظامیہ اور تاجر برادری کا اتحاد قائم رہنے سے مسائل جلد حل ہو نگے۔ یونین نے امید جتائی کہ نوجوان طبقہ اپنے فرائض منصبی کی انجام دہی میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گا۔یونین نے کہا کہ تمام تاجر برادری کرونا مہام

نوشہرہ کالج میں ’ادب و ادیب ‘کے عنوان سے توسیعی لیکچر

نوشہرہ //گور نمنٹ ڈگری کالج نوشہرہ میں ’ادب و ادیب ‘کے عنوان سے ایک توسیعی لیکچر کا اہتمام کیا گیا جس میں اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ اردو بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی ڈاکٹر مشتاق احمد وانی بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے ۔رسمی استقبال کے بعد ڈاکٹر مشتاق احمد وانی نے مذکورہ موضوع پر ایک پر اثر لیکچر دیا۔ انہوں نے ادیبوں کی اہمیت بیان کی اور ادب پر بھی مختصرروشنی ڈالی۔ انہوں نے طلباءکو اپنے تخلیقی خیالات کو قلم بند کرنے کی بھی ترغیب دی۔ ریسورس پرسنز کے لیکچرز کے بعد کالج کے پرنسپل ڈاکٹر سریندر شرما نے مقرر اور مہمان کی ستائش کی اور کالج میں اس طرح کے نتیجہ خیز پروگرام کے انعقاد کےلئے ان کا شکریہ بھی ادا کیا جس سے طلباءکو بہت فائدہ ہوگا۔ ڈاکٹر سریندر شرما پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج نوشہرہ اور ڈاکٹر مشتاق احمد وانی نے ایک ضرورت مند طالب علم کو وہیل چیئر پیش کی۔ پروگرام کا اختتام پروفیسر جو

پلمہ میراتھن میں 3سو سے زائد افراد کی شرکت

راجوری //راجوری ضلع کے پلمہ علاقہ میں منعقدہ میراتھن میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے 300سے زائد افراد نے شرکت کی ۔ میراتھن کے اس مقابلے کو وسیع رینج، کھڑی چڑھائی، ناہموار زمین اور مختلف رکاوٹوں پر دوڑنے والوں کو جانچنے کےلئے ڈیزائن کیا گیا تھا۔فوج کی جانب سے منعقدہ اس میراتھن میں شرکت کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی گئی ۔ان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 13افراد کو کو سائیکلیں دی گئی جبکہ دیگرافراد کی بھی حوصلہ افزائی کی گئی ۔اس موقعہ پر بولتے ہوے فوجی آفیسران نے کہاکہ اس نوعیت کے پروگرام منعقد کرنے سے نوجوانوں کو تمام مشکلات کے خلاف لڑنے اور ناخواندگی، غربت، دہشت گردی جیسی برائیوں کو ختم کرنے کی ترغیب ملتی ہے۔

لڑکیوں کےلئے والی بال مقابلوں کاانعقاد

نوشہرہ //خواتین بالخصوص لڑکیوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرنے او ر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے موقعہ فراہم کرنے کےلئے فوج کی جانب سے نوشہرہ میں لڑکیوں کےلئے والی بال مقابلوں کا اہتمام کیا گیا ۔فوج کی جانب سے تحصیل انٹر سکول گرلز والی بال مقابلوں کا اہتمام گور نمنٹ ہائر سکینڈری سکول سیری میں کیا گیا ۔فوج کی نوشہرہ بریگیڈ کی جانب سے منعقدہ ان مقابلوں کے ذریعہ لڑکیوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرنے کےلئے ایک اہم قدم اٹھایا گیا ۔ان مقابلوں میں مختلف علاقوں کی آٹھ ٹیموں نے شرکت کر کے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ۔نوشہرہ بریگیڈ کے ڈپٹی کمانڈر کرنل روی کمار نے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو تمغوں کے ساتھ ساتھ شرکت کے سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا۔قومی سطح پر ہندوستانی کی والی بال میں نمائندگی کرنے والے جموں وکشمیر کے کھلاڑی ثقلین طارق نے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کےلئے میچ دیکھا اور انہیں اپنے روزمرہ کے معمولات میں

بدھل کالج میں پوسٹر بنانے کا مقابلہ

کوٹرنکہ //ریڈ ربن کلب اور گور نمنٹ ڈگری کالج بدھل کے این ایس ایس یونٹ کے اشتراک سے ٹی بی بیدار مہم کی مناسبت سے پوسٹر بنانے کے مقابلے کا اہتمام کیا گیا ۔آزادی کے امرت مہا اتسو کی مناسبت سے منعقد ہونے والے پروگرام کے دوران کالج طلباءنے بڑی تعداد میں ان مقابلوں میں شرکت کی ۔کالج پرنسپل پروفیسر محمد مزمل حسین کی سرپرستی میں منعقد ہ تقریب کے دوران طلباءنے ٹی بی کی وجوہات، اثرات اور احتیاطی تدابیر پر روشنی ڈالتے ہوئے پوسٹرز تیار کئے۔اس مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی ۔اس تقریب کا اہتمام ڈاکٹر دیا رام، نوڈل آفیسر، ریڈ ربن کلب نے کیااور اس کو ڈاکٹر امرجیت سنگھ (ایچ او ڈی پنجابی) نے مربوط کیا تھا۔ اس موقع پر دیگر فیکلٹی ممبران پروفیسر اعجاز احمد (این ایس ایس پروگرام آفیسر)، ڈاکٹر سید محمد جواد (ایچ او ڈی فارسی)، ششی دیوی، ڈاکٹر سمیرا جیلانی، ڈاکٹر تج

مزید خبریں

پونچھ کی شاہپور اپرپنچایت میں بینکرکی تعمیرنا مکمل ڈھانچوں کی تعمیر میں خرد برد کا الزام ،تحقیقات کا مطالبہ  حسین محتشم پ±ونچھ//سرحدی ضلع پونچھ کے سرحدی علاقہ شاہپور اپر میں حد متارکہ پر بنائے جا رہے اکثر بنکروں کی تعمیرات نا مکمل رکھے جانے پر مقامی لوگوں نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔ مقامی شہریوں نے الزام لگایاکہ ڈھانچوں کی تعمیر میں بھاری پیمانے پر خرد برد کر کے سرکاری رقومات کا غلط استعمال کیا جارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ سرحدی مکینوں کو فائرنگ کے دوران محفوظ پناہ گاہ فراہم کرنے کی غرض سے مرکزی وزارت داخلہ کی طرف سے سینکڑوں بنکر منظور کئے گئے ہیں لیکن اِن کی تعمیر کے لئے جاری رہنما خطوط کی دھجیاں ا±ڑائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بنکروں کی تعمیر اگر چہ قومی سلامتی کا معاملہ بھی ہے اس کے باوجود پونچھ ضلع کے شاہپور اپر میں تعمیری رفتار بھی انتہائی سست ہے۔ شاپ

تازہ ترین