تازہ ترین

پونچھ میں ایل او سی پر بارودی سرنگ دھماکہ، فوجی اہلکار زخمی

جموں// جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر جمعرات کے روز بارودی سرنگ دھماکے میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہوگیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں ایل او سی پر ایک بارودی سرنگ دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہوگیا۔ زخمی فوجی اہلکار کی شناخت سپاہی مکیش کمار کے بطور ہوئی ہے۔  

خطہ پیر پنچال میں چوبیس گھنٹوں کی طوفانی بارشو ں سے سیلابی صورتحال پیدا | دریائوں و نالوں میں شدید نوعیت کی طغیانی ،سڑکیں زیر آب ،عام زندگی مکمل مفلوج ہوگئی

راجوری //راجوری ضلع میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہوئی شدید بارشو ں کی وجہ سے عان زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی جبکہ اس دوران ریاست چھتیس گڑھ کا ایک شہری دریا میں بہہ گیا ۔ضلع کے کئی علاقوں میں رہائشی گھروں و بجلی کے نظام کو بھی نقصا ن پہنچا ہے اور چار سے پانچ افراد کو انتظامیہ بچانے میں بھی کامیاب ہوئی ہے ۔ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری راجیش کمار شون نے بتایا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ضلع کے اکثر علاقوں میں بھاری بارشیں ہوئی جس کی وجہ سے عام زندگی متاثر ہوئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ بارش کی شدت کو دیکھتے ہوئے ضلع میں ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے جبکہ مناور دریا نے بدھ کے روز صبح پانچ بجے راجوری قصبہ کے قریب سے خطرے کا نشان بھی پار کرلیاتھا ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے دریائوں اور نالوں کے نزدیک رہائشی لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ پانی اور خطرے والی جگہوں کے نزدیک نہ جائیں جبکہ کسی بھی مشکل کے سلسلہ میں

کوٹرنکہ اور مینڈھر میں رہائشی مکانات منہدم

کوٹرنکہ //خطہ پیر پنچال میں ہوئی موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے راجوری اور مینڈھر میں کئی رہائشی مکانات و مویشی خانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔سب ڈویژن کوٹرنکہ میں ہورہی مسلسل بارش کی وجہ سے پنچایت حلقہ کنتھول میں دو رہائشی مکانات منہدم ہو گئے ۔مقامی سرپنچ محمد اسلم نے بتایا کہ بارش کی وجہ سے مسری ولد منشی خان سکنہ وارڈ نمبر 7اور شیر بانو زوجہ عبدالغنی سکنہ وارڈ نمبر 5کے رہائشی مکانا ت منہدم ہو گئے ۔اس کے علاوہ سب ڈویژن میں کئی ایک مویشی خانون کو بھی نقصان پہنچا ۔اسی طرح مینڈھر سب ڈویژن کے گھانی علاقہ میں ہوئی طوفانی بارش کی وجہ سے محمد صدیق ولد فکرو کا رہائشی مکان منہدم ہوگیا ۔مکینوں نے بتایا کہ رہائشی مکان میں رکھا گیا ساز و سامان مکمل طورپر تباہ ہو گیا ہے جبکہ کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے ۔  

پنچایت دھار میں بجلی شارٹ سرکٹ | مقامی لوگ خوفزدہ ،ایک شخص زخمی

کوٹرنکہ //کوٹرنکہ کی پنچایت حلقہ دھار میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے صارفین کا شدید نقصان ہوا جبکہ ایک شخص زخمی بھی ہو گیا ۔صارفین نے بتایا کہ پنچایت کی وارڈ نمبر ایک اور دو میں بجلی کا شارٹ سرکٹ ہوگیا جس کی وجہ سے لعل حسین ولد عبدالر شدید نامی ایک شخص شدید زخمی ہو گیا ۔مقامی لوگوں نے زخمی شخص کو پرائمری ہیلتھ سنٹر پیڑی منتقل کیا جہاں پر اس کا علاج معالجہ کیا جارہا ہے ۔مقامی سرپنچ اعجاز احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے پنچایت کی دو وارڈوں میں صارفین کا شدید نقصان ہوا ۔انہوں نے محکمہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ بجلی کی سپلائی سبز درختوں و لکڑی کے کھمبوں کی مدد سے چلائی جارہی ہے جبکہ بارشوں میں مذکورہ سپلائی بُری طرح سے متاثر ہو رہی ہے ۔ پنچایتی اراکین و صارفین نے علاقہ میں ہوئے نقصان کی ذمہ داری محکمہ پر ڈالتے ہوئے مانگ کی کہ لاپرواہ ملازمین کیخلاف کار

مزید خبریں

راجوری ضلع میں بجلی سپلائی بند  راجوری //سرحدی ضلع راجوری میں ہوئی طوفانی بارشوں کی وجہ سے گزشتہ کئی گھنٹوں سے بجلی سپلائی بھی بند ہو گئی جس کی وجہ سے صارفین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ۔صارفین نے محکمہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ضلع کے اکثر دیہا ت میں بجلی سپلائی کا کوئی پختہ نظام قائم ہی نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے بارشوں کے دنوں میں اکثر سپلائی میں خلل آجاتا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ بدھ کی صبح سے ہی لگ بھگ سبھی دیہات میں بجلی سپلائی بند کر دی گئی تھی جوکہ دیر شام تک بحال نہیں کی جاسکی ۔انہوں نے کہاکہ محکمہ کی سپلائی لکڑی کے کھمبوں اور سبز درختوں پر انحصار کر تی ہے جس کی وجہ سے تیز ہوا اور بارش کے دوران سپلائی مکمل طورپر بند کر دی جاتی ہے ۔غور طلب ہے کہ ضلع میں بجلی سپلائی کے خستہ حال نظام کی مرمت کے سلسلہ میں اس سے قبل بھی کئی مرتبہ اعلیٰ حکام سے رجوع کیا گیا لیکن

تازہ ترین