تازہ ترین

کووڈ متاثرین کی موت میں ہوئے اضافے سے عوام میں خوف

راجوری //سرحدی ضلع راجوری میں کووڈ سے ہورہی اموات کی شرح میں اضافے کیساتھ ہی عام لوگوں میں بھی خوف و ہراس پایا جارہا ہے جبکہ گزشتہ روز بھی ضلع میں کووڈ سے 5مریضوں کی موت واقعہ ہو گئی ہے جبکہ ضلع سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کی جموں میں بھی موت ہوئی ہے ۔حکام کے مطابق گور نمنٹ میڈیکل کالج راجوری میں کورونا وائرس سے متاثر ہوئے 4افراد کی موت ہوئی جبکہ ایک شخص کالاکوٹ میں فوت ہوگیا ہے ۔گور نمنٹ میڈیکل کالج کے حکام کے مطابق میڈیکل کالج کی متعلقہ وارڈ میں اس وقت 60کے قریب مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 56کو آکسیجن لگایا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پیر کے روز میڈیکل کالج میں چار افراد کی موت ہوئی جبکہ سرحدی ضلع پونچھ کے منڈی علاقہ کی ایک زیر علاج خاتون کی بھی ہسپتال میںموت واقعہ ہو گئی ہے ۔اسی طرح سب ڈویژن نوشہرہ کی ایک 42سالہ خاتون کی ہسپتال میں موت ہو گئی ہے ۔اس کے علاوہ تھنہ منڈی کے راجدھانی عل

سنئی سڑک پر تار کول بچھانے کا عمل شروع

سرنکوٹ//کئی برسوں بعدسنئی کی خستہ حال سڑک پر متعلقہ محکمہ کی جانب سے تار کول بچھانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے تاہم متعلقہ حکام نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہاکہ جلد ہی پروجیکٹ کو مکمل کر کے عوام کو معیاری سہولیات میسر کی جائیں گی ۔برسوں کی سڑک کی انتہائی خستہ حالی کی وجہ سے مکینوں کو دوران آمد ورفت شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ سڑک کی حالت کو معیاری بنانے کیلئے گزشتہ کئی عرصہ سے متعلقہ حکام سے رجوع کیا جارہا تھا تاہم اب محکمہ کی جانب سے سڑک کو قابل آمد ورفت بنانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔مقامی سرپنچ سید واحید حسین شاہ اور نائب سرپنچ جاوید حسین شاہ نے بتایا کہ متعلقہ محکمہ کی جانب سے سڑک پر معیاری کام کیا جارہا ہے ۔انہوں نے متعلقہ آفیسران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ جلد ہی پروجیکٹ کو مکمل کر کے عوام کو معیاری سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ &

قصبہ تھنہ منڈی میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ

 تھنہ منڈی // ضلع راجوری میں کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر میونسپل کمیٹی تھنہ منڈی کی جانب سے جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤکیا گیا تاکہ وائرس کے مزید پھیلا ئو کو کم کیاجاسکے ۔یاد رہے کہ تھنہ منڈی میں حالیہ دنوں میں کووڈ کے کئی مثبت معاملات سامنے آنے کے بعد تحصیل انتظامیہ نے پورے قصبہ میں سخت ترین احتیاطی اقداما ت کئے ہیں۔ اس سلسلے میں میونسپل کمیٹی تھنہ منڈی نے گزشتہ سال کی طرح امسال بھی قصبہ کے متعدد مقامات پر جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا ہے ۔چیئرمین میونسپل کمیٹی تھنہ منڈی شکیل احمد میر نے بتایا کہ میونسپلٹی پچھلے سال کی طرح موجودہ دور میں پھر سے پورے قصبہ میںاویات کا چھڑکائو کر رہی ہے تاکہ عوام کو گندگی سے بچایا جاسکے۔موصوف نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ گورنمنٹ کی ہدایات کو مانتے ہوئے اپنے گھروں میں ہی رہیں اور سخت ضرورت پڑنے پر احتیاطی تدابیر پر عمل کریں ماسک پہنیں ،

ڈی سی آکسیجن پلانٹ کے کام کاج کا جائزہ لیا

راجوری //ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری راجیش کمار شون نے گور نمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال کا دورہ کر کے آکسیجن پلانٹ کو نصب کرنے کے کام کا تفصیلی جائزہ لیا ۔آفیسر موصوف کے ہمراہ چیف میڈیکل آفیسر ،میڈیکل سپر ناٹینڈنٹ ،اسسٹنٹ ایگز یکٹو انجینئر میکینکل کیساتھ ساتھ پیر امیڈیکل سٹاف ممبران بھی موجود تھے ۔اس دوران متعلقہ آفیسران نے ضلع ترقیاتی کمشنر کو آکسیجن پلانٹ کو نصب کر نے و دیگر کام کے سلسلہ میں تفصیلی جانکاری فراہم کی ۔آفیسران نے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہاکہ میڈیکل کالج میں نصب کیا جانے والے پلانٹ کی صلاحیت ایک ہزار لیٹر فی منٹ ہے ۔انہوں نے یقین دلاتے ہوئے کہاکہ دو دنوں میں ہی پلانٹ کے کام کو مکمل کرلیا جائے گا ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے کام کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ پلانٹ کو جلداز جلد مکمل کرنے کیلئے آپسی اشتراک سے کام کیا جائے ۔انہوں نے متعلقہ آفیسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ محنت س

ڈی سی پونچھ نے محکمہ تعلیم کے کام کا ج کا جائزہ لیا

 پونچھ// ضلعی ترقیاتی کمشنر پونچھ ، اندر جیت نے پیر کے روز محکمہ تعلیم کے افسران کے ساتھ میٹنگ منعقد کی جہاں انہوں نے محکمہ کی کار کردگی کا جائزہ لیا۔اس دوران انہوں نے سکولوں میں طلبا کی تعداد، طلباء کی آدھار سیڈنگ ، کھیل کے میدانوں کی مرمت و تزئین و آرائش ، پنچایتوں میں کھیل کے میدانوں کی تعمیر ، نوجوانوں میں اسپورٹس کٹس کی تقسیم ، سکول چھوڑنے والوں کی تعداد ، آن لائن کلاسس کے علاوہ دیگر متعلقہ نکات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے کوڈ 19 کے درمیان ضلع میں جاری آن لائن کلاسوں کے بارے میں معلومات حاصل کی جہاں ان کو بتایا گیا کہ آن لائن کلاسوں کا روزانہ اہتمام کیا جاتا ہے لیکن چونکہ ہر طالب علم کے پاس سمارٹ فون دستیاب نہیں ہیں اور ضلع کے کچھ علاقے ایسے بھی ہیں جن میں انٹرنیٹ نہیں ہے اس لئے ان کی کلاسوں میں سبھی طلبا شامل نہیں ہو سکتے۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ کت تعاون

ڈینگلہ میں بادل پھٹنے سے نالے میں سیلابیصورتحال

پونچھ// ضلع پونچھ کے صدر مقام سے چند ہی کلو میٹر کی دوری پر گائوں میں پیر کے روز شام ساڑھے تین بجے بادل پھٹنے سے نالے میں زبردست تغیانی آگئی جس کی زد میں آکر مقامی لوگوں کی کاشت کی زمینوں اور مکانوں کے جزوی نقصان کی اطلاع ملی ہے ۔واقعہ سے متعلق جانکاری ملنے کے بعدضلع انتظامیہ کے افسران گائوںمیں مکمل جانکاری حاصل کرنے کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔ ایک مقامی شری نے بتایا کہ بادل پھٹنے کے بعد نالے میں سیلابی صورت حال پیدا ہو گئی تھی جس کی وجہ سے کچھ مکانوں اور زمینوں کوجزوی نقصان پہنچا ۔انہوں نے بتایا کہ اس دوران کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔  

پونچھ میں 71افراد کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا

پونچھ //سرحدی ضلع پونچھ میں کووڈ کی دوسری لہر آہستہ آہستہ شدت اختیار کرتی جارہی ہے جس کے دوران گزشتہ روز مزید 71افراد کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔ضلع نوڈل آفیسر پونچھ زمرد احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ضلع میں گزشتہ روز کی گئی ٹیسٹنگ کے دوران 71افراد کے کووڈ ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ تعداد ضلع میں ایک دن میں آنے والے کیسوں میں سب زیادہ ہے ۔آفیسر موصوف نے بتایا کہ نئے آنے والے کیسوں میں 18افراد کا تعلق حویلی سے ،17منڈی کے جبکہ سرنکوٹ کے 11اور مینڈھر سے 25افراد شامل ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت ضلع میں کل 520مریض زیر علاج ہے ۔ضلع انتظامیہ پونچھ نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ کووڈ کے پھیلائو کو کم کرنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں جبکہ پُر ہجوم جگہوں پر نہ جائیں ۔  

فوج کی کووڈ پر ٹیلی کانفرنسنگ بیداری مہم

مینڈھر //فوج نے لوگوں کو کووڈ سے متعلق بیدار کرنے کیلئے بسونی علاقہ میں ٹیلی کانفرنسنگ کے ذریعہ ایک بیداری پروگرام منعقد کیا ۔منعقدہ ٹیلی کانفرنسگ کے دوران متعلقہ علاقہ کے پنچایتی اراکین و دیگر معززین کو کووڈ کے سلسلہ میں تفصیلی جانکاری فراہم کی گئی ۔فوجی ماہرین نے کانفرنس کے دوران پنچایتی اراکین پر زور دیتے ہوئے کہاکہ وہ مہلوک وائرس کے سلسلہ میں سماج میں زیادہ سے زیادہ افراد کو بیدار کریں تاکہ کم سے کم لوگ اس وباء کا شکا ر ہوں ۔انہوںنے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا وہ سماجی دوری اختیار کریں جبکہ اپنے ہاتھ ہمیشہ صابن سے دھوائیں ،ماسک کا استعمال کریں جبکہ غیر ضروری طورپر پُر ہجوم جگہوں کا رخ نہ کریں ۔پنچایتی اراکین نے فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی عوام کو بیدار کرنے کیلئے اس نوعیت کی مہم جاری رکھی جائے گی ۔

مزید خبرں

آفیسران نے پونچھ مارکیٹ کا معائینہ کیا  حسین محتشم پونچھ //60گھنٹوں کے کورونا کرفیو کے بعد اضافی ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ بشارت حسین انقلابی نے ایس پی خالد امین، اے سی آر پونچھ اور دیگر افسران کے ہمراہ پونچھ بازار کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے دوکانداروں اوربازار میں موجود صارفین کو ہدایت کی کہ وہ کوڈ 19کے چلتے محکمہ صحت کی جانب سے بتائی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔اس دوران جو لوگ احتیاظی تدابیر پر عمل نہیں کرتے ہوئے پائے گئے ان کے خلاف پولیس کاروائی بھی کی گئی۔اے ایس پی خالد امین نے دوکانداروں اور بینک افسران کو بھی ہدایت کی کہ وہ لوگوں کو احتیاط برتنے کی تلقین کریں اور اگر کوئی شخص ان کے پاس بغیر ماسک کے آتا ہے تو اس سے سختی سے پیش آئیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پورا ملک مشکلات سے دوچار ہے اس لئے ہم سب کو اپنی ذمہ داری سمجھ کر اس کا مقابلہ کرنا ہو گا۔اضافی ضلع ترقیات