تازہ ترین

مشیر بصیر خان کا پونچھ دورہ ،دیہی ترقی ،بجلی اور محکمہ سیاحت کے ترقیاتی کاموں کا معائینہ کیا | پنچایتی راج اداروں کے ارکان کے ساتھ بات چیت ، وفود سے ملاقات کی

پونچھ/لفٹینٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے سرحدی ضلع پونچھ کا وسیع دورہ کیا تا کہ دیہی ترقیاتی محکمہ ، پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ، محکمہ سیاحت اور ضلع کے دیگر شعبوں کی جانب سے جاری مختلف ترقیاتی کاموں کا جائیزہ لیا جا سکے ۔ انہوں نے پنچائتی راج ادارے ( ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی اور کئی عوامی وفود سے بات چیت کی ۔ مشیر نے پیر کی گلی سے ہی محکمہ دیہی ترقی کے کاموں کا معائینہ شروع کیا ۔ ضلع پونچھ سے مغل روڈ کی طرف جاتے ہوئے مشیر نے محکمہ دیہی ترقی کے جاری کاموں اور محکمہ سیاحت کے زیر انتظام کاموں کا معائینہ کیا انہوں نے نوری چم میں سیاحتی پارک کا معائینہ کیا ۔ کاموں کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے پائیدار اثاثے بنانے اور کاموں کے معیار کو برقرار رکھنے پر زور دیا ۔ راستے میں انہوں نے سی ای او سیاحت کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی اور مغل روڈ کے ساتھ سیاحت کے امکانات کے دائرہ ک

بصیر خان نے پونچھ میں مختلف محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا

 پونچھ//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر خان نے سرحدی ضلع پونچھ کا دورہ کرتے ہوئے کئی ایک محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جبکہ اس دوران موصوف نے ضلع ترقیاتی کونسل اراکین کیساتھ اجلاس بھی منعقد کیا ۔ اپنے اس دورے کے دوران لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر نے ’’ پیر کی گلی ‘‘ سے ہی محکمہ دیہی ترقی کے کاموں کا معائینہ شروع کیا جہاں سے انہیں ضلع انتظامیہ کے افسران ، پولیس افسران نے محکمہ دیہی ترقی کے جاری کاموں اور محکمہ سیاحت کے زیر اہتمام کاموں کے بارے جانکاری دی۔ انہوں نے ’نوری چھم‘ میں سیاحت پارک کا معائینہ کیا۔ کاموں کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے پائیدار اثاثے بنانے اور کاموں کے معیار کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔ راستے میں انہوں نے سی ای او سیاحت کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی اور مغل روڈ کے ساتھ سیاحت کے امکانات کے دائرہ کار کو تلاش کرنے کیلئے ہدایات کیں۔ موصوف نے سی

خبر کا اثر

مینڈھر //سب ڈویژن انتظامیہ مینڈھر نے عوامی مشکلات کو دیکھتے ہوئے تحصیل کمپلیکس مینڈ ھر کے سامنے نالیوں کی صفائی ستھرائی کے سلسلہ میں کام شروع کروا دیا ہے ۔اس سلسلہ میں گزشتہ روز ہی روز نامہ کشمیر عظمیٰ میں ایک رپورٹ شائع کی گئی تھی جس کے بعد انتظامیہ نے فوری طورپر کارروائی کرتے ہوئے بند پڑی ہوئی نالیوں کو صاف کرنے کا عمل شروع کروا دیا ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا تھا کہ تحصیل کمپلیکس کے سامنے نالیاں بند ہونے کی وجہ سے سڑک پر گندہ پانی جمع ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے لو گ تحصیل کمپلیکس میں داخل ہونے کیلئے راستے میں پتھر رکھنے پر مجبور ہو گئے ہیں جبکہ متعلقہ کمپلیکس میں تعینات آفیسران بھی اسی راستے سے دفتر میں داخل ہو جاتے ہیں لیکن متعلقہ محکمہ کو نالیوں کی صفائی ستھرائی کیلئے کوئی حکم ہی جاری نہیںکیا جارہا ہے لیکن خبر شائع ہونے کے بعد تحصیل انتظامیہ نے محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے اعلیٰ آفیسران کو حکم

منظور چوہدری چیف انجینئر پی ڈبلیو ڈی تعینات

مینڈھر //سب ڈویژن مینڈھر کے پڑاٹ گائوں کے رہائشی منظور چوہدری کو انتظامیہ کی جانب سے محکمہ پی ڈبلیو ڈی کا چیف انجینئر تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ مینڈھر کے مقامی لوگوں نے انتظامیہ کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ آفیسر موصوف مذکورہ محکمہ میں رہ کر عوامی فلاح و بہبود کیلئے اپنا رول ادا کریں گے ۔غور طلب ہے کہ اس سے قبل آفیسر موصوف محکمہ پی ایم جی ایس وائی میںبطور چیف انجینئر تعینات تھے جن کی قیادت میں متعلقہ محکمہ کی جانب سے صوبہ جموں کے مختلف علاقوں میں بنائی جارہی رابطہ سڑکوں کو مکمل کرنے اور کئی ایک نئے پروجیکٹ شروع کروانے میں ایک اہم رو ل ادا کیا ہے جس کو دیکھتے ہوئے جموں وکشمیر یوٹی انتظامیہ نے منظور حسین کو محکمہ پی ڈبلیو ڈی میں بطور چیف انجینئر تعینات کر دیا ہے ۔مینڈھر کے معززین نے کہاکہ محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے زیر تحت درجنوں سڑکیں برسوں سے التوا کا شکار ہیں جس

حد متارکہ کے نزدیک موبائل ٹاور نصب

مینڈھر //مینڈھر کی سرحدی تحصیل بالا کو ٹ میں عوام کو مواصلاتی سہولیات فراہم کرنے کیلئے جیو مواصلاتی کمپنی کی جانب سے ایک موبائل ٹاور نصب کیا گیا ہے ۔صارفین نے مواصلاتی کمپنی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ پہلی مرتبہ حد متارکہ کے نزدیک علاقہ میں موبائل تاور نصب کیا گیا ہے جس سے حد متار کہ کے نزدیکی علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو فائدہ پہنچے گا ۔غور طلب ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے سرحدی علاقوں میں لینڈ لائن فون سہولیات فراہم کی گئی تھی تاہم چار برس قبل حالت کی خرابی کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے مذکورہ سہولیات واپس لے لی تھی جس کے بعد حد متارکہ کے نزدیک رہائش پذیر آبادی مواصلاتی نظام کے بغیر ہی زندگی بسر کررہی تھی تاہم عوامی مانگ کو دیکھتے ہوئے جیو مواصلاتی کمپنی کی جانب سے بالا کوٹ کی بریانی گلی کے نزدیک ایک موبائل ٹاور بنایا گیا ہے جس سے ایک وسیع علاقہ کو مواصلاتی سہولیات دس

نمبردار کالابن پُر آنکھوں کیساتھ سپرد خاک

مینڈھر //مینڈھر کے کالابن علاقہ کے نمبر دار چوہدری غلام رسول کی آخری رسومات آبائی گائوں میں ادا کر دی گئی جبکہ ان کی نماز جنازہ میں سینکڑوں کی تعداد میں مقامی و غیر مقامی لوگوں نے شرکت کی ۔غور طلب ہے کہ موصوف کی گزشتہ روز سرینگر میں اچانک وفات ہوگئی تھی جس کے بعد ان کی لاش کو آبائی گائوں لایا گیا ۔ان کی نماز جنازہ میں کئی سیاسی ،سماجی و مذہبی لیڈران نے شرکت کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ نمبردار ایک نہایت ہی شریف النفس انسان تھے جنہوں نے بطور سماجی کارکن بھی اپنی خدمات پیش کی ہیں ۔ان کی وفات پر سابقہ ممبر اسمبلی مینڈھر جاوید رانا ،سابقہ وائس چانسلر بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری یونیورسٹی چوہدری مسعود احمد ،سابقہ ایم ایل سی محمد رشید قریشی ،سابقہ وزیر نثار احمد خان ،سابقہ ایم ایل سی مرتضیٰ خان ،کانگریس لیڈر پروین سرور خان،ڈی ڈی سی وائس چیئر م

موڑھ بچھائی میں نصب خستہ حال ٹرانسفارمر

سرنکوٹ// سرنکوٹ کی موڑھ بچھائی پنچایت میں نصب کردہ بجلی ٹرانسفارمر خستہ حالی کا شکار ہو چکا ہے تاہم محکمہ پی ڈی ڈی مشینری کو تبدیل ہی نہیں کررہا ہے ۔صارفین نے محکمہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوے کہاکہ پنچایت کے وارڈ نمبر سات محلہ ٹنڈ سیداں میں نصب کردہ ٹرانسفارمر 15سال پرانا ہے جس کی وجہ سے اب مشینری بار بار خراب ہوجاتی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 10برسوں میں انہوں نے اپنے خرچے پر کم از کم پانچ مرتبہ خراب ٹرانسفارمر کی مرمت کروائی ہے جبکہ ٹرانسفارمر کی تاریں لکڑیوں کی مدد سے جوڑی جاتی ہیں جو کہ علاقہ مکینوں کیلئے انتہائی خطرے ناک ہیں ۔صارفین نے بتایا کہ محکمہ مذکورہ مشینری کی خستہ حالی سے بخوبی واقف ہے لیکن جان بوجھ کر اس کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے ۔غور طلب ہے کہ مذکورہ گائوں میں زیادہ آبادی کا تعلق مزدوری پیشہ سے ہے لیکن اس کے باوجود بھی وہ بجلی کا ماہانہ کرایہ ادا کررہے ہیں تاہم متعل

سرنکوٹ میونسپلٹی کی لاپرواہی

سرنکوٹ//سرنکوٹ صدر مقام پر میونسپل حکام کی لاپرواہی کی وجہ سے تحصیل کمپلیکس کے سامنے سڑک کھڈوں میں تبدیل ہو چکی ہے جس کی وجہ سے عام راہگیروں کیساتھ ساتھ تحصیل میں آنے والوں کو بھی مشکلات کا سامناکرناپڑتا ہے ۔مکینوں و راہگیروں نے میعلقہ حکام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ تحصیل کمپلیکس کے سامنے کافی تعداد میں کھڈے پڑے ہوئے ہیں جبکہ ان کھڈوں میں جمع گندہ پانی و مٹی لوگوں کے راستے کی بڑی رکائوٹ بن چکی ہے لیکن ابھی تک متعلقہ حکام نہ تو مذکورہ خراب نظام کو ٹھیک کرنے میں کوئی دلچسپی ظاہر کررہے ہیں اور نہ ہی تحصیل انتظامیہ اس سلسلہ میں کوئی قدم اٹھا رہی ہے ۔مقامی لوگوںنے انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ میونسپل کمیٹی اراکین کو ہدایت جاری کی جائے تاکہ تحصیل کمپلیکس کے سامنے راستے کی مرمت کی جائے ۔  

تھنہ منڈی سڑک حادثے میں 4زخمی

 تھنہ منڈی // سب ڈویژن تھنہ منڈی کے بھنگائی علاقے میں ایک سڑک حادثے میں 4 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق پیر کے روز تھنہ منڈی سے شاہدرہ جارہی ایک ایکو گاڑی زیر نمبر4371 JK12A- بھنگائی کے نزدیک حادثہ کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔ مقامی لوگوں کے مطابق یہ حادثہ اوورلوڈنگ اور تیزی رفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔ زخمیوں کی شناخت رؤف احمد ولد عالم حسین سکنہ شاہدرہ (28) نوشاد خان ولد محمد فاروق سکنہ کھبلاں (25) نازینہ کوثر دختر محمد اعظم سکنہ عظمت آباد (22) اور صبا ملک زوجہ مقدس اقبال سکنہ تھنہ منڈی (32) کے طور پر کی گئی ہے۔ اس حادثے کے فوراً بعد مقامی لوگ و پولیس موقع پر پہنچ گئی جنہوںنے زخمیوں کو فوری طور پر پی ایچ سی تھنہ منڈی پہنچایا جہاں سے چاروں زخمی افراد کو ابتدائی علاج معالجہ کے بعد ضلع ہسپتال راجوری منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔ڈاک

پونچھ میں بھاجپا کارکنوں کا اجلاس منعقد

پونچھ//بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈران کا ایک اجلاس زیر صدارت محمد رفیق چستی ضلع صدر پونچھ منعقد ہوا ۔اجلاس میں سابق ایم ایل سی پردیپ شرما ، بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان سنیل کمار گپتا کے علاوہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایس ٹی مورچہ کے ضلع صدر چوہدری محمد اکبر اور ایس ٹی مورچہ کے ضلع جنرل سیکریٹری آصف اقبال کے علاوہ ایس ٹی مورچہ کے تمام ممبران نے شرکت کی ۔اس دوران پارٹی کو ضلع پونچھ میں مزید فروغ دینے کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس کے بعد پارٹی کے ضلع دفتر پونچھ میں ضلع سطح کی لائبریری کا بھی افتتاح کیا گیا جبکہ سندیپ شرمام کو ضلع لائبریری اور پونچھ دفتر کا انچارج بھی بنایا گیا ۔  

مزید خبریں

گھمبیر مغلاں آپریشن دوسرے روز بھی جاری رہا  سیکورٹی فورسز نے اسلحہ برآمد کیا ،منجاکوٹ میں کیس درج  پرویز خان +عظمیٰ یاسمین  راجوری //سیکورٹی فورسز کی جانب سے تھنہ منڈی اور منجا کوٹ تحصیل کے درمیانی علاقہ دہوری ماہل میں شروع کردہ تلاشی مہم کو دوسرے روز بھی جاری رکھا جبکہ اس دوران فورسز نے ہلاک ہوئے جنگجو سے اسلحہ برآمد کر کے منجا کوٹ پولیس سٹیشن میں ایک مقدمہ بھی درج کرلیا ہے ۔سیکورٹی فورسز نے تحصیل منجا کوٹ کے گھمبیر مغلاں او ر اس سے ملحقہ علاقہ دہوری ماہل میں ایک خفیہ جانکاری موصول ہونے کے بعد بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کر دی تھی تاہم اس تلاشی مہم کے دوران اتوار کی صبح ملی ٹینٹوں اور فورسز کے مابین فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا تھا جس میں ایک جنگجو کے مارے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے ۔پولیس نے بتایا کہ  علاقے میں تلاشی آپریشن کے دوران موجود جنگجوئوں نے فر