تازہ ترین

پاکستان کیلئے جاسوسی کا الزام | راجوری کا بی ایس ایف اہلکار بھج ہیڈکوارٹر سے گرفتار

 بھج// گجرات کی بھج بٹالین میں تعینات بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ایک اہلکار کو انسداد دہشت گردی سکواڈ (اے ٹی ایس) نے مبینہ طور پر پاکستان کے لیے جاسوس کے طور پر کام کرنے اور واٹس ایپ کے ذریعے پڑوسی ملک کو خفیہ اور حساس معلومات فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا۔اے ٹی ایس نے ایک ریلیز میں کہا کہ گرفتار بی ایس ایف اہلکار، جس کی شناخت محمد سجاد کے طور پر کی گئی ہے، جموں و کشمیر کے راجوری ضلع کے سرولہ گاؤں کا رہنے والا ہے، جو جولائی 2021 میں بھوج میں 74 بی ایس ایف بٹالین میں تعینات تھا۔ سجاد کو بھوج میں بی ایس ایف ہیڈ کوارٹر سے گرفتار کیا گیا۔ سجاد نے 2012 میں کانسٹیبل کی حیثیت سے بی ایس ایف میں شمولیت اختیار کی تھی۔اے ٹی ایس نے مزید کہا کہ وہ معلومات فراہم کرنے کے لیے رقم حاصل کر رہا تھا جو اس کے بھائی واجد اور ساتھی اقبال رشید کے کھاتوں میں جمع ہو رہا تھا۔سجاد نے اپنا پاسپو

دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد بھی امن نہیں لوٹا | جموں و کشمیر کا مسئلہ آج بھی اقوام متحدہ میں پڑا ہے:فاروق عبداللہ

منڈی//ریاست جموں و کشمیر کے سابقہ وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد بھی وادی امن نہیں لوٹا بلکہ حالات مزید کشیدہ ہوگئے ہیں اور وادی میں روزانہ بے گناہ لوگوں کو ٹارگیٹ کلینگ کے ذریعہ مارا جا رہا ہے۔ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے صدر مقام پر پارٹی کی جانب سے منعقدہ ایک جلسے کے دوران انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت نے جب جموں کشمیر میں دفعہ 370 اور35 اے کو منسوخ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ ان دفعات کے ہونے کی وجہ سے جموں کشمیر امن اور ترقی نہیں ہو رہی ہے مگر ان دفعات کو منسوخ کرنے کے بعد بھی جموں کشمیر خصوصی طور پر وادی میں حالات دن بدن زیادہ کشیدہ ہو رہے ہیں اور امن کا کہیں پر کوئی بھی نشان نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر میں ابھی بھی ملی ٹینسی ختم نہیں ہوئی بلکہ وہ دن بدن زیادہ ہی ہوتی جارہی ہے جبکہ اب اس کو ختم کرنا بہت مشکل ہے ۔

بھاٹہ دھوڑیاں تلاشی آپریشن 11دنوں سے جاری

مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن کے بھاٹہ دھوڑیاں علاقہ میں شروع ہوا تلاشی آپریشن 11ویں روز بھی مسلسل جاری رہا جبکہ گزشتہ روز جنگلات میں رک رک کر فائرنگ بھی کی گئی تاہم حتمی طورپر کسی ہلاکت کی کوئی خبر موصول نہیں ہوئی ۔گزشتہ ہفتے جمعرات کو شرو ع ہوئے آپریشن کے 11ویں روز سیکورٹی اہلکاروں نے مسلسل جنگلات کا محاصرہ جاری رکھتے ہوئے تلاشی مہم چلائی تاہم اس دوران جنگلات میں فائرنگ بھی کی گئی ۔ٖغور طلب ہے کہ علاقہ میں انکائونٹر شروع ہوتے ہی دو فوجی اہلکار ہلاک ہوئے تھے تاہم اس کے بعد دو مزید فوجی اہلکاروں کی لاشیں برآمد ہوئی تھی جبکہ ابھی تک آپریشن میں کل چار فوجی اہلکاروں کی ہلاکت ہوئی ہے تاہم گزشتہ روز تحقیقا ت کے سلسلہ میں لئے گئے ایک ملی ٹینٹ کی بھی فائرنگ میں ہلاکت ہوئی اور دو پولیس اہلکاروں سمیت تین سیکورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں ۔پیر کو آپریشن مسلسل جاری رہا جبکہ اس دوران سیکورٹی فورسز

نیلی ڈاب ۔کیری لفٹ سکیم 3ماہ سے خراب | مشینری مرمت کی منتظر ،2ہزار سے زائد کی آبادی متاثر

مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن کے پسماندہ گائوں کیری کانگڑھ میں قائم کر دہ واٹر سپلائی سکیم نیلی ڈاب تا کیری گزشتہ 3ماہ سے خراب پڑی ہوئی ہے لیکن ابھی تک متعلقہ محکمہ کی جانب سے واٹر سپلائی سکیم کی خراب مشینری کی مرمت ہی نہیں کروائی جارہی ہے جس کی وجہ سے وسیع آبادی کی پانی سپلائی متاثر ہو گئی ہے ۔مکینوں نے محکمہ جل شکتی کے اعلیٰ آفیسران و ملازمین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ دیہات میں پانی کی شدید قلت ہونے کے باوجود مشینری کی مرمت ہی نہیں کروائی جارہی ہے جبکہ لوگوں کی مشکلات میں ہر گزرتے دن کیساتھ اضافہ ہو تا جارہا ہے ۔مکینوں نے بتایا کہ محکمہ دیہات میں چلائی جارہی سکیموں کو فعال بنانے میں کوئی دلچسپی ہی نہیں لے رہا ہے جبکہ کیری کانگڑھ واٹر سپلائی سکیم میں نصب کر دہ موٹر 1برس تک کھلے عام پڑی رہی جبکہ وہ نصب کرنے کیساتھ ہی خراب ہو گئی تھی جبکہ محکمہ نے مرمت کیلئے منتقل کر دیا تھا لیکن

نوشہرہ سڑک حادثے میں 15افراد زخمی

نوشہرہ //راجوری ضلع کے نوشہرہ سب ڈویژں میں ہوئے ایک سڑک حادثے کے دوران 15افراد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ پولیس نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کر کے مزید تحقیقاتی عمل شروع کر دیا ہے ۔جموں وکشمیر پولیس نے بتایا کہ نوشہرہ سب ڈویژں کے جھنگڑ علاقہ میں ایک منی بس زیر نمبر JK02AK-0297نوشہرہ سے جھنگڑ کی جانب جاتے ہوئے چیتا موڑ کے نزدیک ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو کر الٹ گئی جس کی وجہ سے گاڑی میں سوار 15مسافر زخمی ہوگئے ہیں ۔پولیس اور مکینوں نے بچائو کارروائی شروع کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو سب ڈسٹر کٹ ہسپتال میں علاج معالجہ کیلئے منتقل کیا ۔پولیس نے بتایا کہ ہسپتال میں اس وقت سبھی زخمی زیر علاج ہیں جن کی شاناخت سورن دیوی ،ساکشی دیوی ،منظور حسین ،رام پیاری ،رام پرساد ،نیتو چوہدری ،تارو دیوی ،سریش دیوی ،بینا دیوی ،سچن کمار ،مکیش کمار ،کاجل دیوی ،مکیش کمار ،تلک راج اور ودیا دیوی کے طورپر ہوئی ہے ۔  

راجوری کے پہاڑی سلسلے میں 2افراد لاپتہ | انتظامیہ کی جانب سے تلاشی مہم شروع کر دی گئی

کوٹرنکہ //ضلع انتظامیہ راجوری اور ریاسی کی جانب سے دونوں اضلاع کی برف پوش پہاڑیوں میں دو افراد کے لاپتہ ہونے کے بعدتلاشی مہم شروع کر دی گئی ہے ۔ان پہاڑیوں میں لاپتہ ہونے والوں کی شناخت 23سالہ جاوید شاہ ولد حنیف شاہ سکنہ ترگائیں اور 38سالہ خادم شاہ ولد مزمل شاہ سکنہ چسانہ کے طور پر ہوئی ہے ۔دونوں لاپتہ ہوئے افرادکے اہل خانہ نے بتایا کہ دونوں افراد بدھل اور چسانہ کے درمیانی علاقہ سے کشمیر میں بھیڑیں فروخت کرنے کیلئے گئے تھے لیکن دونوں نہ تو کشمیر میں اپنے مقام پر پہنچے ہیں اور نہ ہی اہل خانہ کیساتھ کوئی رابطہ ہے ۔دونوں افراد کے اہل خانہ کی جانب سے پولیس کے پاش ایک شکایت درج کروائی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لاپتہ ہوئے نوجوانوں نے راجوری ضلع کے بدھل او ر ریاسی ضلع کے چسانہ علاقہ کی درمیانی پہاڑیوں سے وادی میں داخل ہونے والے راستے کا انتخاب کیا تھا ۔خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ دونوں گزشتہ د

مزید خبریں

۔21روزہ والی بال کوچنگ کیمپ اختتام پذیر  پرویز خان  منجا کوٹ //راجوری میں جاری 21روزہ والی بال کوچنگ کیمپ اختتام پذیر ہو گیا ۔والی بال ایسوسی ایشن جموں وکشمیر کے بینر تک والی بال ایسوسی ایشن راجوری کی طرف سے منعقدہ تربیتی کیمپ کے دوران نوجوانوں کو مختلف زمروں کے تحت تربیت دی گئی ۔اس کوچنگ کیمپ کی مناسبت سے لڑکیوں کیلئے ایک کوچنگ کیمپ منجا کوٹ تحصیل میں بھی منعقد کیا گیا تھا ۔منجا کوٹ میں منعقدہ تربیتی کیمپ میں 14لڑکیوںنے شرکت کی ۔لڑکیوں کے تربیتی کیمپ کے اختتام پر منعقدہ پروگرام میں زیڈ ای پی او حنیف خان بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے جبکہ اسی طرح لڑکوں کیلئے راجوری کے بگنوٹی علاقہ میں ایک کیمپ کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں 14لڑکوں کو تربیت فراہم کی گئی ۔بگنوٹی میں منعقدہ اختتامی تقریب کے دوران کستوری لعل بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے ۔اس دوران مقررین نے متعلقہ شعبہ کے ملازمی

بھاٹہ دھوڑیاں انکائو نٹر ،زیر حراست جنگجو ہلاک | فائرنگ میں3سیکورٹی اہلکار زخمی ،تلاشی مسلسل جاری

مینڈھر //مینڈھر کے بھاٹہ دھوڑیاں جنگلا ت میں جاری انکائونٹر نے ایک ڈرمائی صورت اختیار کرلی ہے جس کے دوران ایک زیر حراست ملی ٹینٹ لقمہ اجل جبکہ دو پولیس اہلکاروں سمیت 3اہلکار زخمی ہو گئے ۔انکائونٹر کے دسویں روز تلاشی مہم کے دوران موقعہ پر لیا گیا ایک زیر حراست ملی ٹینٹ ہلاک ہو گیا جبکہ فائرنگ میں تین مزید فوجی اہلکار زخمی ہوئے ہیں ۔ہلاک ہوئے ملی ٹینٹ کی شناخت ضیا مصطفیٰ سکنہ رولاکوٹ پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے طورپر ہوئی ہے جبکہ مذکورہ ملی ٹینٹ کو 2003میں گرفتار کیا گیا تھا ۔سرکاری ذرائع نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ بھاٹہ دھوڑیاں کے ناڑ کس علاقہ میں شروع ہوئے انکائونٹر میں ہوئی ہلاکتوں کے بعد پولیس کی جانب سے ایک مقدمہ زیر ایف آئی آر نمبر 107/2021درج کر کے تحقیقات شروع کی گئی تھی ۔انہوں نے بتایا کہ زر دفعا ت 302،307،120بی آئی پی سی اور 7/25/26آرمی ایکٹ کے تحت شروع کئے گئے مقدمے کی تح

بھمبر گلی ۔جڑانوالی گلی شاہراہ کا حصہ 10دنوں سے بند

مینڈھر //بھاٹہ دھوڑیاں انکائونٹر کے چلتے جموں وپونچھ شاہراہ بھمبر گلی تا جڑانوالی گلی حصہ گزشتہ 10دنوں سے مسلسل بند ہے تاہم اس کی بحالی کیلئے ابھی تک کوئی حتمی اعلان نہیں کیا گیا ہے ۔بھاٹہ دھوڑیاں اور طوطا گلی کے درمیانی جنگلا ت میں شروع ہو ئے انکائونٹر کے بعد سے ہی جموں پونچھ شاہراہ کے بھمبر گلی تا جڑانوالی گلی حصے کو بند کر دیا گیا جبکہ شاہراہ 144-Aپر سفر کرنے والے لوگوں کو اب مینڈھر تا پونچھ اور مینڈھر تا جڑانوالی گلی سرنکوٹ سفر کرنا پڑرہا ہے ۔اس کے علاوہ جموں پونچھ شاہراہ کے مذکورہ حصے کے دیہات گنجان آباد ہیں جبکہ عام لوگوں کو ہسپتالوں کیساتھ ساتھ دیگر علاقو ں میں کام کاج کے سلسلہ میں بھی کئی کلو میٹر کا اضافی سفرکرنا پڑرہا ہے ۔ٹر ک ڈرائیوروں کے مطابق بھمبر گلی مینڈھر تا پونچھ سڑک کی خراب حالت کی وجہ سے اس پر ما لبر دار گاڑیوں کا سفر کرنا انتہائی مشکل ہو چکا ہے جبکہ اس مشکل سفر کے

مغل شاہراہ پر دوسرے روز بھی ٹریفک بند رہی | بحالی کیلئے سرنکوٹ کی جانب سے برف ہٹالی گئی

سرنکوٹ//جموں وکشمیر کے پہاڑی سلسلے میں جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب ہوئی برفباری کی وجہ سے مغل شاہراہ دوسرے روز بھی مسلسل بند رہی جبکہ میکینکل شعبہ کی جانب سے شاہراہ کی بحالی کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے مطابق موسم میں آئی تبدیلی کی وجہ سے خطہ پیر پنچال میں جہاں بارشیں و برفباری ہوئی ہے وہائیں سردی لہر بھی شروع ہو گئی ہے ۔خطہ پیر پنچال کو وادی کیساتھ جوڑنے والی مغل شاہراہ پیر گلی و ملحقہ علاقوں کیساتھ ساتھ پوشانہ وغیرہ میں ہوئی موسم کی پہلی برفباری کی وجہ سے سنیچر سے ہی گاڑیوں کی آمد ورفت بند ہے۔مغل شاہراہ کی بحالی کا کام کرنے والی امیکینکل ایجنسی کے ایک آفیسر نے بتایا کہ شاہراہ کی بحالی اور برف ہٹانے کیلئے مشینری کو روانہ کردیا گیا تھا جبکہ سرنکو ٹ کی جانب سے پیر گلی تک برف کو ہٹالیا گیا ہے جبکہ شوپیاں کی جانب سے ابھی تک برف نہیں ہٹائی جاسکی ۔انہوں ن

سرنکوٹ قصبہ میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت

سرنکوٹ// قصبہ سرنکوٹ کے چاروں اطراف پانی کے قدرتی وسائل موجود ہونے کے باوجود قصبہ میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے ۔مقامی لوگوں نے محکمہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ملازمین کو انتہائی درجہ کی لاپرواہی کی وجہ سے لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سرنکوٹ میں قدرتی چشموں کیساتھ ساتھ صاف پانی کے بہترین وسائل ہیں لیکن اس کے باوجود محکمہ کی جانب سے پانی سپلائی کے سلسلہ میں کوئی عملی اقدامات نہیں اٹھائے جارہے ہیں ۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ محکمہ جل شکتی کی طرف سے بازار میںپائپ لائن نصب کی گئی ہے تاہم اس کے باوجود بھی قصبہ کی عوام کو پانی دستیاب نہیں ہو رہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ کی ایک واٹر سپلائی سکیم کی موٹر خراب پڑی ہوئی ہے تاہم محکمہ اس کی مرمت کیلئے لاپرواہی کا مظاہر ہ کررہا ہے جس کی وجہ سے گزشتہ کئی دنوں سے مکینوں کو شد

منڈی سڑک حادثہ ،1شخص لقمہ اجل | 2زخمی ،علاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل

منڈی //پونچھ ضلع کی تحصیل منڈی میں ہوئے ایک سڑک حادثے میں 1شخص ہلاک جبکہ دیگر 2زخمی ہو گئے ہیں ۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ منڈی کے سوجیاں سے جھمبر کناری جا رہا ایک ٹریکٹر انتہائی تیز رفتاری کی وجہ سے ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو کر ایک گہر ی کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں ایک شخص کی موقعہ پر ہی موت ہوگئی جبکہ دیگر دو زخمی ہو گئے ہیں ۔ان زخمیوں کو مقامی لوگوں کی مدد سے منڈی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ابتدائی مرحم پٹی کے بعد شدید زخمی ایک شخص کو ضلع ہسپتال پونچھ منتقل کر دیا گیا ۔مرنے والے کی شناخت شیراز احمد ولد مشتاق احمد سکنہ چھمبر کناری کے طورپر ہوئی ہے جبکہ زخمیوں کی شناخت سجاد احمد ولد غلام رسول اور محمد عارف ولد عبدالرشید کے طورپر ہوئی ہے ۔پولیس نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔  

گھمبیر مغلاں میں سیرت النبی ؐ کانفرنس

 تھنہ منڈی //مرکزی جامع مسجد گھمبیر مغلاں سے متصل دارالعلوم حنفیہ اشرفیہ ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان اور روح پرور سیرت نبیؐ کانفرنس کاانعقاد کیا گیا جس میں علاقہ بھر سے علمائے کرام اور عاشقان رسولؐ نے حضور پرنور صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے تئیں اپنی والہانہ عقیدت و محبت کا اظہار کرتے ہوئے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مسجد کے امام و خطیب مولانا حافظ محمد سجاد کی نگرانی میں ہونے والے اس عظیم الشان اجلاس کی صدارت دارالعلوم حنفیہ اشرفیہ ایجوکیشنل سوسائٹی کے سرپرست حاجی محمد گلزار نے کی جبکہ اس بابرکت مجلس میں مرکزی جامع مسجد راجدھانی کے امام و خطیب مولانا حافظ عبدالمجید مہمان خصوصی تھے۔ جنھوں نے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مختلف گوشوں پر ایمان افروز بیان کیا۔انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ حب رسول ایمان کی شرط ہے اس کے بغیر کوئی مومن ہو ہی نہیں سکتا ہے۔ لہٰذا محب

پونچھ میں نعتیہ مشاعرے کا اہتمام ،متعدددانشوروں کی شرکت

پونچھ//ولادت باسعادت رسول آخرالزمان حضرت محمد مصطفیٰ (ص)، میلاد صادق آل محمد (ع) اور ہفتہ وحدت کی مناسبت سے مسجد اہلبیت علیہ السلام پونچھ میں ایک عظیم الشان طرح نعتیہ مشاعرہ منعقد ہوا۔ اس مشاعرے میں پونچھ ضلع کے نامور شعراء، دانشوروں اور علمائے کرام نے شرکت کی۔ اس محفل نامور گوجری، پہاڑی اور اردو شاعر نظیر حسین شاکر، پروفیسر مجاہد مغل، سید عظمت جعفری، محتشم احتشام، اکبر علی بانڈے، عشرت بٹ، شاہد رضا شاہدصفوی نے شرکت کی۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے مولانا سید کرار حسین جعفری نے کہا کہ یہ ہفتہ عید میلاد رسول (ص) کا ہفتہ ہیجسے دنیا کے مسلمان ہفتہ وحدت کے طور پر مناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امام خمینی نے آج سے سالہا سال پہلے اس ہفتہ کو ہفتہ وحدت کے طور پر منانے کی اپیل کی تھی تاکہ پورے عالم کے مسلمانان رنگ و مذہب کی تفریق مٹا کر ظلم، جہل اور دشمنوں کے مقابلے میں مضبوط دیوار بن جائیں۔ انہوں ن

اپنے حقوق کیلئے لڑنا ہمارا کام

اپنے حقوق کیلئے لڑنا ہمارا کام  ہندوپاک میںمذاکرات اور بہتر تعلقات ضروری:ڈاکٹر فاروق  جاوید اقبال  مینڈھر //ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تمام معاملات پر بات چیت اور بہتر تعلقات خطہ میں امن و امان اور تعمیر و ترقی کی ۔ان خیالات کا اظہار نیشنل کانفرنس صدر اور سابقہ ریاستی وزیر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے خطہ پیر پنچال کے دورے کے دوران کیا ۔انہوں نے کہاکہ دونوں پڑوسی ممالک کو چاہئے کہ وہ امن کو بحال رکھنے کیلئے آپسی اشتراک سے کام کریں ۔خطہ پیر پنچال کے دورے کے دوران مینڈھر میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے این سی صدر نے کہاکہ  ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دوستی اور اچھے تعلقات کے سوا کوئی راستہ نہیں’’ ہم لوگ بھی اسی صورت میں عزت اور امن و سکون کیساتھ زندگی بسر کرسکتے ہیں۔ دفعہ370اور35اے کی بحالی کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کو دہراتے ہوئے ڈا

پیر پنچال پہاڑیوں پر موسم کی پہلی برفباری سے خطہ میں سردی کی دستک

  راجوری +پونچھ //جموں وکشمیر کے دیگر حصوں کی ہی طرح خطہ پیر پنچال میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس کی وجہ سے عام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ۔محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے عین مطابق ہی خطہ میں جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب سے ہی بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا ۔پیر پنچال پہاڑیوں پر موسم کی پہلی برفباری ہوئی ۔دونوں سرحدی اضلاع میں بارش کے شروع ہوتے ہی بجلی غائب ہوگئی تھی جبکہ کئی دیگر علاقوں میں آنکھ مچولی جاری رہی جس کی وجہ سے عام لوگوں کو شدید مشکلات درپیش رہی ۔مقامی لوگوں نے محکمہ بجلی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ موسم کی خرابی کےساتھ ہی تباہ حال بجلی نظام بھی مفلوج ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے عام صارفین کو مشکلات درپیش رہتی ہیں ۔ راجوری ضلع میں جمعہ کی شام سے ہی بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا جس کی وجہ سے لوگوں کی گھاس اور فص

مغل شاہراہ ٹریفک کےلئے بند ،12درماندہ افراد بچا لئے گئے

 سرنکوٹ +راجوری //جموں وکشمیر کے دیگر حصوں کی طرح پیر پنچال پہاڑی سلسلے میں ہوئی موسم کی پہلی برفباری کی وجہ سے مغل شاہراہ ٹریفک کےلئے بند ہوگئی ہے ۔جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب سے ہی خطہ کے موسم میں تبدیلی آئی جس کے دوران کئی گھنٹوں تک بارش و برفباری کا سلسلہ جاری رہا ۔دو خطوں کو آپس میں جوڑنے والی مغل شاہراہ کے بند ہونے کےساتھ ساتھ انتظامیہ کے درماندہ ہوئے 12افراد کو بھی باز یاب کروالیا ہے ۔انتظامیہ نے بتایا کہ دیگر علاقوں کی ہی طرح مغل شاہراہ پر پوشانہ سے پیر گلی تک برفباری ہوئی ہے جس کی وجہ سے شاہراہ اس وقت ٹریفک کی آمد ورفت کےلئے بند ہو گئی ہے ۔ڈپٹی ایس پی ٹریفک نے بتایا کہ برفباری کے دوران شاہراہ پر پھنس گئے 12افراد کو باز یاب کروالیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملنے کے بعد جموں وکشمیر پولیس ،ٹریفک پولیس اور فوج کی جانب سے ایک مشترکہ آپریشن شروع کیا گیا جس کے دوران 12افر

ناری نکیتن مینڈھر کے سامنے پل تعمیر نہ ہوسکا

 مینڈھر //ناری نکیتن مینڈھر کے قریب دریا پر برسوں بعد بھی کوئی رابطہ پل تعمیر نہیں ہوسکا جس کی وجہ سے ناری نکیتن کی درجنوں بچیاں پیدل دریا عبو ر کرنے پر مجبور ہیں ۔مقامی معززین نے بتایا کہ برسوں سے ناری نکیتن کے سامنے ایک رابطہ پل کی تعمیر کا مطالبہ کیا جارہا ہے جبکہ متعلقہ حکام کی جانب سے یقین دہانیوں کے باوجود بھی کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا جارہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ آفیسران کےساتھ ساتھ سیاسی نمائندوں کے جلسوں میں بھی نارنکیتن کے سامنے رابطہ پل کی تعمیر کا مطالبہ کیا گیا جبکہ ان کی طرف سے یقین دہانیوں کے باوجود ابھی تک پل تعمیر نہیں ہوسکا جس کی وجہ سے درجنوں بچیاں او ر قریبی محلہ کے مکین مشکل حالات میں بھی پیدل دریا عبور کرنے پر مجبور ہیں ۔غور طلب ہے کہ ناری نکتین کی بچیاں برساتی موسم میں یاتو پیدل دریا عبور کرتی ہیں یا کئی کلو میٹر کی پیدل مسافت طے کر کے س

بھاٹہ دھوڑیاں انکاﺅنٹر 9ویں روز بھی جاری رہا

 مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن کے بھاٹہ دھوڑیاں علاقہ میں شروع انکاﺅنٹر وتلاشی مہم 9ویں روز بھی جاری رہی جبکہ اس دوران سیکورٹی فورسز نے جنگلات سے ایک مزید بارودی سرنگ باز یاب کر کے اس کو تباہ کر دیا ۔گزشتہ کئی دنوں سے جاری تلاشی مہم کے دوران ابھی تک جنگلات سے 3بارودی سرنگیں باز یاب ہو چکی ہیں جن کو فوج کے ماہرین نے موقعہ پر ہی تباہ کردیا ہے ۔غور طلب ہے کہ گزشتہ ہفتے شروع ہوئے انکاﺅنٹر میں چار فوجی اہلکار ہلاک ہوئے تھے تاہم ابھی تک کوئی بھی ملی ٹینٹ ہلاک نہیں ہوا ہے ۔ایس ایس پی پونچھ ڈاکٹر ونودکمار نے بتایا کہ پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیموں کی جانب سے شروع کردہ آپریشن مسلسل جاری ہے جبکہ گزشتہ روز گھنے جنگلات سے ایک مزید بارودی سرنگ باز یاب کی گئی ہے جس کے بعد ابھی تک ملی ٹینٹوں کی جانب سے نصب کی گئی بارودی سرنگوں کی تعداد تین ہو گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ بارودی سرنگوں کو تباہ کردیا گیا ہ

بھاٹہ دھوڑیاں کے جنگل میں تصادم

 پونچھ//مینڈھر سب ڈویژن کے بھاٹہ دھوڑیاں علاقے میں عسکریت پسندوں اور فوج کے درمیان لگاتارجاری تصادم کے چلتے وادی کشمیر اور دیگر علاقوں کی ڈھوکوں سے واپس آنے والے خانہ بدوش گوجر بکروال طبقہ کے کئی کنبے جنگلوں میں درماندہ ہو کررہ گئے ہیں ۔جڑانوالی گلی تا بھمبر گلی جنگلا ت سے ہو کر گزرنے والے ان کنبوں کو شدید مشکلا ت درپیش ہیں جبکہ اب موسم کی تبدیلی کی وجہ سے ان کی دقتیں مزید بڑھ گئی ہیں ۔درماندہ بکروالوں نے بتایا کہ وہ اپنی بھیڑ بکریوں کے ریوڑ کے ساتھ سفر کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سڑک بند ہونے کی وجہ سے ان کو کئی طرح کی پریشانیاں ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھاٹہ دھوڑیاں میں ہو رہے تصادم کی وجہ سے ان کو جانوروں کے ساتھ آگے جانے کی اجازت نہیں ہے جس کی وجہ سے وہ پچھلے کئی روز سے اپنے جانوروں کو لے کر درماندہ ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں جانوروں کے لئے چارہ دستیاب نہیں ہو رہا

تازہ ترین