تازہ ترین

ضلع پونچھ میں کراس ایل او سی گولہ باری

جموں// جموں کے ضلع پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر جمعہ کی صبح ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان شدید گولہ باری کا تبادلہ ہوا تاہم فی الوقت کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ایک دفاعی ترجمان نے کہا کہ راجوری کے منکوٹ سیکٹر میں ایل او سی پر جمعے کی صبح پاکستانی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں پر شدید گولہ باری شروع کر دی۔ انہوں نے کہا کہ وہاں تعینات بھارتی فوجی جوانوں نے حملے کا بھر پور جواب دیا تاہم فی الوقت کسی بھی جانب کسی جانی یا بھاری مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔  

پونچھ میں کروڑوں روپے مالیت کی ہیروین ضبط

سرینگر//پونچھ میں پولیس نے ایک ناکہ کے دوران ڈرامائی کارروائی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی ہیرون ضبط کرکے ایک شخص کی گرفتاری عمل میں لائی ۔ ڈی ایس پی عباس جعفری ، ایس ڈی پی او اور ایس ایچ اومینڈھر کی قیادت میں ایک پولیس پارٹی نے منکوٹ علاقے میں ناکہ لگایا جس دوران ایک شخص مشکوک حالت میں بھاگنے کی کوشش کررہا تھا جس کو موقع پر ہی دھر لیا گیا۔  

پونچھ میں کورونا کے 44اور ڈوڈہ میں21نئے معاملات

منڈی+ڈوڈہ//سرحدی ضلع پونچھ میں جمعرات کو کورونا وائرس کے 44 نئے معاملات سامنے آئے ہیں ۔مجموعی طور پر ضلع میں مریضوں کی تعداد بڑھ کر 2113 تک پہنچ گئی ہے ۔جمعرات کو پونچھ میں44نئے معاملات سامنے آئے جن میں سے کسی کا بھی سفری پس منظر نہ تھا۔44 معاملات میں سے 4کا تعلق پونچھ حویلی، 26 کا تعلق تحصیل منڈی، 6 کا تحصیل مینڈھر اور 8 معاملات کا تعلق ضلع کی سرنکوٹ تحصیل سے ہے۔منڈی میں گزشتہ دو دنوں میں 37 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں۔ کل ملا کر اب تک ضلع پونچھ سے 2113 معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے 1419 لوگ اس بیماری سے شفا یاب ہو کر اپنے گھروں کو لوٹے ہیں جبکہ 672 لوگ ابھی بھی زیر علاج ہیں ۔اس عالمی وبا سے 22لوگ از جان بھی ہوئے ۔ 44 نئے معاملات کے حوالے سے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ راہل یادو نے ایک ٹوئٹ کے ذریعہ  جانکاری دی۔ڈوڈہ ضلع سے جمعرات کو کووڈ 19 کے 21 نئے مثبت کیس سامنے آئے ہیں جبکہ