تازہ ترین

کووڈ قاعدہ کی خلاف ورزی کرنے والوں پر انتظامیہ کی کارروائی | ادویات کی دکانیں سر بمہر ،متعدد شہریوں پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا

پونچھ//ضلع ترقیاتی کمشنرپونچھ اندر جیت (کے اے ایس) کی ہدایت پر پونچھ میں کورنا وائرس سے بچائو کے لئے احتیاطی تدابیر کیخلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے ۔اس سلسلہ میں کارروائی کرتے ہوئے تحصیلدار حویلی بشیر انجم خٹک (کے اے ایس) کی سربراہی میں انتظامیہ کی ٹیم نے پونچھ کے معروف میڈیکل سٹور،ادویات کی ایک دکان اور ایک لیبارٹری جہاں کوڈ19پروٹوکول کی خلاف ورزی کی جا رہی تھی کو سیل کردیا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کوڈ۔ 19 کے آنے کے بعد یہ پہلی بار ہوا ہے کہ کسی بڑے کیمسٹ / میڈیکل کی دکان کو پونچھ شہر میں سیل کیا گیا۔کیمسٹ ایسوسی ایشن کے صدر کے میڈیکل سٹور کیخلاف کارروائی کے بعد ایسوسی ایشن اراکین نے احتجا ج کیا جبکہ اس دوران ایک وفد ڈی ڈی سی ممبر لورن ریاض بشیر ناز کی قیادت میں ضلع ترقیاتی کمشنر سے ملاجہاں انھوں نے اپنی غلطی کو مانتے ہوئے معذرت طلب کی۔واضح رہے کہ انتظامیہ

ٹاٹا موبائل گاڑی کے حادثے میں 2زخمی

مینڈھر //مینڈھر کے سیلانی علاقہ میں ایک ٹاٹا موبائل گاڑی کو پیش آئے حادثے میں 2افراد زخمی ہوگئے ۔مقامی ذرائع کے مطابق مینڈھر قصبہ سے سیلانی کی جانب شٹرینگ کاساز و سامان لے کر جانے والی ایک ٹاٹا موبائل گاڑی زیر نمبرJK02AJ-3004 ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو کر ایک کھائی میں جا گری جس کی وجہ سے گاڑی میں سوار دو افراد زخمی ہو گئے ۔حادثہ گاڑی کی تیز رفتاری کی وجہ سے رونما ہوا ہے ۔دونوں زخمیوں کو مقامی لوگوں نے ضلع ہسپتال پونچھ منتقل کر دیا جہاں پر ان کا علاج معالجہ کیاجارہا ہے ۔  

کنڈی بھیر ہ سکول میںکھیل کے میدان کا کام جاری | تعمیرات میں غیر معیاری ساز و سامان استعمال کرنے کا الزام

مینڈھر //مینڈھر کے بھیرہ علاقہ کے مکینوں نے محکمہ تعلیم پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ گور نمنٹ مڈل سکول کنڈی بھیرہ میں کھیل کے میدان کی تعمیر میں آپسی ملی بھگت سے غیر معیاری ساز و سامان استعمال کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کی جانب سے کھیل کے میدان کی دیوار تعمیر کروائی جارہی ہے تاہم تعمیرات میں مصروف افراد کی جانب سے پوری طرح سے غیر معیاری ساز و سامان استعمال کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے مذکورہ دیوار کا معیاری پوری طرح ختم ہو تا جارہا ہے ۔انہوں نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ دیوار کبھی بھی منہدم ہو سکتی ہے ۔مقامی لوگوں نے محکمہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ آپسی ملی بھگت سے سرکاری خزانے کو چونا لگانے کی کوششیں کی جارہی ہیں جبکہ اعلیٰ حکام کی جانب سے غیر معیاری تعمیرات کے معیار کا جائز ہ ہی نہیں لیا جارہا ہے ۔انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ سکول میں

راجدھانی ۔دھار 7کلو میٹر سڑک 9برسوں سے نامکمل

منجا کوٹ //تحصیل منجاکوٹ کے راجدھانی سے دھار جانے والی سات کلومیٹر سڑک 9 برسوں میں بھی مکمل نہ ہو سکی جس کی وجہ سے عام لوگوں کو دوران آمد ورفت کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے تحت تعمیرکی جانے والی یہ سڑک لگ بھگ چار کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہورہی تھی ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ محکمہ کی جانب سے سڑک کی تعمیر 2012 میںشروع کی گئی تھی ۔انہوں نے بتایا کہ زمینی کٹائی اور بجری بچھانے کے بعد اس جانب کوئی دھیان ہی نہیں دیا گیاجبکہ اب سڑک پر بچھائی گئی بجری بھی اکھڑ گئی ہے اور گاڑیوں کا چلنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے ۔مکینوں نے بتایا کہ سڑک پر کئی جگہوں پر کھڈے پڑے ہوئے ہیں جبکہ نالیوں و حفاظتی باندھ بھی تعمیر نہیں ہیں ۔انہوں نے محکمہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ لاپرواہی کی وجہ سے سڑک کے ملحقہ علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کی زمینیں بھی تباہ ہو گئی ہیں ۔ان

مزید خبریں

مشکوک نقل و حرکت کے واقعات میں اچانک اضافہ  گزشتہ دو ہفتوں میں 1درجن تلاشی کارروائیاں عمل میں لائی گئی  سمت بھارگو  راجوری //راجوری ضلع میں گزشتہ کئی دنوں سے مشتبہ افراد کی مشکوک نقل و حرکت میں ہوئے اضافے کے واقعات کے بعد ضلع بھر میں سیکورٹی انتظامات مزید سخت کر دئیے گئے ہیں جبکہ سیکورٹی ایجنسیوں کی جانب سے گزشتہ دو ہفتوں میں ایک درجن کے قریب تلاشی کارروائیاں مختلف علاقوں میں انجام دی ہیں ۔اس تلاشی مہم کے دوران لمبیڑی علاقہ میں کچھ رابطہ کیلئے مصنوعی اشیاء بھی برآمد کی گئی ہیں ۔سرکاری ذرائع نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ 20جون کے بعد راجوری ضلع میں عسکریت پسندی کی وجہ سے سیکورٹی سخت کی گئی ہت جبکہ مذکورہ ایام میں مشتبہ افراد کی جانب سے مشکوک نقل و حرکت کے سلسلہ میں اطلاع موصول ہونے کے بعد تلاشی کارروائیاں عمل میں لائی گئی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ جون سے اگست تک ہر

تازہ ترین