تازہ ترین

مغل شاہراہ پر دوبارہ سے برف ہٹانے کا عمل جاری

مینڈھر //گزشتہ دنوں مغل شاہراہ پر دوبارہ سے پڑی برف کو ہٹانے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ میکینکل شعبہ کی جانب سے مزید 1کلو میٹر علاقہ سے برف اور گر آئی پسیوں کا ملبہ ہٹانا باقی ہے ۔میکینکل شعبہ کی جانب سے گزشتہ دنوں مغل شاہراہ سے برف ہٹا لی گئی تھی تاہم دو دن قبل خطہ میں ہوئی شدید بارش اور پہاڑی علا قوں میں ہوئی برفباری کی وجہ سے مغل شاہراہ ایک مرتبہ پھر سے بند ہوگئی ۔متعلقہ حکام کے مطابق شاہراہ پر پڑی برف کیساتھ ساتھ متعدد جگہوں پر بھاری پسیاں گر آئی تھی جس کی وجہ سے شاہراہ ایک مرتبہ پھر سے بند ہو گئی تھی تاہم میکینکل شعبہ کی لیبر او ر مشینری نے دوبارہ سے کام شروع کر کے پسیوں کا ملبہ اور بر ف ہٹا رہی ہے ۔متعلقہ محکمہ کے ایک آفیسر نے بتایا کہ گزشتہ دنوں ہوئی بارشوں کی وجہ سے کئی جگہوں پر پسیاں گر آئی تھیں جن کو ہٹانے کا عمل جاری ہے ۔انہوں نے بتایا کہ شاہراہ کی بحالی کیلئے پشانہ سے عمل شر

ڈی سی کی ہدایت پرغیر قاقونی تجاوز کیخلاف کارروائی

پونچھ// ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اندرجیت کی خصوصی ہدایت پر ضلع ہسپتال پونچھ کو جانی والی سڑک پرغیر قاقونی تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران قبضہ مافیا کی جانب سے کئے گئے تجاوزات کو ہٹانے کا سلسلہ جمعرات کو بھی جاری رہا۔ اس دوران ضلع ہسپتال کے صدر دروازہ کے سامنے سے کئی ڈھانچوں کو مسمار کیا گیا ۔نائب تحصیلدار کی قیادت میں کی گئی اس کارروائی کے دوران کامسر آرا تا صدر دروازہ ضلع ہسپتال پونچھ سڑک کا بھی تعمیراتی کام شروع کیا گیا تاکہ ضلع ہسپتال کی جانب چلنے والی ٹریفک کو یک طرفہ کیا جا سکے۔ضلع انتظامیہ نے میونسپل کونسل پونچھ ،محکمہ تعمیرات عامہ محکمہ مال اور پولیس کے اہلکاروں کے ہمراہ بھاری مشینری کی مدد سے وہاں سرکاری اراضی پر قائم غیر قانونی پختہ تعمیرات ہٹا دیں۔نائب تحصیلدارمحمد رشید چوہان نے بتایا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔انہوں نے ان لوگوں سے جنہوں نے سرکاری املاک پر قبضہ

منشیات کے مضر اثرات

راجوری //راجوری ضلع کے الاء گائوں میں منشیات کے مضر اثرات کے سلسلہ میں ایک بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔گور نمنٹ مڈل سکول الاء میں منعقد ہ ایس پروگرام میں نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اس دورا فوجی ماہرین نے نوجوانوں کے منشیات کے اثرات اور سماج میں آنے والے بگاڑ کے سلسلہ میں مکمل جانکاری فراہم کی ۔فوجی آفیسران نے نوجوانوں کو تلقین کرتے ہوئے کہاکہ منشیات کو سما ج سے باہر نکالنے کیلئے اپنا رول ادا کریں ۔انہوں نے کہاکہ والدین او ر نوجوانوں کو اس سلسلہ میں مزید بیدار کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔  

عالمی یوم صحت کی مناسبت سے پروگرام منعقد

راجوری //فوج کی جانب سے راجوری ضلع کے کا لا کوٹ سب ڈویژں میں عالم یوم صحت کی مناسبت سے پروگرواموں کا اہتمام کیا گیا جس کے دوران لوگوں کو صحت اور صفائی کیساتھ ساتھ کووڈ کے بڑھتے ہوئے رحجان سے واقف کروایا گیا ۔کالا کوٹ میں راشٹریہ رائفل کی بٹالین کے اہلکاروں نے مختلف سرکاری سکولوں میں منعقد کروہ پروگراموں کے دوران مقامی لوگوں کو بیدار کیا ۔اس سلسلہ میں پونی ،تلواڑہ اور موگلہ کے متعدد علاقوں میں پروگراموں کا اہتمام کیا گیا ۔فوجی ماہرین نے کہا کہ اس مشکل وقت میں عوام کو چائیے کہ وہ کووڈ جیسی مہلوک بیماری کے پھیلائو کور وکنے کیلئے اپنا رول ادا کریں ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت وائرس کا پھیلائو زیادہ ہوتا جارہا ہے جبکہ عام لوگوں کو احتیاطی تدبیر اختیار کرنا چاہئے تاکہ اس سے بچا جاسکے ۔

سرنکوٹ ۔پوٹھہ بائی پاس سڑک خستہ حالی کاشکار

سرنکوٹ// سرنکوٹ اقبال نگر تا پوٹھہ بائی پاس سڑک کی انتہائی خستہ حالت کی وجہ سے مسافروں کیساتھ ساتھ ٹرانسپورٹروں کو شدید مشکلات درپیش ہیں تاہم گریف حکام کی جانب سے سڑک کی مرمت کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھایا جارہا ہے ۔مکینوں نے محکمہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ آٹھ ماہ سے محکمہ کی جانب سے سڑک کی مرمت کے سلسلہ میں پتھر بچھائے گئے تھے تاہم اس کے بعد سڑک پر تار کول بچھانے کا عمل ابھی تک شروع ہی نہیں کیاجاسکا ۔انہوں نے کہاکہ سڑک میں پڑے ہوئے کھڈوں کی وجہ سے اب گاڑیوں کا چلنا بھی دشوار ہو گیا ہے تاہم کئی مرتبہ ضلع انتظامیہ سے رجوع کرنے کے باوجود بھی سڑک کو قابل آمد ورفت نہیں بنایا جارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ سڑک پر نکاسی آب نظام مکمل مفلوج ہو کر رہ گیا ہے جس کی وجہ سے ملحقہ علا قہ میں رہائش پذ یر لوگ بھی پریشان ہیں ۔مکینوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ سڑک کو جلدازجلد معیاری بنایا جائے جبکہ محکم

سونا گلی حد متارکہ پر عرس کا انعقاد

مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن میں حد متارکہ پر قائم سونا گلی زیار ت پر عرس کا اہتمام کیا گیا جس میں معززین کی ایک بڑی تعداد کیساتھ ساتھ علماء نے بھی شرکت کی ۔فوج کے اشتراک سے منعقدہ اس پروگرام کے دوران فوج نے کثیر المقاصد ہال کی تعمیر کیلئے مالی معاونت دینے کا اعلان کیا ۔اس پروگرام میں پونچھ ،مینڈھر ،بھمبر گلی اور رجوری کے مکینوں نے بھی شرکت کی تاہم پاکستانی زیر انتظامیہ جموں وکشمیر کے مکین بھی مذکورہ مقام کا احترام کرتے ہیں ۔فوج کے کرشنا گھاٹی بریگیڈ کی جانب سے ہال کی تعمیر کیلئے 1لاکھ روپے کا چیک منتظمین کے حوالے کیا گیا جبکہ عام عقیدت مندوں کے علا وہ عرس میں ایس ڈی ایم مینڈھر ،ایس ڈی پی او ،ڈی ایف او اور تحصیلدار مینڈھر کے ساتھ ساتھ دیگر آفیسران نے بھی شرکت کی ۔