تازہ ترین

ہائی سکول کیری کانگڑھ میں تدریسی و غیر تدریسی عملے کی 7اسامیاں خالی

 مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن کے سرکاری سکولوں میں جہاں تدریسی و غیر تدریسی عملے کی اسامیاں خالی پڑی ہوئی ہیں وہائیں سکولوں میں پینے کے صاف پانی کی قلت و بچوں کے بیٹھنے کیلئے جگہ بھی دستیاب نہیں ہے جس کی وجہ سے تعلیمی اداروں کا تدریسی عمل شدید متاثر ہورہا ہے ۔مقامی لوگوں بالخصوص والدین نے محکمہ ایجوکیشن اور جموں وکشمیر انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ کئی ہائی اورمڈل سکولوں میں ہیڈ ماسٹروں کی اسامیاں خالی پڑی ہوئی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ مینڈھر سب ڈویژن کے گورنمنٹ ہائی سکول کیری کانگڑھ میں تدریسی و غیر تدریسی عملے کی 7اسامیاں خالی پڑی ہوئی ہیں جن میں ہیڈ ماسٹر کی کرسی جولائی 2021سے خالی ہے ۔اسی طرح سکول میں سے ایک ٹیچر کو پونچھ ڈائٹ میں اٹیچ رکھا گیا ہے جبکہ ایک لیبارٹری اسسٹنٹ کو گرلز سکول ہرنی میں اٹیچ کیا گیا ہے ۔والدین نے بتایا کہ سکول میں بچوں کے بیٹھنے کیلئے صرف 4قابل

تھنہ منڈی میں آوارہ کتوں کی ہڑبونگ

 تھنہ منڈی //سب ڈویژن تھنہ منڈی میں آوارہ کتوں کی ہڑبونگ سے مقامی آبادی میں خوف و ہراس پھیل گیاہے۔ قصبہ تھنہ منڈی اور مضافات میں درجنوں آوارہ کتوں کی موجودگی سے مقامی آبادی کاجینا محال ہو گیا ہے ساتھ ہی اسکولی بچوں کو بھی اسکول آنے جانے میں خوف اور دہشت کا سامنا ہے جبکہ اطلاعات کے مطابق ایک دو جگہوں پر بھیڑ بکریوں کو بھی ان آوارہ کتوں نے اپنا شکار بنایا ہے لیکن انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی تھنہ منڈی آوارہ کتوں کو پکڑنے اور نس بندی کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ مقامی باشندوں کے مطابق ہر گلی ہر کوچے میں درجنوں کتے ڈیرا جمائے بیٹھے رہتے ہیں جس کے باعث بچوں، بزرگوں اور خواتین کو چلنے پھرنے میں کافی مشکلات اور دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ گذشتہ ایک ہفتہ میں کریوٹ کے رہنے والے 9 سالہ بچے ابرار علی ولد محمد نصیر اور کالس کے رہائشی 35 سالہ محمد فاروق ولد غلام حسین پر آوارہ کتوں نے اچانک

یوم حسین ؑکی مناسبت سے پروگرام کا انعقاد

سرنکو ٹ //امام بارگاہ سرنکوٹ میں یوم حسین ؑ کی مناسبت سے ایک یک روزہ پروگرام منعقد ہواجس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔اس موقعہ پر مقصدِ شہادت ِ امام حسین ؑ پر روشنی ڈالی گئی اور اس بات پر زور دیاگیاکہ ہر دن کو یوم حسین ؑکے طور پر منایاجائے۔ایرانی کلچرل ہائوس دہلی سے وابستہ مولانا سید غلام حسین ہلوری نے اہم خطاب کیا۔انہوں نے کہاکہ امام حسین ؑ کا پیغام ہر دور کیلئے اہمیت کا حامل ہے اور واقعہ کربلا باطل کے خلاف ایک تحریک کانام ہے۔انہوں نے کہاکہ آج کے دور میں امام حسین ؑ کے پیغام کو زیادہ سے زیادہ سمجھنے اور عملی زندگی میں اپنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ایران کے کلچرل کونسلر آغاڈاکٹر محمد علی ربانی کا تحریری پیغام بھی پڑھ کر سنایا۔پروگرام سے نذیر حسین قریشی،جہانگیر حسین میر،مولانا عابد حسین ودیگرمقررین نے خطاب کیا۔آخر پر انجمن جعفریہ سرنکوٹ مینڈھر تمام شرکاکا شکریہ اداکیا۔  

کوٹرنکہ کالج کی عمارت 3برسوں سے نامکمل

کوٹرنکہ //کوٹرنکہ ڈگری کالج کا تعمیر ی عمل گزشتہ 3برسوں سے مکمل نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے بچوں کی پڑھائی کا عمل بُری طرح سے متاثر ہورہا ہے ۔اس سلسلہ میں سیاسی نمائندوں کا ایک اجلاس کوٹرنکہ ڈاک بنگلہ میں منعقد ہوا جس میں کالج کے تعمیری عمل کو لے کر تفصیلی بات چیت کی گئی ۔اراکین نے بتایا کہ کالج کی تعمیر کے سلسلہ میں 2019میں عملی بنیادوں پر سنگ بنیاد رکھا گیا تھا تاہم اُ س دوران کام کو 2021میں 13کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کرنے کا ہدف رکھا گیا تھا لیکن 3برسوں بعد بھی مذکورہ عمارت کی تعمیر شروع ہی نہیں ہو سکی۔انہوں نے کہاکہ ابھی تک نہ تو عمارت کی تعمیر کیلئے معقول جگہ کا تعین کیا جاسکا ہے جس کی وجہ سے کالج کے چار سے کے قریب بچوں کو گور نمنٹ ہائر سکینڈری سکول کے 2کمروں میں تعلیم فراہم کی جارہی ہے ۔معززین نے کہاکہ ہائر سکینڈری سکول میں پہلے سے ہی بڑی تعداد میں بچے موجود ہیں تاہم کالج کے بچوں

گوجر بکروال ہوسٹل میں سہولیت کا معائینہ کیا گیا

راجوری//ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری وکاس کنڈل نے مہرا نگروٹہ میں گوجر اور بکروال گرلز ہوسٹل کا اچانک دورہ کیا تاکہ وہاں کی طالبات کو فراہم کی جا رہی سہولیات کامعائینہ کیاجاسکے ۔اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر کے ہمراہ سی پی او ، ایس ای ہائیڈرولک،ایس ای پی ڈبلیو ڈی،ڈسٹرکٹ ٹرائبل ویلفیئر آفیسر،ایگزیکٹو انجینئر پی ڈی ڈی و دیگرآفیسران بھی موجود تھے ۔اس دوران ہوسٹل میں آفیسران نے کھانے کے معیار کے ساتھ ساتھ دیگر بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا گیا ۔دورے کے دوران ڈی ڈی سی نے ہوسٹل کے کمروں، باورچی خانے، کلاس رومز کا معائنہ کیا اور طلباء سے ان کے رہنے کے حالات، میس اور رہائش کی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔منتظمین نے بتایا کہ ہوسٹل میں 100 طلباء مقیم ہیں۔ڈی ڈی سی نے طلباء سے بھی بات چیت کی اور انہیں تعلیم کو ترجیح دینے، بڑے خواب دیکھنے اور مطلوبہ اہداف کے حصول کیلئے سخت محنت کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں

مغل شاہراہ پر حادثہ ،1شدید زخمی

سرنکوٹ// مغل شاہراہ پر بہرام گلہ کے مقام پر ٹرک کی ٹکر میں موٹرسائیکل سوار شدید طور ہر زخمی ہو گیا۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ تصادم کے دوران موٹر سائیکل پوری طرح سے تباہ ہو گیا جبکہ حادثے میں زخمی ہونے والے شخص کی شناخت عمران احمد ولد شوکت علی سکنہ پونچھ کے طورپر ہوئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ایک ٹرک زیر نمبر PB13BB/2380 کی ٹکر لگنے کی وجہ سے محالف سمیت سے آنے والا موٹر سائیکل پوری طرح سے تباہ ہو گیا جبکہ موٹر سائیکل سوا ر کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ۔پولیس نے کارروائی کے دوران ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا جوکہ اس وقت سرنکوٹ پولیس کی تحویل میں ہے۔ اس ضمن میں پولیس تھانہ سرنکوٹ میں ایک ایف آئی آرزیر نمبر 113 /2022 زیر دفعہ 337/279 درج کر تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

مینڈھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی

مینڈھر//مینڈھر سب ڈویژن بالخصوص اڑی مردان شاہ پنچایت میں بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی کو لے کر مکینوں نے شدید احتجاج کیا ۔ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتے سے جاری بجلی بحران کے خلاف پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے گاؤں کی مرکزی سڑک پر جمع ہو کر محکمہ کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے اسے ٹریفک کیلئے بند کر دیا۔صارفین کا کہنا تھا کہ گاؤں میں گزشتہ ایک ہفتے سے بجلی کا بحران چل رہا ہے لیکن مقامی انتظامیہ اور محکمہ بجلی بحرانی صورتحال کو قابو کرنے وصارفین کو معیاری سپلائی فراہم کرنے میں پوری طرح سے ناکام ہو چکی ہے ۔انہوں نے کہاکہ شدید گرمی میں جہاں بجلی کی قلت سے صارفین پریشان ہیں وہائیں بجلی کی مدد سے کار وبار کرنے والوں کی پریشانی میں اضافہ ہو چکا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ محکمہ کے تمام متعلقہ حکام سے بجلی کی بحالی کیلئے رابطہ کیا گیا لیکن ابھی تک اس سلسلہ میں کوئ

حد متارکہ کے قریب تلاشی مہم

مینڈھر//لائن آف کنٹرول پر دراندازی کی حالیہ کوششوں اور آنے والے دنوں میں مزید کوششوں کے خدشے کے پیش نظر سیکورٹی فورسز نے جمعہ کو پونچھ ضلع میں مینڈھر سب ڈویژن کے منکوٹ علاقے میں لائن آف کنٹرول کے قریب دیہاتوں میں تلاشی مہم چلائی۔تلاشی آپریشن فوج اور پولیس نے مشترکہ طور پر شروع کیا تھا جس کی مدد سینٹرل ریزرو پولیس فورس نے کی تھی۔اس مہم کے دوران سب ڈویژن کے بلنوئی ،گھانی ودیگر جنگلا ت میں ایک خصوصی تلاشی مہم چلائی گئی ۔حکام نے بتایا کہ فورسز علاقے میں گھنٹوں تلاشی مہم چلائی تاہم مذکورہ مہم آخری اطلاع موصول ہونے تک مسلسل جاری تھی ۔

منجاکوٹ میں این سی کارکنوں کا اجلاس

منجا کوٹ //نیشنل کانفرنس کارکنوں کی جانب سے منجا کوٹ میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا ۔پارٹی سنیئر لیڈر اور سابقہ جج مظفر اقبال خان کی قیادت میں منعقدہ اجلاس کے دوران پارٹی کارکنوں نے عمر عبداللہ کے منجا کوٹ دورے کی مناسبت سے تفصیلی بات چیت کی ۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے مظفر اقبال خان نے کہاکہ سابقہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ 16مئی کو منجا کوٹ میں ایک عوام اجلاس سے خطاب کریں گے ۔انہوں نے پارٹی کارکنوں کیساتھ ساتھ عام لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں مذکورہ پروگرام میں شرکت کر کے اپنے مسائل موصوف کے سامنے رکھیں ۔انہوں نے بھاجپا کی مرکزی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی نے جموں وکشمیر کی عوام کو یکسر نظر انداز کر کے مختلف نوعیت کے مسائل میں مبتلا کر دیا ہے ۔انہو ںنے کہاکہ منجاکوٹ کی عوام 2008سے کالج کی مانگ کررہے ہیں لیکن ابھی تک اس طرف کوئی دھیان ہی نہیں دیاجا

محکمہ بجلی کیخلاف منجا کو ٹ میں احتجاج

منجا کوٹ //منجا کوٹ تحصیل میں گزشتہ کئی دنوں سے بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی جاری ہے جس کی وجہ سے شدید گرمی کے دوران صارفین کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے ۔اس سلسلہ میں کانگریس کارکنوں نے محکمہ کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ گزشتہ کئی دنوں سے منجا کوٹ تحصیل میں بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی کا عمل مسلسل  جاری رہے جس کی وجہ سے جہاں صارفین پریشان ہیں وہائیں بجلی کی مدد سے کارو بار کرنے والوں کی دقتوں میں بھی اضافہ ہوگیاہے ۔کانگریس کارکنوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ بھاجپا کی مرکزی حکومت کے دوران میں جموں و کشمیر کی عوام کو بنیادی سہولیات سے بھی محروم رکھا جارہا ہے ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ بجلی کوہدایت جاری کی جائیں تاکہ بجلی کی سپلائی میں آئے خلل کو دور کر کے صارفین کو سہولیات فراہم کی جائیں ۔  

مزید خبریں

پونچھ بنوت قتل کیس معاملہ اہل خانہ کاپولیس پر قاتلوں کی پشت پناہی کرنے کا الزام  عشرت حسین بٹ منڈی//رواں برس12فروری کو پونچھ کے بنوت علاقہ میں تحصیل منڈی کے آڑائی علاقہ سے تعلق رکھنے والے محمد ارشاد ولد محمد شفیع کو شدید زخمی حالت میں پایا گیا تھاجبکہ اس سلسلہ میں مذکورہ شخص کے اہل خانہ نے پونچھ پولیس پر قاتلوں کی پشت پناہی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تک ارشاد احمد کے قتل کا معاملہ جوں کا توں ہے مگر پونچھ پولیس نے قاتلوں کو چھوڑ دیا ہے اور وہ کھلے عام بازاروں میں گھوم رہے ہیں ۔مقتول کے چچا محمد شریف ولد محمد شفیع نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رواں برس 12فروری کو ان کے بھتیجے کو پونچھ شہر سے تعلق رکھنے والے گروپال سنگھ ولد راج کشور منڈی بایلہ سے تعلق رکھنے والے اعجاز احمد ولد غلام نبی اور قصبہ پونچھ سے تعلق رکھنے والے مختار احمد ولد