تازہ ترین

راجوری میں برف میں لاپتہ نوجوان کی تلاش | پیر پنچال پہاڑیوں میں فورسز کا آپریشن شروع

راجوری //راجوری ضلع کی پہاڑیوں میں گزشتہ دنوں لاپتہ ہوئے 2افراد کی تلاش کیلئے سیکورٹی فورسز کی جانب سے ریاسی اور راجوری اضلاع کی درمیانی برف پوش پہاڑیوں میں خصوصی تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ۔غور طلب ہے کہ راجوری کے ترگائیں علاقہ کے دو شخص بھیڑ بکریاں فروخت کرنے کیلئے پہاڑی راستے سے وادی کی جانب گئے تھے تاہم اس دوران ان پہاڑیوں پر ہوئی شدید برفباری کے دوران وہ لاپتہ ہوگئے تھے ۔ان دونوں کی شناخت خادم شاہ عمر 38برس اورجاوید شاہ عمر 23برس کے طورپر ہوئی ہے ۔اہل خانہ کی جانب سے پولیس کے پاس شکایت درج کروانے کے بعد سیکورٹی فورسز نے مشترکہ طورپر تلاشی مہم شروع کر دی ہے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پہاڑی علاقوں میں ہوئی برفباری کے دوران دونوں لاپتہ ہو گئے تھے تاہم کو ئی بھی سراغ نہ ملنے کے بعد اہل خانہ کی جانب سے پولیس کے پاس ایک شکایت درج کروائی گئی جس کے بعد جموں وکشمیر پولیس اور فوج کی ای

چندی گڑھ میں المناک ٹریفک حادثہ

 پونچھ //چیف جوڈیشل مجسٹریٹ ریاسی کی2 جواں سال جڑواں بیٹیاں چندی گڑھ میں ایک المناک سڑک حادثہ کے دوران لقمہ اجل بن گئیں۔سابق ایم ایل اے پونچھ اعجاز جان کے بہنوئی سی جی ایم سید عدنان شاہ کی دو جڑواں بیٹیوں کو یہ حادثہ گذشتہ شب پیش آیا جب دونوں بہنیںچندی گڑھ جارہی تھیں۔ حادثے میں گاڑی میں سوار مزید 3لڑکیاں زخمی ہوئیں جن میں ایک کی حالت نازک ہے۔معلوم ہوا ہے کہ سی جی ایم کی بڑی بیٹی زاویہ عدنان ملبورن آسٹریلیا میں پچھلے ایک سال سے قانون کی ڈگری حاصل کررہی ہے اور کووڈ کی وجہ سے گھر آئی ہوئی تھی۔ اسکی چھوٹی بہن اقصیٰ عدنان، بنگلہ دیش میں ایم بی بی ایس میں داخلہ لینے کیلئے انٹر نس دینے چندی گڑھ جارہی تھی جس کا تحریری امتحان منگل کو لیا جانا تھا جس کا ایک امتحانی مرکز چندی گڑھ میں رکھا گیا تھا۔خاندانی ذرائع نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ دونوں بہنیں پیر کی شام جموں سے چندی گڑھ کیلئے روانہ

ہائی سکول کیری برسوں بعد بھی درجہ بڑھانے کا منتظر

 مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن کے کیری کانگڑھ علاقہ میں قائم کردہ گور نمنٹ ہائی سکول کیری کانگڑھ کا برسوں بعد بھی درجہ بڑھایا نہ جاسکا جس کی وجہ سے بچوں کی تعلیم بُری طرح سے متاثر ہورہی ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ کئی برس قبل سکول کا درجہ مڈل سے بڑھا کر ہائی سکول کیا گیا تھا لیکن اس کے بعد کئی دہائیوں سے سکول کو ہائر سکینڈری کا درجہ نہیں دیا گیا ہے جس کی وجہ سے سینکڑوں کی تعداد میں بچوں کو گور نمنٹ ہائر سکینڈری سکول ہرنی اور مینڈھر میں دربدر ہونا پڑتا ہے ۔غور طلب ہے کہ مذکورہ ہائی سکول کئی پنچایت کے درمیان واقعہ ہے جبکہ اس کے زیر تحت کئی مڈل او ر پرائمری سکول بھی آتے ہیں ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ کئی مڈل سکولوں کے طلبا ء آٹھویں جماعت کے بعد گور نمنٹ ہائی سکول کیری کانگڑھ میں تعلیم کیلئے جاتے ہیں تاہم ایک بڑی تعداد میں بچے ہائی سکول سطح کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد مزید تعلیم کا سلسلہ ختم

مرکزی حکومت سے امیدیں وابستہ :پہاڑی لیڈران

مینڈھر //پہاڑی لیڈران مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ پہاڑی قبائل کی امیدیں اب مرکزی حکومت سے وابستہ ہیں ۔مینڈھر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پہاڑی لیڈران نے کہاکہ وزیر داخلہ نے جموں وکشمیر کے دورے کے دوران پہاڑی قبائل کی پریشانیوں کی جانب بھی توجہ دی ہے جس کیلئے وہ ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے ایڈوکیٹ محمود خان نے کہاکہ مرکزی وزیر داخلہ نے پہاڑیوں کو یقین دلاتے ہوئے کہاکہ ان کی پریشانیوں کیساتھ ساتھ ان کی مانگ کو پورا کیا جائے گا تاہم اب جموں وکشمیر لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ قبائل کی فلاح و بہبود کیلئے اپنا رول ادا کرئے ۔لیڈران نے کہاکہ بھاجپا کے ریاستی صدر رویندر رینہ اور سنیئر لیڈر وبود گپتا کیساتھ ساتھ پارٹی کے دیگر لیڈران پہاڑ ی قبائل کی فلاح وبہبود اور ان کی مانگ پوری کرنے کیلئے ایک اہم رول ادا کررہے ہیں ۔اس

گلیر نالے پر پل تعمیر کرنے کی مانگ

کوٹرنکہ //سب ڈویژن کوٹرنکہ کے مختلف دیہات میں اس جدید دور میں بھی لوگ نالوں و دریائوں کو پیدل عبور کرنے پر مجبور ہیں تاہم حکام کی جانب سے پسماندہ طرز زندگی بسر کرنے والے لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوئی عملی اقدامات نہیں اٹھائے جارہے ہیں ۔بدھل نیابت کے گلیر گائوں کے نالے پر ابھی تک کوئی رابطہ پل تعمیر نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے عام لوگوں کو دریا عبور کرنے میں مشکلات درپیش ہیں ۔مکینوں ن بتایا کہ دریا پر جھولا پل تعمیر کرنے کیلئے متعلقہ حکام سے کئی مرتبہ رجوع کیا گیا لیکن ابھی تک کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے ۔مقامی سرپنچ ارشاد میر نے بتایا کہ گلیر علاقہ میں 50سے زائد کنبے آباد ہیں لیکن ان کو مذکورہ علاقہ میں جانے کیلئے ایک نالا پیدل ہی عبور کرنا پڑتا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ علاقہ کے طلباء اکثر دریا کو پیدل عبور کر کے سکولوں میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے آتے ہیں ۔مقامی

تھنہ منگ میں محفل میلاد النبی کا انعقاد

 تھنہ منڈی // وادی درہال ملکاں کے تھنہ منگ علاقے میں واقع ’لام والی مسجد‘ میں بڑے جوش و جذبہ کے ساتھ محفل میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقہ بھر سے علماء کرام اور عاشقان رسولؐ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس تقریب کی صدارت خطیب جامع مسجد درہال ملکاں، و صدر انجمن علماء اہلسنت صوبہ جموں حافظ و قاری محمد سعید نقشبندی نے کی۔تقریب کا آغاز حافظ شکیل احمد نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ اس کے بعد کئی نعت خوانوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور گلہائے عقیدت پیش کئے ۔اس دن کی مناسبت سے حافظ محمد سعید نقشبندی نے اپنے خطاب میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت ، صورت ، اخلاق، معجزات اور کردار پر مفصل روشنی ڈالی اور حضور کے حالات زندگی کو مسلمانوں کیلئے بہتریں نمونہ اور مشعل راہ قرار دیا گیا۔  

منڈی-فتح پور سڑک پر غیر معیاری تارکول بچھانے کا الزام

پونچھ//منڈی سے فتح پور جانے والی سڑک پر بایئلہ کے علاقہ میں تارکول بچھانے کا کام شروع ہوا ہے، جس کو غیر معیاری قرار دیتے ہوئے علاقہ دھڑہ، فتح پور اور گردو نواح کے لوگوں نے کہا کہ اس سڑک پر گزشتہ سال تارکول بچھائی گئی تھی جو چند دنوں میں ہی اکھڑ گئی تھی۔ لوگوں نے اس تارکول کے کام کو غیر معیاری اور عوام کے ساتھ دھوکہ قرار دیا ہے۔ لوگوں نے بتایا کہ ٹھیکیداروں نے ہمیشہ اس علاقہ کی اس سڑک پر غیر معیاری کام کیا ہے جس کی وہ پرزور مذمت کرتے ہیں۔ عوام میں سے کئی لوگوں نے چھٹی کے دن ایک مقامی رہنما سے اس معاملہ میں انتظامیہ سے اس سڑک پر معیاری کام کی مانگ کی ہے۔ پنچایت بایلہ وارڈ نمبر تین کے پنچ نیاز احمد نازکی نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ وہ گزشتہ پانچ برس سے ضلع انتظامیہ سے اپیل کر رہے تھے کہ منڈی بایلہ تین کلو میٹر سڑک پر تارکول بچھائی جائے اگر چہ پانچ برس بعد ہی انتظامیہ نے اس سڑک پر تارکول بچھ

دبڑ ۔برسالی رابطہ سڑک کی حالت خستہ

نوشہرہ //سب ڈویژن نوشہرہ کے دبڑتا برسالی علاقہ میں جانے والی رابطہ سڑک کی حالت انتہائی غیر معیاری ہوگئی ہے جس کی وجہ سے عام لوگوں کو دوران آمد ورفت شدید مشکلات درپیش ہیں ۔مقامی لوگوں نے تعمیر اتی ایجنسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ رابطہ سڑک کی کٹائی کے بعد اس کو مکمل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں لی جارہی ہے جس کی وجہ سے عام لوگوں کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ دیہی ترقی کی جانب سے 5برس قبل سڑک کی تعمیر کے سلسلہ میں زمین کی کٹائی کی گئی تھی لیکن اس کے بعد عملی طورپر پروجیکٹ کو مکمل ہی نہیں کیا جارہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سڑک کا حال بے حال ہونے کی وجہ سے وہ اب پیدل ہی سفر کرنے پر مجبور ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ کئی برسوں سے متعلقہ محکمہ سے سڑک پر تار کول بچھانے کیلئے رابطہ کیا جارہا ہے لیکن ہر مرتبہ بہانے بازیاں کی جاتی ہیں ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ

یوم الحاق پر بھاجپا کارکنوں کا پونچھ میں جشن

پونچھ//بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے منگل کے روز 'یوم الحاق' کے موقع پر کئی تقریبات کا اہتمام کیا جن میں پارٹی کے لیڈران اور کارکنوں نے شرکت کی۔پارٹی کے ضلع دفتر میں پارٹی کے بعض کارکنوں نے کچھ گانوں کی دھن پر رقص کیا۔اس دوران جموں و کشمیر کے آخری ڈوگرہ شاہی حکمران مہاراجہ ہری سنگھ کی تصویر پر گل باری کی گئی جنہوں نے سال 1947 میں اسی دن بھارتی یونین کے ساتھ الحاق کیا تھا۔اس تقریب میں پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق ایم ایل سی پردیپ شرما نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے ملک کے ان لیڈروں کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے جنہوں نے ہمارے ملک کیلئے قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے مہاراجہ ہری سنگھ کو سلام پیش کیا جنہوں نے جموں کشمیر کی عوام کی خواہش کو مد نظر رکھ کر جموں وکشمیر کا الحاق بھارت سے کیا۔دریں اثنا بھارتیہ جنتا پارٹی کے یوا مورچہ کی جانب سے صدر امن ڈابر کی قیادت برگیڈیئر پریتم سنگھ کی

پی ایچ ای ملازم کی وفات پر اظہا تعزیت

تھنہ منڈی //تھنہ منڈی کے پی ایچ ای ملازمین نے یونین کے صدر طاہر احمد شال کی قیادت میں سابق پی ایچ ای سپروائزر اور ٹریڈ یونین لیڈر بشیر خان کے انتقال پر ان کے گھر جا کر تعزیت کا اظہار کیا ہے جن کا حال ہی میں انتقال ہو گیا تھا۔ اس موقع پر یونین کے صدر طاہر احمد شال کے ہمراہ یونین کے کئی دیگر عہدیداروں اور ملازمین بھی موجود تھے۔طاہر احمد شال نے مرحوم محمد بشیر خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی ۔طاہر شال نے مرحوم محمد بشیر خان کو ایک باہمت اور ایماندار شخص قرار دیتے ہوئے کہا کہ انھوں نے پوری ایمانداری اور دیانتداری کے ساتھ محکمہ میں اپنے فرائض منصبی کو انجام دیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ پی ایچ ای جوائنٹ ائمپلائز ایسوسیشن ایک مایہ ناز سپوت سنجیدہ فکر اور ہمدرد ساتھی سے محروم ہوئی ہے کیونکہ انکے ساتھ گزرے لمحات،مشاورت کاعمل اور محافل میں شرکت ایک طویل

راجوری میں لاپتہ ہوئے نوجوان کی تلاش

راجوری //راجوری ضلع کی پہاڑیوں میں گزشتہ دنوں لاپتہ ہوئے 2افراد کی تلاش کیلئے سیکورٹی فورسز کی جانب سے ریاسی اور راجوری اضلاع کی درمیانی برف پوش پہاڑیوں میں خصوصی تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ۔غور طلب ہے کہ راجوری کے ترگائیں علاقہ کے دو شخص بھیڑ بکریاں فروخت کرنے کیلئے پہاڑی راستے سے وادی کی جانب گئے تھے تاہم اس دوران ان پہاڑیوں پر ہوئی شدید برفباری کے دوران وہ لاپتہ ہوگئے تھے ۔ان دونوں کی شناخت خادم شاہ عمر 38برس اورجاوید شاہ عمر 23برس کے طورپر ہوئی ہے ۔اہل خانہ کی جانب سے پولیس کے پاس شکایت درج کروانے کے بعد سیکورٹی فورسز نے مشترکہ طورپر تلاشی مہم شروع کر دی ہے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پہاڑی علاقوں میں ہوئی برفباری کے دوران دونوں لاپتہ ہو گئے تھے تاہم کو ئی بھی سراغ نہ ملنے کے بعد اہل خانہ کی جانب سے پولیس کے پاس ایک شکایت درج کروائی گئی جس کے بعد جموں وکشمیر پولیس اور فوج کی ای

مزید خبریں

فوج کی بھاری تعیناتی کے باوجود  گھنے جنگلات عسکریت پسندوں کیلئے محفوظ پناہ گاہ ثابت سمت بھارگو  راجوری //بھاٹہ دھوڑیاں علاقہ کے جموں وپونچھ شاہراہ کے قریبی گھنے جنگلات بھاری فورسز کی تعیناتی کے باوجود عسکریت پسندوں کیلئے اک محفوظ جگہ ثابت ہورہے ہیں ۔بھاٹہ دھوڑیاں اور طوطا گلی جنگلاتی علاقہ پہاڑی اور جغرافیائی اعتبار سے مشکل ہونے کیساتھ ساتھ قدرتی طور پر غاریں بھی موجود ہیں جس کی وجہ سے گزشتہ کئی دنوں سے علاقہ میں فوج کی بھاری نفری تعینات ہونے کے باوجود بھی ملی ٹینٹوں کی بازیاب ممکن نہیں ہو پارہی ہے ۔چاروں اطراف فوج ہونے کے باوجود بھی ملی ٹینٹ مذکورہ جنگلات میں اپنی محفوظ پناہ گاہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔ان گھنے جنگلات کے ایک جانب ٹیریٹوریل فوجی کیمپ قائم ہے جبکہ دوسری جانب فوج کا ایک بریگیڈ کئی برسوں سے قائم کیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ جنگلات کے ملحقہ علاقہ میں جمو

پاکستان کیلئے جاسوسی کا الزام | راجوری کا بی ایس ایف اہلکار بھج ہیڈکوارٹر سے گرفتار

 بھج// گجرات کی بھج بٹالین میں تعینات بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ایک اہلکار کو انسداد دہشت گردی سکواڈ (اے ٹی ایس) نے مبینہ طور پر پاکستان کے لیے جاسوس کے طور پر کام کرنے اور واٹس ایپ کے ذریعے پڑوسی ملک کو خفیہ اور حساس معلومات فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا۔اے ٹی ایس نے ایک ریلیز میں کہا کہ گرفتار بی ایس ایف اہلکار، جس کی شناخت محمد سجاد کے طور پر کی گئی ہے، جموں و کشمیر کے راجوری ضلع کے سرولہ گاؤں کا رہنے والا ہے، جو جولائی 2021 میں بھوج میں 74 بی ایس ایف بٹالین میں تعینات تھا۔ سجاد کو بھوج میں بی ایس ایف ہیڈ کوارٹر سے گرفتار کیا گیا۔ سجاد نے 2012 میں کانسٹیبل کی حیثیت سے بی ایس ایف میں شمولیت اختیار کی تھی۔اے ٹی ایس نے مزید کہا کہ وہ معلومات فراہم کرنے کے لیے رقم حاصل کر رہا تھا جو اس کے بھائی واجد اور ساتھی اقبال رشید کے کھاتوں میں جمع ہو رہا تھا۔سجاد نے اپنا پاسپو

دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد بھی امن نہیں لوٹا | جموں و کشمیر کا مسئلہ آج بھی اقوام متحدہ میں پڑا ہے:فاروق عبداللہ

منڈی//ریاست جموں و کشمیر کے سابقہ وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد بھی وادی امن نہیں لوٹا بلکہ حالات مزید کشیدہ ہوگئے ہیں اور وادی میں روزانہ بے گناہ لوگوں کو ٹارگیٹ کلینگ کے ذریعہ مارا جا رہا ہے۔ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے صدر مقام پر پارٹی کی جانب سے منعقدہ ایک جلسے کے دوران انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت نے جب جموں کشمیر میں دفعہ 370 اور35 اے کو منسوخ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ ان دفعات کے ہونے کی وجہ سے جموں کشمیر امن اور ترقی نہیں ہو رہی ہے مگر ان دفعات کو منسوخ کرنے کے بعد بھی جموں کشمیر خصوصی طور پر وادی میں حالات دن بدن زیادہ کشیدہ ہو رہے ہیں اور امن کا کہیں پر کوئی بھی نشان نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر میں ابھی بھی ملی ٹینسی ختم نہیں ہوئی بلکہ وہ دن بدن زیادہ ہی ہوتی جارہی ہے جبکہ اب اس کو ختم کرنا بہت مشکل ہے ۔

بھاٹہ دھوڑیاں تلاشی آپریشن 11دنوں سے جاری

مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن کے بھاٹہ دھوڑیاں علاقہ میں شروع ہوا تلاشی آپریشن 11ویں روز بھی مسلسل جاری رہا جبکہ گزشتہ روز جنگلات میں رک رک کر فائرنگ بھی کی گئی تاہم حتمی طورپر کسی ہلاکت کی کوئی خبر موصول نہیں ہوئی ۔گزشتہ ہفتے جمعرات کو شرو ع ہوئے آپریشن کے 11ویں روز سیکورٹی اہلکاروں نے مسلسل جنگلات کا محاصرہ جاری رکھتے ہوئے تلاشی مہم چلائی تاہم اس دوران جنگلات میں فائرنگ بھی کی گئی ۔ٖغور طلب ہے کہ علاقہ میں انکائونٹر شروع ہوتے ہی دو فوجی اہلکار ہلاک ہوئے تھے تاہم اس کے بعد دو مزید فوجی اہلکاروں کی لاشیں برآمد ہوئی تھی جبکہ ابھی تک آپریشن میں کل چار فوجی اہلکاروں کی ہلاکت ہوئی ہے تاہم گزشتہ روز تحقیقا ت کے سلسلہ میں لئے گئے ایک ملی ٹینٹ کی بھی فائرنگ میں ہلاکت ہوئی اور دو پولیس اہلکاروں سمیت تین سیکورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں ۔پیر کو آپریشن مسلسل جاری رہا جبکہ اس دوران سیکورٹی فورسز

نیلی ڈاب ۔کیری لفٹ سکیم 3ماہ سے خراب | مشینری مرمت کی منتظر ،2ہزار سے زائد کی آبادی متاثر

مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن کے پسماندہ گائوں کیری کانگڑھ میں قائم کر دہ واٹر سپلائی سکیم نیلی ڈاب تا کیری گزشتہ 3ماہ سے خراب پڑی ہوئی ہے لیکن ابھی تک متعلقہ محکمہ کی جانب سے واٹر سپلائی سکیم کی خراب مشینری کی مرمت ہی نہیں کروائی جارہی ہے جس کی وجہ سے وسیع آبادی کی پانی سپلائی متاثر ہو گئی ہے ۔مکینوں نے محکمہ جل شکتی کے اعلیٰ آفیسران و ملازمین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ دیہات میں پانی کی شدید قلت ہونے کے باوجود مشینری کی مرمت ہی نہیں کروائی جارہی ہے جبکہ لوگوں کی مشکلات میں ہر گزرتے دن کیساتھ اضافہ ہو تا جارہا ہے ۔مکینوں نے بتایا کہ محکمہ دیہات میں چلائی جارہی سکیموں کو فعال بنانے میں کوئی دلچسپی ہی نہیں لے رہا ہے جبکہ کیری کانگڑھ واٹر سپلائی سکیم میں نصب کر دہ موٹر 1برس تک کھلے عام پڑی رہی جبکہ وہ نصب کرنے کیساتھ ہی خراب ہو گئی تھی جبکہ محکمہ نے مرمت کیلئے منتقل کر دیا تھا لیکن

نوشہرہ سڑک حادثے میں 15افراد زخمی

نوشہرہ //راجوری ضلع کے نوشہرہ سب ڈویژں میں ہوئے ایک سڑک حادثے کے دوران 15افراد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ پولیس نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کر کے مزید تحقیقاتی عمل شروع کر دیا ہے ۔جموں وکشمیر پولیس نے بتایا کہ نوشہرہ سب ڈویژں کے جھنگڑ علاقہ میں ایک منی بس زیر نمبر JK02AK-0297نوشہرہ سے جھنگڑ کی جانب جاتے ہوئے چیتا موڑ کے نزدیک ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو کر الٹ گئی جس کی وجہ سے گاڑی میں سوار 15مسافر زخمی ہوگئے ہیں ۔پولیس اور مکینوں نے بچائو کارروائی شروع کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو سب ڈسٹر کٹ ہسپتال میں علاج معالجہ کیلئے منتقل کیا ۔پولیس نے بتایا کہ ہسپتال میں اس وقت سبھی زخمی زیر علاج ہیں جن کی شاناخت سورن دیوی ،ساکشی دیوی ،منظور حسین ،رام پیاری ،رام پرساد ،نیتو چوہدری ،تارو دیوی ،سریش دیوی ،بینا دیوی ،سچن کمار ،مکیش کمار ،کاجل دیوی ،مکیش کمار ،تلک راج اور ودیا دیوی کے طورپر ہوئی ہے ۔  

راجوری کے پہاڑی سلسلے میں 2افراد لاپتہ | انتظامیہ کی جانب سے تلاشی مہم شروع کر دی گئی

کوٹرنکہ //ضلع انتظامیہ راجوری اور ریاسی کی جانب سے دونوں اضلاع کی برف پوش پہاڑیوں میں دو افراد کے لاپتہ ہونے کے بعدتلاشی مہم شروع کر دی گئی ہے ۔ان پہاڑیوں میں لاپتہ ہونے والوں کی شناخت 23سالہ جاوید شاہ ولد حنیف شاہ سکنہ ترگائیں اور 38سالہ خادم شاہ ولد مزمل شاہ سکنہ چسانہ کے طور پر ہوئی ہے ۔دونوں لاپتہ ہوئے افرادکے اہل خانہ نے بتایا کہ دونوں افراد بدھل اور چسانہ کے درمیانی علاقہ سے کشمیر میں بھیڑیں فروخت کرنے کیلئے گئے تھے لیکن دونوں نہ تو کشمیر میں اپنے مقام پر پہنچے ہیں اور نہ ہی اہل خانہ کیساتھ کوئی رابطہ ہے ۔دونوں افراد کے اہل خانہ کی جانب سے پولیس کے پاش ایک شکایت درج کروائی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لاپتہ ہوئے نوجوانوں نے راجوری ضلع کے بدھل او ر ریاسی ضلع کے چسانہ علاقہ کی درمیانی پہاڑیوں سے وادی میں داخل ہونے والے راستے کا انتخاب کیا تھا ۔خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ دونوں گزشتہ د

مزید خبریں

۔21روزہ والی بال کوچنگ کیمپ اختتام پذیر  پرویز خان  منجا کوٹ //راجوری میں جاری 21روزہ والی بال کوچنگ کیمپ اختتام پذیر ہو گیا ۔والی بال ایسوسی ایشن جموں وکشمیر کے بینر تک والی بال ایسوسی ایشن راجوری کی طرف سے منعقدہ تربیتی کیمپ کے دوران نوجوانوں کو مختلف زمروں کے تحت تربیت دی گئی ۔اس کوچنگ کیمپ کی مناسبت سے لڑکیوں کیلئے ایک کوچنگ کیمپ منجا کوٹ تحصیل میں بھی منعقد کیا گیا تھا ۔منجا کوٹ میں منعقدہ تربیتی کیمپ میں 14لڑکیوںنے شرکت کی ۔لڑکیوں کے تربیتی کیمپ کے اختتام پر منعقدہ پروگرام میں زیڈ ای پی او حنیف خان بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے جبکہ اسی طرح لڑکوں کیلئے راجوری کے بگنوٹی علاقہ میں ایک کیمپ کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں 14لڑکوں کو تربیت فراہم کی گئی ۔بگنوٹی میں منعقدہ اختتامی تقریب کے دوران کستوری لعل بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے ۔اس دوران مقررین نے متعلقہ شعبہ کے ملازمی

بھاٹہ دھوڑیاں انکائو نٹر ،زیر حراست جنگجو ہلاک | فائرنگ میں3سیکورٹی اہلکار زخمی ،تلاشی مسلسل جاری

مینڈھر //مینڈھر کے بھاٹہ دھوڑیاں جنگلا ت میں جاری انکائونٹر نے ایک ڈرمائی صورت اختیار کرلی ہے جس کے دوران ایک زیر حراست ملی ٹینٹ لقمہ اجل جبکہ دو پولیس اہلکاروں سمیت 3اہلکار زخمی ہو گئے ۔انکائونٹر کے دسویں روز تلاشی مہم کے دوران موقعہ پر لیا گیا ایک زیر حراست ملی ٹینٹ ہلاک ہو گیا جبکہ فائرنگ میں تین مزید فوجی اہلکار زخمی ہوئے ہیں ۔ہلاک ہوئے ملی ٹینٹ کی شناخت ضیا مصطفیٰ سکنہ رولاکوٹ پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے طورپر ہوئی ہے جبکہ مذکورہ ملی ٹینٹ کو 2003میں گرفتار کیا گیا تھا ۔سرکاری ذرائع نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ بھاٹہ دھوڑیاں کے ناڑ کس علاقہ میں شروع ہوئے انکائونٹر میں ہوئی ہلاکتوں کے بعد پولیس کی جانب سے ایک مقدمہ زیر ایف آئی آر نمبر 107/2021درج کر کے تحقیقات شروع کی گئی تھی ۔انہوں نے بتایا کہ زر دفعا ت 302،307،120بی آئی پی سی اور 7/25/26آرمی ایکٹ کے تحت شروع کئے گئے مقدمے کی تح

تازہ ترین