تازہ ترین

راجوری میں دوشیزہ کی اغوا معاملہ

 راجوری //راجوری ضلع میں ایک لڑکی کا مبینہ اغوا معاملے کو لے کر مقامی لوگوں نے جموں پونچھ شاہراہ بند کر کے شدید احتجاج کیا ۔مظاہرین نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ اغواءکار کو جلدازجلد گرفتار کر کے لڑکی کو بازیاب کروایا جائے ۔معاملے کو لے کر مظاہرین نے دلا غوڑہ علاقہ میں شاہراہ کو ٹریفک کےلئے تین گھنٹوں تک بند رکھا جبکہ مظاہرین میں مذہنی و سیاسی اور سماجی تنظیموں کے اراکین بالخصوص مولانا محمد فاروق نعمی ،سابقہ ممبر اسمبلی چوہدری قمر حسین ،صدر سلامک ویلفیئر آر گنائزیشن شفقت میر ،تعظیم ڈار ودیگران بھی موجود تھے ۔مظاہرین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ضلع راجوری کے دلاغوڑہ علاقہ کی رہائشی ایک 30سالہ لڑکی جموں سے غائب ہوگئی ہے جبکہ اس کی گمشدگی کےلئے رپور ٹ جموں کے پولیس سٹیشن میں درج کی گئی ہے لیکن ابھی تک کوئی عملی اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں ۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ معاملہ میں م

پیر پنچال خطہ میں بارشوں کا سلسلہ جاری

  تھنہ منڈی // خطہ پیر پنچال کے اکثر علاقوں میں مختصر وقفے کے بعد ایک مرتبہ پھر سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہو گیا ہے جس کی وجہ سے بالائی علاقوں میں موسم میں تبدیلی واقع ہوئی ہے۔لگ بھگ پورے خطہ میں گزشتہ تین روز سے مسلسل خراب موسمی صورتحال کے چلتے میدانی و بالائی علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تھنہ منڈی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کے نتیجے میں معمول کی زندگی بھی متاثر رہی اور خرید و فرخت کے سلسلے میں عام اور کاروباری زندگی پر بھی کافی گہرا اثر پڑا اورشہر کی سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے عام لوگوں کو عبور و مرور کے حوالے سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مسلسل بارشوں کی وجہ سے پہاڑی علاقوں میں موسم میں واضح فرق دیکھنے کو ملا ہے۔ اسی طرح سب ڈویژن نوشہرہ میں گزشتہ کئی عرصہ سے بارش کا سلسلہ مسلسل جاری ہے جس کی وجہ سے عام لوگوں کی مشکلات میں بھ

لوہر کالا بن میں پل کا ایک حصہ بارشوں سے منہدم

 مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن کی پنچایت لوہر کالابن میں قائم کردہ جھولا پل کا ایک حصہ بارشوں کی وجہ سے منہدم ہوگیا ہے جس کی وجہ سے وسیع علاقہ کی عوام کو دوران آمدورفت شدید مشکلات درپیش ہیں ۔مقامی لوگوں نے متعلقہ محکمہ پرالزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ گور نمنٹ مڈل سکول ہٹیاں کے نزدیک بنائے گئے پل کی تعمیر انتہائی غیر معیاری کی گئی تھی جس کی وجہ سے بارش سے ہی دیواریں منہدم ہوگئی ۔انہوں نے کہاکہ مذکورہ پل سے ایک وسیع علاقہ کی عوام دریا عبور کرتی ہے تاہم مذکورہ پل کا ایک حصہ منہدم ہونے کی وجہ سے کئی دیہات کی عوام کو اب دریا سے ہو کر گزرنا پڑتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکمہ کی لاپرواہی کی وجہ سے ہزاروں افراد کا راستہ بند ہوگیا ہے ۔انہوں نے ضلع انتظامیہ پونچھ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ پل کا تباہ شدہ حصے کی جلد از جلد مرمت کر کے مکینوں کو سہولیات فراہم کی جائے جبکہ غیر معیاری تعمیرات کی تحقیقات

رابطہ سڑک پر پسی گرآئی ،رہائشی مکان خطرے میں

 سرنکوٹ// سرنکوٹ کی پنچایت درہ سانگلہ میں جمعہ کے روز ہوئی طوفانی بارش کی وجہ سے منریگا سکیم کے تحت تعمیر ہوئی رابطہ سڑک پر پسی گر آئی ہے جس کی وجہ سے ایک رہائشی مکان بھی پسی کی زد میں آگیا ہے ۔مقامی لوگو ں نے بتایا کہ زمین کا ایک بڑا حصہ کھسک گیا جس کی وجہ سے جہاں رابطہ سڑک پوری طرح سے بند ہو گئی وہائیں سڑک کا حفاظتی باندھ کھسک جانے کی وجہ سے ایک رہائشی مکان بھی زد میں آگیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ زمین کھسکنے کی وجہ سے محمد اقبال کی زمین و فصل تباہ ہو گئی ہے جبکہ سڑک کی دوسری جانب محمد اکرم کا رہائشی مکان بھی سڑک کے حفاظتی باندھ کی زد میں آگیا ہے ۔مقامی معززین و پنچایتی اراکین نے ضلع انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ سڑک کا حفاظتی باندھ ترجیح بنیادوں پر تعمیر کروایا جائے تاکہ رہائشی مکان کو منہدم ہونے سے بچایا جاسکے اور رابطہ سڑک کو جلدازجلد بحال کیاجائے ۔

پی ڈی پی لیڈران کا مینڈھر میں اجلاس

مینڈھر //پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کارکنوں کا ڈاک بنگلہ مینڈھر میں اجلاس منعقد ہوا ۔پارٹی کے زونل صدر حاجی محمد عظم ساگر کی قیادت میں منعقدہ اجلاس میں سابقہ ایم ایل سی و سنیئر لیڈر محمد رشید قریشی ،پارٹی کے سٹیٹ سیکریٹری ایڈوکیٹ معروف خان ،سنیئر لیڈر ایڈوکیٹ ندیم رفیق خان ،پنچایتی اراکین کےساتھ ساتھ پارٹی کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اجلاس کے دوران 16ستمبر کو پارٹی صدر محبوبہ مفتی کے دورے کے سلسلہ میں کئے گئے انتظامات پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی ۔پارٹی لیڈران نے کارکنوں پرو زور دیتے ہوئے کہاکہ وہ پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوط بنانے کےلئے عملی سطح پر ااپنی خدمات انجام دیں ۔اجلاس کے دوران مینڈھر سب ڈویژن میں عوام کو درپیش مسائل پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی گئی ۔  

کوٹرنکہ ۔خواص سڑک انتہائی خستہ

کوٹرنکہ //سب ڈویژن ہیڈ کوارٹر کوٹرنکہ سے خواص جانے والی سڑک انتہائی خستہ حالی کا شکار ہو گئی ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو دوران آمد ورفت شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے ۔مقامی لوگوں نے محکمہ تعمیرات عامہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ کوٹرنکہ سے خواص 33کلو میٹر سڑک کی تعمیر کا عمل 1971میں شروع کیا گیا تھا لیکن کروڑوں روپے خرچ کرنے کے بعد بھی سڑک مکمل ہی نہیں کی جارہی ہے۔مکینوں نے بتایا کہ 2017میں متعلقہ محکمہ کی جانب سے سڑک کی کشادگی کا عمل شروع کیا گیا تھا جبکہ اس پروجیکٹ کےلئے 76کروڑ روپے کے فنڈز بھی منطور کئے گئے تھے ۔مقامی معززین نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ سڑک کی کشادگی کے نام پر عام لوگوں کو ہراساں کیا جارہاہے ۔انہوں نے محکمہ کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ کوٹرنکہ قصبہ کےساتھ سے سڑک کی خستہ حالی شروع ہو جاتی ہے جبکہ اس سلسلہ میں کئی بار اعلیٰ حکام اور ضلع انتظامیہ سے رج

پولیس نے راجندر کمار کو خراج عقیدت پیش کیا

پونچھ//ضلع پولیس پونچھ کی جانب سے شہید راجندر کمار کو کو ان کی پانچویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرنے کےلئے 'شردھانجلی سماروہ' کا اہتمام کیا گیا۔واضح رہے کہ پولیس افسر راجند کمار شرما نے2016میں پونچھ کے منی سیکٹریٹ پر ہوئے فدائین حملے میں ڈیوٹی کرتے ہوئے اپنی جان قربان کی تھی۔پولیس ہیڈ کواٹر پونچھ میں ان کے اعزازمیں منعقدہ اس تقریب میں ڈاکٹر ونود کمار ایس ایس پی پونچھ ، برگیڈ کمانڈر ، ایڈیشنل ایس پی ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اور سیاسی و سماجی کارکنان اور مرحوم کے لواحقین کے علاوہ پونچھ کے شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے بہادر سپاہی کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے اپنی جان قربان کر کے دیگر لوگوں کی جان بچائی۔اس دوران شہید کی تصاویر پر گل باری کی گئی جبکہ مقررین نے شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید نے وطن عزیز کی حفاظت اور سلامتی کے لیے اپنی جان قربان کی ہے اس کے لئے ا

سی آر پی ایف اہلکارنے خون کا عطیہ کر کے بچی کی جان بچائی

پونچھ// اسی آر پی ایف کے جوان جہاں دن رات کام کر کے امن و امان کی صورت حال قائم رکھنے میں اپنا اہم کردار ادا کرتے ہیں وہیں ان کے جوان لوگوں کی ہر طرح سے امداد بھی کرتے ہیں جس کی ایک اور مثال وشال سلاتیہ جو کہ سی آر پی ایف کی 72ویں بٹالین میں کامسر پونچھ میں تعینات ہیں ،نے قائم کی۔ضلع ہسپتال پونچھ میں ایک 13سالہ بچی جس کا نام عارفہ شوکت دختر شوکت علی خان ساکن فضلہ آباد بفلیاز سرنکوٹ پونچھ بتایا گیا ہے گھر کی چھت سے گر کر شدیدی زخمی ہوگئی ہے اور اس کا کافی خون بہہ گیا تھا بچی کی جان بچانے کے لئے اس سی آر پی ایف کے جوان نے اپنا خون کا عطیہ کر کے مثال پیش کی ۔ دراصل شوکت علی خان بھی سی آر پی ایف کی180بٹالین میں ضلع پلوامہ میں تعینات ہیں۔ان کی بچی کو کو خون کی ضرورت ہے جب اس کی خبر سی آر پی ایف کے اس جوان کوملی تو انہوں نے رضاکارانہ طور پر اپنا خون دیکر بچی کی جان بچائیں۔اس اقدام پر پونچھ م

پونچھ میں قومی لوک عدالت کا قیام

 پونچھ//عدالت عالیہ اور جموں و کشمیر ہائی کورٹ کی زیر نگرانی ضلع عدالت کمپلیکس پونچھ میں ایک قومی لوک عدالت کا انعقاد کیا گیا جس میں جوڈیشل افسران ، بار ممبران ، بینک ملازمین ، قانونی چارہ جوئی کرنے والے اور عام لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔نیشنل لوک عدالت کا آغاز کرتے ہوئے چیئر مین ڈی ایل ایس اے پونچھ اشوک کمار شاون (پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج) پونچھ نے لوک عدالت کے مثبت پہلوو¿ں پر روشنی ڈالی اور اسے وقت کی ضرورت قرار دیا۔انہوں نے عام لوگوں پر زور دیا کہ وہ فائدہ اٹھانے کےلئے آگے آئیں۔اس دوران ضلع ہیڈ کوارٹر میں آٹھ بنچ تشکیل دیے گئے۔ پہلے بنچ کی صدارت اشوک کمار شوان چیئرمین ڈی ایل ایس اے (پی آر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج) پونچھ اور ایڈوکیٹ محمد اسلم چوہان پونچھ نے کی۔ دوسرے بنچ کی سربراہی مدن لال سی جے ایم (چیئرمین ٹی ایل ایس سی پونچھ) اور وجاہت حسین کاظمی سیکرٹری ڈی ایل ایس اے پونچ

محکمہ خزانہ کی منڈی میں شجر کاری مہم

پونچھ//ضلع پونچھ کے تحصیل منڈی کے صدر مقام پرمحکمہ خزانہ کی جانب سے شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا۔شجرکاری مہم کے دوران ڈاک بنگلہ منڈی، تحصیل کمپلیکس اور دیگر مقامات پر پودے نصب کئے گئے اور عوام کو ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے میں جنگلات کی اہمیت سے واقف کروایا گیا۔ شجر کاری مہم کی سربراہی محکمہ خزانہ کے آفیسر منڈی آشو شرما نے کرتے ہوئے تحصیل لمپلیکس منڈی کے اطراف اور ڈاک بنگلہ منڈی میں متعدد قسم کے پودے لگائے۔ اس پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے ٹریجری آفیسر منڈی نے کہا کہ پودے لگانے سے زمین کا تحفظ ہوگا اور پودوں کی کثرت سے ماحولیاتی نظام بھی بحال رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کی ڈائیریکٹر کے حکم کی تعمیل میں ہر مہینے کی دس تاریخ کو شجر کاری کی جائے جبکہ اس موقعہ پر موجود شرکاءنے اس مہم کو کامیاب کرنے میں پورا تعاون کرنے کی یقین دہانی کی۔ مہم میں شریک ملازمین اور معززین نے ٹریجری آفیس

مڈل سکول دھیری میں فوج کا طبی کیمپ

مینڈھر //سب ڈویژن مینڈھر کے سرحدی علاقہ میں فوج کی جانب سے ایک طبی کیمپ لگایا گیا جس کے دوران سینکڑوں کی تعداد میں مکینوں کا طبی معائینہ کرنے کےساتھ ساتھ ان کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئی ۔گور نمنٹ مڈل سکول دھیری میں قائم کر دہ میڈیکل کیمپ کے دوران فوج کے ماہر ڈاکٹروں نے مریضوں کا چیک آپ کیا ۔اس کیمپ کے دوران ڈاکٹروں نے عوام کو کووڈ کے سلسلہ میں بیدار کرتے ہوئے کہاکہ وائرس کے پھیلاﺅ کو کم کرنے کےلئے اپنا رول ادا کرنے کی تلقین کی ۔انہوں نے کہاکہ ہر ایک فرد کو چاہئے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کےساتھ ساتھ کووڈ ویکسین لگوائے ۔طبی کیمپ کے اختتام پر میڈیکل شعبہ کی ایک ٹیم نے فوج کے ہمراہ علاقہ میں لوگوں کو کووڈ ویکسین فراہم کی ۔

مزید خبریں

جنگلات سے ہتھ گولہ برآمد  عظمیٰ یاسمین  راجوری //سیکورٹی فورسز نے راجوری ضلع کے جنگلاتی علاقہ سے ایک ہینڈ گرینڈ برآمد کرلیا ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فوج اور جموں وکشمیر پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم تھنہ منڈی کت بھنگائی علاقہ کے جنگلات میں ایک تلاشی مہم چلارہی تھی جس کے دوران اس کو جھاڑیوں میں سے ایک ہینڈ گرینڈ ملا۔انہوں نے بتایا کہ ٹیم نے دوران تلاشی جھاڑیوں میں ایک مشکوک بیگ دیکھا جبکہ اس کو تحویل میں لے کر ایک ہینڈ گرینڈ برآمد کرلیا گیا ۔انہوں نے بتایاکہ دھماکہ خیز مواد کو ضبط کرنے کے بعد ناکارہ بنا دیا گیا ۔دفاعی ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ ہیتھ گولہ حالیہ دنوں میں ہوئی جھڑپ والے علاقہ سے باز یاب ہوا ہے ۔     کوٹرنکہ کی عوام آلودہ پانی استعمال کرنے پر مجبور  محمد بشارت کوٹرنکہ //کوٹرنکہ کی مرکزی پنچایت میں رہائش پذیر لوگ محکمہ جل شکتی کی

تازہ ترین