تازہ ترین

پونچھ کے کچھ علاقوں میں فورسز کا تلاشی آپریشن

پونچھ//ضلع پونچھ کے علاقہ کھنیتر اور ڈوہکڑی میں پیر کو فورسز کی طرف سے مشکوک نقل و حرکت کی اطلاعات ملنے کے بعد تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔  ڈپٹی ایس پی آپریشنز پونچھ منیش شرما نے کشمیر عظمی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پونچھ کے مختلف علاقوں مثلاً کھنیتر ڈوہکڑی کے بالائی علاقوں میں مشکوک نقل و حرکت کی اطلاعات موصول ہونے کے بعد تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ہے ۔  

پیر پنچال کے بیشتر مقامات پر موسم میں بہتری آئی

 راجوری //خطہ پیر پنچال میں ہوئی شدید بارشوں کے بعد گزشتہ روز اکثر مقامات پر موسم میں بہتری آئی تاہم کچھ ایک مقامات پر ہلکی سے درمیانہ درجہ کی بارشیں بھی ہوئی۔سرحدی ضلع راجوری میں جمعرات اور جمعہ کو شدید بارشیں ہوئی تھی جس کے دوران ندی نالوں میں طوفانی صورتحال پیدا ہوگئی تھی تاہم سنیچر کو درمیانہ درجہ کی بارش ریکارڈ کی گئی تھی ۔ضلع انتظامیہ راجوری کے ایک آفیسر نے کشمیر عظمیٰ کو جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہاکہ اتوار کو موسم میں بہتری آئی ہے جس سے ضلع میں گزشتہ کئی دنوں سے خراب موسم اور بارش کا سلسلہ بھی کم ہوگیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ضلع کے کچھ علاقوں میں ہلکی سے درمیانہ درجہ کی بارشیں ہوئی ۔غور طلب ہے کہ خطہ پیر پنچال میں گزشتہ کئی دنوں سے شدید بارشیں ہورہی تھی جس سے کئی ایک علاقوں میں سرکاری و نجی املاک کو بھی نقصان پہنچا تھا ۔خطہ میں ہورہی شدید بارشوں کی وجہ سے عام زندگی مفلوج ہوک

بارشوں سے مینڈھر و کوٹرنکہ میں فصلیں تباہ

 مینڈھر +کوٹرنکہ //گزشتہ دنوں خطہ پیر پنچال کے دیگر علاقوں کی ہی طرح مینڈھر اور کوٹرنکہ سب ڈویژنوں میں ہوئی شدید بارش و تیز ہوا کی وجہ سے مکئی کی فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔مینڈھر سب ڈویژن کے کسانوں نے بتایا کہ ہے کہ حالیہ دنوں میں ہوئی بارشوں کی وجہ سے جہاں ان کی زرعی اراضی کو نقصان پہنچا ہے وہائیں گزشتہ روز مینڈھر قصبہ کے ملحقہ علاقوں میں ہوئی سخت بارش کی وجہ سے مکئی کی فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے۔کسانوں نے بتایا کہ گزشتہ کئی دنوں سے ہوئی رہی بارش کی وجہ سے ان کی اراضی کےساتھ ساتھ فصلیں ،میوہ جات اور سبزیاں بھی متاثر ہوئی ہیں ۔اسی طرح سب ڈویژن کوٹرنکہ میں گزشتہ روز بعد دوپہر ہوئی شدید بارش و آندھی کی وجہ سے کئی ایک دیہات میں مکئی کی فصل متاثر ہوئی ہے ۔مقامی لوگوں نے بتا یا کہ سب ڈویژن کے دراج ،پٹیلی ،لڑکوتی ،کراگ موڑا ،ڈانہ ،پہلواڑ ٹھروی ،درمنا ،دریال ودیگر علاقوں میں کئی کی فصل

بریری واٹر سپلائی سکیم 16روز سے مسلسل بند

نوشہرہ //سب ڈویژن نوشہرہ کے بریری گاﺅں میں واٹر سپلائی سکیم گزشتہ 16روز سے بند ہونے کی وجہ سے مکینوں کو پانی کی شدید قلت کا سامنا کرناپڑرہا ہے ۔مقامی لوگوں نے محکمہ آب رسانی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ واٹر سپلائی سکیم کی بحالی کی جانب کوئی دھیان ہی نہیں دیاجارہاہے جس کی وجہ سے ان کی دقتوں میں مزید اضافہ ہوناشروع ہوگیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ واٹر سپلائی سکیم میں گزشتہ دنوں آئے سیلاب کی وجہ سے پانی داخل ہو گیا جس کی وجہ سے کئی دنوں سے پانی کی سکیم بند ہو گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ نہ تو محکمہ کی جانب سے پانی جمع کرنے والے ٹینک کو صاف کیا جاتا ہے اور نہ ہی مکینوں کو معیاری پانی فراہم کرنے میں کوئی دلچسپی ظاہر کی جارہی ہے ۔غور طلب ہے کہ واٹر سپلائی سکیم بریری سے ایک وسیع علاقہ کی عوام کو پینے کا صاف پانی دستیا ب ہورہا تھا لیکن سکیم کے بند ہونے کی وجہ سے لوگوں کو نالوں کا گندہ پانی اس

ٹھیرہ ۔پوٹھی سکمن زیارت سڑک کی حالت انتہائی خراب

مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن کے ٹھیرہ سے پوٹھی سکمن زیارت پر جارہی سڑک کی حالت خراب ہونے کی وجہ سے مکینوں و ٹرانسپورٹروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ درگاہ پر جارہی سڑک کی مرمت اور اس کو مکمل کرنے میں مقامی انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ کوئی دھیان ہی نہیں دے رہا ہے جس کی وجہ سے زیارت پر آنے والے عقیدت مندوں کےساتھ ساتھ وسیع علاقہ کی عوام کو دوران آمد ورفت شدید مشکلات درپیش رہتی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ ڈرائیوروں و گاڑیوں کے مالکان اس روٹ پر گاڑیاں چلنا ہی نہیں چاہتے جبکہ کئی گاڑیاں کھڈوں اور نالیوں میں ہی پھنس جاتی ہیں جن کو مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت نکالنے کےلئے پریشان ہو جاتے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ سڑک کی مرمت کے سلسلہ میں فلڈ ٹینڈر ایک برس قبل لگایا گیا تھا لیکن ابھی تک سڑک کی مرمت ہی نہیں ہوسکی جس کی وجہ سے مکینوں کی دقتوں میں مسلسل اضافہ ہو تا جارہاہے ۔ا

ماڈل ولیج جڑانوالی گلی کے کمپیوٹر سنٹر کی عمارت کھنڈر بن گئی

مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن کے جڑانوالی گلی ماڈل ولیج میں تعمیر کردہ کمپیوٹر سنٹر کی عمارت کچھ ہی عرصہ میں کھنڈرات میں تبدیل ہوگئی ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ ماڈل ولیج کے نام پر گاﺅں میں ایک کمپیوٹر سنٹر قائم کرنے کےلئے عمارت تعمیر کی گئی تھی جو کمپیوٹر فراہم کرنے سے قبل ہی کھنڈرا ت میں تبدیل ہو گئی ۔انہوں نے بتایا کہ انتظامیہ کی جانب سے 2005-06میں جڑانوالی گلی کو ماڈل ولیج بنایا گیا تھا اور اس سلسلہ میں مقامی بچوں کو معیاری سہولیات فراہم کرنے کےلئے ایک کمپیوٹر سنٹر قائم کرنے کےلئے ایک عمارت تعمیر کی گئی تھی لیکن اس وقت تک سنٹر کھولنے کےلئے کمپیوٹر ہی فراہم نہیں کئے گئے لیکن اب عمارت بھی کھنڈر بن گئی ہے ۔پنچایتی اراکین و مکینوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ عمارت کی تعمیر میں غیر معیاری ساز و سامان استعمال کرنے پر محکمہ دیہی ترقی کے ملازمین کےخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے جبکہ عمارت کی مرمت کرو

سرنکوٹ میں مویشی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی

 سرنکوٹ//جموں وکشمیر پولیس نے سرنکوٹ میں ایک ناکے کے دوران مویشی اسمگلنگ کی ایک کوشش کو ناکام بناتے ہوئے مویشیوں کو لر جارہی 6گاڑیوں کو ضبط کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے ۔پولیس نے بتایا کہ مویشی سمگلر مغل شاہراہ کے ذریعہ مویشیوں کو ٹاٹا موبائل گاڑیوں پر لوڈ کر کے سمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے تاہم اس سلسلہ میں ملی جانکاری کے بعد سرنکوٹ میں ناکہ لگاکر مذکورہ گاڑیوں کو ضبط کرلیاگیا ۔انہوں نے بتایا کہ گاڑیوں کو ضبط کر کے پولیس سٹیشن منتقل کیا گیا جبکہ اس دوران 36مویشیوں کو باز یاب کروالیا گیا ۔پولیس نے بتایا کہ اس کوشش میں شامل گاڑیاں زیر نمبر JK12A/7850 ،JK12/6383 ،JK12B/0920 ،JK12A/2833 ، JK21/6833 اور JK12A/2833 کو ضبط کرتے ہوئے ڈرائیوروں کو بھی گرفتار کرلیا گیاہے ۔پولیس نے اس سلسلہ میں سرنکوٹ پولیس سٹیشن میں مختلف مقدامات درج کرتے ہوئے مزید تحقیقاتی عمل شروع کر دیا ہے ۔ &nb

علی ا آباد قلعہ محکمہ سیاحت کی نظروں سے اوجھل

 سرنکوٹ//سرنکوٹ میں تاریخی مغل شاہراہ پر واقعہ علیا آباد قلعہ محکمہ سیاحت و ضلع انتظامیہ کی نظروں سے اوجھل ہو تاجارہا ہے۔سرنکوٹ کے مقامی لوگوں نے بتایا کہ مذکورہ قلعہ اپنی ایک منفرد پہچان رکھتا ہے لیکن اس وقت تک متعلقہ محکمہ کی جانب سے اس کی تعمیر وترقی اور اس کو سیاحتی نقشے پر لانے کےلئے کوئی عملی کام نہیں کیا گیا ہے ۔غور طلب ہے کہ مذکورہ عمارت کئی برس پرانی ہے اور سرحدی ضلع پونچھ و راجوری سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد مذکورہ مقام پر سیر و تفری کےلئے رجوع کرتے ہیں لیکن مغل شاہراہ کے قریب ہی قائم اس سراں کی تعمیر وترقی کی جانب ابھی تک سنجیدگی کےساتھ غور نہیں کیا گیاہے ۔مکینوں نے بتایا کہ مذکورہ مقام مغلیہ دور میں قائم ہوا تھا جبکہ تاریخی اعتباد سے اس کا ایک منفرد مقام بھی ہے ۔ ایڈوکیٹ ضمیر مسلم قریشی نے بتایا کہ مذکورہ سیاحتی مقام مقامی و غیر مقامی سیاحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروات

بتھونی علاقہ میں فوج کی تلاشی کارروائی

 راجوری //راجوری ضلع میں جموںو پونچھ شاہراہ آئی ای ڈی برآمد ہونے کے بعد بتھونی علاقہ میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے تلاشی مہم چلائی گئی جس کے دوران ملحقہ علاقوں میں کئی جگہوں کی باریک بینی سے تلاشی کی گئی ۔ذرائع نے بتایا کہ فوج کی جانب سے علاقہ کا محاصرہ کر کے تلاشی مہم چلائی گئی ۔انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل ایک خفیہ جانکاری کی بنیاد پر پولیس اور فوج نے علاقہ میں تلاشی کے دوران تین کلو وزنی آئی ای ڈی برآمد کرلیا تھا جس کے بعد محاصرہ اور تلاشی کے دائرہ کو مز ید وسیع کر دیا گیا ہے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اتوار کے روز سیکورٹی فورسز نے مزید علاقہ کا محاصرہ کر کے علاقہ کی تلاشی کی جبکہ اس دوران محکمہ گریف کے کیمپ کی تفصیلی جانچ کی گئی لیکن شام کے وقت تلاشی مہم کو ختم کردیا گیا ۔  

سائبر کرائم کے بارے میں بےداری پروگرام کا انعقاد

پونطھ//غیر سرکاری تنظیم چائلڈ لائن نیشنل ڈیولپمنٹ یوتھ کلب پونچھ کے رضاکاروں اور عملے کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی سے ہونے والے جرائم اور سائبر کرائم کے بارے میں والدین کو بیدار کرنے کےلئے ایک پروگرام کا اہتمام کیا۔اس دوران خطاب کرتے ہو مقررین نے ہیکنگ اور مکمل ٹولز کے استعمال سے متعلق شرکاءکو آگاہ کیا۔ واضح رہے کہ دن بہ دن ہیکنگ کے معاملات میں اضافہ ہورہا ہے اور لوگ کیش لاٹری اور لکی ڈرا میں کاریں جیتنے کے نام پر آن لائن فراڈ کا آسانی سے شکار ہورہے ہیں۔ یہ حیران کن خبر ہے کہ 13 سال کا بچہ فری فائر گیم میں 40000 روپئے ہار جاتا ہے۔ مقررین نے والدین سے درخواست کی کہ وہ مختلف ٹولز کا استعمال کرتے وقت اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں کیونکہ ہیکرز کےلئے بچوں کو کنٹرول کرنا اور انہیں سائبر کرائم کا شکار بنانا بہت آسان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہیکرز کا نیا رجحان ایف بی اور واٹس ایپ کا اکاو¿نٹ ہیک ک

ضلع انتظامیہ پونچھ نے کان کنی کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا

پونچھ//اضافی ترقیاتی کمشنر پونچھ ڈاکٹر بشارت حسین انقلابی نے گاو¿ں دلیرا میں ایک عوامی اجلاس منعقد کیا جہاں انہوں نے دریاﺅں اور ندی نالوں سے ریت بجری نکالنے سے قبل انتظامیہ سے اجازت حاصل کر نے پر زور دیا۔انہوں نے کہاماحولیات کے تحفظ کےلئے یہ بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہا اس منصوبے میں 8.54 ہیکٹر کے علاقے میں ریت کی کان کنی کی تجویز ہے۔ کان کنی کی جگہیں دریائے پونچھ میں بلاک نمبر 22 میں شیر کشمیر پل بینچ کے علاقے میں اور گاو¿ں دلیرا میں واقع ہیں۔ اس دوران مقامی لوگوں کی جانب سے بھی مختلف نکات اٹھائے گئے جن میں غیر قانونی کان کنی پر پابندی لگانا شامل ہے۔ اس دوران ماحولیاتی مشاورت کمیٹی نے سامعین کو مائننگ بلاک کلسٹرز کی تفصیلات سے آگاہ کیاجس میں کان کنی کے طریقے اور علاقے میں کان کنی سے متوقع اثرات اور ماحولیاتی انتظامی پلان اور کارپوریٹ ماحولیاتی ذمہ داری کے تحت تجویز کردہ ا

بھاجپا نے ’بیٹی بچاﺅ بیٹی پڑھاﺅ ‘کے کنونیئر نامزد کئے

پونچھ//بھارتیہ جنتا پارٹی نے جموں و کشمیر میں بیٹی بچاو¿ ، بیٹی پڑھاو¿ مہم کےلئے کنوینراورشریک کنوینر نامزدکئے ہیں۔ اس سلسلہ میں بھارتیا جنتا پارٹی کے جموں و کشمیر کی انچارج بیٹی بچاو¿ بیٹی پڑھاو¿ مہم پریا سیٹھی نے جموں و کشمیر بی جے پی کے صدر رویندر رینہ،جنرل سیکریٹری اشوک کول اور پارٹی کے دیگر سینئر لیڈروں کی مشاورت سے بیٹی بچاو¿ بیٹی پڑھاو¿ مہم کے نئے کنوینر اور شریک کنوینروں کو نامزد کیا ہے۔ اس دوران ضلع پونچھ کےلئے امبیکا کور صراف کونسلر میونسپل کمیٹی پونچھ کو کنوینر ، جبکہ شیرش اور انورادھا شرما کو شریک کنوینر نامزد کیا گیا ہے۔اس سلسلہ میں بات کرتے ہوئے جموں کشمیر بھارتی جنتا پارٹی کے ترجمان سنیل گپتا نے کہا کہ وہ جموں کشمیر کے تمام اضلاع کے لئے نامزد ہوئے کنونیئر اور شریک کنونیئرکو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ خصوصی طور

سڑک کے ’ڈیوائڈرز‘حادثات کاجال ،جلد مرمت کا مطالبہ

راجوری //راجوری قصبہ کی مختلف سڑکوں پر محکمہ پی ڈبلیو ڈی کی جانب سے نصب کردہ ’ڈیوائڈرز‘اس وقت حادثات کی اصل وجہ بنتے جارہے ہیں جبکہ مقامی لوگوں و ٹرانسپورٹروں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ ان خستہ حال ’ڈیوائڈرز ‘کی جلدازجلد مرمت کی جائے ۔متعلقہ محکمہ کی جانب سے پنجہ چوک اور گوجر منڈی کے درمیان اہم سڑک پر کئی ’ڈیوائڈرز‘لگائے گئے ہیں تاکہ گاڑیوں کی آمد ورفت معمول کے مطابق ہوسکے لیکن اس وقت مذکورہ رکاوٹیں تباہ ہوتی جارہی ہیں جس کی وجہ سے کئی چھوٹی گاڑیوں کو حادثات بھی پیش آتے ہیں ۔مقامی تاجرروں جن میں محمد شوکت ،سہل کمار ودیگران نے بتایا کہ گاڑیوں کی معقول آمد ورفت کےلئے انتظامیہ کی جانب سے ’ڈیوائڈرز‘لگائے گئے تھے تاہم اب مذکورہ ’ڈیوائڈرز‘حادثات کی اصل وجہ بنتے جارہے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ سڑک پر نصب کر دہ کئی ’ڈیوائڈرز‘ٹوٹ

پونچھ کالج کے اشتراک سے ویبنارکا اہتمام کیاگیا

پونچھ// انٹرنل کوالٹی ایشورنس سیل گورنمنٹ ڈگری کالج منڈی نے یکم اگست 2021 کو "دانشورانہ املاک کے حقوق" پر ایک روزہ قومی ویبینار کا اہتمام کیا۔ ویبینار کی صدارت ڈاکٹر محمد اعظم پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج منڈی نے کی اور ڈاکٹر اورنگزیب انجم کوآرڈی نیٹر آئی کیو اے گورنمنٹ ڈگری کالج منڈی نے وبینار کے موضوع اور مقصد کو متعارف کرایا اور ریسورس پرسنز ڈاکٹر رمیش چندر پانڈےاور ڈاکٹر طارق حسین شیخ کو باضابطہ طور پر خوش آمدید کہا اور کوآرڈی نیٹر اور تمام فیکلٹی ممبران کی تعریف کی۔ انہوں نے نئی تعلیمی پالیسی میں دانشورانہ املاک کے حقوق کے بارے میں بھی بات کی۔ ڈاکٹر رمیش چندر پانڈے کوآرڈی نیٹر اور ڈین ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سیل سینرجی انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ڈینکنال اوڑیشہ نے ان کے اور ان کی ایسوسی ایشن کی طرف سے دی گئی اور دائر کردہ مختلف پیٹنٹ پر بحث کی۔ انہوں نے ڈیپ لرننگ کا ا