تازہ ترین

خطہ پیر پنچال کے دونوں اضلاع میں پبلک ٹرانسپورٹ بند رہا

 پونچھ//جموں و کشمیر ٹرانسپورٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کی بند کال کے بعد سرحدی ضلع راجوری اور پونچھ میں بھی پبلک ٹرانسپورٹ بند رہا ہے جس کی وجہ مسافروں کو دوران آمد ورفت شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔غور طلب ہے کہ ایسوسی ایشن کی جانب سے چیئرمین سردار ترلوچن سنگھ وزیر کی موت کے خلاف ریاست گیر ہڑتال کی کال دی ہوئی تھی جس کا پونچھ میں بھی بھر پور اثر دیکھنے کو ملا۔ جمعہ کے روزٹرانسپورٹ ایسوسیشن پونچھ کی جانب سے بھی مکمل بند کا اعلا ن کیا گیا تھا ۔اس دوران منیجر بس اڈہ پونچھ کی قیادت میں ایک احتجاجی مظاہرہ بھی بس اڈہ پونچھ پرکیا گیا جہاں مظاہرین نے جموں و کشمیر ٹرانسپورٹ ویلفیئر ایسوسیشن کے چیئرمین ٹی ایس وزیر کی افسوسناک ہلاکت کے خلاف غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے نعرے بازی کی اور ان کی موت کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقعہ پر تمام ٹرانسپورٹروں نے اس واقع کی مذمت کی۔انہوں نے اظ

مڈل سکول موڑھ گورسائی میں بچوں کےلئے جگہ دستیاب نہیں

 مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن کے گور نمنٹ مڈل سکول موڑھ گورسائی میں زیر تعلیم بچوں کے بیٹھنے کےلئے معقول جگہ ہی دستیاب نہیں ہے جس کی وجہ سے بچوں کی تعلیم بُری طرح سے متاثر ہورہی ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا مڈل سکول میں بچوں کی ایک بڑی تعداد زیر تعلیم ہے تاہم انتظامیہ ان بچوں کے مستقبل و پڑھائی کےلئے سنجیدہ نہیں ہے جس کی وجہ سے ان کو بنیادی سہولیات ہی فراہم نہیں کی جارہی ہیں ۔سرکاری سکول میں اس وقت پر 70بچے زیر تعلیم ہیں تاہم ان کے بیٹھنے کےلئے صرف 2کمرے دستیاب ہیں ۔ان بچوں کو تعلیم فراہم کرنے کےلئے چھ ٹیچر تعینات کئے گئے ہیں ۔مکینوں نے متعلقہ محکمہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ پہاڑی پر قائم کردہ سرکاری سکول میں ایک رسوئی گھر بھی تعمیر کیا گیا تھا لیکن ابھی تک اس سے سکول میں زیر تعلیم بچوں کو کوئی فائدہ نہیں پہنچ سکا ۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ متعلقہ محکمہ کی ملی بھگت کی و

معاشرے کی اصلاح کےلئے علماءکا اجلاس منعقد

مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن کی چھوٹے شاہ زیارت پر علماءکی جانب سے معاشرے کی اصلاح کے سلسلہ میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا ۔اس اجلاس کے دوران مختلف معاملات پر تفصیلی بات چیت کی گئی ۔مقررین نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اصلاح معاشرہ کے لئے مثبت اقدامات اٹھائے جائیں۔ اجلاس میں موجود تمام علمائے کرام نے عہد کیا کہ معاشرے سے برائیوں کو دور کرنے کےلئے کوششیں کرنے کےساتھ ساتھ تعاون بھی کیا جائے گا ۔اجلاس میں طے پایا گیا کہ میاں بشیر احمد لاروی کے ایصال ثواب کے لئے چھوٹے شاہ دربار میں عنقریب ایک محفل منعقد کی جائے گی جس میں تحصیل بھر سے عوام و علماءکی شرکت یقینی بنائی جائے گی۔ درس گاہوں کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ دینی درس گاہیں بچوں کی دینی اور اخلاقی تربیت میں موثر کردار ادا کرتی ہیں۔ اس لئے تحصیل کی تمام درس گاہوں کا ریکارڈ قائم کیا جائے اور ایک نصاب تیار کیا جائے جس کے

سیکریٹری قبائلی امور کے کام کی ستائش

مینڈھر //سابقہ ممبر اسمبلی مینڈھر جاوید رانا نے جموں وکشمیر کے شعبہ قبائلی امور کی جانب سے قبائل کی فلاح و بہبود کے سلسلہ میں اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ شعبہ کے سیکریٹری ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری کی محنت سے طبقہ کی فلاح و بہبود ممکن ہو پائی ہے ۔ایک پریس کانفرنس کے دوران موصوف نے قبائلی امور کے سیکریٹری کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ آفیسر موصوف نے خانہ بدوشوں کےساتھ ساتھ گوجر بکرال طبقہ کی فلاح و بہبود کے سلسلہ میں زمینی سطح پر محنت و لگن کےساتھ کام کیا گیا ۔انہوں نے کہاکہ آفیسرموصوف سے سماج کے پسماندہ طبقہ کی عوام کو کافی امیدیں وابستہ ہیں ۔این سی لیڈر نے کہاکہ قبائلی امور شعبہ کی جانب سے کئی ایک سکیمیں شروع کی گئی ہیں جن کی مدد سے طبقہ کو فائدہ ملے گا ۔انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر شاہد اقبال کی قیادت میں قبائلی امور اسی طرح سے سماج کے پچھڑے ہوئے طبقہ کی فلاح و بہ

خود کشی کی روکتھام کا دن

کوٹرنکہ //خود کشی کی روکتھام کے عالمی دن کی مناسبت سے کوٹرنکہ سب ڈویژن میں محکمہ صحت کی جانب سے ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ۔اپنے خطاب کے دوران بلاک میڈیکل آفیسر کنڈی ڈاکٹر اقبال ملک نے خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے کی گئی نشاندہی کے مطابق ہر برس 70ہزار افراد مختلف وجوہات کی بنیاد پر کود کشی کرتے ہیں جبکہ جنوب مشرقی ایشیائی خطے میں خودکشی کی شرح سب سے زیادہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق خودکشی 15-19 سال کی عمر میں موت کی چوتھی بڑی وجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ خودکشی کے کیسوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جبکہ اب وقت آگیا ہے کہ اس معاملہ کو سنجیدگی کےساتھ لے کر سماج میں بڑے پیمانے پربیداری پیدا کی جائے ۔خودکشی کی روک تھام کی کوششوں میں معاشرے کے متعدد شعبوں بشمول صحت،تعلیم ، مزدوری ، زراعت ، کاروب

میونسپل کونسل نے تعمیر اتی پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا

راجوری //صدر میونسپل کونسل راجوری محمد عارف نے دیگر کونسلروں کی موجود گی میں راجوری بس سٹینڈ میں چھ دکانوں کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا ۔سیلانی پل کے نزدیک تعمیر ہوئے بس سٹینڈ پر تعمیراتی پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کے دوران میونسپل کونسل صدر نے کہاکہ مذکورہ پروجیکٹ 62.82لاکھ روپے کی لاگت سے تیار ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ تعمیر ات پوری طرح سے ’سیلف فنانسنگ سکیم‘کے تحت مکمل کی جائے گی ۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ دکانیں تعمیر کرنے کےلئے اراضی کونسل کی جانب سے مہیا کی گئی ہے ۔موصوف نے کہاکہ مذکورہ پروجیکٹ کی تعمیر سے عوام کی ایک لمبی مانگ پوری ہوگئی ۔انہوں نے کہا کہ کونسل راجوری میں تعمیر ہوئے نئے بس سٹینڈ تک مسافروں کی رسائی آسان بنانے کےلئے عملی بنیادوں پر کام کررہی ہے ۔  

ننگالی زون کے بی ایل اوز میں اعزازی اسناد تقسیم

پونچھ//سرحدی ضلع پونچھ میں زونل ایجوکیشن آفس ننگالی نے زون کے بوتھ لیول کے عہدیداروں کو مبارکباد اور اعزازی اسناد دینے کےلئے ایک پروگرام کا اہتمام کیا۔ اس پروگرام میں چیف ایجوکیشن آفیسر پونچھ عبدالمجید مہمان خصوصی کی حیثیت سے شامل ہوئے تھے۔ پروگرام کے دوران زون کے کل 27 بی ایل اوز اور زون ننگالی کے 10 دیگر اساتذہ کو کووڈ -19 کے دوران ان کی قابل تحسین اور قابل قدر خدمات کےلئے جو کہ عام طور پر محکمہ تعلیم اور خاص طور پر معاشرے کےلئے تھیں اعزاز سے نوازا کیا گیا۔ اس موقع پر انور خان زونل ایجوکیشن آفیسر نے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ زیادہ جوش اور لگن سے کام کریں۔ انہوں نے اس مہلوک وائرس کے تخفیف کےلئے کووڈ دور میں ان کی کوششوں کو بھی سراہا۔ چیف ایجوکیشن آفیسر عبدالمجید نے بھی شرکاءکی تعریف کی اور ان سے کہا کہ وہ اسی جوش کے ساتھ کام کریں۔انہوں نے تمام بی ایل اوز کو مشن یوتھ جے اینڈ کے

ضلع ترقیاتی کونسل چیئر مین کی قیادت میں اجلاس

پونچھ// ڈی ڈی سی کے چیئرمیں پونچھ تعظیم اختر نے ڈی ڈی سی ممبران ، بی ڈی سی ممبران اور متعلقہ افسران کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ ڈی سی آفس پونچھ کے کانفرنس ہال میں منعقدہ میٹنگ میںمتعلقہ پنچایتوں کے یوتھ کلبوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف مشن یوتھ اقدامات کی پی پی ٹی تمام ممبران کو دکھائی گئی۔ چیئرپرسن نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے حوالے سے بہت پرجوش ہے اور اس طرح ان کی بہتری کےلئے وقتا فوقتا مختلف سکیمیں شروع کی گئی ہیں۔ ڈی ڈی سی کے وائس چیئرپرسن اشفاق احمد نے کے وی آئی بی ، نابارڈ اور دیگر اسپانسرنگ ایجنسیوں سے متعلقہ افراد سے کہا کہ وہ مختلف اقسام کے قرضوں کے بارے میں وسیع تشہیر کریں تاکہ نوجوان محکمہ کی طرف سے فراہم کردہ مختلف قسم کے قرضوں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں۔ ان کی اپنی معاشی ترقی کےلئے ان کی اپنی کاروباری اکائیاں۔ اے ڈی

تحصیلدار کی قیادت والی ٹیم نے مارکیٹ کا معائینہ کیا

پونچھ//تحصیلدار حویلی، نائب تحصیلدار حویلی پونچھ، چیف ایگزیکٹو آفیسرمحکمہ میونسپل کونسل پونچھ نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کی ہدایت پر پونچھ بازار کا دورہ کر کے صورتحال کا معائینہ کیا ۔آفیسران نے دکانداروں کی جانب سے کئے گئے ناجائز تجاوزات کو ہٹایا اور دکان داروں کو انتباہ دیا کہ اگر دوبارہ تجاوزات کئے تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔اپنے دورے کے دوران افسران نے بازار میں لگائی گئی گاڑیوں کو بھی وہاں سے نکالا اور ان کو بھی ہدایت کی کہ وہاں گاڑیاں پارک نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ اس سے بازار میں لوگوں کو چلنے میں دشواریاں آتی ہیں۔افسران نے صارفین اور دکانداروں کو ماسک پہن کے رکھنے سماجی دوری بنائے رکھنے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس ابھی ختم نہیں ہوا ہے جبکہ تیسری لہر کے آنے کا بھی خدشہ ہے اس لئے تمام لوگوں کو چاہیے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا رہیں۔ دورے کے حوالے سے ج

پونچھ میں فوج کا عوامی اجلاس

پونچھ //سرحدی ضلع پونچھ میں فوج کی جانب سے آپسی بھائی چارے و یکجہتی کے سلسلہ میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں مکینوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ضلع کے سلوتری علاقہ میں منعقدہ اجلاس کا اصل مقصد مکینوں میں آپسی بھائی چارے کےساتھ ساتھ فوج اور عوام میں تعلقات کومزید مضبوط بنانا تھا ۔غور طلب ہے کہ فوج کی جانب سے سرحدی ضلع راجوری او ر پونچھ میں مقامی لوگوں کےلئے ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کےساتھ ساتھ معاشرے کی اصلاح کے سلسلہ میں بھی کوششیں کی جاتی ہیں ۔دونوں سرحدی اضلاع میں کووڈ کے دوران جہاں فوج کی جانب سے کئی مقاما ت پر طبی کیمپوں کا اہتمام کیاجاتا رہا ہے وہائیں لوگوں کو وائرس کے سلسلہ میں بیدار کرنے کےلئے بھی اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔اسی طرح پونچھ ضلع کے سلوتری علاقہ میں منعقدہ اجلاس کے دوران مکینوں کے مسائل و دیگر مشکلات پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی گئی ۔فوجی آفیسران نے کہاکہ فوج اور عوام

مزید خبریں

رابطہ سڑک کی تعمیر کی مانگ پوری  بی ڈی سی چیئر مین کا شکریہ ادا کیا گیا  محمد بشارت  کوٹرنکہ //بلاک بدھل اولڈ کوٹرنکہ کی پنچایت دھار میں رابطہ سڑک کی تعمیر کی مانگ پوری کرنے کے سلسلہ میں مکینوں نے بلاک ڈیو لپمنٹ کونسل چیئر مین بدھل اولڈ کوٹرنکہ جاوید اقبال چوہدری کا شکریہ اداکرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ان کوجلد ہی معیاری سہولیات میسر ہونگی ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ پنچایت دھار کی وارڈ نمبر پانچ بریالہ ٹو ڈھیری کھتونی ناڑ میں عوا م کو درپیش مسائل حل کرنے کےلئے ایک لمبے عرصہ سے سڑک کی تعمیر کی مانگ کی جارہی تھی ۔سماجی کارکن یاسین چوہان نے بتایا کہ رابطہ سڑک نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ میں تعمیر اتی سرگرمیاں متاثر ہورہی تھی ۔انہوں کہاکہ بلاک ڈیو لپمنٹ کونسل چیئر مین کی جانب سے کی گئی محنت کے بعد سڑک کی تعمیر کی مانگ پوری ہوئی ہے جسکے لئے وہ بی ڈی سی چیئرمین کے شکر گ