تازہ ترین

وزیر اعظم کیخلاف توہین آمیز ریمارکس | راجوری میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا

راجوری//سرحدی ضلع راجوری میں پولیس نے ایک شخص کو سوشل میڈیا ویڈیو کے ذریعے وزیر اعظم ہند کے خلاف توہین آمیز ریمارکس دینے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔جموں وکشمیر پولیس نے مذکورہ شخص کو پولیس اسٹیشن راجوری میں قانون کی مختلف دفعات کے تحت درج ایک کیس کے تحت گرفتار کیا گیا ہے اور پولیس نے مقامی عدالت سے اس کے ریمانڈ کی درخواست کی ہے۔حکام نے بتایا کہ گرفتاری شدہ شخص کی شناخت شوکت حسین ولد سلام دین سکنہ محلہ ممب، دہریاں گاؤں راجوری کے طور پر ہوئی ہے۔ملزم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وزیر اعظم ہند کے خلاف توہین آمیز اور قابل اعتراض ریمارکس کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔  

یوم جمہوریہ کی تقریبات کیلئے سخت سیکورٹی تیاریاں

راجوری//73ویں یوم جمہوریہ کی تقریبات کیلئے انتظامیہ کی جانب سے خطہ پیر پنچال کے دونوں سرحدی اضلاع میں سیکورٹی کی بہترین تیاریاں کی گئی ہیں ۔حکام نے بتایا کہ انتظامیہ سخت حفاظتی انتظامات اور سخت چوکسی کے تحت راجوری اور پونچھ اضلاع میں یوم جمہوریہ منانے کیلئے تیار ہے۔مرکزی تقریب راجوری اور پونچھ کے ضلع ہیڈکوارٹرز میں منعقد کی جائے گی جہاں ضلع ترقیاتی کونسل کے چیئرمین قومی پرچم لہرائیں گے اور پریڈ کی سلامی لیں گے۔اسی طرح کی تقریبات سب ڈویژنل اورتحصیل، بلاک کی سطح کے علاوہ ہر پنچایت اور سکول میں منعقد کی جائیں گی۔عہدیداروں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ دونوں اضلاع میں سخت چوکسی کے ساتھ سیکورٹی انتظامات کو مضبوط کیا گیا ہے۔حکام نے بتایا کہ تمام تقریبات کا انعقاد پولیس، فوج اور نیم فوجی دستوں کی جانب سے سخت حفاظتی انتظامات میں کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ منگل کو بھی جڑواں اضلاع کے متعدد عل

۔500لیٹر فی منٹ آکسیجن پلانٹ و 5وینٹی لیٹرز | کیساتھ مینڈھر میڈیکل بلاک کووڈ سے نمٹنے میں مصروف

راجوری//کووڈ کی تیسری لہر میں 500 لیٹر فی منٹ کی صلاحیت کے نئے نصب شدہ آکسیجن جنریشن پلانٹ اور پانچ وینٹی لیٹرز کے ساتھ پونچھ ضلع کے مینڈھر سب ڈویژن میں محکمہ صحت نے کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے و وائرس سے مضبوطی سے نمٹنے میں مصروف ہے ۔پونچھ ضلع کا مینڈھر میڈیکل بلاک پونچھ ہائی وے پر بھمبر گلی سے شروع ہو کرجڑانووالی گلی اور کرشنا گھاٹی تک ایک وسیع علاقے میں صحت شعبہ کے سلسلہ لوگوں کی دیکھ بھال کررہا ہے جبکہ لائن آف کنٹرول کے ساتھ وسیع علاقہ بھی اس میڈیکل بلاک کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے بلاک میڈیکل آفیسر مینڈھرڈاکٹر پرویز خان نے کہا کہ ان کے بلاک میں صحت کی دیکھ بھال خاص کر کووڈ جیسی مہلوک وبا کے بعد سہولیات کو کافی حد تک بڑھایا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حال ہی میں ایک 500 لیٹر فی منٹ کی صلاحیت کاآکسیجن جنریشن پلانٹ قائم کیا گیا ہے جو گورنمنٹ س

بدھل کے بیشتر علاقوں کا زمینی رابطہ ہنوز منقطع | بجلی سپلائی کیساتھ ساتھ دیگر بنیادی سہولیات بھی میسر نہیں

کوٹرنکہ// سب ڈویژن کوٹرنکہ کے بدھل تحصیل کے دیہات میں جانے والی کئی رابطہ سڑکیں آج بھی بند پڑی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے مذکورہ گائوں کا زمینی رابطہ آج بھی منقطع پڑا ہوا ہے ۔کوٹرنکہ سب ڈویژن کے بالائی علاقوں میں گزشتہ دنوں ہوئی شدید برفباری کی وجہ سے کئی رابطہ سڑکیں جہاں پسیوں کی وجہ سے بند ہوئی ہیں وہائیں کچھ سڑکوں سے برف کو ہٹانے کا بھی کوئی بندوبست نہیں ہے جس کی وجہ سے لوگوں کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں ۔مکینوں نے بتایا کہ کوٹرنکہ ،بدھل خواص سڑک ،کوٹرنکہ شاہپور سڑک ،نگا تھب سڑک ،کنڈی گلی ،کنتھول ودیگر رابطہ و مین سڑکیں بند پڑی ہوئی ہیں ۔شاہپور کے جاوید ملک اور پنچایت حلقہ ترگائیں کے سابقہ سرپنچ شاہ محمد چوہدری نے بتایا کہ برفباری کی وجہ سے بجلی سپلائی بھی بند پڑی ہوئی ہے جبکہ لوگوں کو دیگر بنیادی سہولیات بھی فراہم نہیں کی جارہی ہیں جس کی وجہ سے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو نا شروع ہو

بجلی کٹوتی سے صارفین پریشان

کوٹرنکہ //کوٹرنکہ سب ڈویژن میں محکمہ بجلی کی جانب سے کوئی بھی شیڈول جاری نہیں کیا گیا ہے جبکہ مسلسل بجلی کٹوتی کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات درپیش ہیں ۔مقامی لوگوں نے محکمہ بجلی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ گائوں میں بجلی سپلائی کا کوئی بھی شیڈول نہیں ہے جس کی وجہ سے درجنوں دیہات میں صارفین کیساتھ ساتھ بجلی کی مدد سے اپنا روز گار کمانے والے نوجوانوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں ۔کوٹرنکہ کے موڑا دراج ،درمن ،سموٹ ،لڑکوتی ،ترگائیں ودیگر دیہات کے مکینوں نے بتایا کہ سردیاں شروع ہوتے ہی بجلی کی کٹوتی کا عمل شروع کر دی جاتی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ کئی عرصہ سے تیل خاکی کی سپلائی کو بند کیا گیا ہے جس کے بعد لوگوں کا مکمل انحصار بجلی پر ہے لیکن بجلی کی کٹوتی کی وجہ سے جہاں موبائل فون و دیگر مشینری بند ہو جاتی ہے وہائیں لوگ کئی دنوں تک گھپ اندھیرے میں زندگی بسر کرنے پر مجبور رہتے ہیں ۔ &

نوشہرہ کالج میںووٹر ڈے کی مناسبت سے پروگرام

نوشہرہ //گور نمنٹ ڈگری کالج نوشہرہ میں ’آزادی کے امرت مہا اتسو ‘کے بینر تلے 12واں قومی ووٹر ڈے منایا گیا ۔اس سلسلہ میں کالج میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں انتظامیہ کے اعلیٰ آفیسران کیساتھ ساتھ کالج سٹاف ممبران کیساتھ ساتھ طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔منتظمین نے بتایا کہ مذکورہ پروگرام منعقد کرنے کا اصل مقصد نوجوانوں کو اپنے حق راہے دہی کے سلسلہ میں بیدار کرنا تھا تاکہ وہ اپنی مذکورہ حق ادا کر کے ملک میں جمہوریت کو مزید مضبو ط کریں ۔اپنے خطاب میں کالج پرنسپل ڈاکٹر سریندر کمار نے کہاکہ ’’نیشنل ووٹرز ڈے ہر سال 25 جنوری کو ہندوستان میں ہر سطح پر منایا جاتا ہے جبکہ مذکورہ دن الیکشن کمیشن آف انڈیا کے قیام کا دن ہے تاہم اس سلسلہ میں جشن کا آغاز 25 جنوری 2011 کو ہوا تھا۔انہوں نے کہاکہ قومی ووٹر ڈے منانے کا بنیادی مقصد جمہوری نظام میں ووٹرز کے حقوق اور فرا

مزید خبریں

BGSBU میں قومی یوم رائے دہندگان منایا گیا  راجوری//بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری میں منگل کو قومی ووٹر ڈے منایا گیا۔اس موقعہ پر یونیورسٹی کی جانب سے ایک آن لائن تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف قسم کے سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز حلف برداری کی تقریب سے ہوا جس میں موجود ہر شخص نے عہد لیا کہ ہم ہندوستانی عوام جمہوریت پر پختہ یقین رکھنے کا حلف لیتے ہیں اور آزاد، غیر جانبدارانہ اور پرامن انتخابات کیلئے جدوجہد کرتے رہے گے اور مذہب، برادری سے بالاتر ہوکر ووٹ ڈالا کریں گے۔اس موقع پر، پروفیسر اکبر مسعود، وائس چانسلر بی جی ایس بی یو نے کہا کہ مذکورہ دن الیکشن کمیشن آف انڈیا کے یوم تاسیس کے موقع پر منایا جاتا ہے۔یوم ووٹر کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے پروفیسر اکبر نے کہا کہ یہ دن پورے ملک میں منایا جاتا ہے تاکہ ایک متحرک جمہوریت میں ووٹ کی اہمیت کے بارے میں بید