تازہ ترین

راجوری پونچھ میں ہوئی تاز ہ بارش سے عام زندگی مفلوج

راجوری //خطہ پیر پنچال کے دونوں سرحدی اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے جس کی وجہ سے عام زندگی متاثر ہو کررہ گئی ہے ۔دونوں سرحدی اضلاع میں سنیچر کی صبح سے ہی بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا جس کے دوران کئی علاقوں میں شدید درجہ کی بارشیں ہوئی ۔ضلع راجوری کے پہاڑی علاقوں جن میں تھنہ منڈی ،کنڈی اور منجا کوٹ کے لگ بھگ سبھی دیہات میں شدید بارش ہوئی جس کا سلسلہ دو گھنٹوں تک جاری رہا۔اسی طرح سرحدی ضلع پونچھ میں درمیانہ درجہ کی بارشوں کا سلسلہ جاری رہا ۔ذرائع نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ گزشتہ روز ہوئی بارش کی وجہ سے دونوں سرحدی اضلاع میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم دونوں اضلاع میں سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچنے کی اطلاع موصول ہورہی ہے ۔دریں اثنا جموں وکشمیر پولیس نے ضلع راجوری میں جاری کردہ اپنی تازہ ایڈوائزی میں کہا کہ پانی ودیگر خطرے والے مقامات سے دور رہیں تاکہ کسی

مینڈھر اور منجا کوٹ میں مکانات منہدم

مینڈھر +منجا کوٹ //خطہ پیر پنچال میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے جبکہ اس دوران سب ڈویژن مینڈھر اور منجا کوٹ تحصیل میں رہائشی مکانات بھی منہدم ہوئے ہیں تاہم اس دوران کسی جانی نقصا ن کی کوئی خبر نہیں ہے ۔مینڈھر سب ڈویژن میں ہوئی شدید بارش کی وجہ سے نکہ منجہاڑی پنچایت میں ایک رہائشی مکان منہدم ہوگیا تاہم اس دوران اہل خانہ بچنے میں کامیاب ہو گئے ۔مکینوں نے بتایا کہ مذکورہ رہائشی مکان محمداتفاق ولد سرور خان کا تھا ۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ غریب کا مکان محض 2کمروں پر مشتمل تھا تاہم ان کے منہدم ہونے سے اہل خانہ بے گھر ہوگئے ہیں ۔انہوں نے انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ متاثرین کو جلدازجلد ٹینٹ فراہم کیاجائے تاکہ وہ اس مشکل وقت میں اپنا وقت گزار سکیں ۔پنچایتی اراکین و مقامی معززین نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ متاثرین کو مکان کی تعمیر کیلئے مالی معاونت فراہ

دریائے سرن میں ریت بجری مافیا سرگرم

سرنکوٹ//سرنکوٹ میں دریائے سرن میں ریت بجر ی مافیا سرگرم ہے تاہم متعلقہ محکمہ اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے اس غیر قانونی عمل کو روکنے کیلئے کوئی لائحہ عمل تیار ہی نہیں کیا گیا ہے ۔مکینوں نے بتایا کہ اس وقت دریا کی اکثر جگہیں کھڈوں میں تبدیل ہوگئی ہیں جو کہ برسات میں کسی بھی حادثے کی وجہ بن سکتے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ بلاک لسانہ میں مذکورہ مافیا جے سی بی مشینوں کے ذریعے دریا میں منظم ہو کر سرگرم ہے ۔مکینوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ریت بجری مافیا غیر قانونی کام اپنا اثر ورسوخ استعمال کر کے انجام دے رہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ مون سون کے موسم میں دریا کے پانی میں نمایاں اضافہ ہو جاتا ہے جو کہ عام لوگوں کیلئے ایک بڑا خطرہ بن جاتا ہے ۔مکینوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ دریا میں سرگر م مافیا دریا کا رخ آباد کی جانب موڑ دیتا ہے جس کی وجہ سے ہر برس آبادی کیساتھ ساتھ زرعی اراضی کو نقصا ن

دھندک میں بجلی کا ترسیلی نظام مکمل مفلوج

سرنکوٹ//سرنکوٹ کی دھندک پنچایت میں بجلی کا ترسیلی نظام خراب ہونے کی وجہ سے صارفین کو برساتی موسم میں شدید مشکلات درپیش ہوگئی ہیں ۔صارفین نے متعلقہ محکمہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ پنچایت دھندک کی وارڈ نمبر 2مین بجلی کی تاریں سبز درختوں اور لکڑی کے کھمبوں کیساتھ باندھی گئی ہیں جس کی وجہ سے برساتی موسم میں جہاں بجلی کی سپلائی اکثر متاثر رہتی ہے وہائیں عام لوگوںکیلئے ہمیشہ خطرہ بھی بنارہتا ہے ۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ متعلقہ ملازمین کو تاریں ٹھیک کرنے کیلئے کئی بار اپیل کی گئی تاہم وہ صرف طفیل تسلیاں دے کر وقت ضائع کررہے ہیں تاہم عملی طور پر کوئی قدم نہیں اٹھایا جاتا۔صارفین نے کہاکہ محکمہ اور مقامی انتظامیہ لاپرواہ ملازمین کیخلاف کارروائی کرنے کیلئے سنجیدہ ہی نہیں ہے ۔مقامی سرپنچ نے بتایا کہ محکمہ صارفین کو بجلی کی معیاری سپلائی فراہم کرنے کیلئے دلچسپی ہی نہیں لے رہا ہے

دھار گلون ۔سندوٹ بسونی سڑک انتہائی خستہ

مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن کے سرحدی علاقہ کو آپس میں جوڑنے والی دھار گلون تا سندوٹ بسونی پانچ کلو میٹر سڑک انتہائی خراب ہو گئی ہے جس کی وجہ سے عام لوگوں کی آمد ورفت متاثر ہورہی ہے ۔مکینوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ سڑک کی مرمت ہی نہیں کروائی گئی جس کی وجہ سے سڑک کی حالت انتہائی غیر معیاری ہوگئی ہے اور اب برساتی موسم میں گاڑیوں کا چلنا مشکل ہو چکا ہے جبکہ کئی ایک جگہوں پر پڑے ہوئے کھڈے لوگ خود ہی بھرکر گاڑیوں کی رسائی ممکن بنانے کی کوشش کررہے ہیں ۔غور طلب ہے کہ مذکورہ رابطہ سڑک تحصیل بالاکوٹ کے وسیع سرحدی علاقوں کو آپس میں جوڑنے کیلئے مفید ثابت ہورہی ہے تاہم اس کے باوجود متعلقہ حکام اس کی مر مت میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہے ہیں ۔مقامی لوگوں نے مانگ کرتے ہوئے کہا کہ سڑک کی مرمت کیلئے متعلقہ تعمیر اتی ایجنسی کو متحرک کیا جائے تاکہ عام لوگوں کو سہولیات میسر ہو سکیں ۔

پٹیلی نابن نالے پر تعمیر پل مکمل نہ ہوسکا

کوٹرنکہ //بلاک بدھل اولڈ اے کوٹرنکہ کی پنچایت حلقہ دراج اور موڑا کے پٹیلی نابن نالے پر تعمیر کیا جارہا پل ابھی تک مکمل نہیں ہوسکا جس کی وجہ سے برساتی موسم میں لوگوں کو دریا عبور کرنے میں کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ دیہی ترقی کی جانب سے تعمیر کیا جارہا مذکورہ پل دو پنچایتوں کو آپس میں جوڑنے کا کام کرتا ہے لیکن بدقسمتی سے ابھی تک پل کی تعمیر سے عام لوگوں کو فائدہ نہیں پہنچ رہا ہے ۔ساحل علی ،ذوالفقار علی اور محمد شفیق بٹ نے محکمہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ پل کو مکمل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں لی جارہی ہے جس کی وجہ سے بارشوں او ر نالوں کے پانی میں ہورہے اضافے کے باوجود لوگ اپنی جان جوکھم میں ڈال کر کے دریا عبور کرنے پر مجبور ہیں ۔مکینوںنے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ جلداز جلد پل کی تعمیر کو مکمل کروایا جائے تاکہ مکینوں کو دوران آمد ورفت آسانیاں پیدا

موت کے 7دن بعد قبر کشائی

 تھنہ منڈی // تھنہ منڈی کے ہسپلوٹ ، چھڑونگ علاقے میں ہفتہ کے روز ایک شادی شدہ لڑکی کی لاش کو موت کے سات دن بعد قبر سے نکال کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ تبسم ناز دختر محمد حسین سکنہ ہسپلوٹ چھڑنگ کی شادی ایک برس قبل محمد فرید ولد محمد بشیر سکنہ پلانگڑھ سے ہوئی تھی۔ اہل خانہ نے بتایا کہ لڑکی کو 18 جولائی کو اسے جی ایم سی راجوری لے جایا گیا جہاں اس نے ایک بچی کو جنم دیا بعد میں اس کی حالت خراب ہو گئی اور اسے جی ایم سی جموں منتقل کیا گیا جہاں اس کی موت ہو گئی۔ لڑکی کے والد نے الزام لگایا کہ اس کے شوہر کے وحشیانہ فعل کی وجہ سے اس کی بیٹی کی موت واقع ہوئی ہے جو اسے مارتا پیٹتا تھا۔ انھوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بیٹی کو زہر دے کر مار دیا گیا ہے۔ لڑکی کی ماں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پتہ چلا ہے کہ سسرال والے جہیز کیلئے بھی ان کی بیٹی کو لگاتار پریشان کرر

جموں پونچھ شاہراہ پر آئی ای ڈی برآمد

راجوری //سیکورٹی فورسز نے ہفتے کے روز جموں پونچھ شاہراہ پر ایک آئی ای ڈی کو برآمد کر کے ایک بڑے حادثے کو ٹال دیا ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے راجوری – پونچھ شاہراہ پر بتھونی اور ڈلوگرہ کے درمیان ہفتے کے روز تین کلو وزنی ایک بارودی سرنگ کو دودھ کے ایک برتن میں چھپائے ہوئے دیکھا جس کے پیش نظر شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل کو احتیاطی طور پر روک دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ آئی ای ڈی بر آمد ہونے کے بعد بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم کو جائے موقع پر طلب کیا گیا جنہوں اس کو بغیر کوئی نقصان پہنچائے ناکارہ بنا دیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جموں وکشمیر پولیس کو اس سلسلہ میں ایک اطلاع موصول ہوئی تھی جس میں کیا گیاتھا راجوری قصبہ سے آٹھ کلو میٹر دور بتھونی علاقہ میں ایک آئی ای ڈی نصب کیا گیا ہے ۔ایک پولیس افسر نے واقعے کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ بتھونی اور ڈلوگرہ

فقہ جعفریہ کے معززین کیساتھ ایس ایس پی کا اجلاس

پونچھ// ایس ایس پی پونچھ ڈاکٹر ونود کمار نے انجمن جعفریہ پونچھ کے عہدے داران کے ساتھ ایک اہم اجلاس اپنے دفتر کے کانفرنس ہال میں منعقد کیا، جہاں انھوں نے محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ اس میٹنگ میں اے ایس پی لیاقت چوہدری، ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر نواز چوہدری بھی موجود رہے۔ اس دوران ضلع بھر کی انجمنوں کے عہدیداران نے محرم الحرام میں منعقد ہونے والی مجالس عزاء اوربرآمد ہونے والے جلوس ہائے عزا کی تفصیلات اور ان کے روٹ کے حوالے سے ایس ایس پی پونچھ اور افسران کو بتایا۔ انہوں نے مجالس عزا اور جلوسہائے عزا کے دوران کڑے حفاظتی انتظامات کرنے کی اپیل۔تمام شرکاء نے ایس ایس پی کو یقین دہانی کرائی کہ وہ پولیس کا پورا تعاون کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے جو بھی ہدایات دی جائیں گی تمام انجمنیں ان پر پورا عمل کریں گی۔ تمام شرکاء کو بغور سننے کے بعد ایس ایس

فوج نے پونچھ میں نمائشی ہاکی میچ کروایا

پونچھ//فو ج نے آپریشن سدبھاونا کے تحت کمانڈر 93 انفنٹری بریگیڈ کی رہنمائی میں ایک نمایشی ہاکی میچ کا انعقاد کیا۔ یہ میچ پاور ہاؤس ہاکی کلب اور بابا بندہ سنگھ بہادر ہاکی کلب پونچھ کے درمیان سپورٹس اسٹیڈیم پونچھ کے احاطے میں کھیلا گیا۔ بابا بندہ سنگھ بہادر ہاکی کلب نے پاور ہاؤس ہاکی کلب کو پنالٹی سٹروک مقابلے میں 5-4 سے ہرا دیا۔ اس ہاکی نمائش میچ کے انعقاد کا بنیادی مقصد دونوں کلبوں کے نوجوان ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو آپریشن سدبھاونا کے تحت ہاکی کا سامان فراہم کرنا تھا تاکہ مستقبل میں وہ اپنی بہترین کارکردگی دکھائیں دکیں اور خاص طور پر ہاکی پونچھ اور ہاکی جموں اور کشمیر کا اعزاز حاصل کریں گے۔ تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر 93 انفنٹری بریگیڈ پونچھ تھے ، نرودش کمار شرما انچارج منیجر سپورٹس اسٹیڈیم پونچھ مہمان خصوصی تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی کمانڈر 93 انفنٹری بریگیڈ نے دونوں

پریشر ہارن پر پابندی لگانے کی اپیل

پونچھ//صدر پیپلز فورم پونچھ ایڈوکیٹ سنجے رینہ نے حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ تمام گاڑیوں کے پریشن ہارن کاجائزہ لے کیونکہ یہ صحت عامہ اور امن کیلئے نقصان دہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بولٹ موٹرسائیکلوں پر سوار نوجوان لڑکے برق رفتاری چلتے ہیں اور موٹر سائیکلوں کے پریشر ہارن پورے علاقے کو ہلا کر رکھ دیتے ہیں جس کی وجہ سے راہگیروں و مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔انہوں نے ٹریفک کے افسروں سے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ اس لعنت کو ختم کرنے کے لئے تمام گاڑیوں کے پریشر ہارنز قبضے میں لئے جائیں تاکہ اس علاقے کے عوام کو کشیدگی سے نجات مل سکے۔انہوں نے ایس ایس پی ٹریفک اور موبائل مجسٹریٹ سے اپیل کی کہ ایسے افراد جرمانے کئے جائیں جوٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔  

محکمہ صحت کی آشا ورکرز کا نوشہرہ میں احتجاج

نوشہرہ //محکمہ صحت میں تعینات آشا ورکرز نے نوشہرہ میں اپنی مانگوں کو لے کر احتجاج کیا ۔ان ورکرز نے اپنی مطالبات کو لے کر شدید نعرے بازی کرکے اے ڈی سی نوشہرہ کو ایک یاداشت بھی پیش کی ۔اپنی مانگوں کو لے کر مذکورہ ورکر ز اے ڈی سی دفتر کے باہر جمع ہوئی جہاں پر انہوں نے انتظامیہ کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ان کی مانگوں کو حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں لی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ وہ گزشتہ کئی عرصہ سے بغیر اجرت کے اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ وہ گزشتہ کئی عرصہ سے اپنی مانگوں کو لے کر اعلیٰ حکام سے رجوع کررہی ہیں لیکن یقین دہانیوں کے باوجود بھی اس طرف کوئی دھیان ہی نہیں دیاجارہا ہے ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ ان کی مطالبات کو جلدازجلد پورا کرنے کیساتھ ساتھ ان کو ماہانہ اجرت دی جائے تاکہ ان کی پریشانیاں کم ہو سکیں ۔  

مزید خبرں

منکوٹ میں ’پی ایم اے وائی ‘کے نام پر مستحقین کیساتھ کھلواڑ  ملازمین پر ایک فائل کے پانچ سے دس ہزارروپے کمیشن لینے کا الزام  جاوید اقبال  مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن کی تحصیل منکوٹ کے مکینوں نے محکمہ دیہی ترقی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ’پردھان منتری اواس یوجنا ‘کے نام پر مستحقین کیساتھ کھلواڑ کی جارہی ہے جبکہ ملازمین غریبوں سے رہائشی مکان کی فائل کیلئے پانچ سے 10ہزار روپے بطور پیشگی کمیشن لے کر فائلیں غائب کر دی جاتی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ایک مرتبہ فائل جمع کروانے کے کچھ ہی دنوں بعد دوبارہ سے فائلیں طلب کر لی جاتی ہیں تاہم حالیہ کئی عرصہ سے مستحقین کو رہائشی مکانا ت کی تعمیر کیلئے فنڈز ہی فراہم نہیں کئے گئے جبکہ ان سے پیشگی کمیشن بھی لے لی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ منکوٹ میں محکمہ دیہی ترقی کے تعینات ملازمین گزشتہ کئی عرصہ سے لوگوں سے کمیشن