تازہ ترین

پولیس ٹیم کے دورے کے دوران خاتون کی موت | لواحقین کا شدید احتجاج ،اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی مانگ

نوشہرہ //نوشہرہ سب ڈویژن کے دہنکا گائوں میں پولیس ٹیم کے دورے کے دوران خاتون کی ہوئی مبینہ موت کے سلسلہ میں لواحقین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے مانگ کی کہ پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔لواحقین و مکینوں نے بتایا کہ جمعرات کے روز دو کنبوں کے مابین ہوئے آپسی تصادم کے دوران ایک کنبہ کے کچھ افراد زخمی ہو گئے تھے جن کو علاج معالجہ کے سلسلہ میں ہسپتال بھرتی کیا گیا ہے تاہم اس سلسلہ میں تحقیقات کیلئے پولیس کی ایک ٹیم مذکورہ خاتون کے گھر پہنچی ۔انہوں نے بتایا کہ نوجوان خاتون اپنے گھر میں موجود تھی تاہم پولیس کی موجودگی کی وجہ سے خاتون بیہوش ہو گئی جس کو بعد میں سب ضلع ہسپتال نوشہرہ منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دے دیا ۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ پولیس کی آمد کی وجہ سے خاتون کی موت واقعہ ہو ئی ہے ۔مظاہرین نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ گھر پر گئے ہوئے پولی

مینڈھر میں ڈی سی کا عوامی دربار | لوگوں کو درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

مینڈھر //ڈاک بنگلہ مینڈھر میں ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اندر جیت کی قیادت میں ایک عوامی دربار منعقد کیا گیا جس کے دوران عوام کو درپیش مشکلات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔اس عوامی دربار میں ایس ایس پی پونچھ کیساتھ ساتھ مختلف محکموں کے اعلیٰ آفیسران ،ضلع ترقیاتی کونسل اور بلا ترقیاتی کونسل ممبران کیساتھ ساتھ پنچایتی اراکین و معززین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس دوران خطاب کرتے ہوئے ڈی ڈی سی ممبر باجی محمد فاروق ،انجینئر محمد اشفاق وائس چیئر مین ،چوہدری عمران ظفر ،بی ڈی سی ممبر طاہرہ جبین کے علاوہ سرپنچ ایسوسی ایشن کے صدر شوکت چوہدری ،ایڈوکیٹ نظیر چوہدری ،انجینئر سمینہ خان ،نیاز خان ،حاجی شارک خان ،اقبال خان ودیگران نے عوام کو درپیش مسائل کے بارے میں مکمل جانکاری فراہم کی گئی۔لوگوں نے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ناجائز تجاوزات کو جلداز جلد ہٹانے کیلئے کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ ،بی ڈی سی ممبر طاہ

رسول پاک ؐ کی گستاخی کی ویڈیو کا معاملہ | تھنہ منڈی مساجد میں احتجاج ،کارروائی کا مطالبہ

تھنہ منڈی // گزشتہ دنوں ایک ویڈیو میں ایک ملعون نرسنگھانند نام کے کسی شخص کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ کھلے الفاظ میں رسول پاک ؐ کی شان میں گستاخی کرتا ہوا نظر آرہا ہے جس کے خلاف تمام اہل اسلام میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔اس سلسلے میں تھنہ منڈی کی تمام مساجد میں علماء کرام اور عوام نے احتجاج کرتے ہوئے مانگ کی کہ معاملہ کی تحقیقات کر کے مذکورہ شخص کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔انہوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ ایسے تمام شر پسند عناصر کو فوری طور پر گرفتار کر کے پابندکیا جائے اور سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے اس پر کارروائی بھی کی جائے ۔  

مغل شاہراہ پر برف ہٹانے کا عمل مکمل

مینڈھر //خطہ پیر پنچال کو وادی کشمیر کیساتھ جوڑنے والی مغل شاہراہ پر سے برف ہٹالی گئی ہے ۔شاہراہ پرتعینات میکینکل شعبہ کے آفیسران نے بتایا کہ گزشتہ دنوں شاہراہ کو بحال کر دیا گیا تھا لیکن دو تین دن قبل ہوئی بارش اور برفباری کی وجہ سے سڑک ایک مرتبہ پھر سے بند ہو گئی تھی جس کی بحالی کیلئے پشانہ سے کام شروع کیا گیا تھا ۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز مشینری دوبارہ سے پیر گلی پہنچ گئی ہے ۔آفیسران نے بتایا کہ کئی ایک مقاما ت پر پسیاںآنے کی وجہ سے راستہ انتہائی تنگ ہے جس کو مزید کھولنے کیلئے ابھی کام کیا جائے گا ۔انہوں نے یقین دلاتے ہوئے کہاکہ آئندہ چند دنوں میں شاہراہ کو مکمل طورپر گاڑیوں کیلئے بحال کر دیا جائے گا جبکہ گاڑیوں کی آمد ورفت کیلئے انتظامیہ کی جانب سے کوئی فیصلہ لیا جائے گا ۔  

درنگلی نالہ پل کی تا حال تعمیر نو نہ ہونے پر عوام برہم

پونچھ//ستمبر 2014 میں آئے تباہ کن سیلاب میں درنگلی نالہ پل کا ایک حصہ بھی تباہ ہو گیا تھا جس کی وجہ سے منڈی سرنکوٹ اور تاریخی سنت پورہ ڈھیرہ ننگالی صاحب جو کہ ایک مشہور مذہبی مقام ہے اورجہاں ہر سال سکھ مذہب کو ماننے والے لوگ امن و امان کی دعا کرنے کے لئے جمع ہوتے ہیں ،کا رابطہ ضلع کے صدر مقام سے کٹ گیا تھا اس دوران ہند فوج نے جنگی سطح پر عارضی متبادل پل لگا کر یہ رابطہ بحال کر دیا تھا اس کے بعد سے تا حال اس اہم پل کی مرمت نہ ہونے پر عوام برہم ہیں۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ پر سنجیدہ نہ ہونے کا الزام لگایا ہے۔عوام نے جنگی بنیادوں پر دوبارہ پل کی تجدید کاری کے علاوہ اس سے ہونے والے نقصانات کی وجوہات کے بارے میں بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ درنگلی نالہ پل کو پتھر کے کولہو اور تار کول کے مکسر پلانٹس کی وجہ سے نقصانات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔ اس سلسلے میں بات کرتا ہوئے سردا

مزید خبریں

مینڈھر میں رام کنڈ میلہ شروع  جاوید اقبال  مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن میں رام کنڈ میلہ شروع ہو گیا ہے جبکہ اس سلسلہ میں مینڈھر قصبہ کے ہنومان مندر سے چھڑی یا ترا بھی نکالی گئی ۔اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اور ایس ایس پی پونچھ نے بھی رام کنڈ مندر جار کر میلے کے سلسلہ میں کئے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا ۔مینڈھر سے نکالی گئی چھڑی یاترا رواں برس گاڑیوں کی مدد سے نکالی گئی ۔منتظمین کے مطابق کووڈ کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے پیدل یاترا کے بجائے گاڑیوں پر یاترا کووڈ کے احتیاطی اقدامات کیساتھ نکالی گئی ۔چھڑی یاترا کے رام کنڈ مندر میں پہنچنے پر خصوصی پو جا بھی کی گئی ۔غور طلب ہے کہ آج سے باقاعدہ سے آغاز ہونے والے میلے میں راجوری اور پونچھ کے متعدد علا قوں کے عقیدت مند شرکت کرتے ہیں جبکہ اس سلسلہ میں سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں ۔   راجوری میں سا