تازہ ترین

کووڈ لاک ڈائون سے راجوری پونچھ میں عام زندگی تھم سی گئی

 پونچھ+راجوری //کووڈ لاک ڈائون کے دوران سرحدی ضلع راجوری اور پونچھ میں عام زندگی رک سی گئی ہے جبکہ گزشتہ کئی دنوں سے سڑکیں سنسان ہیں جبکہ عام لوگوں اپنے گھروں میں محصور ہیں ۔کوروناوائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے ضلع انتظامیہ پونچھ کی جانب سے اتوار کو دوسرے روز بھی کورونا کرفیو نافذ رکھا گیا جس کی وجہ سے معمولات زندگی درہم برہم رہے، جبکہ سڑکوں پر سناٹا چھایا رہا اور ہر سو خاموشی طای رہی۔ عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثرین و مہلوکین کی تعداد میں ہورہے اضافے کے ساتھ لوگوں میں بھی خوف وتشویش کی لہر دن بدن بڑھتی ہی جارہی ہے۔پونچھ میںکورونا لاک ڈاون میںہر سو ہو کا عالم رہا ، سڑکیں سنسان اور بازار ویران دکھائے دئے جبکہ سڑکوں پر فورسز اور پولیس نے جگہ جگہ خار دار تاریں اور بریکیٹر لگارکھے اور کسی بھی شخص کو چلنے پھرنے کی اجازت نہیں دی جارہی تھی تاہم کہیں کہیں پرایک ایک دو دو افرادپیدل چلتے

راجوری میں ایک نوجوان سمیت کووڈ سے 3کی موت

راجوری //سرحدی ضلع راجوری میں کووڈ سے مزید ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ ضلع بھر سے وائرس سے متاثر ہوئے 211نئے کیس درج کئے گئے ہیں ۔انتظامیہ نے نئے کیسوں کو دیکھتے ہوئے 6مزید علاقوں کو ریڈ زون قرار دے دیا ہے ۔سرکار ی ذرائع نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ضلع کے سوانی علاقہ سے ایک 31سالہ نوجوان جو کہ میڈیکل کالج راجوری میں زیر علا ج تھا ،کی اتوار کو موت واقعہ ہو گئی جبکہ اسی طرح جگلوانوں علاقہ میں اپنے ہی گھر میں قرنطینہ کئے گئے ایک شخص کی بھی موت واقعہ ہو گئی ۔انہوں نے بتایا کہ راجوری قصبہ کی وارڈ نمبر 13کی ایک 78سالہ خاتون جوکہ میڈیکل کالج میں زیر علاج تھی ،کی موت ہوئی ہے جبکہ ضلع میں گزشتہ روز کل 3اموات ہوئی ہیں ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راجوری شیر سنگھ نے بتایا کہ ضلع میں گزشتہ روز کل 211نئے کیس سامنے آئے ہیں جن میں سے 210مقامی افراد کووڈ کا شکار ہو ئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ سندر بنی سے 61،نوشہرہ سے

پونچھ میں کووڈ کے 57نئے کیس درج،02کی موت

پونچھ //سرحدی ضلع پونچھ میں کووڈ کی دوسری لہر مسلسل جاری ہے جس کے دوران57نئے کورونا کے مثبت معامالات سامنے آئے ہیںجبکہ دو افراد کی وائرس کی وجہ سے وفات ہوگئی ہے۔ضلع کے کووڈ نوڈل آفیسر زمود احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ محکمہ صحت کی جانب سے شروع کر دہ چیکنگ مہم کے دوران گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مختلف علا قوں سے کووڈ کے مزید57معاملات سامنے آئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس دوران دو کی وفات بھی ہوئی ہے۔انھوں نے مزید کہاکہ نئے سامنے آنے والے معاملات میں سے 11کا تعلق تحصیل حویلی سے ہے جبکہ منڈ ی سے16سرنکوٹ سے جبکہ دیگر 19کا تعلق مینڈھر سب ڈویژن سے ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس دوران 78افراد صحت یاب ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا ضلع میں اب کوڈ کے 857معاملات ہیں۔انہوں نے ایک بار پھر عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور اپنی باری پر ویکسین کے ٹیکے ضرور لگوائیں۔  

کووڈ پر فوج کا پونچھ میں بیداری پروگرام

پونچھ //فوج کے پونچھ بریگیڈ کی جانب سے دور درازگائوں قصبہ میں کووڈ کے سلسلہ میں ایک بیداری پروگرام منعقد کیا گیا جس کے دوران فوج کے ماہر ڈاکٹروں نے عام لوگوں کو کووڈ کے پھیلائو کا طریقہ ودیگر ضروری احتیاطی تدابیر کے سلسلہ میں مکمل جاری فراہم کی ۔فوج نے بتایا کہ مذکورہ نوعیت کا پروگرام منعقدکرنے کا اصل مقصد نوجوان کو کووڈ کی مکمل جاری فراہم کر کے کسی بھی مشکل وقت کیلئے مکمل تیار کرنا تھا جبکہ اس دوران عام لوگوں کو بھی کووڈ سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تلقین کی گئی ۔پرائمری سکول میں منعقدہ اس پروگرام کے دوران فوج کے میڈیکل آفیسر نے عام لوگوں کو تلقین کرتے ہوئے کہاکہ وہ وائرس کے پھیلائو کو کم کرنے کیلئے ویکسین لگوائیں ۔انہوں نے کہاکہ وائرس سے بچنے کیلئے صاف ستھرے ماسک کا استعمال کریں ۔انہوں نے کہاکہ کسی بھی علامت کے دوران طبی شعبہ کیساتھ رابطہ قائم کریں ۔  

سرنکوٹ میں ملی ٹینٹوں کی کمین گاہ تباہ

پونچھ //سیکورٹی فورسز کی جانب سے سرحدی ضلع پونچھ کے سرنکوٹ علاقہ میں گزشتہ روز ملی ٹینٹوں کی ایک کمین تباہ کرتے ہوئے بڑی مقدار میں ہتھیار برآمدکرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ فوج اورپولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے ملی ٹینٹوں کی ایک خفیہ کمین گاہ کا پتہ لگایا جہاں سے بڑی مقدار میں ہتھ گولوں کو برآمد کیا گیا ہے تاہم اس سلسلے میں فوری طور پر کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایک خفیہ اطلاع موصول ہو نے کے بعد فوج کی راشٹریہ رائفل اور جموں وکشمیر پولیس کی ایک ٹیم نے سرنکوٹ کے پھاگلہ جنگلات میں تلاشی مہم شروع کی جس کے دوران ملی ٹینٹوں کی ایک کمین گاہ سے قریب 19گرنیڈ برآمد کئے گئے ہیں تاہم فوری طورپر کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ۔ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس گولہ بارود کو فورسز کے خلاف کسی خاص موقعے پر استعمال کیاجانا تھا ۔ اس دوران پولیس نے اس معاملے میں کیس درج

ہمدرد ہیومین ویلفیئر سوسائٹی نے غریبوں میں سامان تقسیم کیا

پونچھ//رمضان المبارک کا آخری عشرہ جاری ہے، لوگ اپنے گھروں میں عبادت اور ریاضت میں مصروف ہیں اور اللہ سے یہی دعا کررہے ہیں کہ کورونا وبا جیسی جان لیوا بیماری کا اس دنیا سے مکمل خاتمہ ہو جائے اور ایک بار پھر زندگی کی گاڑی پٹری پر آجائے۔ کورونا کے قہر نے بہت سارے لوگوں کو بے روزگار بنا دیا ہے جس کی وجہ سے وہ لوگ پریشان ہیں ۔ اس مشکل گھڑی میں پونچھ کی غیر سرکاری تنظیم ہمدرد ہیومین ویلفیئر سوسائٹی جموں کشمیر کے رضا کار نوجوان ایسے افراد کی ہر ممکن مدد کر رہے ہیں ۔ تنظیم کے چیئر مین عباس ملک کی قیادت میں نوجوان کورونا میں غریبوں اور ضرورت مندوں کو ہر ممکن مدد پہنچا رہے ہیں۔تنظیم کی جانب سے اتوار کے روز نوجوانوں نے  پونچھ ضلع کے دور دراز علاقہ سیڑھی چوہانہ، میدانہ، سیڑھی خواجہ ، ہرمی ڈھکی اور کلانی کے ضرورت مندوں کے گھروں پر پہنچ ان کو راشن کٹ فراہم کی تاکہ ان کی روز مرہ کی ضرورتیں پور

مزید خبرں

پھلنی میں پانی کی شدید قلت ،عوام پریشان  محمد بشارت  کوٹرنکہ //بلاک بدھل کی پنچایت پھلنی میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت کی وجہ سے عام لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔مکینوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ محکمہ کی لاپرواہی کی وجہ سے لوگ رمضان کے دوران پانی جیسی بنیادی سہولیت سے محروم ہو کر رہ گئے ہیں ۔مکینوں نے انتظامیہ و متعلقہ محکمہ کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ علاقہ کی مسجد میں بھی پانی کی قلت پائی جارہی ہے جسکی وجہ سے نمازیوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔مقامی پنچایت ممبر پرویز ملک نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ علاقہ کی واٹر سپلائی سکیم پر کوئی بھی مستقل ملازم تعینات نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے محکمہ محض عارضی ملازمین کی مدد سے ہی کام چلا رہا تھا تاہم عارضی ملازمین کی ہڑتال کی وجہ سے لوگوں کی پانی سپلائی بند ہو گئی ہے ۔مکینوں نے ان

راجوری میں کوروناوائرس معاملا ت میں مسلسل اضافہ

 راجوری //سرحدی ضلع راجوری میں کووڈ کے معاملات میں مسلسل اضافہ ہو تا جارہا ہے جبکہ گزشتہ روز کل کیسوں کی تعداد 247تک پہنچ گئی ۔اسی دوران ضلع میں 6نئی ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں ۔اضافی ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری ٹھاکر شیر سنگھ نے بتایا کہ ضلع میں معاملات میں اضافہ ہو تاجارہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز سامنے آئے 247معاملات میں صرف دو کی سفر ی تاریخ ہے جبکہ 245کیس مقامی ہیں جن سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ضلع کے دیہات میں بھی وائرس کا پھیلائو مسلسل جاری ہے ۔نئے درج کئے گئے معاملات میں سے 76کا تعلق سندر بنی سے جبکہ کالا کوٹ سے 76نوشہرہ سے 39،راجوری سے 26،درہال سے 17اور کوٹرنکہ سے 12معاملات شامل ہیں ۔آفیسر موصوف نے بتایا کہ ضلع میں چھ اموات بھی ہوئی ہیں ۔ان میں سے نوشہرہ سب ڈویژن کے جھنگڑ علاقہ سے تعلق رکھنے والی ایک 54سالہ خاتون بھی ہے جبکہ اسی خاندان کی دو عورتیں جمعہ کو لقمہ اجل بن گ

پونچھ میں کووڈ کے 74نئے کیس درج

پونچھ //سرحدی ضلع پونچھ میں کووڈ کی دوسری لہر مسلسل جاری ہے جس کے دوران 74نئے کووڈ کیس سامنے آئے ہیں جبکہ سرنکوٹ میں ایک خاتون کی مہلوک وائرس کی وجہ سے وفات ہوگئی ہے ۔ضلع کے کووڈ نوڈل آفیسر زمرد احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ محکمہ صحت کی جانب سے شروع کر دہ چیکنگ مہم کے دوران گزشتہ روز مختلف علا قوں سے کووڈ کے مزید 74معاملات سامنے آئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ اس دوران گور نمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال راجوری میں سرنکوٹ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کی وفات بھی ہوئی ہے ۔آفیسر موصوف نے مزید کہاکہ نئے سامنے آنے والے معاملات میں سے 19کا تعلق تحصیل حویلی سے ہے جبکہ منڈ ی سے 17سرنکوٹ سے 13جبکہ دیگر کا تعلق مینڈھر سب ڈویزن سے ہے ۔انہوں نے بتایا کہ 64معاملات مقامی ہیں جبکہ دس کی سفر تاریخ ہے ۔انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ وائرس کو روکنے کیلئے انتظامیہ کیساتھ تعاون کریں جبکہ ماسک و دی

فوج نے افطاری کیلئے سامان تقسیم کیا

پونچھ //فوج نے سرحدی ضلع پونچھ کی منڈی تحصیل میں افطاری کی مناسبت سے لوگوں میں اشیاء خوردنی تقسیم کی ۔جمعتہ الوداع کی مناسبت سے منعقدہ ایک پروگرام میں مقامی لوگوں و پنچایتی اراکین نے شرکت کی ۔اس دوران فوجی آفیسران نے کہاکہ رمضان کے دوران لوگ روزے رکھتے ہیں جبکہ ملک اور ملکی عوام کی صحت اور معاشی ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کی جاتی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اس سلسلہ میں فوج کی جانب سے کئی مرتبہ افطاری کا اہتمام بھی کیا جاتا رہا ہے تاہم کووڈ کی وجہ سے پیدا شدہ موجودہ صورتحال کے دوران اس عمل کو موخر کیا گیا ہے ۔گزشتہ روز منعقدہ پروگرام میں کووڈ ایس او پیز پر بی سختی کیساتھ عمل کیا گیا تھا جبکہ پروگرام کے دوران لوگوں میں ساز و سامان بھی تقسیم کیا گیا ۔اس موقعہ پر موجود سرپنچ لورن نے فوج کی جانب سے انجام دی جانے والی فلاحی سرگرمیوں کی بھی تعریف کی گئی ۔  

سرحدی گائوں گلپور میں سڑک کی تعمیر سست روی کا شکار

پونچھ//ضلع پونچھ کے سرحدی گائوں گلپور کی عوام دور جدید میں بھی کئی طرح کی پریشانیوں سے دوچار ہیں۔عرصہ دراز تک مطالبہ کرنے کے بعد گلپور پونی دھڑہ سڑک کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا تھا جو نہایت سست روی کا شکار ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کا رابطہ سڑک کا خواب ادھورا ہے۔ اس سلسلہ کو لیکر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے بتایا کہ سڑک کی تعمیر کا کام کئی سال قبل شروع کیا گیا تاہم اسے پایہ تکمیل تک نہیں پہنچایا جا رہا ہے جس سے عوام کو عبور و مرور میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔وارڈ ممبر محمد لطیف نے کہا کہ اس سڑک کی کھدائی کئے جانے کی وجہ سے مقامی لوگوں کی زمینوں اور مکانوں کو نقصان ہورہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ وہ کئی بار اس حوالے سے انتظامیہ کے افسران سے اپیل کر چکے ہیں لیکن انھیں یقین دہانی کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ ان کا گائوں پونچھ قصبہ سے زیادہ دور نہیں ہے

قوت مدافعت بڑھانے والی ادویات تقسیم

پونچھ // انڈین سروس آف میڈیسنس آیوش کے ڈائریکٹر کے زیر نگرانی راجہ سکھ دیو سنگھ ضلع ہسپتال پونچھ میں کووڈ 19 کے دوران بی ایس ایف کے جوانوں اور عام لوگوں میں قوت مدافعت بڑھانے والی ادویات تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر محکمہ میں تعینات اے ڈی ایم او ڈاکٹر راکیش کمارنے کہا کہ بی ایس ایف کو کہ فرنٹ لائن ورکرس ہیں ڈائریکٹر جموں ڈاکٹر موہن سنگھ کی ہدایت پر ان میں قوت مدافعت بڑھانے والی مختلف ادویات تقسیم کی جارہی ہیں۔اُنہوں نے ان ادویات کے استعمال کے طریقہ کار بتانے کے علاوہ ان کے فوائد کے بارے میں بھی شرکا تفصیلی جانکاری فراہم کی۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی انہوں نے اس وباء کے دوران فرنٹ لائین پر کام کر نے والے لوگوں میں یہ دوائیاں تقسیم کی ہیں۔ اس موقع پر موجود لوگوں نے کہا کہ آئی ایس ایم نے ایک پہل کی جس کیلئے وہ قابل سراہنا ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی آئی ایس ایم فرنٹ لا

۔3طلباء کوتراویح میں قرآن پاک سنانے کی سعادت حاصل

 پونچھ//جامعہ امام محمد انور شاہ کشمیری علیہ الرحمۃ تین ممتاز طلباء جنہوں نے تراویح میں قرآن پاک سنانے کی سعادت حاصل کی بحسن وخوبی ان کا محرابِ قرآنی مکمل ہوگیا۔اس سلسلے میں جامعہ کی جانب سے انتہائی مختصر دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام اساتذہ جامعہ شریک ہوئے اور تینوں طلبہ جن میں حافظ بلال احمد ساکن کھنیتر،حافظ طارق علی نسیم مڑہ اورحافظ اظہر شفیق شیندرہ شامل ہیں کی حوصلہ افزائی کی گئی جب کہ اس موقع پر نگرانی کرنے والے تینوں ذمہ داران کی بھی حوصلہ افزائی کی گئی ۔واضح رہے کہ ان طلبہ نے تین مقامات پر اساتذہ کرام کی زیر نگرانی تراویح میں پہلی مرتبہ قرآن کریم سنانے کی سعادت حاصل کی ہے جس کیلئے جامعہ کی انتظامیہ نے تمام معاونین، متعلقہ طلبہ کے اساتذہ کرام اور والدین کو دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی ہے۔جامعہ کے منتظمین نے کہا ہے کہ الحمد للہ رمضان المبارک کے بعد

سنیئر صحافی جاوید اقبال کو صدمہ

مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن سے کشمیر عظمیٰ کیساتھ وابستہ سنیئر صحافی جاوید اقبال خان کی والدہ رشیدہ بی زوجہ مرحوم حاجی محمد صدیق خان کچھ عرصہ علالت کے بعد گزشتہ روز انتقال کرگئیں ۔ان کی نماز جنازہ آبائی گائوں کیری کانگڑھ میں ادا کی گئی جس میں مکینوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقعہ پر کووڈ ایس او پیز کا بھی خصوصی خیال رکھیا گیا تھا ۔غور طلب ہے کہ 4روز قبل سنیئر صحافی کے والد محمد صدیق خان کا کووڈ کی وجہ سے انتقال ہو گیا تھا ۔ان کی والدہ کی وفات پر کئی ایک سیاسی ،سماجی و مذہبی تنظیموں نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کی ہے ۔اس سلسلہ میں ادارے کشمیر عظمیٰ سے منسلک دیگر صحافیوں ،ادارتی عملے نے بھی مرحوم کیساتھ تعزیت کا اظہا رکرتے ہوئے کہاکہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں لواحقین کیساتھ برابر کے شریک ہیں جبکہ انجمن اردو صحافت جموں وکشمیر کے اراکین نے بھی مرحومہ کیلئے دعائے

مینڈھر میں منشیات سمگلر گرفتار

مینڈھر //سب ڈویژن مینڈھر میں پولیس کی جانب سے کی گئی ایک کارروائی کے دوران ایک منشیات سمگلر گرفتار کیا گیا جبکہ ا س دوران اس کے قبضہ سے 51پیکٹ چرس بھی برآمد کرلی گئی ہے ۔پولیس نے بتایا کہ مینڈھر سٹیشن کے زیر تحت آنے والے اڑی اپر علاقہ میں ایک کارروائی کے دوران جموں وکشمیر پولیس نے منشیات کی بڑی مقدار ضبط کر لی جبکہ اس دوران ایک سمگلر کو بھی موقعہ سے گرفتار کرلیا گیا ۔اس سلسلہ میں مینڈھر پولیس سٹیشن میں ایک معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں ۔پولیس کے اعلیٰ آفیسر نے اس کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ پولیس غیر قانونی کام کرنے والوں کیخلاف سختی سے پیش آرہی ہے ۔

مزید خبرں

مفرور شخص پولیس گرفت میں  درج کیس کی تحقیقات شروع کر دی گئی  راجوری //سرحدی ضلع راجوری میں پولیس نے کچھ دنوں سے مفرور ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ اس پر درج کیس کی اب تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔پولیس حکام نے بتایا کہ پولیس سٹیشن کنڈی میں درج ایک معاملہ زیر ایف آئی آر نمبر 39/2021دو افراد مطلوب تھے ۔مذکورہ معاملہ درج کرواتے ہوئے الزام عائد کیا گیا تھا کہ دو افراد نے ایک کمسن لڑکی کا جنسی استحصال کیا ہے ۔پولیس نے معاملہ درج کر کے اس سلسلہ میں مزید تحقیقات شروع کر دی تھیں ۔پولیس حکام نے ملزمان کو گرفتار کر نے کیلئے اس سلسلہ میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی ۔پولیس کی جانب سے کی گئی کوشش کے دوران 29اپریل کو ایک ملزم جس کی شناخت رمیز احمد شیخ ولد اسداللہ شیخ سکنہ بٹ پورہ بڈگام کے طورپر ہوئی تھی ،کو پولیس نے بڈگام سے گرفتار کیا تھا جبکہ دوسرے کو گرفتار کرنے کی کوششی

ضلع پونچھ میں سڑک حادثہ،کمسن بچہ جاں بحق، تین افراد زخمی

پونچھ//ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے علاقہ راجپورہ میں سنیچر کو ایک زایلو گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں ایک کمسن بچہ لقمہ اجل بن گیا جبکہ تین افراد شدید طور زخمی ہو گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مذکورہ گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر ایک گہری کھائی میں جاگری۔ ذرائع نے کہا کہ اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت ریاض احمد ولد غلام قادر ساکنہ اعظم آباد کے طور پر ہوئی ہے جبکہ زخموں میں غلام محمد ولد عبدل احد ، اعجاز احمد ولد غلام محمد اور امتیاز احمد ولد محمد عبداللہ ساکنان راجپورہ شامل ہیں جنہیںعلاج کے لیے ضلع ہسپتال پونچھ روانہ کیا گیا۔  

کووڈ کے چلتے جمعتہ الوداع کے پُر جوش اجتماع نہیں ہوئے

 پونچھ//کورونا وائرس کی وجہ سے سرحدی ضلع پونچھ میں الوداع جمعہ ہر طرف بندشیںہونے کی وجہ سے بہت مختلف رہا۔ اس دوران ضلع پونچھ کے تمام عید گاہوں میں اور کچھ جامع مساجد میں جمعہ کی نماز کے اجتماعات نہیں ہوئے۔ انتظامیہ نے پہلے ہی تمام فرزندان توحید کو احتیاط برتتے ہوئے جمعہ الوداع منانے کی ہدایت دی تھی جس کی وجہ سے مساجد میں نمازیوں کی تعداد بہت کم دیکھنے کو ملے ۔مرکزی عید گاہ پونچھ جہاں پونچھ کا سب سے بڑا اجتماع نماز اداکیا کرتا ہے اس بار نماز ہی ادا نہ کی گئی عید گاہ کے ساتھ کی مسجد میں چند ان افراد نے جمعہ ادا کیا  یہاں ان کو نماز اداد کرنے کی اجازت دی گئی جن کے کورونا ٹیسٹ کی رپوٹس منفی تھی۔ادھر مرکزی جامع مسجد پونچھ میں بھی جہاں ہر سال تل دھرنے کی جگہ نہیں ہوتی تھی میں چند افراد نے نماز ادا کی،اس کے علاوہ مسجد کے صرف اندرونی اسپیکروں کا استعمال گیا یہاں بھی انتظامیہ نے 

راجوری میں کووڈ قہر مسلسل جاری ،4کی موت

 راجوری //سرحدی ضلع راجوری میں دیگر اضلاع کی ہی طرح کووڈ قہر مسلسل جاری ہے جسکی وجہ سے گزشتہ روز 4مزید افراد کی کووڈ کی وجہ سے مو ت واقعہ ہوگئی جبکہ کووڈ کی جانچ کے دوران گزشتہ روز سب سے زیادہ 300افراد کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔حکام نے بتایاکہ ضلع میں قائم کر دہ گور نمنٹ میڈیکل کالج میں تھنہ منڈی کی بنگائی علاقہ کی ایک 52سالہ خاتون جبکہ سب ڈویژن نوشہرہ کے جھنگڑعلاقہ کے ایک 70سالہ بزرگ کی دوران علاج وفات ہوگئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ دونوں گزشتہ کئی دنوں سے ہسپتال میں زیر علاج تھے اور ان کو آکسیجن کی سپورٹ دی گئی تھی تاہم دنوں جمعہ کے روز انتقال کر گئے ۔اسی طرح جھنگڑ علاقہ کی ایک خاتون کی صحت خراب ہونے کی وجہ سے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال نوشہرہ منتقل کیا گیا جہاں پر اس کا انتقال ہو گیا ۔انہوں نے بتایا کہ ضلع میں چوتھی موت چننی علاقہ میں ہوئی ہے جہاں کا ایک شخص گور نمنٹ میڈیکل کالج جموں میں

صحافی جاوید خان کے والد مرحوم کا چہارم

مینڈھر //کشمیر عظمیٰ سے منسلک سنیئر صحافی جاوید خان کے والد مرحوم کے چہارم پر اجتماعی دعائے مغفرت کا اہتمام کیا گیا ہے ۔اس دوران کئی معززین و علماء نے شرکت کر کے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی جبکہ ختمات شریف کا بھی اہتمام کیا گیا ۔غور طلب ہے کہ مینڈھر سب ڈویژن سے کشمیر عظمیٰ اور گریٹر کشمیر ادارے سے وابستہ سنیئر صحافی جاوید اقبال کے والد محمد صدیق خان سکنہ کیری کانگڑھ کووڈ کی وجہ سے انتقال کر گئے تھے ۔اس سلسلہ میں ان کے گھر پر ایک دینی مجلس کا اہتمام کیا گیا جس کے دوران مقررین نے کہاکہ مرحوم ایک نیک سیر ت اور دینی کی خدمت کرنے والی شخصیات تھے جنہوں نے زندگی کے ہر ایک مقام پر پسماندہ طبقہ کی فلاح و بہبود کیساتھ ساتھ دینی تعلیم کے فروغ کیلئے بھی اہم خدمات انجام دی ہیں ۔