تازہ ترین

راجوری ضلع میں شدید بارش سے عام زندگی مفلوج | آسمانی بجلی گرنے سے مویشی ہلاک ،رابطہ سڑکیں بند ،گھروں کو بھی نقصان پہنچا

راجوری //سرحدی ضلع راجوری میں گزشتہ روز صبح سے ہی شروع ہوئی شدید بارش کی وجہ سے عام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی جبکہ بارش و آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے کئی علاقوں میں لوگوں کا بھی نقصان ہوا ہے ۔سرکار ذرائع نے بتایا کہ نوشہرہ سب ڈویژن میں آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے محمد الیاس ولد ولی محمد سکنہ کھنار کے 5مویشی لقمہ اجل بن گئے ۔مویشیوں کو ایک درخت کے نیچے باندھ گیا تھا جس پر آسمانی بجلی گرگئی اور مذکورہ مویشی موقعہ پر ہی لقمہ اجل بن گئے ۔متاثرہ کنبے کو مقامی انتظامیہ نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہاکہ ان کو ریلیف فراہم کی جائے گی ۔اسی طرح پلان گائوں میں بجلی گرنے کی وجہ سے ایک بکری لقمہ اجل بن گئی ۔دوسری جانب ضلع کے مختلف علا قوں میں ہورہی شدید بارش کی وجہ سے کئی ایک رہائشی گھروں اور مویشی خانوں کو نقصان پہنچنے کی بھی اطلاع موصول ہورہی ہیں ۔ضلع راجوری کے اکثر علا قوں میں پیر کے رو ز سے ہی شدی

نکہ ۔سلواہ 6کلو میٹر سڑک 19برسوں بعد بھی نامکمل | وسیع علاقہ کی گنجان آبادی انتظامیہ کی لاپرواہی کا شکار

مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن کے نکہ تا سلواہ علاقہ کیلئے زیر تعمیر 6کلو میٹر سڑک گزشتہ 19برسوں سے مکمل ہی نہیں کی جارہی ہے جس کی وجہ سے عام لوگوں کو دوران آمد ورفت شدید مشکلات درپیش ہیں ۔مکینوں نے متعلقہ تعمیراتی ایجنسی و مقامی انتظامیہ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہاکہ سڑک کی تعمیر کا عمل 2002میں شروع کیا گیا تھا جبکہ زمینی کٹائی کے بعد سڑک پر بجری بھی بچھائی گئی تھی لیکن اس کے بعد متعلقہ محکمہ نے پروجیکٹ کو جوں کا توں ہی چھوڑ دیا ۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ کی جانب سے تار کول نہ بچھانے کے بعد اب سڑک صرف پیدل چلنے والے راستے کی شکل اختیار کر گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سڑک میں جہاں بجری اب غائب ہوتی جارہی ہے وہائیں کھڈوں کی وجہ سے عام لوگوں کا پیدل چلنا بھی مشکل ہوتا جارہا ہے ۔غور طلب ہے کہ مذکورہ سڑک کے زیر تحت ایک وسیع علاقہ آرہا ہے جبکہ مذکورہ علاقہ کی عوام کیلئے نکہ ۔سلواہ سڑک آمد ورفت کیلئ

مینڈھر میں کووڈ حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا گیا

مینڈھر //محکمہ صحت کے اعلیٰ آفیسر ان کی جانب سے مینڈھر قصبہ میں کووڈ کے سلسلہ میں اختیار کئے جارہے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔بلاک میڈیکل آفیسر مینڈھر نے دیگر حکام کے ہمراہ قصبہ کا دورہ کیا جبکہ اس دوران ماسک کا استعمال نہ کرنے والوں و دیگر احتیاطی تدابیر و حکومتی گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا ۔اس موقعہ پر آفیسر موصوف نے تاجروں و عام لوگوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ پُر ہجوم جگہوں پر احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں ۔انہوں نے کہا کہ کووڈ کی تیسری لہر آنے والی ہے جبکہ اس لہر سے سماج کو بچانے کا واحد ذریعہ احتیاطی تدابیر ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مینڈھر قصبہ میں لوگوں کی جانب احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی جارہی ہیں جو کہ تشویش ناک عمل ہے ۔انہوں نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ ہر ایک فرد کو چاہئے کہ وہ کووڈ گائیڈ لائن پر مکمل عمل کرئے تاکہ وائرس کے پھیل

مزید خبریں

  مینڈھر میںشراب سمگلنگ کی کوشش ناکام  پولیس نے 100شراب کی بوتلوں سمیت سمگلر گرفتار کیا  جاوید اقبال  مینڈھر //جموں وکشمیر پولیس نے مینڈھر سب ڈویژن میں شراب کی غیر قانونی سمگلنگ کیخلاف مہم کو جاری رکھتے ہوئے بڑی مقدار میں شراب ضبط کر کے سمگلروں کو گرفتار کرلیا ۔پولیس نے بتایاکہ ایک گشت ٹیم کی جانب سے سخی میدان علاقہ میں ایک ناکے کے دوران ایک شخص کو مشکوک نقل و حرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ موقعہ پر موجود پولیس ٹیم نے اس مشکوک شخص کو روک کر اس کی تلاشی کی جس کے دوران اس کے قبضہ سے شراب کی 100چھوٹی بوتلیں ضبط کر لی گئی ۔سمگلرکی شناخت شبونکر سرکار ولد گوپال سرکار سکنہ اتر پردیش کے طورپر ہوئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ شراب ضبط کرنے کیساتھ ساتھ سمگلر کو بھی موقعہ سے ہی گرفتار کرلیاگیا جبکہ اس سلسلہ میں مینڈھر پولیس سٹیشن میں ایک مقدمہ زیر ایف آئی

تازہ ترین