تازہ ترین

ضلع پونچھ کے مختلف علاقوں میں فورسز کی تلاشی مہم

 پونچھ //ضلع پونچھ میں سنیچر کوایس او جی اور فوج کی جانب سے مختلف علاقوں میں تلاشی مہم چلائی جا رہی ہے۔  ڈی وایی ایس پی اوپریشنز منیش شرما کے مطابق آج صبح سے پونچھ کے علاقہ کھنیتر ٹاپ اور کھنیتر میں مشکوک نقل و حرکت کی اطلاعات کے بعد فوج اور پونچھ ایس او جی کی طرف سے تلاشی مہم شروع کی گئی ہے جوآخری اطلاعات ملنے تک جاری تھی۔  

پونچھ میں ایل او سی کے نزدیک بارودی دھماکہ،فوجی اہلکار ہلاک، دوسرا زخمی

سرینگر//ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک ایک بارودی دھماکے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ یہ واقعہ ضلع کے کرشنا گھاٹی سیکٹرمیں پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق دھماکہ ایل او سی پر قائم فوج کی ایک اگلی چوکی کے نزدیک ہوا جس کی زد میں آکر ایک فوجی اہلکار ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ ایل او سی پر چونکہ فوج نے زیر زمین باردی سرنگیں نصب کر رکھی ہیں اس لئے وہاں ایسے حادثے ہوتے رہتے ہیں۔  

خطہ پیر پنچال میں عیدالا ضحی احتیاط و سادگی کیساتھ منائی گئی

پونچھ+راجوری //ملک او ر یوٹی جموں وکشمیر کے دیگر حصوں کی ہی طرح خطہ پیر پنچال میں بھی عیدالاضحی عقیدت ،احترام اور سادگی کیساتھ منائی گئی ۔اس دوران عید نماز ادا کرنے کے دوران احتیاطی تدابیر بھی کا بھی خاص خیال رکھا گیا ۔اگر چہ اس بار انتظامیہ کی جانب سے نمازِ عید کے دوران کہیں بھی کئی خاص پابندی عائد نہ تھی،اس کے باوجود سرحدی ضلع پونچھ میں مسجد وں اور عید گاہوں میں لوگوں کی بہت کم تعداد دیکھی گئی۔پورے ضلع میں سرکاری گائڈ لائن کی پابندی کر تے ہوئے لوگوں نے اپنے گھروں کے قریب کی مساجد میں ہی نماز عید ادا کی۔مرکزی عید گاہ پونچھ جہاں پونچھ کا سب سے بڑا اجتماع نماز ادا کرتا ہے اس بار بارش کی وجہ سے وہا نماز ادا نہ ہو سکی ۔مرکزی عید گاہ میں بہت کم تعداد میں نماز پڑھی گئی۔اس دوران کئی جماعتوں کا اہتمام کیا جہاںگروپ میں باری باری نماز ادا کی گئی۔اس کے علاوہ قصبہ پونچھ کی مرکزی جامع مسجد پونچھ،ج

ہندو پا ک افواج کے مابین مٹھائیوں کا تبادلہ

پونچھ//بھارتی اور پاکستانی فورسز کے درمیان چکاداباغ ودیگر سرحدی چوکیوں و پوئنٹس پر مٹھائیوں کا تبادلہ کیا گیا عیدالاضحی کے موقع پر پونچھ کے چکاں دا باغ میں حد متارکہ پر پاکستان رینجرز اور بھارت کی بارڈر سیکورٹی فورسز (بی ایس ایف) نے مٹھائی کا تبادلہ کیااور ایک دوسرے کو عید مبارک کہا۔واضح رہے کہ پچھلے چند ماہ سے حد متارکہ پر جنگ بندی  ہے اس دوران جہاں مقامی لوگ خوشی کا اظہار کر رہے وہیں فورسز کی جانب سے بھی تہواروں پر مٹھائی کا تبادلہ ہو رہا ہے جسے لوگ خوش آئند سمجھتے ہیں۔کھڑی کرماڑہ کے مقامی لوگوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت اچھی بات ہے۔ انھوں نے کہا کہ مٹھائی کو تبدیل کرنا اگر چہ ایک رسم ہی سہی لیکن اس سے دلوں کی دوریاں نزدیکویوں میں تبدیل ہو سکتی ہیں۔انھوں نے امید ظاہر کہ مرکزی حکومت جنگ بندی کو مزید مضبوط بنانے کے اقدام اٹھائے گی۔

دبڑ گگوٹا واٹر سپلائی سکیم 4ماہ سے مکمل بند

نوشہرہ //نوشہرہ سب ڈویژن کے دبڑ گگوٹا گائوں میں محکمہ آب رسانی کی واٹر سپلائی سکیم گزشتہ کئی عرصہ سے بند ہونے کی وجہ سے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔محکمہ کی نااہلی کیخلاف مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ چار ماہ سے واٹر سپلائی سکیم بند پڑی ہوئی ہے تاہم متعلقہ محکمہ پانی کی سپلائی بحال کرنے میں پوری طرح سے ناکام ہو گیا ہے ۔مکینوں نے بتایا کہ متعلقہ محکمہ کی جانب سے تعمیر کروایا گیا ٹینک میں سے اب پانی خارج ہونا شروع ہو گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ کی نا اہلی کی وجہ سے غیر معیاری تعمیر عمل میں لائی گئی ۔اس دوران بلاک ڈیو لپمنٹ کونسل چیئر مین انیتا شرما اور مقامی سرپنچ نے ٹینک کا معائینہ کیا ۔انہوں نے کہاکہ محکمہ کو چاہئے کہ وہ مذکورہ تعمیر کے سلسلہ میں تحقیقات کروائے تاکہ غیر معیاری کام کرنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جاسکے ۔مقامی لوگوں نے متعلقہ محکمہ اور ض

کلرموڑھ میں سڑک کا افتتاح کیا گیا

مینڈھر //ضلع ترقیاتی کونسل رکن مسرت جبین نے کلر موڑھ میں رابطہ سڑک کا افتتاح کیا ۔مختلف دیہات کو آپس میں جوڑنے کیلئے سابقہ سرپنچ چوہدری نور احمد نے اپنے خرچے پر 5کلو میٹر سڑک تعمیر کروائی تاکہ مکینوں کو مشکل وقت میں معیاری سہولیات دستیاب ہو سکیں ۔مکینوں نے بتایا کہ حالیہ کئی عرصہ مکینوں کی جانب سے سڑک کی تعمیر کی مانگ کی جارہی تھی تاہم انتظامیہ کی لاپرواہی کو دیکھتے ہوئے سابقہ سرپنچ نے اپنے ذاتی خرچے پر بابا موڑہ تا بٹگیاں سڑک کی تعمیر عمل میں لائی ۔اس سڑک کو جموں پونچھ شاہراہ کیساتھ جوڑا گیا ہے ۔چوہدری نوا حمد نے بتایاکہ مکینوں کیلئے آسانیاں پیدا ہو سکیں ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے ضلع ترقیاتی کونسل رکن نے کہاکہ لوگوں کو یقین دلاتے ہوئے کہاکہ عوامی مشکلات کو کم کرنے کیلئے ترجیح بنیادوں پر کام کیا جائے گا ۔اس موقعہ پر قیوم خان سرپنچ بھاٹہ دھوڑیاں ،حاجی نظیر حسین سرپنچ جڑانوالی گلی ،سماجی

ترسیلی لائنیں رہائشی گھروں کیلئے خطرہ

مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن کے ہرنی قصبہ میں بجلی کی ترسیلی لائنیں رہائشی گھروں کیلئے خطرہ بن گیا ہے ۔مکینوں نے بتایا کہ گزشتہ کئی عرصہ سے متعلقہ محکمہ سے ترسیلی لائنیں منتقل کرنے کی مانگ کی جارہی ہے جبکہ اس سلسلہ میں ایک فائل تیار کر کے ضلع ترقیاتی کمشنر کے دفتر میں بھی منتقل کی گئی ہے تاہم ابھی تک لائنوں کو تبدیل نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے عام مکینوں کیلئے ایک خطرہ پیدا ہو گیا ہے ۔شام لعل اور محمد شریف نامی مکینوں نے بتایا کہ 2018میں ترسیلی لائنوں کو تبدیل کرنے کیلئے مہم چلائی گئی تھی جس کی وجہ سے کچھ علاقوں میں تاریں تبدیل کی گئی تھی لیکن اس کے بعد ہرنی قصبہ میں ترسیلی لائنوں کو محفوظ مقامات پر منتقل نہیں کیا جارہا ہے ۔مکینوں نے ضلع انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ قصبہ کے گھروں کے اوپر سے گزرنے والی ترسیلی لائنوں کو متبادل جگہوں پر منتقل کیا جائے تاکہ خطرہ کم ہو سکے ۔  

۔12دنوں سے بجلی ٹرانسفارمر خراب

مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن کی دبڑی بن پنچایت میں بجلی کا ٹرانسفارمر خراب ہونے کی وجہ سے صارفین گزشتہ کئی دنوں سے گھپ اندھیرے میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں ۔صارفین نے محکمہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ 12دن قبل علاقہ میں نصب بجلی ٹرانسفارمر خراب ہو گیا تھا تاہم متعلقہ محکمہ کے ملازمین نے ٹرانسفامر کی مرمت میں کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کی جس سے تنگ آکر مکینوں نے خود ہی ٹرانسفارمر کو مینڈھر منتقل کیا جہاں سے اس کو سرنکوٹ منتقل کر دیا گیا لیکن ابھی تک مشینری کی مرمت ہی نہیں ہو سکی۔صارفین نے محکمہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ صارفین کو معیاری سہولیات فراہم کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں لی جارہی ہے ۔انہوں ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ کے لاپرواہ ملازمین کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اور پنچایت کی بجلی سپلائی جلدازجلد بحال کرنے کی ہدایت جاری کی جائیں ۔  

اشفاق چوہدری نے کئی دیہات کا دورہ کیا

مینڈھر //ضلع ترقیاتی کونسل پونچھ کے وائس چیئر مین اشفاق چوہدری نے محکمہ جل شکتی کے آفیسران کے ہمراہ مینڈھر سب ڈویژن کے کئی دیہات کا دورہ کر کے عوامی مسائل کا جائزہ لیا ۔موصوف نے پٹھانہ تیر ،کالا بن ،چھترال ،چک بنوالہ ،جگال ودیگر کئی علاقوں کا دورہ کر کے عوام کو فراہم کی جارہی سپلائی کا جائزہ لیا ۔مکینوں نے بتایا کہ مذکورہ علا قوں میں پانی کی فراہمی کیلئے بنائی گئی کئی سکیمیں بند پڑی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے ایک وسیع علاقہ کی عوام کو پینے کا صاف پانی ہی دستیاب نہیں ہے ۔ضلع ترقیاتی کونسل پونچھ کے وائس چیئر مین نے عوام کو یقین دلاتے ہوئے کہاکہ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔اس موقعہ پرسرپنچ پٹھانہ تیر شبان علی خان ،سرپنچ بنولہ ایڈوکیٹ اکبر حسین ،یوتھ لیڈر فضل حسین شاہ ،کرم دات خان محفوظ حسین شاہ ودیگران بھی موجود تھے ۔

منڈی میں ریت بجری مافیا کی سرگرمیاں جاری

منڈی//تحصیل منڈی کے دو دریائوں میں ریت اور بجری مافیہ دن رات سرگرم رہ رہا ہے تاہم انتظامیہ کی جانب سے غیر قانونی کام میں ملوث افراد کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے۔مکینوں نے بتایا کہ منڈی کے دریائوں میں دن رات ریت بجری مافیا جے سی بھی مشینوں اور ٹریکٹرٹرالیوں کے ذریعہ سرگرم ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ اس عمل کے بعد مذکورہ ریت بجری کی بلیک مارکیٹنگ بھی کی جاتی ہے تاہم متعلقہ محکمہ اور مقامی انتظامیہ نے ابھی تک کوئی کارروائی ہی نہیں کی ۔غور طلب ہے کہ مافیا کے غیر قانونی عمل سے دریائوں میں کھڈے پڑے ہوئے ہیں جو کہ مکینوں کیلئے بھی ایک بڑی مشکل ثابت ہورہے ہیں ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ دریائوں میں پڑے ہوئے کھڈوں کی وجہ سے اس سے قبل بھی کئی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ منڈی کے مقامی لوگوں نے پولیس اور سیول انتظامیہ پر الزام عائدکرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ عمل پولیس اور سیول انتظامیہ کی ملی بھگت کے ذریع

اوقاف اسلامیہ کے کام کی ستائش

سرنکوٹ//تحصیل سرنکوٹ کے علماء نے اوقاف اسلامیہ کے کام کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ مذہبی مقامات کی فلاح و بہبود کیلئے نمایاں کام کئے جارہے ہیں ۔امام و خطیب مرکزی جامع مسجد سرنکوٹ سید بشارت حسین نے اوقاف آفیسر ماجد جہانگیر اور ایڈ منسٹر یٹر پونچھ ریاض آتش کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے مسجد کی  تعمیر کیلئے تین لاکھ روپے دئیے گئے ہیں جبکہ عید گاہ کی تعمیر کے سلسلہ میں بھی معاونت کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ریاض آتش نے اوقاف اسلامیہ کو مزید مضبوط بنایا ہے جبکہ ان کی قیادت میں ضلع پونچھ میں نمایاں کام کئے گئے ہیں ۔معززین نے بتایا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے ضلع پونچھ میں اوقاف اسلامیہ کی کار کردگی معیاری دیکھا ئی دے رہی ہے ۔    

مینڈھر میں عید ملن کا اہتمام کیا گیا

مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن میں پولیس اور سیول انتظامیہ کی جانب سے عید ملن کا اہتمام کیا گیا ۔اس سلسلہ میں منعقدہ پروگرام کے دوران علماء و معززین نے بھی شرکت کی ۔انتظامیہ کی جانب سے معززین میں مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئی جبکہ سب ڈویژن میں قائم کر د ہ آپسی بھائی چارے کو مزید مضبوط کرنے پر بھی زور دیا ۔انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ برسوں سے چلے آرہے آپسی بھائی چارے کو قائم رکھا جائے گا ۔اس پروگرام میں ایس ڈی ایم مینڈھر ،تحصیلدار ،ایس ڈی پی او ،ایس ایچ او کیساتھ ساتھ سماجی کارکن بلرام شرما ،ایڈوکیٹ اشفاق چوہان ،لیبر یونین صدر عبدالمجید ،ایڈوکیٹ نظیر چوہدری ودیگران بھی موجود تھے ۔  

مزید خبرں

لمبیڑی میں مشکوک ریڈیو سیٹ ودیگر سامان برآمد  رمیش کیسر  نوشہرہ //سب ڈویژن نوشہرہ میں فوجی کی جانب سے شروع کی گئی ایک تلاشی مہم کے دوران بندوق کی ایک گولی اور ریڈیو سیٹ برآمد کرلیا گیا ۔دفاعی ذرائع نے بتایا کہ ایک خفیہ جانکاری موصول ہونے کے بعد لمبیڑی کے ڈھیرہ گائوں میں ایک تلاشی مہم شروع کی گئی ۔انہوں نے بتایا کہ فوج اور پولیس کی جانب سے شروع کردہ مشترکہ کارروائی کے دوران اے کے 47رائفل گولی اور ایک ریڈیو سیٹ ضبط کرلیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ خفیہ اعلاع موصول ہونے کے بعد مذکورہ علاقہ کا محاصر ہ کرکے تلاشی مہم شروع کی گئی تھی ۔ایس ڈی پی او نوشہرہ نے اس تلاشی مہم کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ تلاشی مہم کے دوران ڈھیرہ لمبیڑی علاقہ میں سے مذکورہ ہتھیار ضبط کئے گئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں کسی بھی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے ۔   راجوری اور پو