تازہ ترین

بدھل کی متعدد سڑکیں بدحالی کا شکار | مقامی آبادی متعلقہ تعمیراتی ایجنسیوں سے نالاں

کوٹرنککہ //سب ڈویژن کوٹرنکہ کے بدھل ودیگر علاقوں میں اکثر سڑکیں بدحالی کا شکار ہو گئی ہیں جس کی وجہ سے مقامی آبادی کو دوران آمد ورفت شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔مکینوں نے متعلقہ تعمیر اتی ایجنسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ حکومت کی جانب سے کروڑوں روپے سڑکوں کی تعمیر وترقی کے سلسلہ میں خرچ کئے جاتے ہیں تاہم زمینی سطح پر تعمیر اتی پروجیکٹوں کی حالت انتہائی خستہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ محکموں کی جانب سے سڑکوں کی تعمیر کے نام پر زمینوں کی کٹائی کرنے کے بعد اس جانب کوئی دھیان ہی نہیں دیا گیا ہے ۔سرپنچ پنچایت حلقہ سوکڑ محمد شبیر گورسی نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ محکمہ پی ایم جی ایس وائی اور محکمہ تعمیرات عامہ کی جانب سے سڑکوں کی تعمیر کے سلسلہ میں بدھل میں کئی پروجیکٹ شروع کئے گئے تھے تاہم برسوں بعد بھی مذکورہ پروجیکٹوں کو مکمل ہی نہیں کیا گیا ہے ۔مکینوں نے بتایا کہ اکثر سڑکوں ک

بریانی ۔پی ایچ سی بھرتی 3کلو میٹر سڑک | تار کول بچھانے کیساتھ ہی اکھڑنا شروع

مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن کے سرحدی علاقوں کو آپسی میں جوڑنے والی بریانی گلی تا پرائمری ہیلتھ سنٹر بھروتی 3کلو میٹر سڑک پر ان دنوں میں تار کول بچھائے جانے کا کام جاری ہے تاہم کام مکمل ہونے سے قبل ہی تار کول اکھڑنا شروع ہوگیا ہے ۔مقامی لوگوں نے متعلقہ محکمہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ سرحدی علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر ہمیشہ سے ہی غیر معیاری کی جاتی ہے جس کی وجہ سے حد متارکہ کے مکینوں کو دوران آمد ورفت مشکلات کا سامناکرناپڑتا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ سڑک پر تارل کول اسلئے غیر معیاری بچھانے میں مصروف ہے کیونکہ ان علاقہ میں تعمیراتی کاموں کا معائینہ ہی نہیں کیا جاتا جبکہ سرکاری خزانوں سے ہمیشہ ہی فنڈز کو تعمیرات کے نام پر ہڑپ لیاجاتا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ کئی برسوں سے سڑک پر تار کول بچھانے کا مطالبہ کیا جارہا تھا لیکن اب متعلقہ تعمیراتی ایجنسی کی جانب سے مکمل طورپر غیر معیاری کام

ٹانڈا ۔کلساں 4کلو میٹر سڑک برسوں سے زیر تعمیر | لوگوں نے’ اپنی مدد آ پ‘ کے تحت مرمتی کام شروع کر دیا

مینڈھر //سرحدی ضلع پونچھ کے ٹانڈا تا کلساں 4کلو میٹر سڑک گزشتہ کئی برسوں سے مکمل ہی نہیں ہو سکی جس کی وجہ سے علاقہ میں آباد ہزاروں کی آبادی آمد ورفت کے دوران متاثر ہورہی ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ عوامی مشکلات کو دیکھتے ہوئے حکام کی جانب سے بارہ برس قبل سڑک کی تعمیر کا عمل شروع کیا گیا تھا لیکن زمینی کٹائی اور بجری بچھانے کے بعد متعلقہ محکمہ نے سڑک کو یوں ہی چھوڑ دیا جس کی وجہ سے اب سڑک میں کھڈے پڑ گئے ہیں۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ متعلقہ محکمہ کی جانب سے سڑک کی نالیوں کیساتھ ساتھ دیگر تعمیرات کو بھی نظر انداز کردیا گیا ہے جس کے بعد مقامی لوگوں نے انتظامیہ کے رویہ سے تنگ آکر اپنی مدد آپ کرتے ہوئے خود سڑک کی تعمیر کا کام شروع کر دیا ہے۔ اس تعمیراتی عمل میں سبھی افراد شامل ہو رہے ہیں جبکہ لوگ مذکورہ کام کیلئے پیسے خود جمع کر کے ہی کام کروانے کی کوشش میں جٹ گئے ہیں ۔محمد فا

ڈائریکٹر سوشل فارسٹری کا جنگلات کمیٹیوں کیساتھ تبادلہ خیال

 تھنہ منڈی // ڈائریکٹر محکمہ سوشل فارسٹری جموں و کشمیر نے ضلع راجوری کی سوشل فارسٹری کمیٹیوں کے چیئرمین کے ساتھ آن لائن تبادلہ خیال کیا۔محکمہ کے ڈائر یکٹر روشن جگی کی جانب سے منعقدہ اجلاس میں ڈی ڈی سی ممبر کالاکوٹ انیتا ٹھاکر ، ڈی ڈی سی راجوری سائیں عبدالرشید اور ڈی ڈی سی ممبر سندربنی راجندر شرما کے علاوہ دیگر کئی پنچایتی نمائندوں کیساتھ بات چیت کی گئی ۔اس موقع پر محکمہ سوشل فارسٹری کے ڈائریکٹر نے متعلقہ محکمہ کی سرگرمیوں پر نظر ڈالنے کے ساتھ ساتھ پنچایتی نمائندگان پر زور دیا کہ وہ اپنے علاقوں میں شجرکاری کو بڑھاوا دیں اور زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں۔انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ محکمہ نے فارم فارسٹری پروگرام کے تحت دلچسپی رکھنے والے کسانوں اور عام لوگوں کو سبسڈی کے نرخوں پر مختلف اقسام کے پودے فراہم کرنے کے لئے بھی ایک جامع منصوبہ تیار کیا ہے جس کے تحت پودے لگانے والے افراد کو ن

مزید خبریں

راجوری میں 3افراد کی مشکوک حالت میں موت | پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی  سمت بھارگو +میش کیسر  راجوری //راجوری ضلع کے مختلف علاقوں میں3افراد کی ہوئی مشکوک حالت میں موت کے بعد پولیس نے کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔ضلع کے درہال،لمبیڑی اور سیوٹ میں تین افراد کی مشکوک حالت میں موت کے بعد تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔پولیس کے مطابق ضلع کے درہال چوکیاں گائوں میں اتوا رکو ایک شخص کی مشکوک حالت میں موت ہوئی ہے جس کے بعد معاملہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ مرنے والے شخص کی شناخت اشفاق احمد ولد محمد حفیظ سکنہ چوکیاں ٹھنڈا درہال کے طورپر ہوئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ شخص اپنے ہی گھر میں مشکوک حالت میں مردہ پایا گیا جبکہ معاملہ کی اطلاع موصول ہونے کیساتھ ہی لاش کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے کر قانونی لورزامات مکمل کروائے جبکہ اس سل

تازہ ترین