تازہ ترین

راجوری میںتصادم جاری | جنگجو کی ہلاکت کا خدشہ

راجوری//ضلع راجوری کے بالائی جنگلاتی علاقے میں تازہ تصادم شروع ہوئی ہے۔مذکورہ علاقے میں یہ امسال کا تیسرا آپریشن ہے۔ تھنہ منڈی کے بنگائی علاقہ میں گزشتہ ماہ 2 اور کالس علاقہ میں ایک جنگجو جاں بحق ہوا تھا۔ تازہ انکانٹر اتوار کی صبح شروع ہوا اور آخری اطلاع موصول ہونے پر علاقے میں باقاعدہ وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا۔ پولیس نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کو اطلاع موصول ہوئی کہ ضلع کے تھنہ منڈی اور مانجکوٹ کے بالائی حصوں کے درمیان واقع بالائی علاقوں میں کچھ مشکوک نقل و حرکت دیکھی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ اس معلومات کی بنیاد پر ، سیکورٹی فورسز نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات دہوری ماہل علاقہ کے جنگلات میںآپریشن شروع کیا اور اتوار کی صبح عسکریت پسندوں اور فورسز کے درمیان رابطہ قائم ہوا۔فوج اور پولیس کی مشترکہ سرچ پارٹی گھنے جنگلات کی طرف بڑھ رہی تھی جب وہاں چھپے عسکریت پسندوں نے فائرن

تحصیل منکو ٹ میں صارفین بجلی کی آنکھ مچولی سے پریشان | علاقہ میں ترسیلی نظام غیر معیاری ،غیر اعلانیہ کٹوتی بھی جاری

مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن کی سرحدی تحصیل منکوٹ میں بجلی کے غیر معیاری ترسیلی نظام کیساتھ ساتھ غیر اعلانیہ کٹوتی کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔صارفین نے متعلقہ محکمہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ سرحدی تحصیل میں خستہ حال بجلی نظام کیساتھ ساتھ حالیہ کئی دنوں سے محکمہ کی جانب سے دن میں آدھا گھنٹہ بجلی سپلائی کرنے کے بعد چار سے پانچ گھنٹوں تک سپلائی بغیر کسی اعلان یا نوٹس کے بند کر دی جاتی ہے ۔انہوں نے ملازمین پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ فیلڈ ملازمین صرف اپنے اپنے دیہات میں بجلی کے ماہانہ بل ارسال کرنے کیلئے آتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ کی جانب سے بھاری ماہانہ بل ارسال کر دیئے جاتے ہیں لیکن زمینی سطح پر نہ تو بجلی کے خستہ حال نظام کو ٹھیک کیا جارہا ہے اور نہ ہی قاعدہ کے تحت بجلی کی سپلائی فراہم کی جارہی ہے ۔پنچایت ممبر میر محمد نے بتایا کہ بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی

راجدھانی میں رہائشی مکان منہدم

منجا کوٹ //تحصیل منجا کوٹ کے راجدھانی علاقہ میں ایک رہائشی مکان منہدم ہو گیا تاہم اس دوران کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ محمد کفیل وکد محمد نظیر سکنہ راجدھانی کا رہائشی مکان اچانک منہدم ہو گیا تاہم اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔مقامی سرپنچ نے بتایا کہ مذکورہ رہائشی مکان اچانک منہدم ہوگیا ۔مقامی خاتون سرپنچ و مکینوں نے ضلع انتظامیہ راجوری سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ رہائشی مکان کے منہدم ہونے سے ہوئے نقصان کا تخمینہ لگا کر متاثرین کو معاوضہ دیا جائے تاکہ وہ اپنا رہائشی مکان دوبارہ سے تعمیر کر سکیں ۔  

مینڈھر تحصیل کمپلیکس میں داخل ہونامشکل عمل | گیٹ کے سامنے سے گزرنے والی نالی 1برس سے بند

مینڈھر //مینڈھر قصبہ میں قائم کردہ تحصیل کمپلیکس کے سامنے سے گزشتہ ایک برس سے نالیاں بند ہونے کی وجہ سے لوگوں کو کمپلیکس میں داخلہ ممنوع ہو گیا ہے ۔لوگوں نے مقامی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ تحصیل کمپلیکس کے سامنے نالیاں بند ہونے کی وجہ سے سڑک پر گندہ پانی جمع ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے لو گ تحصیل کمپلیکس میں داخل ہونے کیلئے راستے میں پتھر رکھنے پر مجبور ہو گئے ہیں جبکہ متعلقہ کمپلیکس میں تعینات آفیسران بھی اسی راستے سے دفتر میں داخل ہو جاتے ہیں لیکن متعلقہ محکمہ کو نالیوں کی صفائی ستھرائی کیلئے کوئی حکم ہی جاری نہیںکیا جارہا ہے ۔مقامی لوگوں نے محکمہ مال کے اعلیٰ آفیسران کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ وہ اسی راستے سے تحصیل کمپلیکس میں داخل ہو جاتے ہیں لیکن لوگوں کی مانگ کے باوجود بھی نالیوں کی صفائی ستھرائی کیلئے محکمہ دیہی ترقی کو ہدایت ہی جاری نہیں کی جارہی ہیں ۔انہ

راجدھانی ۔سرالہ واٹر سپلائی سکیم کئی دنوں سے بند

منجا کوٹ //منجا کوٹ تحصیل کے راجدھانی علاقہ میں محکمہ جل شکتی کی جانب سے قائم کردہ واٹر سپلائی سکیم گزشتہ کئی دنوں سے بند پڑی ہوئی ہے جس کی وجہ سے عام لوگوں کو پینے کا صاف پانی ہی دستیاب نہیں ہورہا ہے ۔مقامی لوگوں نے محکمہ آب رسانی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ راجدھانی تا سرالہ واٹر سپلائی سکیم گزشتہ کئی دنوں سے بند پڑی ہوئی ہے جس کی وجہ سے تین پنچایتوں میں پانی کی سپلائی مکمل طورپر بند ہو چکی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ لفٹ سکیم میں آئی خرابی کے سلسلہ میں ایک ماہ سے متعلقہ محکمہ و ملازمین کو اطلاع فراہم کی گئی ہے لیکن ابھی تک اس کی مرمت ہی نہیں کی جارہی ہے ۔مقامی سرپنچ تصدق حسین نے بتایا کہ محکمہ کی جانب سے کچھ دن قبل سکیم کو ٹھیک کرنے کی کوشش کی گئی تھی تاہم ایک گھنٹے تک چلنے کے بعد سکیم دوبارہ سے خراب ہو گئی ہے جس کی وجہ سے عوامی مشکل جوں کی توں ہی ہے ۔مقامی پنچایتی اراکین و معززی

مزید خبریں

دریا سے عمر رسیدہ شخص کی لاش بازیاب  پونچھ //سرحدی ضلع پونچھ میں ایک عمر رسیدہ شخص کی لاش دریا سے برآمد ہوئی ۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ سرنکوٹ سب ڈویژن کے پوٹھہ علاقہ میں ایک مقامی دریا سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جبکہ مذکورہ شخص کی شناخت محمد تاج و الد باغ حسین سکنہ پوٹھہ کے طور پر ہوئی ہے ۔جموں وکشمیر پولیس نے بتایا کہ مذکورہ شخص کی لاش اتوار کی بعد دوپہر ایک مقامی نالے سے باز یا ب ہوئی ۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ واقعہ کی پولیس کو اطلاع موصول ہونے کے بعد لاش کو اپنی تحویل میں لے کر طبی معائینہ کیلئے منتقل کیا گیا جبکہ اس سلسلہ میں مزید تحقیقات بھی کی جارہی ہے ۔       خاتون دریائی ریلے میں بہہ گئی  سمت بھارگو  راجوری //سرحدی ضلع راجوری کے اندروٹھ علاقہ میں ایک خاتون دریائی ریلے میں بہہ گئی ۔خاتون کی شناخت 32سالہ رخسانہ کوثر

تازہ ترین