تازہ ترین

حد متارکہ پر پراسرار واقعات

نوشہرہ+مینڈھر//راجوری کے نوشہرہ اور پونچھ کے مینڈھر سیکٹروں میں حد متارکہ پر تعینات آرمی اور بی ایس ایف کے دو اہلکارپراسرار طور پر ہلاک ہوگئے ہیں۔نوشہرہ سیکٹر کے رملی دھڑا علاقے میں حد متارکہ پر تعینات ایک فوجی اہلکارپراسرار حالت میں بندوق کی گولیاں لگنے سے ہلاک ہوگیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ 23 سالہ فوجی اہلکار کی شناخت موسم علی کے طور پر کی گئی ہے جس کو حد متارکہ پر تعیناتی کے دوران بندوق کی گولیاں لگیں اورموقعہ پر ہی موت ہوئی۔ذرائع نے بتایا’’نعش کو پوسٹ مارٹم اور دیگر طبی لوازمات کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کیاگیا‘‘۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کے بعد نعش کومتعلقہ فوجی یونٹ کے حوالے کیاگیاہے۔ایک افسرنے بتایا کہ اہلکار کی موت کی اصل وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے اور اس کے جسم میں یاتو حادثاتی طور پر گولیاں لگی ہوں گی یاپھر سرحد پار سے فائرنگ سے یہ واقعہ رونماہو

جعلسازی سے 37 لاکھ روپے سے زائد کی رقم نکال لی

راجوری//راجوری میں پولیس نے جموں و کشمیر بینک کے ایک ملازم کے خلاف 37 لاکھ روپے سے زائد کی رقم جعلسازی سے نکالنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ سندربنی میں جموں و کشمیر بینک کے منیجر نے ایس ایچ او سندربنی کے پاس شکایت درج کروائی۔انہوں نے بتایا’’اپنی شکایت میں جے کے بینک منیجر نے بتایا کہ جموں سے تعلق رکھنے والے بینک برانچ میں تعینات ایک ملازم نے مختلف کھاتہ داروں کے اکائونٹ سے 3763838 روپے جعلسازی کے ذریعہ نکال لئے ہیں ‘‘۔انہوں نے مزید بتایا’’بینک ملازم کے خلاف سندر بنی پولیس اسٹیشن میں دفعہ 420 اور دیگر آئی پی سی سیکشن کے تحت ایف آئی آر 83/20 کا مقدمہ درج کیا گیا ہے اور اس معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے‘‘۔