فوج نے بارودی سرنگ برآمد کی

 راجوری //بھاٹہ دھوڑیاں علاقہ میں چلے رہے انکائونٹر کے چلتے فوج نے سرنکوٹ کے جنگلات میں بچھائی گئی ایک بارودی سرنگ کو باز یاب کرتے ہوئے اس کو تبادہ کر دیا ۔فوج نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے سرنکوٹ کے دیرہ گلی جنگلا ت میں ایک بارودی سرنگ باز یا ب کر کے اس کو تباہ کر دیا ہے ۔فوج کے پی آر او دویندر انند کی جانب سے جاری شدہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج کو رتن پیر جنگلات میں ایک بارودی سرنگ برآمد ہوئی جس کے بعد اس کو ناکاری بنا دیا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ دھماکہ خیز مواد ملنے کے بعد فوج کے ماہرین کی مدد سے اس کو تباہ کیا گیا ہے ۔   فوجی تنصیبات کے فوٹو لینے پر 1گرفتار  سمت بھارگو راجوری //پونچھ ضلع کے داخلی راستہ بھمبر گلی میں قائم فوجی تنصیبات کے مبینہ طورپر فوٹو لینے کے دوران سیکورٹی اہلکاروں نے ایک شخص کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ ب

ناڑ دھوڑیاں میں ہائی سکول کی اضافی عمارت کی تعمیر کا معاملہ

مینڈھر//مینڈھر سب ڈویژن کے ناڑ دھوڑیاں علاقہ کے مکینوں نے محکمہ تعلیم و مقامی انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ گورنمنٹ ہائی سکول ناڑ دھوڑیاں کی اضافی عمارت کی تعمیر میں مبینہ طورپر غیر معیاری ساز و سامان استعمال کیا جارہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں متعلقہ محکمہ کی جانب سے سکول میں بچوں کی سہولیت کیلئے اضافی عمارت کی تعمیر شروع کروائی تھی تاہم اس میں سیمنٹ کیساتھ ساتھ دیگر غیر معیاری ساز و سامان استعمال کیا جارہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ تعمیرات کیساتھ ساتھ سرکاری عمارتوں کی تعمیر کے سلسلہ میں بنائے گئے قاعدہ کو یکسر نظر انداز کر دیا گیا ہے ۔غور طلب ہے کہ ہائی سکول میں اس وقت دو سو سے زائد طلباء زیر تعلیم ہیں جبکہ علاقہ میں گنجان آبادی ہونے کی وجہ سے بچوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے تاہم بچوں کی تعداد کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے عمارت کی توسیع شروع کی گئی

درہال ملکاں میں لیگل ایڈ کیمپ کا انعقاد

 تھنہ منڈی //درہال ملکاں میں، بی ڈی او آمر چوہدری کی صدارت میں مفت لیگل ایڈ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں درہال کے متعدد علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں نے شرکت کی اور اپنے اپنے مسائل آفیسر موصوف کے سامنے پیش کئے۔ بی ڈی اونے باغور لوگوں کے مسائل کو سنا اور انکے ازالے کی یقین دہانی کروائی۔ اکثر لوگوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے منریگا کے کام کروائے تھے لیکن ابھی تک ا ن کو ادائیگیاں نہیں کی گئی ہیں جس کی وجہ سے غریبوں کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں ۔یوتھ لیڈر مرتضیٰ مرزا نے ملہت پنچایت کے بارے میں بی ڈی او کے سامنے مسائل اٹھائے اور کہا کہ ملہت پنچایت میں ایک کھیل کا میدان بن رہا ہے اس میں سب سے پہلے دیوار بندی کی جائے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ میدان کو بہت جلد ہموار کیا جائے تاکہ نوجوان کھیل کود کی سرگرمیوں کو جاری رکھی سکیں۔ مرتضیٰ مرزا نے پنچایت کی وارڈ نمبر دو اور چار میں پانی اور بجلی ک

کوٹرنکہ میں محکمہ صحت نے پروگرام کا اہتمام کیا

کوٹرنکہ //میڈیکل بلاک کوٹرنکہ میں سو فیصد کووڈ ویکسین مہم مکمل ہونے پر متعلقہ محکمہ کی جانب سے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں محکمہ کے آفیسران و ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔بلاک میڈیکل آفیسر کنڈی کی قیادت میں منعقدہ پروگرام کے دوران محکمہ صحت میں معیاری خدمات انجام دینے والے ملازمین کی حوصلہ افزائی کی گئی ۔بلاک میڈیکل آفیسر نے کہاکہ ملازمین اور محکمہ سے منسلک دیگر ورکروں کی جانب سے عام لوگوں کو کووڈ ویکسین دینے کیلئے ایک اہم رول ادا کیا گیا جس کی وجہ سے مختلف زمروں کے تحت میڈیکل بلاک میں سو فیصد ویکسین فراہم کی گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ملازمین کی جانب سے مشکل حالات و راستوں کے باوجود محنت و لگن کیساتھ مہم کو کامیاب بنایا ۔انہوں نے کہاکہ کووڈ جیسی مہلوک وباء کے باوجود فرنٹ لائن ورکروں نے ویکسین لگانے کیلئے گھروں اور علاقوں کا رخ کیا ۔موصو

مڈل سکول اسلامہ آباد ہاڑی کی حالت انتہائی ابتر

 سرنکوٹ//سرنکوٹ کے ہاڑی علاقہ میں قائم کردہ گور نمنٹ مڈل سکول اسلامہ آباد انتہائی ابتر حالت میں ہے جس کی وجہ سے بچوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ 3کمروں پر مشتمل عمارت گزشتہ کئی عرصہ سے ابتر حالت میں ہے تاہم متعلقہ محکمہ و مقامی انتظامیہ سے رجوع کرنے کے باوجود بھی کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے ۔غور طلب ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے گور نمنٹ مڈل سکول اسلامہ آباد کی عمارت کو کئی برس قبل تعمیر کیا گیا تھا لیکن اس کے بعد اس عمارت کی مرمت کی جانب کوئی دھیان ہی نہیں دیا گیا ہے جسکی وجہ سے عمارت آہستہ آہستہ نا قابل استعمال ہو تی جارہی ہے ۔مکینوں نے بتایاکہ اس جدید دور میں بھی ان کے بچے غیر معیاری اور قدیم طرز کی عمارت میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ اب سکول کی چھت بھی ٹو ٹنا شروع ہو گئی ہے جبکہ کئی جگہوں سے پانی داخل ہونا بھی شروع ہو گیاہے ۔مقا

فضل آباد ۔دندی دھڑا رابطہ سڑک کا حال بے حال

سرنکوٹ//سرنکوٹ سب ڈویژن کے فضل آباد تا دندی دھڑا رابطہ سڑک کی انتہائی خستہ حالت کی وجہ سے مقامی لوگوں و ٹرانسپورٹروں کو شدید مشکلات درپیش ہیں ۔مکینوں نے بتایا کہ محکمہ پی ایم جی ایس وائی کی جانب سے تعمیر کردہ رابطہ سڑک اب کھڈوں میں تبدیل ہو چکی ہے جسکی وجہ سے عام لوگوں کا چلنا مشکل ہوتا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ تین برس قبل محکمہ نے سڑک پر تارکول بچھایا تھا جو کچھ ہی عرصہ گزرنے کے بعد اکھڑنا شروع ہو گیا تھا۔غور طلب ہے کہ متعلقہ محکمہ کی جانب سے 2017میں 5 کلو میٹر رابطہ سڑک پر تار کول بچھایا گیا تھا لیکن غیر معیاری تار کول بچھانے کی وجہ سے کچھ ہی دنوں میں سڑک کھڈوں میں تبدیل ہو گئی تھی لیکن اس کے بعد متعلقہ محکمہ و مقامی انتظامیہ کی جانب سے اس طرف کوئی دھیان ہی نہیں دیا گیا ۔انہوں نے بتایاکہ گزشتہ دنوں علاقہ میں ہوئی سخت بارشوں کی وجہ سے حفاظتی باندھ بھی زمین بوس ہوگئے تھے لیکن محکمہ

آزادی کا امرت مہا اتسو

 تھنہ منڈی ،// ٹریفک پولیس کی جانب سے دہلی پبلک اسکول راجوری میں شہری ایکشن پروگرام (سی اے پی) کے زیراہتمام "آزادی کا امرت مہا اتسو" پروگرام میں ’ ہندوستانی آزادی کی جدوجہد‘ عنوان کے تحت ایک مباحثہ مقابلہ کا اہتمام کیا جس میں دہلی پبلک سکول راجوری کے 50 طلباء نے حصہ لیا۔ اس مقابلے میں 12ویں جماعت کی طالبہ سوہانی شرما کو پہلی ، دسویں جماعت کی ایرا چندن کو دوسری جبکہ دسویں جماعت کی سنینا راتھر کو تیسری پوزیشن کیلئے فاتح قرار دیا گیا۔مقابلے میں اول ،دوم اور سوم مقام حاصل کرنے والے فاتحین کو ٹرافیوں اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔ علاوہ ازیں دیگر تمام طلباء کو بھی تحائف سے نوازا گیا۔ڈپٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ آف ٹریفک آفتاب حسین شاہ نے خطاب کرتے ہوئے طلباء کے کردار کی تعریف کی اور ان کے روشن مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔انھوں نے شرکاء کو بتایا کہ حکومت نے

ہسپلوٹ میں عید میلاد النبیؐ کی شاندار تقریب منعقد

 تھنہ منڈی//تھنہ منڈی کے ڈنہ ہسپلوٹ علاقے کے مستری محلہ میں عید میلاد النبی کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔فظ محمد نصیر الدین نقشبندی کی صدارت میں ایک عظیم الشان تقریب بنام عید میلاد النبی کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ا س موقعہ پر کشمیر سے آئے ہوئے نامور عالم دین مولانا مفتی محمد منظور نعیمی صدر مفتی جماعت اہلسنت جموں و کشمیر مہمان خصوصی تھے۔ مولانا نعیمی نے کہا کہ سیرت النبیؐ کے مطالعے کی ضرورت ہے کیونکہ سب بڑا مسئلہ آج کے دور میں یہ ہے کہ لوگ کتابیں پڑھنے کے بنا ہی اپنی رائے قائم کرکے اپنے ایمان کو کمزور کردیتے ہیں۔ انہوں نے کہا عید میلاد النبی ؐ کی تقریب جہاں منائی جاتی ہے وہاں سے اللہ تعالیٰ عذات الہی کو اٹھا لیتا ہے اور وہاں رحمتوں کے فرشتوں کا نزول ہوتاہے۔ مفتی محمد منظور نعیمی نے کہا کہ بے نمازیوں کو قطعی یہ حق حاصل نہیں ہے کہ و ہ عید میل

پونچھ میں پولیس کا یادگاری دن منایاگیا

پونچھ //پولیس لائن پونچھ میں پولیس کا قومی دن تزک و احتشام سے منایاگیا۔اس دوران ان اہلکاروں کو بہترین الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیاگیا جووطن کی خاطر  شہید ہوئے ۔پولیس لائین پونچھ میںمنعقدہ تقریب میں ایس ایس پی ڈاکٹر ونود کمار ، ایڈیشنل ایس پی پونچھ لیاقت علی ، ڈی ایس پیز ، ایس ایچ او و دیگر افسران و اہلکارموجو دتھے جبکہ ڈی ڈی سی ممبرا، بی ڈی سی ممبران اور دیگر پنچایتی ممبرا ن کے علاوہ سماجی و سیاسی کارکنان معزز شہری اور پولیس کے شہدا کے لواحقین بھی اس موقعہ پر موجود رہے۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر پونچھ اندرجیت و دیگر ضلع انتظامیہ کے افسران بھی نے بھی شرکت کے کے شہدا ء کی یادگاروں پر گلہائے عقیدت نچھاور کئے۔ تقریب کے دوران ایس ایس پی پونچھ نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے ان شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ملک کی عوام کو تحفظ فراہم کیا۔     

سی سی ٹی وی کیمرے لگانے میں تاخیر

پونچھ//پونچھ شہر میں سات سے آٹھ سال قبل سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کے لئے بڑے بڑے ٹاور کھڑے کئے گئے تھے لیکن تاحال ان پر کیمرے نہیں لگائے گئے ہیں۔شہر میں موجودہ حالات کے دوران بھی سی سی ٹی وی کیمرے لگانے میں تاخیر پر سماجی وسیاسی لوگ برہمی کا اظہار کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ یہ سی سی ٹی وی لگانے کا فیصلہ شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے کیا گیا تھا ۔ اس دوران ضلع انتظامیہ اور ضلع پولیس نے شہر کے حساس علاقوں میں ٹاور لگوائے تو تھے لیکن ان کویوں ہی چھوڑ دیا گیا ۔ شہر میں لگائے گئے یہ متعدد ٹاور بجائے سی سی ٹی وی کیمروں کے جھنڈے لگانے کے لئے استعمال کئے جا رہے ہیں۔ ایڈوکیٹ سنجے رینا نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سمجھ نہیں آرہی ہے کہ کیمرے لگانے میں کیوں تاخیر کی جارہی ہے ۔انھوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کے لئے نہایت ضروری ہے کہ سی سی ٹی وی کیمرے ل

مزید خبریں

پیر پنچال میں سیکورٹی ایجنسیاں متحرک  خطہ میں متعدد ملی ٹینٹ گروپوں کی موجودگی کا خدشہ  سمت بھارگو  راجوری //خطہ پیر پنچال میں گزشتہ دنوں پیش آئے واقعا ت و ملی ٹینٹوں کے حملوں کے بعد سیکورٹی ایجنسیاں پوری طرح سے متحرک ہو گئی ہیں جبکہ سیکورٹی ایجنسیوں کو خدشہ ہے کہ خطہ میں متعدد ملی ٹینٹ گروپوں کیساتھ ساتھ کچھ کمانڈر بھی موجود ہیں ۔انہوں نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ دونوں سرحدی اضلاع میں گزشتہ کچھ عرصہ میں ملی ٹینسی سے متعلق واقعات میں مسلسل اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے جبکہ مذکورہ کارروائیاں کسی ایک گروپ کی جانب سے نہیں ہو سکتی بلکہ مزید گروپ بھی موجود ہو سکتے ہیں ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ملی ٹینٹوں کا ایک گروپ بھا ٹہ دھوڑیاں اور طو طا گلی جنگلات میں محاصرے میں موجود ہے تاہم اس کے علاوہ بھی خطہ میں دوسرے گروپ موجود ہو سکتے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں سی

تازہ ترین