تازہ ترین

راجوری میںہوئی بارش وسیلاب سے بھاری تباہی | 2پلوں کو نقصان پہنچا ،1بہہ گیا ،مرنے والوں کی تعداد 3ہوگئی

راجوری //سرحدی ضلع راجوری میں بدھ کے روز ہوئی تباہ کن بارش و سیلابی صورتحال سے بھاری نقصان ہوا ہے جبکہ سیلابی صورتحال میں مرنے والوں کی تعداد 3تک پہنچ گئی ہے ۔شدید بارش کے بعد آئی طغیانی کی وجہ سے سرکاری ونجی جائیداد کا شدید نقصان ہوا ہے جبکہ دریا سے ایک مزید لاش ملنے کے بعد مرنے والوں کی تعداد تین تک پہنچ گئی ہے ۔بدھ کو آئے طوفان کے بعد جمعرات کو ضلع میں بھاری بارش کی کوئی خبر نہیں ہے جس کی وجہ سے ندی ،نالوں اور دریائوں میں پانی کی سطح مسلسل کم ہوتی جارہی ہے ۔ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری راجیش کمار شون نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ فیلڈ میں تعینات آفیسران کو نقصان کے سلسلہ میں تخمینہ لگا کر تفصیلی رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں ۔انہوں نے بتایاکہ ابتدا میں نقصان کے سلسلہ میں ابھی مکمل طورپر کچھ نہیں کہا جاسکتا تاہم ضلع میں ابھی تک موصول ہوئی جانکاری کے مقابق 2پلوں کو نقصان پہنچا

راجوری میں فوج کی بچائو کارروائی | دریا میں پھنسے3 افراد کو12گھنٹوں بعد با حفاظت نکال لیا

راجوری //ضلع راجوری میں گزشتہ دنوں ہوئی شدید بارش کے بعد دریا میں آئی طغیانی میں پھنسے 3افرد کو فوجی اہلکاروں نے 12گھنٹوں کے طویل آپریشن کے بعد بچالیا ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بدھ کو راجوری کے مختلف علا قوں میں ہوئی شدید بارش کے بعد دریائوں او ر ندی نالوں میں شدید نوعیت کی طغیانی آگئی تھی جس میں ڈھانگری بڈھائوں علاقہ میں 3افراد دریا کے بیچ جزیرے میں پھنس گئے تھے تاہم سیول انتظامیہ کی جانب سے اس سلسلہ میں فوج کو اطلاع فراہم کی گئی جس کے بعد فوجی اہلکاروں نے اعلیٰ آفیسران کی قیادت میں بچائو کارروائی شروع کی ۔بدھ بعد دوپہر شروع کر دہ بچائو کارروائی کے دوران دریا کی دو چینلوں کو عبور کرلیاگیا تھا تاہم شام ہونے کی وجہ سے آپریشن کو صبح تک کیلئے معطل کیا گیا ۔جمعرات کی صبح ہی فوج کی جانب سے آپریشن دوبارہ سے شروع کیا گیا ۔انتظامیہ نے بتایا کہ جمعرات کی صبح فوجی اہلکاروں نے تیسری چینل کو

پسیاں گر آنے سے عیدگاہ ۔سانگلہ سڑک بند | بھاری ملبے سے کئی رہائشی مکانا ت کو خطرہ

سرنکوٹ //سرنکوٹ کے مڑہوٹ اپر پنچایت میں حالیہ دنوں کی طوفانی بارشوں کے دوران عید گاہ تا سانگلہ سڑک پسیاں گر آنے کی وجہ سے بند ہو گئی ہے تاہم سڑک پر آئے ملبے کی وجہ سے کئی ایک رہائشی مکانات کیلئے خطرہ پیدا ہو گیا ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ گزشتہ دنوں علاقہ میں ہوئی تیز بارش کے دوران رابطہ سڑک پر پسیاں گر آئی جس کی وجہ سے ان کا دیگر علاقوں سے رابطہ منقطع ہو چکا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سڑک کا ملبہ کئی ایک مکینوں کیلئے خطرہ بن گیا ہے ۔مقامی سرپنچ محمد یوسف نے بتایا کہ سڑک اور اس کی نالیاں پسیوں کی وجہ سے بند ہو گئی ہیں جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ملبے کی وجہ سے سڑک کی نالیاں بند ہیں اور ملحقہ علاقہ کا پانی اب لوگوں کی زرعی اراضی اور رہائشی گھر کو نقصان پہنچا رہا ہے ۔پنچایتی اراکین اور مکینوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ

مینڈھر، بدھل اور منجا کوٹ میں رہائشی مکانات منہدم | جاوید اقبا ل +محمد بشارت +پرویز خان

کوٹرنکہ //گزشتہ دنوں سے خراب موسم کے چلتے مینڈھر سب ڈویژن کے کنیٹی بنولہ او ر بدھل کی پنچایت دھنڈوٹ اور منجا کوٹ رتحصیل کے گھمبیر مغلاں علاقہ میں رہائشی مکانات خاکستر ہوگئے ۔مینڈھر کے بنولہ علاقہ میں حاجی محمد اسلم ولد سائیں محمد کا رہائشی مکان علاقہ میں ہوئی شدید بارش کی وجہ سے منہدم ہوگیا جس کی وجہ سے دوبھینسیں اور ایک بکر ی لقمہ اجل بن گئی جبکہ مکینوں کی جانب سے شروع کی گئی بچائو کارروائی میں ایک بھینس کو زندہ بچا لیا گیا ۔مقامی لوگوں و سرپنچ نے بتایا کہ علاقہ میں بار ش کی وجہ سے غریب کا نقصان ہوا ہے انہوں نے ضلع انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ متاثرین کی مالی معاونت کی جائے ۔اسی طرح سب ڈویژن کوٹرنکہ کی پنچایت دھنڈوٹ میں میر محمد ولد حاکم دین کا رہائشی مکان منہدم ہوگیا مقامی سرپنچ شاہدہ پروین نے بتایا کہ اس دوران محمد قاسم ولد محمد حسین کو چوٹ آئی ۔مقامی لوگوں نے زخمی کو پرائمری ہ

سیزنل سکولوں میں معیاری تعلیم دئیے جانے پر لوگ خوش

 تھنہ منڈی // قبائلی طبقہ کے بچوں کیلئے قائم کر دہ سیزنل سکولوں میں بچوں کو فراہم کی جارہی معیاری تعلیم پر مکینوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔سیزنل سکولوں میں تعینات اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان کئی طرح کے مسائل کا شکار ہیں تاہم اس کے باوجود بھی بچوں کو معیاری سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔ درہ علاقہ کی نیڑیاں ڈھوک میںقائم کر دہ سیزنل سکول میں تعینات چوہدری محمد شفیققوم کے نونہالوں کو تعلیم کے زیور سے آراست کرنے میں مصروف ہیں ۔مکینوں نے بتایا کہ لمبے لاک ڈائوں کے باوجود بھی بچوں کو معیادی تعلیم فراہم کی گئی ہے ۔ روز نامہ کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے مذکورہ سیزنل ٹیچرز نے بتایا کہ آج کے اس خطرناک دور جس میں پوری دنیا کروانا وائرس جیسی وباسے لڑ رہی ہے وہیں دوسری طرف جموں کشمیر کے گوجر بکروال طبقہ کے بچوں کو تعلیم دینے کے لئے سیزنل اساتذہ تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ سیزنل سکولوں کو کھول

مزید خبریں

کوٹرنکہ میں فصلوں کونقصان پہنچا  محمد بشارت کوٹرنکہ //حالیہ دنوں میں راجوری ضلع میں ہوئی شدید بارشوں کے دوران کوٹرنکہ سب ڈویژں میں فصلوں کاشدید نقصان پہنچا ہے ۔سب ڈویژن کے اکثر علاقوں میں چلی تیز ہوائوں کی وجہ سے مکئی کی فصلوں کا نقصان ہواہے جبکہ سیلاب کی وجہ سے دریائوں کے کناروں پر لگائی گئی دھان کی فصل بھی مکمل طورپر تباہ ہو گئی ہے ۔کسانوں نے بتایا کہ ان کی تیار ہونے کے قریب پہنچی فصلیں اب پوری طرح سے تباہ ہو گئی ہیں ۔پنچایتی اراکین و علاقہ کے معززین اور کسانوں نے ضلع انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ نقصان کا تخمینہ لگا کر ان کو معاوضہ دیا جائے ۔                 نوشہرہ میں کئی واٹر سپلائی سکیمیں متاثر ہوئی  رمیش کیسر  نوشہرہ //راجوری ضلع میں ہوئی طوفانی بارشوں کے دوران دیگر املا

تازہ ترین