تازہ ترین

پونچھ ہسپتال میں کوروناسے منڈی کا شہری فوت

پونچھ //ضلع ہسپتال پونچھ میں منگل کو پونچھ کی تحصیل منڈی کے ساوجیاں علاقہ سے تعلق رکھنے والے ایک شہری کی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے سے موت واقع ہوگئی۔ ضلع ہسپتال پونچھ کے میڈیکل سپرانٹنڈنٹ مشتاق جعفری نے بتایا کہ مرحوم کو منگل کی صبح سب ضلع ہسپتال منڈی میں کورونا جانچ کی گئی تھی جس کی رپورٹ مثبت آگئی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہاں سے ڈاکٹروں نے اسے علاج کے لیے ضلع ہسپتال منتقل کیا جہاں پر اس کی موت واقع ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ شخص کی کوروناپروٹوکول کے تحت تدفین کی جائے گی۔

گرلز مڈل سکول محلہ کھوکھراں گوہلد کا دہائیوں سے درجہ نہ بڑھ سکا | ادارے کی اراضی پر ناجائز قبضہ مسلسل جاری ،طلباء کی پڑھائی متاثر

مینڈھر //سب ڈویژن مینڈھر کے گوہلد علاقہ میں قائم گورنمنٹ مڈل سکول محلہ کھو کھراں کا درجہ گزشتہ 6دہائیوں سے بڑھایا ہی نہیں گیا جس کی وجہ سے علاقہ کی اکثر بچوں کی تعلیم بُری طرح سے متاثر ہورہی ہے ۔مکینوں نے بتایا کہ مذکورہ سکول 1965سے قبل قائم کیا گیا تھا تاہم اس دور میں مکتوب کے طور پر چلایا جارہا تھا تاہم 1965کے بعد اس کو گرلز مڈل سکول کا درجہ دیا گیا تاہم آج تک سکول کا درج بڑھا کر ہائی سکول نہیں کیا جاسکا جس کی وجہ سے علاقہ کے بچوں کو اپنی تعلیم مکمل کرنے میں کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرناپڑرہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سکول کا درجہ بڑھانے کی مانگ کے سلسلہ میں انہوں نے کئی مرتبہ اعلیٰ حکام و علاقہ کے منتخب نمائندوں سے بھی ملا قاتیں کی تاہم صرف یقین دہانیوں سے ہی کئی دہائیاں گزار دی گئی ہیں لیکن سکول جوں کا توں ہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سکول کے نام پر کل 23کنال اراضی کا اندراج کیا گیا ہے ل

مینڈھر اور راجوری میں مختلف سڑک حادثات | 1شخص لقمہ اجل،5دیگر زخمی ،معاملات درج

مینڈھر //مینڈھر اور راجوری میں ہوئے الگ الگ سڑک حادثات میں 1شخص لقمہ اجل جبکہ دیگر 5شدید زخمی ہو گئے ۔مینڈھر سب ڈویژن کے جگال علاقہ میں ایک سڑک حادثے کے دوران 1شخص لقمہ اجل جبکہ دیگر 2شدید زخمی ہو گئے ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ چھونگا علاقہ سے مینڈھر آرہی ایک ٹاٹا سومو گاڑی زیر نمبرJK12-1165کے سامنے جگال کے مقام پر اچانک ایک شخص آگیا تاہم ڈرائیور نے مذکورہ شخص کو بچانے کیلئے گاڑی نالی میں پھینک دی تاہم اس کے باوجود محمد جمیل ولد بدر دین سکنہ بھاٹی دھار گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گیا ۔اس کے علاوہ گاڑی میں سوار دیگر 2افراد بھی زخمی ہو گئے جن کی شناخت محمد صادق اور سفیدہ بی کے طورپر ہوئی ہے ۔مکینوں نے زخمیوں کو مینڈھر ہسپتال منتقل کیا جہاں پر ابتدائی علاج معالجہ کے بعد محمد جمیل کو گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں ریفر کر دیا گیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ بیٹھا ۔پولیس نے اس سلسلہ میں مینڈ

بینک شاخوں کے سامنے صارفین کی ہجوم جمع | کورونا وائرس کے پھیلنے کا خدشہ ،انتظامیہ خاموش

سرنکوٹ//سرنکوٹ کیساتھ ساتھ ضلع پونچھ کے مختلف علا قوں میں قائم کر دہ بینک شاخوں میں ان دنوں لوگوں کی بھاری بھیڑ جمع رہتی ہے تاہم حکام کی جانب سے کووڈ کے پیش نظر کوئی احتیاطی اقدامات نہیں اٹھائے جارہے ہیں ۔سرنکوٹ کے معززین نے کہاکہ جموں وکشمیر بینک شاخوں کیساتھ ساتھ دیگر بینکوں کے سامنے لوگ قطاروں میں جمع رہتے ہیں جبکہ ان اوقات میں کووڈ سے بچائو کیلئے کوئی احتیاطی تدابیر اختیار ہی نہیں کی جاتی جس کی وجہ سے کورونا وائرس کے مزید پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سرنکوٹ میں قائم بینک شاخوں کیساتھ ساتھ لسانہ ،مڑہوٹ ودیگر علاقوں میں قائم کر دہ شاخوں میں آئے روز لوگوں کا بھاری ہجوم جمع رہتا ہے تاہم اس دوران لوگ نہ تو ماسک کا استعمال کرتے ہوئے اور نہ ہی حکام کی جانب سے سماجی دوری کا کوئی بندوبست کیا گیا ہے ۔معززین نے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کیساتھ ساتھ ضلع ترقیاتی کمشنر

مغل شاہراہ کو جلد ٹریفک کیلئے کھولنے کی مانگ | سڑک آمد ورفت کیلئے تیار ، حکم کے منتظر :ڈی سی

پونچھ//خطہ پیر پنچال کی عوام نے جموں وکشمیر انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ تاریخی مغل شاہراہ پر جلدازجلد ٹریفک کو بحال کیا جائے تاکہ خطہ کے طلباء و مریضوں کیساتھ ساتھ تاجروں کو دورپیش مسائل حل ہو سکیں ۔غور طلب ہے کہ گزشتہ دنوں مغل شاہراہ پر تعینات میکینکل شعبہ نے برف اور پسیوں کے ملبے کو ہٹا لیا تھا جبکہ اب شاہراہ آمد و رفت کے قابل ہے تاہم ابھی تک انتظامیہ کی جانب سے گاڑیوں کی بحالی کے سلسلہ میں کوئی حکم نامہ جاری نہیں کیا گیا ہے ۔ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے بتایا کہ مغل شاہراہ اب ٹریفک کی آمد ورفت کے قابل ہے تاہم اعلیٰ حکام کی جانب سے ٹریفک کی بحالی کیلئے کوئی حکم نہیں دیا گیا ہے جس کی وجہ سے وہ بھی حتمی فیصلے کے منتظر ہیں ۔واضح رہے کہ تاریخی مغل شاہراہ ہر برس سردیوں میں شدید بارف باری کی وجہ سے آمد ورفت کیلئے بند ہو جاتی ہے اور چار ماہ تک بند رہنے کے بعد انتظامیہ کی جانب سے شاہرا

سکولی عمارت کی تعمیر کا معاملہ | غیر معیاری مٹریل استعمال کرنے کا الزام

کوٹرنکہ //تحصیل خواص کی مرکزی پنچایت میں شعبہ تعلیم کی جانب سے 40لاکھ روپے کی لاگت سے ہائر سکینڈری سکول کے اضافی تین کمروں کی تعمیر عمل میں لائی جارہی ہے تاہم مکینوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ عمارت کی تعمیرمیں مبینہ طورپر غیر معیاری مٹریل کا استعمال کیا جارہا ہے ۔مکینوں نت متعلقہ حکام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ محکمہ کے زیر تحت کام ہونے کے باوجود بھی عمارت کی بنیاد اور دیواروں میں غیر معیاری ساز و سامان استعمال کیاجارہا ہے ۔کلبیر سنگھ نامی ایک مقامی شخص نے بتایا کہ عوام کیساتھ کھلے عام دھوکہ کیاجارہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ لاکھوں روپے کے تعمیراتی کام میں غفلت کا مظاہرہ کیا جارہا ہے ۔مکینوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ عمارت کی تعمیر میں معیاری ساز و سامان استعمال کروانے کیلئے ہدایت جاری کی جائیں جبکہ قاعدہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلا

مزید خبریں

نوشہرہ میں ویکسین لگانے کا عمل جاری  رمیش کیسر  نوشہرہ //سب ڈویژن نوشہرہ میں محکمہ صحت کی جانب سے کووڈ ویکسین لگانے کا عمل مسلسل جاری ہے جس کے دوران 45برس سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جارہی ہے ۔گزشتہ روز اس مہم کے تحت کل 906افراد کو کووڈ ویکسین فراہم کی گئی ۔محکمہ صحت کی جانب سے سب ڈویژن کے نوشہرہ ہسپتال کیساتھ ساتھ ،پرائمری ہیلتھ سنٹر سیری ،لمبیڑی ،اندروٹھ ،لڑوکا ،کھیاڑی ودیگر طبی مراکز میں عمر رسیدہ افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ۔بلاک میڈیکل آفیسر نوشہرہ نے بتایا کہ مذکورہ مہم کے دوران زیادہ سے زیادہ افراد کو کووڈ ویکسین دینے کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔         مینڈھر قصبہ میں نصب ہینڈ پمپ خراب  جاوید اقبال  مینڈھر //مینڈھر قصبہ میں انتظامیہ کی جانب سے نصب کر دہ ہینڈ پمپ گزشتہ ایک برس سے خراب پڑا ہو ا