تازہ ترین

راجوری – پونچھ شاہراہ پر آئی ای ڈی بر آمد کرنے کے بعد ناکارہ

جموں//سیکورٹی فورسز نے ہفتے کے روز راجوری – پونچھ شاہراہ پر ایک آئی ای ڈی بر آمد کرنے کے بعد اس کو ناکارہ بنا دیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے راجوری – پونچھ شاہراہ پر بٹھونی اور ڈلوگرہ کے درمیان تین کلو وزنی ایک بارودی سرنگ کو دودھ کے ایک برتن میں چھپائے ہوئے دیکھا جس کے پیش نظر شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل کو احتیاطی طور پر روک دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ای ڈی بر آمد ہونے کے بعد بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم کو جائے موقع پر طلب کیا گیا جنہوں اس کو بغیر کوئی نقصان پہنچائے ناکارہ بنا دیا۔ ایک پولیس افسر نے واقعے کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ بٹھونی اور ڈلوگرہ علاقوں میں مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع موصول ہونے پر فوج اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے ان علاقوں میںتلاشی آپریشن شروع کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ تلاشی آپریشن کے دوران ایک آئی ای ڈی

راجوری میں تلاشی آپریشن کے دوران بارودی سرنگ بر آمد،جموں سے ملانے والی شاہراہ پر ٹریفک معطل

سرینگر// ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر راجوری کے قریب باتھونی علاقے میں مشتبہ نقل و حرکت کی اطلاعات کے بعد ہفتہ کو سیکورٹی فورسز نے سخت محاصرہ اور تلاشی آپریشن شروع کیا جس کی وجہ سے باتھونی کے قریب پونچھ ۔راجوری ۔جموں شاہراہ بند ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق ہفتہ کی صبح فورسز کوراجوری قصبے کے قریب باتھونی اور دلوگرا گاو¿ں کے درمیان مشکوک نقل و حرکت کے بارے میں ایک مخصوص اطلاع موصول ہوئی۔ اطلاع کے فورا بعد سیکورٹی فورسز نے مذکورہ علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا جس کے دوران جموں-راجوری-پونچھ شاہراہ پر ٹریفک بھی روک دی گئی۔ اطلاعات کے مطابق شاہراہ کے آس پاس بارودی مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد بم ناکارہ کرنے والے ماہرین کو طلب کیا گیا۔  

درہ سانگلہ کی عوام جدید دور میں قدیم طرز کی زندگی بسر کرنے پرمجبور

سرنکوٹ//سرنکوٹ قصبہ سے 12کلو میٹر کی دوری پر آباد درہ سانگلہ گائوں میں مواصلاتی نظام میسر نہ ہونے کی وجہ سے صارفین کو ایک فون کال کیلئے کئی کلو میٹر دوری تک جانا پڑتا ہے ۔صارفین نے متعلقہ و مقامی انتظامیہ کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ اس جدید دور میں بھی وہ قدیم طرز کی زندگی بسر کرنے پرمجبور ہیں۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ابھی تک علاقہ میں موبائل نیٹ ورک قائم ہی نہیں کیا گیا جسکی وجہ سے لوگوں کا دیگر علاقوں واپنے رشتہ داروں سے رابطہ کئی دنوں تک قائم نہیں ہوسکتا ۔صارفین نے بتایا کہ کسی بھی ایمر جنسی میں راشتہ داروں کیساتھ رابطہ کرنے کیلئے کئی میل پیدل سفر کرکے موبائل نیٹ ورک کی تلاش کرنا پڑتی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں مقامی انتظامیہ سے کئی مرتبہ رجوع کیا گیا لیکن ابھی تک موبائل نیٹ ورک قائم ہی نہیں ہوسکا ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پونچھ ضلع کے کئی ایک دیہات میں ا

دبڑ گگوٹا میں بجلی ٹرانسفارمر مکینوں کیلئے خطرہ

 نوشہرہ //سب ڈویژن نوشہرہ کے دبڑ گگوٹا علاقہ میں محکمہ آب رسانی کے سٹیشن کیلئے نصب کردہ بجلی ٹرانسفارمر مکینوں کیلئے ایک بڑا خطرہ بن گیا ہے تاہم محکمہ کی جانب سے نہ تو مشینری نصب کرتے وقت لوگوں کیساتھ تعاون کیا گیا ہے او ر نہ ہی اس کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلئے کوئی قدم اٹھایا گیا ہے ۔مکینوں نے بتایا کہ محکمہ کی جانب سے واٹر سپلائی سکیم کیلئے ایک ٹرانسفارمر نصب کیا گیاہے جس کے ارد گرد کوئی حفاظتی بندوبست ہی نہیںکیا گیاہے ۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ مشینری کے ملحقہ علاقوں میں چار سے پانچ کنبے آباد ہیں تاہم ٹرانسفارمر کو محفوظ بنانے کیلئے محکمہ سے کئی مرتبہ رجوع کیاگیالیکن اس سلسلہ میں کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا جارہاہے ۔مکینوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری کیساتھ ساتھ مقامی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ بجلی ٹرانسفارمر کو یا تو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے یا اس کیلئے حفاظت

حکومت عوامی اعتماد بحال کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے

مینڈھر //نیشنل کانفرنس سنیئر لیڈر اور سابقہ ممبر اسمبلی مینڈھر جاوید احمد رانا نے کہا ہے کہ حکومت کو چاہئے کہ عوامی اعتماد کو بحال کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں ۔مینڈھر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران این سی لیڈر نے کہاکہ حکومت اور عوام کے درمیان اعتماد کا خسارہ ہے اور عوام کا بھروسہ سرکار سے ااٹھتا جارہا ہے اور اسے کم کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے کوششیں ہونی چائیے۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ مینڈھر میں پولیس انتظامیہ کی مبینہ لاپرواہی کی وجہ سے جرائم میں مسلسل اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ سنگین نوعیت کے کیسوں میں مبتلا افراد بھی پولیس کیساتھ گھوم پھیر رہے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کی اراضی پر زبردستی قصبہ ،لڑکیوں کے اغوا جیسے کئی دیگر مسائل سماجی میں رونما ہورہے ہیں ۔پارٹی یونٹ نے ریاست جموں و کشمیر کی بحالی کے ساتھ ساتھ راجوری اور پونچھ کے ڈویژنل سٹیٹس کی قرارداد بھ

نجی گاڑی پتھروں کی زد میں آگئی

نوشہرہ//جموں پونچھ شاہراہ پر سندر بنی علاقہ میں ایک نجی گاڑی پتھروں کی زد میں آکر تباہ ہو گئی تاہم اس میں سوار مسافر محفوظ رہے ۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ سندر بنی قصبہ کے نزدیک ٹھنڈا پانی علاقہ میں جموں پونچھ شاہراہ پر ایک پسی گر آئی ۔انہوں نے بتایا کہ پسی گرنے کے دوران شاہراہ سے ایک نجی گاڑی زیر نمبر JK11C-5313گزررہی تھی جو کہ پسی کی زد میں آگئی ۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ گاڑی جموں سے راجوری کی جانب جارہی تھی جسکے دوران وہ پسی اور پتھروں کی زد میں آکر تباہ ہو گئی تاہم گاڑی میں سوار افراد محفوظ رہے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گاڑی میں سوار کسی بھی شخص کو چوٹ نہیں آئی ۔  

کوٹرنکہ قصبہ میں گند گی کے ڈھیر جمع

کوٹرنکہ //کوٹرنکہ ہیڈ کوارٹر میں گندگی کے ڈھیر جمع ہونے کی وجہ سے عام لوگوں کیلئے شدید مشکلات پیدا ہو گئی ہیں ۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ قصبہ میں صفائی ستھرائی کا مکمل فقدان پایا جارہا ہے جس کی وجہ سے تاجروں ،عام لوگوں اور راہگیروں کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔غور طلب ہے کہ نالیوں میں جمع گندگی برساتی موسم میں صورتحال مزید ابتر ہوگئی ہے ۔تاجروں نے بتایا کہ نالیاں بند ہونے کی وجہ سے نالیوں کا پانی گلیوں او ر سڑکوں کے اوپر سے بہنا شروع ہو گیا ہے جبکہ گندہ پانی سڑک میں پڑے ہوئے کھڈوں میں کئی گھنٹوں تک جمع رہتا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ متعلقہ محکمہ اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے صفائی ستھرائی کی طرف کوئی دھیان ہی نہیں دیا جارہاہے جس کی وجہ سے مرکزی حکومت کی جانب سے شروع کر دہ سوچھ بھارت ابھیان کا مقصد ہی فوت ہوگیاہے۔مکینوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ

سڑک کے معاملہ کو لے کر انتظامیہ کیخلاف احتجاج

 تھنہ منڈی // ضلع راجوری کی وارڑ نمبر ایک کے لوگوں نے درہالی پل کے نزدیک سڑک کی خستہ حالی کے معاملے پر گاڑیوں کی آمد و رفت کو بند کر کے ضلع انتظامیہ کیخلاف جم کر نعرے بازی کی۔مظاہرین میں مکینوں کیساتھ ساتھ تاجر طبقہ بھی شامل ہوا ۔انہوں نے ضلع انتظامیہ کے خلاف سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مین ٹاون میں سڑ ک کی حالت انتہائی خستہ ہوگئی ہے ۔انہوں نے متعلقہ محکمہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ بارشوں میں کچرا اور سخت دھوپ میں دھول کی وجہ سے مسافروں و عام لوگ مشکلات میں مبتلا ہو جاتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ سڑک پر پڑے ہوئے کھڈوںاور مٹی کی وجہ سے عام راہگیروں کے علاوہ مکینوں کو شدید مشکلا ت درپیش ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ گریف کی جانب سے سڑک کا ملبہ اٹھانے کے لئے کوئی معقول لائحہ عمل نہیں بنایا گیا ہے جس کی وجہ سے یہاں کے ٹرانسپورٹروں ، مسافروں اور طلاب کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا

گھمبیر مغلاں میں مویشی خانہ منہدم

منجا کوٹ //تحصیل منجا کوٹ کے گھمبیر مغلاں علاقہ میں ایک مویشی خانہ منہدم ہوگیا ۔مکینوں نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں ہوئی شدید و طوفانی بارشوں کی وجہ سے گھمبیر مغلاں پنچایت ڈی کی وارڈ نمبر سات میں عبدالحمید چوہدری کا مویشی خانہ منہدم ہوگیا تاہم اس میں کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے ۔اس سے قبل بھی تحصیل کے کئی علاقوں میں مویشی خانوں کیساتھ ساتھ رہائشی مکانات کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے ۔  

آسمانی بجلی گرنے سے کئی مویشی لقمہ اجل

کوٹرنکہ //راجوری ضلع کے درہال چوکیاں علاقہ میں آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے کئی مویشی لقمہ اجل بن گئے ۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ درہال کی پنچایت چوکیاں سی میں آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے ایک کچا مویشی خانے کو آگ لگ گئی جسکی وجہ سے 10مویشی لقمہ اجل بن گئے ۔مکینوں نے بتایا کہ چوکیاں پنچایت میںعلی اکثر کے مویشی خانے پر آسمانی بجلی گر گئی جس کی وجہ سے ڈھانچے میں آگ لگ گئی ۔مکینوں و پنچایتی اراکین نے ضلع انتظامیہ راجوری سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ متاثرین کے نقصان کا تخمینہ لگا کر ان کو معاوضہ دیاجائے ۔  

دریائے انس کی نیلامی کے حق میں نہیں ہیں :ذوالفقار

راجوری //اپنی پارٹی کے نائب صدر و سنیئر لیڈر چوہدری ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ کوٹرنکہ میں دریائے انس میں کسی بھی قسم کی نیلامی کے حق میں نہیں ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جموں صوبہ میں مذکورہ دریا صاف پانی کا واحد ذریعہ ہے جبکہ انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ اس صاف پانی کو خراب ہونے سے بچانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں ۔انہوں نے کہاکہ صاف پانی کیساتھ ساتھ قدرتی ماحولیاتی توازن کو خراب کرنے کی کسی بھی کوشش کے حق میں نہیں ہیں ۔انہوں نے کہاکہ دریا سے ریت اور بجری صرف مقامی لوگوں کی ہی ضروریات کو پورا کیا جاسکتا ہے ۔کوٹرنکہ میں ایک عوامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے موصوف نے کہاکہ اس وقت جموں وکشمیر کیساتھ ساتھ پور ی دنیا میں اس وقت ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے قدرتی آفات رونما ہو رہی ہیں لیکن اس کے باوجود بھی مذکورہ دریا کی ٹینڈرنگ کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔اس دوران موصوف نے علاقہ میں تعمیر وترقی کی سست رفتا

سی آر پی ایف اہلکار وں نے خوں کا عطیہ دیا

پونچھ//سی آر پی ایف اہلکاروں نے ضلع ہسپتال پونچھ گردوں کی بیماری میں مبتلا ایک خاتون کو خون کا عطیہ دیا ۔سی آ ر پی ایف آفیسر نے بتایا کہ ان کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ضلع ہسپتال پونچھ میں ایک خاتون جسے گردوں کی بیماری ہے کوخون کی ضرورت ہے تو بٹالین کے جوانوں نے ضلع ہسپتال پونچھ میں روانہ کیا جہاں انھوں نے زیر علاج خاتون کے لئے ضرورت کے مطابق خون عطیہ کیا اور اس خاتون کی جان بچائی۔ خاتون کے فرزند شوکت علی نے کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ سی آر پی ایف کے کمانڈنٹ اور جوانوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ان کی والدہ کی جان بچانے کے لئے خون دیا۔سی آر پی ایف کے جوانوں نے بتایا کہ 27جولائی کو سی آر پی ایف کا یوم تاسیس تھا اس سے اچھا کوئی اور طریقہ اس دن کو منانے کا نہیں ہو سکتا کہ وہ کسی کو اپنان خون دیکر اس کی جان بچائیں ۔انھوں نے کہا کہ وہ اپنی بٹالین کے کمانڈنٹ کے شکر گزار

بھاجپا ضلع صدرنے سرحدی گائوں نور کوٹ کا دورہ کیا

پونچھ//بھارتیہ جنتا پارٹی کے ضلع صدرپونچھ انجینئر محمد رفیق چستی نے اپنے پاریٹی کے لیڈران اور کارکنان کے ہمراہ سرحدی گائوں نور کوٹ کا دورہ کر کے وہاں کی عوام سے ملاقات کی اور مرکزی سرکار کی جانب سے کئے جارہے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے سرحدی عوام کو روشناس کیا۔انھوں نے مقامی شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی سرکار کی جانب سے جموں و کشمیر میں اس وقت خصوصیت کے ساتھ تعمیراتی اور ترقیاتی منصوبوں پر کام کیاجا رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ وبائی حالات میں لوگوں میں مفت راشن تقسیم کرنے کا سلسلہ ہو یا پھر کسانوں کی پیداوار میں اضافہ کے کے ان کی آمدنی میں اضافے کرنے کے منصوبے ہوں لوگوں کی ترقی اور بہبود کے لئے مرکزی حکومت جموں کشمیر یوٹی میں کئی اہم سکیمیں شروع کئے ہوئے ہے ۔انھوں نے کہا کہ جموں کشمیر کی عوام جو کہ پچھلے ساٹھ سالوں سے پچھڑی ہوئی ہے اس کو راحت پہنچانے کے لئے مرکز کوئی بھی کسر نہیں چھو

عید سعید غدیر کی مناسبت سے حوزہ علمیہ امام محمد باقر علیہ السلام میں جشن کا اہتمام

پونچھ// عید سعید غدیر کی مناسبت سے شب عید ہندوستان کے جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے مینڈھر تحصیل کے حسین آباد گورسائی نالہ میں واقع حوزہ علمیہ امام محمد باقر علیہ السلام میں ایک جشن سعید کا اہتمام کیا گیا کہ جس سے مدیر حوزہ علمیہ، علامہ سید مختار حسین جعفری نے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر تائید کی کہ جس جوش و جذبے اور انہماک کے ساتھ ملت تشیعہ عاشورا کو مناتی ہے اسی جوش و جذبے اور انہماک کے ساتھ غدیر کو منانے کی ضرورت ہے کیونکہ غدیر تکمیل دین کا اعلان ہے۔ انھوںنے فرمایا کہ غدیر کو بھلانے کے سبب ہی مسلمان فرقوں میں تبدیل ہو گئے، اگر غدیر کو فراموش نہ کیا جاتا تو آج عالم اسلام پرچم ولایت امیر المومنین علی ابن ابی طالب کے زیر سایہ جمع ہوتا۔ انھوںنے فرما کہ دین اعلان ولایت علی (ع) کے ساتھ مکمل ہوا ہے تو اب اگر کسی کو دین لینا ہے تو صرف علی (ع) سے ہی ملے گا۔ علامہ نے فرمایا کہ دین دشمن طاقتیں ج

کووڈ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پولیس کی کارروائی

پونچھ//ضلع پولیس نے کووڈ 19 کے رہنما خطوط اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی۔ ضلع پولیس نے ایس ایس پی پونچھ ڈاکٹر ونود کمار کی ہدایت اور ایس ایچ او پونچھ ایس ڈی سنگھ کی نگرانی میں ایس آئی دھرمیندر سنگھ،ایس آئی ارون شرما آئی کی قیادت میں پولیس پارٹیوں نے شیر کشمیر پل پر ناکہ لگاکر قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لوگوں کے خلاف کارروائی کی۔ اس دوران جو لوگ بغیر ماسک اور ہیلمٹ کے تھے کو موقع پر چالان کیا گیا اور ہمیشہ  ماسک اور ہیلمٹ پہننے کی ہدایت دی گئی۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس انتظامیہ عوام کو ہر طرح کی خدمات فراہم کرکے کووڈ 19 کے خلاف لڑنے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔ ڈیوٹی پر موجود افسران نے اس دوران سڑکوں کی حفاظت اور کووڈ سے بچاؤ کے اقدامات کے بارے میں عام لوگوں کی رہنمائی اور مشاورت کر رہے ہیں۔ عام لوگوں نے ضلعی پولیس کے کردا

مزید خبرں

شادی شدہ لڑکی کی مشکوک موت کے بعد تحقیقات شروع  سمت بھارگو  راجوری //راجوری میں ایک شادی شدہ لڑکی کی ہوئی مشکوک موت کے بعد جموں وکشمیر پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات کا عمل شروع کر دیا ہے ۔صحت میں خرابی کی وجہ سے لڑکی کو گور نمنٹ میڈیکل کالج راجوری میں علاج معالجہ کیلئے لایا گیا تھا جہاں پر اس کی موت واقعہ ہو گئی ۔مرنے والی لڑکی کی شناخت انواز اختر زوجہ قمر افضل سکنہ پانیحد کے طورپرہوئی ہے ۔پولیس کے ایک آفیسر نے بتایا کہ لڑکی کو حاملہ ہونے ودیگر صحت سے متعلقہ مسائل کی بنیاد پر گور نمنٹ میڈیکل کالج میں داخل کروایاگیا تھا جہاں پر اس کی موت واقعہ ہو گئی ۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ لڑکی کے علاج معالجہ کے دوران موت ہوئی ہے جس کے بعد پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر اس کا پوسٹ مارٹم کروالیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ مذکور ہ معاملہ کو خاتون پولیس سٹیشن کے حوالے کیا گیا ہے ۔ای

تازہ ترین