تازہ ترین

ہائر سکینڈری سکول بوائز منڈی میں 5سو سے زائد طلباء زیر تعلیم

منڈی//تحصیل صدر مقام منڈی میں قائم کر دہ گور نمنٹ ہائر سکینڈری سکول بوائز میں پانچ سو سے زائد طلباء زیر تعلیم ہیں جبکہ انکے تدریسی عمل کیلئے محض 3کمرے دستیاب ہیں اس کے علاوہ سکول میں ریاضی اور معاشیات شعبوں میں آسامیاں بھی خالی پڑی ہوئی ہیں ۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ منڈی میں مذکورہ سرکاری سکول کا قیام 1947سے بھی قبل کیا گیا تھا جبکہ 1982میں ہائی سکول کا درجہ بڑھا کر ہائر سکینڈری کیا گیا تھا لیکن ایک طویل عرصہ بیت جانے کے بعد بھی طلباء کے بیٹھنے کیلئے معیاری جگہ دستیاب نہیں ہو سکی ہے جس کی وجہ سے تدریسی عمل شدید متاثر ہورہا ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ حالانکہ محکمہ ایجوکیشن کی جانب سے طلباء کی پڑھائی کیلئے بند وبست کئے گئے ہیں لیکن حالیہ کچھ عرصہ سے ہا ئر سکینڈری سکول میں ریاضی ،اکنامکس و انگریزی مضامین کی اسامیاں خالی پڑی ہوئی ہیں جبکہ ان کو پُر کرنے کے سلسلہ میں کئی مرتبہ متعلقہ حکام

آزادی سے قبل نوشہرہ میں تعمیر بیری پتن پل

نوشہرہ //سب ڈویژن نوشہر ہ مناور دریا پر آزادی سے قبل تعمیر کر دہ بیری پتن پل اس جدید دور میں بھی ایک وسیع علاقہ کی عوام کیلئے دریا عبور کرنے کا ایک واحد قدیم راستہ ہے تاہم مذکورہ رابطہ پل وقت گزرنے کیساتھ ساتھ پرانا ہوتا جارہا ہے جس کی مرمت اشد ضروری ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ مذکورہ رابطہ پل علاقہ میں انگریزوں کے دوران کے پل کے نام سے مشہور ہے تاہم اس پل کی مدد سے ہی آزادی سے قبل فوج و دیگر ضروری ساز و سامان کا گزر ہوتا تھا ۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ پل صفر لائن سے کچھ ہی دور ہونے کی وجہ سے پاکستانی افواج کی جانب سے کی جانے والی گولہ باری کی زد میں بھی آتا ہے لیکن اس کے باوجود بھی علاقہ کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل مانا جاتا ہے ۔مقامی بزرگوں نے بتایا کہ ہندوستان پر انگریزوں کے دور میں اسی پل کے ذریعہ راستہ پاکستانی زیر انتظامیہ کشمیر کے میر پور و دیگر علاقوں میں جاتا تھا جبکہ 1947سے

پی ڈی پی دفعہ 370کی بحالی کیلئے لڑائی جاری رکھے گی :محبوبہ

مینڈھر //پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ پارٹی دفعہ 370اور 35 اے کی بحالی کیلئے اپنی لڑائی جاری رکھے گی جبکہ مرکزی حکومت کو چاہئے کہ وہ جموں وکشمیر کو جلدازجلد ریاست کا درجہ دے ۔ڈاک بنگلہ مینڈھر میں ایک عوامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی ڈی پی صدر نے کہاکہ مرکزی حکومت نے غیر آئینی طریقہ سے جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن کو ہٹا یا ہے جبکہ جموں وکشمیر کو تقسیم کرنے کا عمل بھی قبول نہیں کیا جارہا ہے ۔موصوفہ نے کہا کہ بھاجپا کی مرکزی حکومت نے جموں وکشمیر کی عوام کیساتھ وعدہ کیا تھا کہ ان کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی تاہم اب عوام کو ایک بڑی الجھن میں ڈال دیا گیا ہے ۔پی ڈی پی صدر نے کہاکہ جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن و کشمیر معاملے پر پارٹی کی پوزیشن واضح ہے جبکہ اس سلسلہ میں لڑائی کو جاری رکھا جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ اس وقت جموں و کشمیر میں اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں ک

کوٹرنکہ کے سیاحتی مقامات انتظامیہ کی نظروں سے اوجھل

کوٹرنکہ //سب ڈویژن کوٹرنکہ میں درجنوں ایسی جھیلیں و سیاحتی مقامات موجود ہیں جن کو آج تک سیاحتی نقشے پر لانے کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے ۔سب ڈویژن کی پیر پنچال پہاڑیوں میں لگ بھگ 35سو میٹر کی اونچائی پر قدرتی حسن سے مالا مال سمارٹ سر جھیل پائی جاتی ہے جس کو دیکھنے کیلئے مختلف علاقوں سے سیاحوں کی ایک بڑی تعداد رخ کرتی ہے ۔اس کے علاوہ سب ڈویژ ن کی ان پہاڑیوں میں جہاں قدرتی حسن والے میدان واقعہ ہیں وہائیں کئی آبشار ودیگر سیاحتی مقامات بھی ہیں جہاں پر صاف پانی او ر صاف آب و ہوا پائی جارہی ہے ۔مقامی لوگوں نے محکمہ سیاحت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ مذکورہ مقاما ت و جھیلوں تک پہنچنے کیلئے کم از کم چھ گھنٹوں تک پیدل سفر کرناپڑتا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ بلاک بدھل کے شمالی حصہ میں واقعہ جھیلیں قدرتی خو بصورتی میں اپنا ایک منفرد مقام رکھتی ہیں لیکن ان تک پہنچنے کیلئے نہ تو کسی سڑک کا

بی ایس این ایل کی ناقص سروس

منجا کوٹ //مواصلاتی کمپنی بی ایس این ایل کی ناقص سروس کی وجہ سے تحصیل منجا کوٹ کے صارفین کو شدید مشکلات درپیش ہیں ۔صارفین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ تحصیل میں حالیہ کئی دنوں سے مواصلاتی کمپنی کی جانب سے غیر معیاری سروس فراہم کی جارہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ کمپنی کی غیر معیاری انٹر نیٹ سروس کی وجہ سے مذکورہ نظام کی مدد سے مختلف کارو بار کر رہے نوجوانوں کو مسائل درپیش ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ منجا کوٹ ہیڈ کوارٹر میں بڑی تعداد میں نوجوان انٹر نیٹ کی مدد سے اپنی روزی روٹی کماتے ہیں لیکن کمپنی کی جانب سے اب معیاری سروس ہی فراہم نہیں کی جارہی ہیں ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہا کہ جلدازجلد کمپنی کے مواصلاتی نظام کو معیاری بنایا جائے ۔  

سرنکوٹ میں این سی کارکنوں کا اجلاس

سرنکوٹ// ڈاک بنگلہ سرنکوٹ میں نیشنل کانفرنس لیڈران کی جانب سے ایک اجلاس منعقد کیا گیا ۔پارٹی سنیئر لیڈر و سیکریٹری جموں وکشمیر سید مشتاق بخاری کی قیادت میں منعقدہ اجلاس میں تمام بلاکوں سے پارٹی لیڈران وکارکنوں نے شرکت کی ۔اجلاس کے دوران مقررین نے کارکنوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ سرنکوٹ میں این سی کو مضبوط بنانے کیلئے زمینی سطح پر مضبوطی کیساتھ کام کریں ۔اپنے خطاب میں سید مشتاق بخاری نے کہاکہ بھاجپا کی مرکزی حکومت نے جہاں جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن ختم کی وہائیں عوامی مشکلات کو کم کرنے میں پوری طرح سے ناکام ہو چکی ہے ۔این سی لیڈر نے کہاکہ بھاجپا حکومت نے جہاں دفعہ 370اور 35A کو ختم کر دیا گیا وہائیں ریاست کا درجہ بھی چھین لیا گیا ہے جبکہ حکومت نے جموں و کشمیر کی عوام کے حقوق پامال کئے ہیں ۔موصوف نے پارٹی لیڈران و کارکنوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ زمینی سطح پر عوامی مشکلات کو حل کروانے

۔1سال قبل رہائشی مکان پسی سے تباہ ہوا

 سرنکوٹ// سرنکوٹ صدر مقا م سے 7کلو میٹر دور تڑا موڑ گائوں میں گزشتہ بر س شدید بارش کے دوران آئی پسی کی وجہ سے محمد بشیر ولد سائیں حسین کا 4کمروں پر مشتمل رہائشی مکان منہدم ہو گیا تھا تاہم اس کے بعد متاثرین امداد کیلئے سرکاری دفاتر کے چکر کاٹ رہے ہیں لیکن ابھی تک کوئی شنوائی ہی نہیں ہوئی ۔متاثرہ مکان مالک نے بتایا کہ وہ غریبی کی وجہ سے رہائشی مکان کی تعمیر نہیں کروا سکا جبکہ ریلیف کیلئے گزشتہ ایک برس سے سرکاری دفاتر کے چکر کاٹ رہا ہے لیکن کسی بھی جانب سے کوئی ریلیف نہیں دی گئی ۔غور طلب ہے کہ رہائشی مکان منہدم ہونے کے بعد متاثرین کے پاس رہائش کیلئے بھی کوئی معقول جگہ دستیاب نہیں ہے ۔متاثرین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ فائل مکمل کرنے کے بعد سرکاری دفاتر سے صرف طفیل تسلیاں ہی دی جارہی ہیں جبکہ عملی بنیادوں پر ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی ۔غریب محمد بشیر نے بتایا کہ اس نے محنت و

تھنہ منڈی میں او بی سی ممبران کا اجلاس

 تھنہ منڈی //سب ڈویژن تھنہ منڈی کے درہ گائوں میں او بی سی ونگ کے ممبران کا ایک اجلاس منعقد کیا گیا ۔ونگ کے صدر سعید نجار کی قیادت میں منعقدہ اجلاس میں اراکین نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ اسمبلی حلقوں کی نئی حد بندی اور اسمبلی انتخابات سے قبل ہی او بی سی طبقہ کو ایس ٹی کا درجہ دیا جائے تاکہ اس طبقہ کے غریب لوگوں کو فائدہ مل سکے۔ ممبران نے کہا کہ مرکزی سرکار نے اس پسماندہ طبقے کے حق میںفیصد27 ریزرویشن کا اعلان کیا ہے جبکہ یو ٹی جموں و کشمیر میں صرف فیصد4 کا اطلاق ہے جو انتہائی افسوس کا مقام ہے۔ انھوں نے کہاکہ مرکزی حکومت کو چاہئے کہ وہ اس طبقہ کیساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا کرئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس مرتبہ بھی ایس ٹی کے دیرینہ مطالبہ کو پورا نہ کیا گیا تو یہ طبقہ نہ صرف جموں و کشمیر کے اندر سیاسی طور پر بے اختیار ہو جائے گا بلکہ تعلیمی اور معاشی طور پر بھی بہت پچھڑ جائے گا اور اسے ناقابل

ہسپلوٹ سڑک پر تارکول بچھانے کا عمل مکمل

ھنہ منڈی// تھنہ منڈی کے ہسپلوٹ تا ڈھوک روڈ کا کا کام تار کول بچھائے جانے کیساتھ ہی مکمل ہو گیا ہے ۔ تھنہ منڈی کے لوگوں نے جونیئر انجینئر سفیر چودہری اور محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے دیگر اعلیٰ آفیسران کے کام کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ایک لمبے انتظار کے بعد ان کو سڑک کی سہولیت فراہم کی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ سڑک کے پروجیکٹ کو مکمل کرنے کیلئے کئی عرصہ سے مانگ کی جارہی تھی تاہم اب محکمہ کی جانب سے اس عمل کو بحال کیا گیا ہے ۔مکینوں نے کہا کہ اس سڑک پر متعلقہ عہدیداروں کی طرف سے کیا گیا کام اطمینان بخش ہے۔  

سیڑھی خواجہ ۔سیڑھی چوہانہ سڑک پر تار کول بچھائی گئی

پونچھ//محکمہ تعمیرات عامہ کی جانب سے گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول گائوں سیڑھی خواجہ سے سیڑھی چوہانہ اے کوجانے والی سڑک پر تارکول بچھائی جارہی ہے۔ مقامی لوگوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ محکمہ کے افسران کا شکریہ ادا کیا ہے۔ سیڑھی چوہانہ کے مقامی لوگوں کا کہنا تھا وہ ایک طویل عرصہ سے مطالبہ کر رہے تھے کہ اس سڑک پر بلیک ٹاپ کیا جائے اب جا کر ان لوگوں کی مانگ پوری کی گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس کے لئے وہ متعلقہ محکمہ کے افسران کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔عباس ملک ، چیئرمین ہمدرد ہیومن ویلفیئر سوسائٹی نے ڈی ڈی سی لسانہ رخسانہ کوہلی کا بی ڈی سی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس سلسلہ میں اہم کردار ادا کیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ محکمہ تعمیرات عامہ کے ایگزیکٹوانجینئر امتیاز میر ، مختار احمد سپروائزر اور اکرم حسین کا بھی خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس سڑک پر معیاری طریقہ سے کام کروایا

پونچھ کا نوجوان خون کا عطیہ دینے کیلئے راجوری پہنچا

پونچھ//یشپال شرما فائونڈیشن پونچھ کے رضاکار نہ صرف پونچھ میں بلکہ پورے جموں کشمیر میں عوامی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ فائونڈیشن کے ایک اور رضاکار نے  پونچھ سے راجوری جا کر ایک ضرورت مند کے لئے خون کا عطیہ کر کے اس کی جان بچائی۔یشپال شرما فائونڈیشن کے اعلیٰ رکن ڈاکٹر ادیش پال شرما نے بتایا کہ پونچھ ضلع ہسپتال میں زیر علاج ایک غریب مریض کو گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری بہتر علاج کے لئے منتقل کیاگیاتھا جہاں ڈاکٹروں نے مریض کے لئے خون کا بند و بست کرنے کیلئے کہا جبکہ اس معاملہ کا جب فائونڈیشن کے رضا کار انمول کوچر کو اس بات کا پتہ چلا تو وہ رضاکارانہ طور پر مریض کے لئے خون عطیہ کرنے کو تیار ہوئے ۔انھوں نے کہا کہ فائونڈیشن کے اہم رکن منش اور راہول فوری طور پر ان کے ساتھ روانہ ہوئے اور راجوری پہنچ کر مریض کے لئے خون عطیہ کیاگیا۔

گلپور میں منعقدہ کر کٹ ٹورنا منٹ اختتام پذیر

پونچھ//کرشنا گھاٹی بریگیڈ کے زیراہتمام گلپور میںکھیلا جا رہاٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا ۔ 02ستمبر 2021 سے شروع ہونے والے دو ہفتوں کے اس ٹورنامنٹ میں سرحدی علاقے کے دیہاتوں سے 20 ٹیموں نے شرکت کی۔ فائنل میچ گلپور ٹائیگرز (انڈین آرمی پورٹرز ٹیم) بمقابلہ راہول ڈریوڈ الیون (ضلع پونچھ کی انڈر 19 ٹیم) کے درمیان کھیلا گیا جس میں راہول ڈریوڈ الیون فتح حاصل کی۔ اس ٹورنامنٹ میں پہلی مرتبہ فوج میں ساتھ پوٹروں کا کام کرنے والوں نے بھی شرکت کی ۔واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کا افتتاح انڈین ٹیم کے معروف کھلاڑی ایس ارویند نے کیا تھا جہاں انہوں نے سرحدی نوجوانوں کو اپنی توانائی کھیلوں جیسی مثبت کوششوں میں استعمال کرنے کی اپیل کی تھی۔ اس فائنل میچ میں قریبی دیہاتوں سے تقریبا 200 افراد اور محکمہ کھیل اور صحت کے افسران نے شرکت کی۔   

ساوجیاں میں والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد

منڈی//تحصیل منڈی کے سرحدی علاقہ ساوجیاں گلی میں فوج کی 40 آر آر یونٹ کی جانب سے ایک والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع پونچھ کی 12والی بال ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔جمعرات کو اس ٹورنامنٹ کا افتتاح یونٹ کے کماڈنگ آفسر اور ساوجیاں علاقہ کے مقامی سرپنچوں اور معززین کے ہاتھوں ہوا۔ ٹورنامنٹ کے پہلے روز تین ٹیموں کے درمیان 5 مقابلے کھلے گئے جن میں جالیاں اور بیدار، ساوجیاںاور پی پی ساوجیاں، چھمبراور چھمبر اے کی ٹیموں کے مابین کھیلے گئے ۔ان مقابلوں میں سوجیاں،جالیاں اور چھمبر اے کی ٹیموں نے کامیابی حاصل کر لی ۔ کھیل مقابلوں کا یہ سلسلہ سنیچر تک جاری رہے گا اور سنیچر کو ہی ٹورنامنٹ کا فائنل مقابلہ کھیلا جائے گا۔ اس موقعہ پر سرپنچ گگڑیاں بشیر میر نے فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ضلع پونچھ کے نوجوانوں کی قابلیت کو نکھارنے کیلئے ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا ان کا کہنا تھاکہ ساوج

مزید خبریں

      نوشہرہ ہسپتال میں سرجن ڈاکٹر دستیاب نہیں  مریض دیگر طبی اداروں میں دربدر ہونے پر مجبور  رمیش کیسر  نوشہرہ //سب ڈسٹر کٹ ہسپتال نوشہرہ میں سرجن ڈاکٹر کی عدم دستیابی کی وجہ سے مریضوں کو ضلع و صوبہ کے دیگر طبی اداروں میں در بدر کی ٹھوکریں کھانا پڑرہی ہیں ۔مریضوں نے محکمہ صحت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ہسپتال میں صرف 1سرجن ڈاکٹر تعینات کیا گیا تھا لیکن حال میں اس کو بھی تبدیل کر کے پرائمری ہیلتھ سنٹر لڑوکا میں تعینات کر دیا گیا ہے جس کے بعد اب ہسپتال میں مذکورہ آسامی کو بھی پُر نہیں کیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ مریضوں کو اب گور نمنٹ میڈیکل کالج راجوری ،سندر بنی ہسپتال کیساتھ ساتھ گور نمنٹ میڈیکل کالج جموں جا نا پڑرہا ہے ۔انہوں نے محکمہ کے اعلیٰ آفیسران پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ نوشہرہ میں پہلے سے ہی معیاری طبی سہولیا